سلام اباد۔
وفاقی وزیر امور گلگت بلتستان و کشمیر اور سیفران انجینئر امیرمقام کی زیر صدارت وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر گلگت بلتستان کے مسائل کے حل اور ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان، چیئرمین واپڈا جنرل (ر) سجاد غنی، گلگت بلتستان کے وزراء اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں اہم امور پر فیصلے کیے گئے اور مختلف ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے جامع حکمت عملی طے کی گئی۔
اجلاس میں واٹر اسکیم کا ٹینڈر دو ماہ کے اندر جاری کرنے کی ہدایت دی گئی، جبکہ صفائی اور سیوریج اسکیم کا ٹینڈر چار ماہ میں مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں چولہا اسکیم کے باقی متاثرین کو جلد از جلد مالی معاونت فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔
منظور شدہ ترقیاتی منصوبوں کے تحت پی سی-1 کے تحت اسکیموں کے ٹینڈرز دو ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایات دی گئی۔
ریوائز پی سی-1 فوری جمع کروانے کی ہدایت تاکہ منصوبے وزارتِ منصوبہ بندی سے جلد منظور کیے جا سکیں۔
اجلاس میں طے پایا کہ کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کے لیے ہر ماہ باقاعدگی سے اجلاس منعقد ہوگا تاکہ پیش رفت کا جائزہ لیا جا سکے۔
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے بھاشا ڈیم کے متاثرین کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، اور اس کے ثمرات جلد عوام کو ملیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور علاقے کی ترقی و خوشحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
Video Courtesy: Associated Press of Pakistan
Chief Minister Gilgit-Baltistan
08:21:34 AM
09 December, 2024
اسلام آباد: وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان دیامر بھاشہ ڈیم CBMs کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
08:51:54 AM
03 December, 2024
اسلام آباد. گلگت بلتستان ہاؤس اسلام آباد میں اراضی کے ریکارڈ کو ڈیجیٹائز اور کمپیوٹرائز کرنے کے معاہدے پر دستخط کی اہم تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر معزز شخصیات نے شرکت کی، جن میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) اکرام الحق ، ابرار احمد مرزا چیف سیکرٹری گلگت بلتستان، اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو (ایس ایم بی آر) ولی خان اور پروینشل کوآرڈینیٹر E T I خادم حسین سلیم شامل تھے۔
یہ منصوبہ خطے میں اراضی کے انتظامات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ اس اقدام سے شفافیت، کارکردگی، اور ریکارڈ تک رسائی کو بہتر بنایا جائے گا، جس سے مقامی عوام اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو فائدہ پہنچے گا۔
یہ اشتراک جدید ٹیکنالوجی کو حکومتی نظام میں شامل کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے، جو کہ محفوظ اور مؤثر اراضی کے انتظام کو یقینی بنائے گا۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
08:39:01 AM
03 December, 2024
گلگت:محکمہ بہبود آبادی اور یوتھ افئیرز کے زیر اہتمام گلگت میں پہلی دفعہ یوتھ جرگہ منعقد ہوا جس میں صوبائی وزیر دلشاد بانو ،وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان،سیکریٹری سوشل۔ویلفئیر اور سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر سرکاری اداروں کے ذمہ داران اور نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد شریک ہوئی اور یوتھ مسائل کے حل کے بارے میں تبادلہ خیال ہوا۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
08:44:49 AM
02 December, 2024
لگت۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سے صوبائی وزیر قانون و سیاحت غلام محمد اور صوبائی سیکریٹریز ملاقات کررہے ہیں۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
Ghulam Muhammad
08:42:11 AM
02 December, 2024
گلگت۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سے بار ایسوسی ایشنز کا وفد ملاقات کررہا ہے۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
08:38:55 AM
02 December, 2024
گلگت۔ اپیکس کمیٹی جی بی کا اعلیٰ سطحی اجلاس آج طلب کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان اور فورس کمانڈ کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل امتیاز حسین گیلانی نے کی۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
08:37:45 AM
02 December, 2024