Recent News

اسلام آباد-وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے بذریعہ خط اوربذریعہ ملاقات گلگت بلتستان کے انتہائی اہم مسائل کی نشاندہی اورانھیں حل کرنے کے لئے اقدامات واحکامات جاری کرنے کی درخواست کی تھی

جس پر وزیر اعظم پاکستان نے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی تھی وزیراعظم پاکستان کی جانب سے مسائل کے حل کرنے کے لئے حتمی سفارشات پیش کرنے کا مینڈیٹ خصوصی کمیٹی کودیا گیا ہے اس کمیٹی کا تیسرا اہم اجلاس وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں منعقد ہوا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا کہ گلگت بلتستان کیلئے وفاق کی جانب سے 100فیصد مقامی گندم فراہم کرنے کا ای سی سی میں فیصلہ ہوا تھا جس پرعملدرآمد اور گندم کے بروقت اجراء کیلئے پاسکو کو ہدایات جاری کی جائیں۔ حکومت گلگت بلتستان کو محدود وسائل کی وجہ سے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے میں مشکلات درپیش ہیں جس کی وجہ سے صوبائی حکومت اور عوام کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ گلگت بلتستان کو دیگر صوبوں کی طرز پر این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہیں ملتا لہذا حکومت گلگت بلتستان اور وفاقی وزارت خزانہ آذاد کشمیر طرز پرایک مالی معاہدہ طے کرے تاکہ گلگت بلتستان کے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہمیں مالی مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سخت موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی بجٹ فنڈز کے اجراء کے عمل کو دو حصوں میں تقسیم کرتے ہوئے چالیس فیصد اورساٹھ فیصد کے فارمولے پر لایا جائے تاکہ ترقیاتی منصوبوں پر میں کام جاری رکھا جا سکےاور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے وزیر اعلی۱ نے مذید کہا کہ صوبائی حکومت کی اس وقت اولین ترجیح عوا م کو درپیش اعصاب شکن لوڈشیڈنگ سے نجات دلانا ہے اس وقت بھی گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں اٹھارہ سے بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے جس کی وجہ سے عوام ذہنی اذیت کا شکار ہیں اور معاملات زندگی اور کاروبار بھی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں اس ضمن میں وزیراعظم پاکستان کی جانب سے حالیہ اعلان کردہ توانائی کے 100میگاواٹ سولر منصوبے کو جلد عملی جامعہ پہنانےکی ضرورت ہے اور پی ایس ڈی پی کے تحت جاری توانائی کے منصوبوں پرجلد کام شروع کرنے اور جاری منصوبوں کے حوالے سے واپڈا اور دیگر متعلقہ اداروں کو فنڈز کے اجراء کے لئے ہدایات جاری کی جایئں تاکہ ان منصوبوں کی تکمیل سے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا مستقل حل نکالا جاسکےوزیراعلی۱ نے مذید کہا پی ایس ڈی پی کے تحت منظور ہونے والے بڑے توانائی کے منصوبوں پر واپڈا نے ابھی تک کام شروع نہیں کیا اس بابت خصوصی توجہ کی ضرورت ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر مذید کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور امن وامان کی صورتحال کو یقینی بنانے کیلئے وفاقی وزارت خزانہ کوانتہائی ضروری لگ بھگ 3000 آسامیوں کی تخلیق کی سفارش کی گئی ہیں ان آسامیوں کی جلد تخلیق کو یقینی بنایا جائے، گلگت بلتستان میں بیشتر سکول ،ہسپتال اور دیگر سرکاری عمارات تیار ہیں مگر ابھی تک ان منصوبوں کا پی سی فورمنظور نہیں جس کی وجہ سے یہ منصوبےعوام کو فائدہ نہیں دے پا رہے لہٰذا پی سی فورز کی منظوری کو یقینی بنایا جائے تاکہ صرف شدہ فنڈزبھی ضائع نہ ہوں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گلگت بلتستان کا جغرافیہ دیگر صوبوں سے بالکل مختلف ہے لہٰذا گلگت بلتستان میں گڈ گورننس اور بہترسروس ڈیلوری کو یقینی بنانے کیلئے بنائے گئے نئے چار اضلاع کو فعال بنانا انتہائی لازمی ہے جس کیلئے صوبائی حکومت کو وفاق کی مدد درکار ہے لہذا اس اہم مسلے کے حل کو بھی یقینی بنانے کے لئے ہماری دی گئیں سفارشات پر عمل کیا جائے ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان کے دورہ گلگت بلتستان کے موقع پر کئے گئے اعلانات پر عملی جامعہ پہنانے کے لئے وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر عملی اقدامات کر رہی ہے ملک کے تمام صوبوں کیلئے مقامی اور درآمد شدہ گندم کی فراہمی کے حوالے سے ایک فارمولا طے ہے لیکن گلگت بلتستان کیلئے ای سی سی کے فیصلے کا جائزہ لے کر کوشش کی جائے گی کہ مقامی گندم گلگت بلتستان کو فراہم کی جائے۔ گلگت بلتستان اور وفاق کے مابین کشمیر طرز کے معاہدے کا بھی جائزہ لیاجائے گا۔ اس موقع پر گلگت بلتستان میں تعمیر و ترقی کے عمل کو تیز کرنے کیلئے ترقیاتی بجٹ کے فنڈزکے اجراء کو یقینی بنایا جائے گا۔ گلگت بلتستان میں بجلی کے بحران کے حل کیلئے خصوصی کوآرڈینشن کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو واپڈا اورفیڈرل پی ایس ڈی پی کے تحت شروع ہونے والے اور جاری توانائی کے منصوبوں کا ہر ماہ جائزہ لے گی اور ایک مربوط سسٹم قائم کیا جائے گا وفاقی وزیر خزانہ اور وفاقی امور کشمیر و گلگت بلتستان نے اجلاس میں یقین دہانی کرائی کہ وزیر اعلی۱ گلگت بلتستان کی جانب سے پیش کی گئی سفارشات گلگت بلتستان کے عوام کو درپیش مسائل کی عکاسی ہیں انھیں حل کرنے کے لئے عملی اور فوری اقدامات کئے جایئں گے۔وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی سبراہی میں ہونے والے اس اجلاس میں وزیر اعلی۱ گلگت بلتستان حاجی گلبرخان ، وفاقی وزیر امور کشمیروگلگت بلتستان انجینئرامیرمقام کے علاوہ صوبائی وزراء انجینئر محمد اسماعیل ، انجینئر محمد انور، سابق وزیر اعلی جی بی حافظ حفیظ الرحمان، وفاقی سیکریٹری کے اینڈ جی بی ، چیف سیکریٹری جی بی ، فنانس سیکریٹری جی بی اور دیگر اعلی۱ افسران شریک ہوئے جبکہ بذریعہ ویڈیو لنک بورڈ آف انوسمنٹ جی بی کے چیرمین فتح اللہ خان بھی اجلاس میں شریک رہے۔

