Recent News

کراچی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی اور اصلاحات میں پاکستان پیپلز پارٹی نے قابل تحسین کردار ادا کیا ہے۔

گلگت بلتستان میں ہیلتھ سیکٹر کی بہتری کیلئے ڈاکٹروں اور جنرل نرسز کی کمی دور کرنے کیلئے سندھ حکومت کا تعاون درکار ہے، اس حوالے سے سندھ کے میڈیکل و نرسنگ کالجز اور انجینئر نگ یونیورسٹیز میں گلگت بلتستان کے طالب علموں کیلئے سیٹوں میں اضافہ کیا جائے۔سندھ کے پبلک سیکٹر یونیورسٹیز میں بھی آئی ٹی سمیت دیگر اہم شعبوں میں گلگت بلتستان کے طالب علموں کیلئے سیٹوں میں اضافہ کیا جائے۔ گلگت بلتستان کے طالب علم اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کیلئے بڑی تعداد میں کراچی آتے ہیں۔ آپ سے گزارش ہے کہ گلگت بلتستان کے طالب علموں کیلئے مخصوص ہاسٹل تعمیر کریں تاکہ سندھ میں گلگت بلتستان کے طالب علموں کو رہائش کا مسئلہ درپیش نہ ہو۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اس موقع پر سندھ کے میڈیکل و نرسنگ کالجز اور انجینئرنگ یونیورسٹیز، پبلک سیکٹر کے یونیورسٹیز میں بھی گلگت بلتستان کے طالب علموں کیلئے سیٹوں میں اضافے کیا جائے گا۔ اور کراچی میں زیر تعلیم طالب علموں کیلئے ہاسٹل تعمیر کرنے کی یقین دہانی کرائی اورکہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر گلگت بلتستان میں این آئی سی وی ڈی قائم کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہاکہ صحت کے شعبے کی بہتری سمیت تمام شعبوں میں حکومت گلگت بلتستان کیساتھ ہرممکن تعاون کیا جائے گا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے ہمراہ صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حاجی رحمت خالق اور معاون خصوصی برائے وزیر اعلیٰ حسین شاہ بھی موجود تھے۔ Chief Minister Gilgit-Baltistan Sindh Government Secretary Education, Government of Gilgit-Baltistan

09:20:23 AM 21 November, 2024

گلگت: معاون خصوصی برائے اطلاعات گلگت بلتستان، ایمان شاہ، نے پاکستان کے معروف سائیکلسٹ/ماؤنٹینر ثاقب الرحمان کا محکمہ اطلاعات آمد پر پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر ایمان شاہ نے ان کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ثاقب الرحمان جیسے کھلاڑی پاکستان کا

گلگت: معاون خصوصی برائے اطلاعات گلگت بلتستان، ایمان شاہ، نے پاکستان کے معروف سائیکلسٹ/ماؤنٹینر ثاقب الرحمان کا محکمہ اطلاعات آمد پر پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر ایمان شاہ نے ان کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ثاقب الرحمان جیسے کھلاڑی پاکستان کا فخر ہیں، جو نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

09:18:37 AM 21 November, 2024

اسلام آباد: وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سے صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حاجی رحمت خالق اور معاون خصوصی حسین شاہ ملاقات کر رہے ہیں۔ Chief Minister Gilgit-Baltistan

اسلام آباد: وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سے صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حاجی رحمت خالق اور معاون خصوصی حسین شاہ ملاقات کر رہے ہیں۔ Chief Minister Gilgit-Baltistan

07:52:32 AM 20 November, 2024

اسلام آباد: وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سے صوبائی سیکریٹری داخلہ علی اصغر چنگیزی اور آئی جی پی گلگت بلتستان افضل محمد بٹ ملاقات کر رہے ہیں. Chief Minister Gilgit-Baltistan Home & Prisons Department Gilgit-Baltistan

اسلام آباد: وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سے صوبائی سیکریٹری داخلہ علی اصغر چنگیزی اور آئی جی پی گلگت بلتستان افضل محمد بٹ ملاقات کر رہے ہیں. Chief Minister Gilgit-Baltistan Home & Prisons Department Gilgit-Baltistan

