جس نے پورے علاقے کو سوگوار کر دیا ہے۔
اس موقع پر گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ شاہراہ بلتستان کے راستوں پر فوری طور پر حفاظتی اقدامات کیے جائیں تاکہ آئندہ اس طرح کے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
گورنر گلگت بلتستان نے متاثرہ خاندانوں کے لیے ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
Syed Mehdi Shah
09:32:45 AM
16 December, 2024
علماء کرام کا امن اور علاقے کی ترقی کیلئے پاک فوج کا مکمل ساتھ دینے کا اعلان ۔
شرکاء نے پاک فوج اور سیکورٹی فورسز اور انکے شہداء کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
علماء اور علاقے کے عمایدین نے علاقے میں تعلیم ، صحت خصوصاً بچیوں کی تعلیم کے حوالے سے کی جانے والی کاوشوں پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
09:30:08 AM
16 December, 2024
داریل. وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان عمائدین داریل سے خطاب کر رہے ہیں.
Chief Minister Gilgit-Baltistan
Commissioner Diamer Astore Division
تانگیر : وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کو تانگیر آمد پر بچے پھول پیش کر رہے ہیں.
Chief Minister Gilgit-Baltistan
09:28:47 AM
16 December, 2024
۔ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ شیعہ امامی اسماعیلی مسلمانوں کے روحانی پیشوا ہز ہائنس پرنس کریم آغا خان نے پاکستان کے استحکام اور مضبوطی کیلئے ہمیشہ اپنی خدمات پیش کی ہیں اور اسماعیلی کمیونٹی اپنے روحانی پیشوا ہز ہائنس پرنس کریم آغا خان کی ہدایات کے عین مطابق انتہائی خلوص، نظم وضبط اور ہرقسم کے تعصبات سے بالاتر ہو کر پاکستان اور خصوصاً گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی میں مصروف ہے۔گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں آغاخان ڈویلپمنٹ کے ذیلی اداروں کا کردار قابل تعریف ہے۔ حکومت ہز ہائنس پرنس کریم آغاخان کا پاکستان کی تعمیر و ترقی میں دلچسپی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔اسماعیلی جماعت نے بھی ہمیشہ اپنے امام ہز ہائنس پرنس کریم آغا خان کے فرامین پر عمل کرتے ہوئے امن وامان اور علاقے کی ترقی کیلئے حکومت کا ساتھ دیا ہے جو قابل تحسین عمل ہے۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
09:27:28 AM
16 December, 2024
گورنر گلگت بلتستان نے خصوصی طور پر کاڈو کے زیر انتظام چلنے والے منصوبوں کی تعریف کی، جن میں شرما ریہیبلیٹیشن سینٹر، فری لانسنگ سینٹر، آئی ٹی سینٹر، ہینڈی کرافٹس سینٹر، جیمز اینڈ جیولری سینٹر اور دیگر اہم پراجیکٹس شامل ہیں۔ شرما ریہیبلیٹیشن سینٹر میں خصوصی افراد کو روایتی قالین بافی کی تربیت دی جا رہی ہے، جسے مقامی زبان میں شرما کہا جاتا ہے۔ اس منصوبے کے ذریعے خصوصی افراد کو نہ صرف ہنر سکھایا جا رہا ہے بلکہ انہیں باعزت روزگار بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔
گورنر گلگت بلتستان نے کاڈو کے ان اقدامات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ یہ منصوبے نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر اپنی منفرد پہچان رکھتے ہیں۔ خصوصی افراد کو مثبت سرگرمیوں میں مشغول رکھ کر ان کی ذہنی و جسمانی نشوونما کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع فراہم کرنا ایک شاندار مثال ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے اقدامات سے خصوصی افراد کو معاشرے کا ایک کارآمد حصہ بنایا جا سکتا ہے۔
کاڈو کی جانب سے آئی ٹی کے بڑھتے ہوئے رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے فری لانسنگ سینٹر کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے، جہاں نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے روزگار کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ، سیاحت کے دوران انٹرنیٹ کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے سیاحوں کو سہولتیں بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔
گلگت بلتستان میں موجود قیمتی جواہرات اور معدنیات کو عالمی منڈی تک پہنچانے کے لیے جیمز اینڈ جیولری سینٹر بھی ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اس منصوبے کے ذریعے مقامی افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں اور علاقے کی معیشت کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
ہینڈی کرافٹس سینٹر میں خصوصی طور پر ان خواتین کو شامل کیا گیا ہے جو جسمانی یا ذہنی کمزوری کے باعث دیگر کاموں میں حصہ نہیں لے سکتیں۔ ان خواتین کو ہینڈی کرافٹس کی تربیت دی جاتی ہے، جن کی مصنوعات قومی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں فروخت کی جاتی ہیں، یوں ان خواتین کو باعزت روزگار کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔
گورنر گلگت بلتستان نے کاڈو کے ان اقدامات کو دیگر علاقوں کے لیے ایک مثالی ماڈل قرار دیتے ہوئے ادارے کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کاڈو کے منصوبوں کو بھرپور معاونت فراہم کرے گی۔
گورنر گلگت بلتستان نے اس موقع پر کاڈو کی ٹیم کو ان کی محنت اور لگن پر مبارکباد پیش کی اور 25سال سے خصوصی افراد کے ساتھ شرما ریہبلیٹیشن سنٹر میں اپنی خدمات سرانجام دینے والے سلطان اعظم کو ان کی بہترین خدمات پر تعریفی سند بھی دی.