09:19:21 AM 16 December, 2024

اپنے بچوں کو رزق حلال کھلائیں بد عنوانی بد کردار لوگوں کا فعل ہے.

اپنے بچوں کو رزق حلال کھلائیں بد عنوانی بد کردار لوگوں کا فعل ہے. #InternationalAntiCorruption #InternationalAntiCorruptionDay

08:11:58 AM 10 December, 2024

گلگت : وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سے صوبائی سیکریٹری تعلیم سید اختر حسین رضوی ملاقات کر رہے ہیں. Chief Minister Gilgit-Baltistan

گلگت : وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سے صوبائی سیکریٹری تعلیم سید اختر حسین رضوی ملاقات کر رہے ہیں. Chief Minister Gilgit-Baltistan

08:04:29 AM 10 December, 2024

کولمبو۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ پانچ روزہ ساؤتھ ایشیا ٹوبیکو کنٹرول لیڈرشپ پروگرام میں شرکت کیلئے سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو پہنچ گئے۔ معاون خصوصی برائے انفارمیشن گلگت بلتستان پانچ روزہ ساؤتھ ایشیا ٹوبیکو کنٹرول لیڈرشپ پروگرام میں پاکستان

کولمبو۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ پانچ روزہ ساؤتھ ایشیا ٹوبیکو کنٹرول لیڈرشپ پروگرام میں شرکت کیلئے سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو پہنچ گئے۔ معاون خصوصی برائے انفارمیشن گلگت بلتستان پانچ روزہ ساؤتھ ایشیا ٹوبیکو کنٹرول لیڈرشپ پروگرام میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ Eiman Shah

08:35:24 AM 09 December, 2024

گلگت۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان،ابرار احمد مرزا، کی زیر صدارت سیکرٹریز و ڈپٹی کمشنرز کانفرنس منعقد ہوئی۔جس میں مختلف محکموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور حکومتی امور کو مزید بہتر بنانے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔

میٹنگ کے دوران محکموں کی موجودہ کارکردگی، درپیش چیلنجز، اور آئندہ کے لائحہ عمل پر گفت و شنید کی گئی۔چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے تمام سیکریٹریز کو ہدایت کی کہ وہ عوامی خدمت کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریوں کو پوری لگن کے ساتھ ادا کریں۔اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور مالیاتی نظم و نسق کو بہتر بنانے پر زور دیا گیا۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے تمام محکموں کو عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے تندہی سے کام کرنے کی تاکید کی۔اجلاس میں عوامی مسائل کے حل کے لیے ایک مربوط حکمت عملی اپنانے اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے پر بھی گفتگو ہوئی۔اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی اور عوامی خوشحالی ہماری اولین ترجیح ہے، اور اس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔اجلاس میں گلگت بلتستان کی مختلف سکیموں، محکموں کی رپورٹس، اور وسائل کے بہترین استعمال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا اور یہ اجلاس حکومتی پالیسیوں کو عملی جامہ پہنانے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا گیا۔ اجلاس میں گلگت بلتستان کے ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی،جس میں انہوں نے اپنے اضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات سے آگاہ کیا۔چیف سیکریٹری نے ان سے براہ راست گفتگو کرتے ہوئے اضلاع کی سطح پر مسائل کے فوری حل اور حکومتی پالیسیوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری مشتاق احمد، سیکریٹری داخلہ سید علی اصغر،سیکریٹری انفارمیشن میر وقار احمد،سیکریٹری صحت آصف اللہ خان،سیکریٹری فوڈ صفدر خان،سیکریٹری ورکس و کمیونیکیشن سبطین احمد، سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن رحمان شاہ، سیکریٹری واٹر مینجمنٹ اعظم خان،سیکریٹری جنگلات و جنگلی حیات سید وحید شاہ،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو والی خان، سیکریٹری ہائر ایجوکیشن فرید احمد، سیکریٹری واٹر اینڈ پاور ثنا اللہ خان، سیکریٹری اسکول ایجوکیشن سید اختر رضوی، اور سیکریٹری لوکل گورنمنٹ رحیم گل،سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی ریاض احمد، سیکریٹری منرلز عقیق احمد، سیکریٹری سوشل ویلفیئر سردار اسد ہارون، چیئرمین سی ایم آئی ٹی فدا حسین،ڈی جی ،جی ڈی اے عباس علی خان و دیگر آفیسران شریک تھے۔ Chief Minister Gilgit-Baltistan

08:31:51 AM 09 December, 2024

اسلام اباد۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبرخان نے کہا ہے کہ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام میں گلگت بلتستان کے پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے لئے خصوصی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے

طلباء و طالبات کو سکالر شپ پروگرامز اور لیپ ٹاپ سکیم میں ترجیح دی جائے جبکہ پڑھے لکھے بے روزگار نوجوان مرد و خواتین کو پروفیشنل فنی تعلیم اور ٹیکنیکل سکلز فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے روزگار کے لئے آسان اوربلا سود قرضے فراہم کئے جایئں، وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے اپنے حالیہ دورہ گلگت بلتستان کے دوران جہاں دیگر ترقیاتی و فلاحی منصوبوں کے اعلانات و احکامات جاری کیئے ان میں گلگت بلتستان کے پڑھے لکھے نوجوانوں پر بھی خصوصی توجہ دی اور اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ گلگت بلتستان کے نوجوانوں اور طلباء و طالبات کو پرائم منسٹر یوتھ پروگرام میں شمولیت کے تمام تر مواقع آسانی سے ملنے چاہیئں ان خیالات کا اظہارانھوں نے چیرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان سے ہونے والی ملاقات میں کیا وزیر اعلی۱ گلگت بلتستان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پرایئویٹ سیکٹر میں روزگار کے خاطر خواہ مواقع میسر نہیں ہیں جس کے باعث سارا بوجھ گورئمنٹ سیکٹر کو برداشت کرنا پڑتا ہے دوسری جانب گلگت بلتستان میں خواندگی کی شرح بہترین ہے پڑھے لکھے نوجوان انتہائی قابل اور ملک و قوم کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں لہذا یہاں کے طلباء و طالبات اور بے روزگار نوجوان مرد و خواتین کو ٹیکنیکل پروفیشنل تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنے کاروبار کے آغاز کے لئے مالی طور پر مستحکم کرنا انتہائی ناگزیر ہے پرائم منسٹر یوتھ پروگرام گلگت بلتستان میں بیان کردہ نوجوانوں کے مسائل کے حل کی جانب ایک انتہائی اہم کڑی ثابت ہوگی ، اس موقع پر چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے وزیر اعلی۱ گلگت بلتستان کو یقین دلایا کہ ان کی جانب سے پیش کردہ سفارشات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا ۔

08:29:07 AM 09 December, 2024

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت گلگت بلتستان کی ترقی سے متعلق وزیراعظم کی ہدایت پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس

اسلام اباد۔ وفاقی وزیر برائے امور کشمیروگلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت گلگت بلتستان کی ترقی سے متعلق وزیراعظم کی ہدایت پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان، وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر امور کشمیر گلگت بلتستان شبیر احمد عثمانی، وفاقی سیکرٹری وزارت امور کشمیر گلگت بلتستان وسیم اجمل چوہدری اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا نے شرکت کی۔ اجلاس میں گلگت بلتستان کی ترقی کے لیے وزیراعظم کی ہدایات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گلگت بلتستان کی ترقی ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام وزیراعظم محمد شہباز شریف گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، انجینئر امیر مقام وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انجینئر امیر مقام اجلاس میں گلگت بلتستان میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں گلگت بلتستان کے سالانہ ترقیاتی منصوبے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اعلیٰ سطحی اجلاس میں پی ایس ڈی پی میں سے گلگت بلتستان میں 100 میگاواٹ کے سولر پراجیکٹس کی صورتحال پر پیشرفت پر مزید غور کیا گیا۔ اجلاس میں گلگت شندور روڈ پر پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں جگلوٹ سکردو روڈ کی بحالی اور تعمیر پر بھی بات چیت کی گئی۔ اجلاس میں وزارت خزانہ، تجارت، منصوبہ بندی و ترقیات، وزارت داخلہ، وزارت مواصلات اور دیگر متعلقہ وزارتوں کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ Amir Muqam Chief Minister Gilgit-Baltistan

08:27:47 AM 09 December, 2024

گلگت۔ خصوصی افراد کے عالمی دن کی مناسبت سے گلگت میں محکمہ سماجی بہبود کے ڈائریکٹوریٹ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

صوبائی وزیر سماجی بہود دلشاد بانو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ گلگت بلتستان حکومت خصوصی افراد کومعاشرے کافعال شہری بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ۔ خصوصی افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں ان کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ صوبائی وزیر نے خصوصی افراد کے نمائندوں کی جانب سے پیش کئے گئےچارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوۓ کہا کہ خصوصی افراد کے ساتھ بھر پور تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا ۔ اس موقع پر نمایاں کارکردگی دکھانے والےخصوصی افراد میں شیلڈذ اور دیگر تحائف بھی پیش کئے گئے

08:26:12 AM 09 December, 2024