07:50:32 AM 20 November, 2024

گلگت۔ چیئرمین وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم گلگت بلتستان فدا حسین نے ٹیم کے سینئر ممبر انجینئر محمد سبطین اکبر اور ممبر اکنامسٹ پلانر سرتاج حسین کے ہمراہ 6 میگاواٹ پاور ہاوس کارگاہ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر محکمہ برقیات کے ایکسیئن جنریشن انجینئر منیر احمد اور ایکسیئن سول انجینئر جمشید اکبرنے چیئرمین کو تفصیلی بریفنگ دی جس پر چیئرمین نے ہدایات جاری کیا کہ پاور ہاؤس کے بقایا کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ دسمبر اور جنوری میں بجلی کی کمی کو کسی حد تک پورا کیا جا سکے جس پر متعلقہ حکام نے یقین دہانی کرائی کہ پاور ہاوس کی تمام مشینری نصب کردی گئی ہے تاہم رواں ہفتے چائنیز انجنئیر کی آمد متوقع ہے جو پاور ہاوس کے پینل سسٹم کو نصب کرینگے اور نومبر کے آخر تک 6 میگاواٹ سے بجلی سسٹم میں شامل کردی جائے گی۔ یاد رہے 6 میگاواٹ پاور ھاوس سے متعلق حفاظتی بند اور دیواروں کی تعمیر کی ایک انکوائری بھی چیئرمین وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم کررہے ہیں، جس کی رپورٹ معائنہ ٹیم بہت جلد وزیر اعلیٰ اور چیف سیکریٹری کو پیش کرے گی Chief Minister Gilgit-Baltistan Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan Chairman Chief Minister Inspection Team - CMIT GB

06:44:44 AM 19 November, 2024

گلگت۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و ٹرانسپورٹ گلگت بلتستان کی جانب سے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں روزانہ کی بنیاد پر پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں جو کہ گلگت بلتستان سے راولپنڈی اور بینول اضلاع چلتی ہے ان کی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے فیلڈ سٹاف ہر چیک

پوسٹ پر فزیکل فٹنس سرٹیفکیٹ جو کہ VICS ہے،روٹ پرمٹ، دو ڈرائیورز اس کے علاوہ ٹائم سیٹمپ اس کے علاوہ گاڑیوں کے کاغذات کی چیکنگ کرتے ہیں ۔ بغیر فزیکل فٹنس سر ٹیفکیٹ ،روٹ پرمٹ و دیگر لوازمات کے کسی بھی پبلک ٹرانسپورٹ گاڑی کو گلگت بلتستان سے راولپنڈی کی طرف جانے نہیں دیا جاتا ہے بغیر فٹنس اور بغیر روٹ پرمٹ والی گاڑیوں کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ویئر ہاؤس میں بند کر دیا جاتا ہے اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جاتی ہیں ۔اس حوالے سے سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و ٹرانسپورٹ گلگت بلتستان رحمان شاہ نے تمام ڈویژنل ڈپٹی ڈائریکٹرز اور تمام اضلاع کے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسران کو ہدایات جاری کیا ہے کہ وہ تمام پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کا فٹنس کے معیار کو سختی سے چیکنگ کرے اور تمام گاڑیوں کا روٹ پرمٹ اور کاغذات کی چیکنگ بھی روانہ کی بنیاد پر کریں ۔ اس حوالے سے تمام اضلاع کے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسران کی زیر نگرانی میں دفتر کی فیلڈ فارمیشن نے روالپنڈی اور دیگر اضلاع جانے والی گاڑیوں کے تمام ٹرانسپورٹ سٹینڈز کا دورہ کیا اور گاڑیوں کے روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹ چیک کیے.... اوور لوڈڈ گاڑیوں کو ایکسائز ویئر ہاؤس میں روک لیا گیا اور کسی گاڑی کو جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ مناسب دستاویزات کے بغیر راولپنڈی یا دیگر اضلاع اس کے علاوہ راولپنڈی والی گاڑی میں دو PSV لائسنس ہولڈر ڈرائیوروں کی موجودگی کو یقینی بنائیں... مقامی ٹرانسپورٹ اور گاڑیوں کی فٹنس کو بھی یقینی بنائیں اس کے علاوہ فینسی نمبر پلیٹس، رنگین شیشے اور غیر قانونی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی فلیش لائٹس بھی اتری گئی۔ Excise & Taxation, Zakat & Usher, Cooperatives and Transport Department GB Home & Prisons Department Gilgit-Baltistan

06:42:54 AM 19 November, 2024

سیکریٹری ڈیپارٹمنٹ آف ہائیر، ٹیکنیکل اینڈ اسپیشل ایجوکیشن کا گورنمنٹ گرلز کالج چلاس، گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج چلاس اور زیرِ تعمیر گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ چلاس کی زیرِ تعمیر عمارت کا دورہ.