Syed Mehdi Shah
09:24:59 AM
16 December, 2024
اسلام آباد۔
سیکرٹری جنرل قومی اسمبلی سید طاہر حسین کی صدارت میں سیکرٹریز کانفرنس کا انعقاد۔
کانفرنس میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی خصوصی شرکت۔
اسپیکر قومی اسمبلی کا سیکرٹریز کانفرنس سے خطاب۔
اسپیکر نے صوبائی اسمبلیوں، آزاد کشمیر اور جی بی اسمبلی کے سیکرٹریز کو پارلیمنٹ ہاؤس میں آمد پر خوش آمدید کہا۔
اسپیکر نے 18 ویں اسپیکر کانفرنس کے سلسلے میں منعقدہ سیکرٹریز کانفرنس کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا۔
اسپیکر نے سندھ، بلوچستان، آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں ینگ پارلیمنٹرین فورم کے قیام کو سراہا۔
ینگ پارلیمنٹرین فورم کو چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کا دورہ کرنے کا کہا تاکہ وہاں پر بھی وائی پی ایف کاکسز قائم کیے جا سکیں، سردار ایاز صادق
ہمیں ایک دوسرے سے قریبی رابطوں کو فروغ دے کر ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کا موقع ملے گا، اسپیکر قومی اسمبلی
اسپیکر کا قانون ساز اداروں کے مابین قریبی رابطوں کے فروغ کیلئے سیکرٹریز کی ایسوسی ایشن بنانے کی ضرورت پر زور۔
ایسوسی ایشن سے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ اٹھایا جا سکے گا، اسپیکر قومی اسمبلی
اسپیکر کا وفاقی اور صوبائی قانون ساز اداروں کی پی اے سیز، پارلیمنٹری وویمن کاکسسز، ینگ پارلیمنٹرین فورم، ایس ڈی جیز کی ایسوسی ایشن بنانے کی خواہش کا اظہار۔
اسپیکر کا قانون ساز اداروں میں قریبی رابطوں کیلئے اسپیکرز کانفرنس کا سالانہ بنیادوں پر انعقاد کی ضرورت پر زور، اسپیکر قومی اسمبلی
ہمیں ایک دوسرے کے قوائد و ضوابط کا مطالعہ کر کے جو بہتر ہے اس کو اپنانا چاہیے، اسپیکر قومی اسمبلی
قانون ساز اداروں کے اراکین کے مابین قریبی رابطوں سے پولورائزیشن کا خاتمہ ممکن ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
پارلیمانی ویپس کے انسٹی ٹیوشن کو زیادہ متحرک اور بااختیار بنایا جا رہا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
ہم نے نئی ریکروٹمنٹ اور پروموشن پالیسی وضع کی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
تمام ملازمین کے ریکارڈ کو ڈیجیٹائز کیا گیا ہے، تاکہ شفافیت کو فروغ دیا جا سکے، سردار ایاز صادق
ملازمین کی استعداد میں اضافے کے لیے کورسسز اور ٹرینگ کا انعقاد کیا گیا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
اسپیکر کا ملک کے قانون ساز اداروں کے بہترین مفاد کے پیش نظر تمام وفاقی اور پارلیمانی قانون ساز اداروں کی تنظیم بنانے کی خواہش کا اظہار۔
پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار پارلیمنٹری سروسز کو مزید فعال اور متحرک بنایا جا رہا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
سیکرٹریز کانفرنس میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی چوہدری عامر حبیب، سیکرٹری سندھ اسمبلی غلام محمد عمر فاروق، سیکرٹری بلوچستان اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ کی شرکت۔
کانفرنس میں سیکرٹری خیبرپختونخواہ اسمبلی کیفت اللہ خان آفریدی، سیکرٹری آزاد جموں کشمیر اسمبلی چوہدری بشارت حسین، سیکرٹری گلگت بلتستان اسمبلی عبدالرزاق بھی موجود۔
سیکرٹریز کانفرنس میں 18ویں اسپیکرز کانفرنس کے ایجنڈے کو زیر غور لایا جا رہا ہے،
اٹھارویں سپیکرز کانفرنس 10 سال کے وقفے کے بعد 18 سے 20 دسمبر کو منعقد ہورہی ہے.
09:22:31 AM
16 December, 2024
اسلام آباد: وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا اور سیکریٹری فنانس گلگت بلتستان عزیز احمد جمالی ملاقات کر رہے ہیں.
Chief Minister Gilgit-Baltistan
09:20:23 AM
16 December, 2024