گلگت (پریس ریلیز): سیکریٹری ڈیپارٹمنٹ آف ہائیر، ٹیکنیکل اینڈ اسپیشل ایجوکیشن گلگت بلتستان فرید احمد نے آج مورخہ 18 نومبر کو گورنمنٹ گرلز کالج چلاس، گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج چلاس اور گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ چلاس کی زیرِ تعمیر عمارت کا دورہ کیا۔ سیکریٹری فرید احمد نے گورنمنٹ گرلز کالج چلاس اور گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کے مسائل کے پائیدار حل کے لیے کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے گرلز کالج چلاس کے سابقہ پرنسپل جنہوں نے کورٹ سے سٹے لیا ہوا تھا کو اچھی طرح سمجھایا، مطمئن کیا اور احکامات و ہدایات جاری کیے۔ جس پر سابقہ پرنسپل نے موقع پر ہی احکامات کی تعمیل کی۔ جس کے بعد سیکریٹری، حالیہ دنوں پوسٹنگ والی پرنسپل پروفیسر ثریّا اختر کو گورنمنٹ گرلز کالج چلاس ہمراہ لے گئے۔ جہاں پرنسپل نے گورنمنٹ گرلز کالج چلاس کا باضابط چارج سنبھال لیا۔ واضح رہے کہ ضلع دیامر کی تاریخ میں پہلی بار کسی خاتون پروفیسر نے گرلز کالج کی پرنسپل کی حیثیت سے زمہ داریاں سنبھالیں ہیں۔ سیکریٹری کی مذکورہ کالج کے لیکچررز کے ساتھ بھی اہم نشت ہوئی اور مسائل پر گفت و شنید ہوئی۔ جس کے نتیجے میں لیکچررز مطمئن ہوئیں اور کالج میں لیکچررز کی کمی کا مسئلہ حل کیا گیا۔ جس کے بعد لیکچررز کل سے باقاعدہ کلاسز لینے پر رضا مند ہوئیں۔ یوں کالج کا احتجاج والا مسئلہ بھی حل ہوا۔ سیکریٹری کی گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج چلاس کے پرنسپل اور فیکلٹی کے ساتھ بھی اہم اور مثبت میٹنگ منعقد ہوئی۔ جس کے نتیجے میں سیکریٹری نے اس کالج کے پرنسپل کو بھی اہم احکامات اور ہدایات جاری کیے۔ اس کالج میں بھی لیکچررز کی کمی کا مسئلہ حل کیا گیا۔ جس سے کالج میں کلاسز کا نظام مذید مستحکم ہو گا۔ اس طرح اس کالج کے حوالے سے ہونے والے احتجاج کا مسئلہ بھی حل ہوا۔ سیکریٹری نے زیرِ تعمیر گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ چلاس کی زیرِ تعمیر عمارت کا دورہ بھی کیا۔ سیکریٹری نے عمارت کے بعض حصوں کی ناقض تعمیر پر ٹھیکیدار کو وہ حصے دوبارہ تعمیر کرنے کے احکامات دیئے اور باقی کام ایک مہینے کی مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔ Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan Secretary Education, Government of Gilgit-Baltistan

06:41:19 AM 19 November, 2024

وزیر اعلی گلگت بلتستان نے لینڈ ریفارمز بل کو حتمی شکل دینے اور کابینہ میں پیش کرنے سے قبل تمام ڈویژنز سے منتخب نمائندوں، صوبائی وزیر پر مشتمل اعلی سطحی پارلیمانی کمیٹی 23 جولائی 2024 کو تشکیل دی تھی۔

جسکا بنیادی مینڈیٹ تمام سٹیک ہولڈرذ سے مشاورت کرنا اور سابقہ حکومتوں میں تیار کیے جانے والے لینڈ ریفارمز بلوں کا جائزہ لے کر ایک جامع اور سب کے لیے قابل قبول لینڈ ریفارمز بل کو حتمی شکل دینا تھا جس سے زمینوں کی ملکیت حقیقی معنوں میں عوام کو دیا جاسکے۔ مختلف علاقوں سے لینڈ ریفارمز کے حوالے سے مشاورت نہ کرنے کی باتوں میں صداقت نہیں۔ لینڈ ریفارمز بل کابینہ سے منظور ہوا ہے جس پر مزید بھی مشاورت کا عمل جاری ہے۔ اسمبلی میں بھی اگر کسی ممبر کی جانب سے کوئی مثبت تجاویز آنے تو اسکو بل کا حصہ بنایا جائے گا۔ Chief Minister Gilgit-Baltistan

06:39:53 AM 19 November, 2024