صوبائی وزیر خزانہ، گلگت بلتستان، انجینئر محمد اسماعیل،صوبائی وزیر قانون و سیاحت و ثقافت، گلگت بلتستان غلام محمد، صوبائی سیکریٹری خوراک صفدر خان اور چیف آف فارن ایڈ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ،گلگت بلتستان محمد نسیم نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وقت کہ اہم ضرورت ہے کہ ہم بہتر غذائیت کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے سماجی و معاشی اور ماحولیاتی عوامل کو یک جا کرنے کی کوشش کریں تاکہ پائیدار ترقی کے تمام عناصر کو حاصل کرسکے۔
بعد ازاں صوبائی سیکریٹری خوراک، گلگت بلتستان صفدر خان نے کہا کہ متناسب غذائی اجزاء کا استعمال انسانی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے،اچھی خوراک کا براہ راست تعلق صحت کے ساتھ ہے آلودہ اور غیرمتوازن خوراک بہت سی بیماریوں کا سبب بنتی ہے اس حوالے سے صوبائی حکومت گلگت بلتستان میں بڑھتی ہوئی آبادی اور موسموں میں تبدیلیوں کے باعث خوراک کی قلت پیدا ہونے کے خدشات کے پیش نظر خوراک میں خود کفالت حاصل کرنے کیلئے مربوط ‘پائیدار اور جدید خطوط پر انقلابی اقدامات بروئے کار لارہی ہے۔
عوام کو ملاوٹ سے پاک صحت مند اور غذائیت سے بھرپور خوراک کی فراہمی کے لیے گلگت بلتستان فوڈ اتھارٹی قائم کی جائے گئی جبکہ ملاوٹ مافیا کی سرکوبی کے لیے فوڈ رولز اور فوڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترامیم کی گئی ہے اسسٹنٹ چیف راجہ میر ناظم نے غذائیت میں مطلوبہ سرمایہ کاری کی اہمیت پر ضرور دیکر عالمی تناظر میں غذائیت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
صوبائی وزیر برائے خزانہ گلگت بلتستان انجینئر محمد اسماعیل نے حکومت گلگت بلتستان کے اشتراک اس عزم کا آظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنے محدود وسائل میں ہر محکمے میں غذائیت کے عناصر کو شامل کرنے کے لیے مناسب وسائل فراہم کرینگے ۔
اس سے قبل(اسکیلنگ اپ نیوٹریشن) پروگرام کنسلٹنٹ ڈاکٹر نادر شاہ نے جی بی حکومت اور یونیسیف کے تعاون سے جاری نیوٹریشن کے پروجیکٹس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
08:36:15 AM
02 December, 2024
اسلام آباد: وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے پی ایس ڈی پی منصوبوں کے حوالے سے گفتگو کر رہے ہیں.
Chief Minister Gilgit-Baltistan
Ministry of Planning, Development and Special Initiatives
07:39:41 AM
02 December, 2024
سیکریٹری سوشل ویلفیئر نے خواتین کو مختلف ٹریڈز میں فنی تربیت دینے، خود روزگاری کی جانب راغب کرنے اور معاشی طور پر خود مختار بنانے کے لئے سرکاری سطح پر کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا-
Ghulam Muhammad
Social Development Department GB
07:34:17 AM
02 December, 2024
گلگت:سینئر صوبائی وزیر قانون, پارلیمانی امور,سیاحت و ثقافت گلگت بلتستان غلام محمد سے ہنزہ کا وفد صوبائی وزیر دلشاد بانو کی قیادت میں جبکہ سابق ممبر گلگت بلتستان اسمبلی استور حمید خان کی قیادت میں استور کا وفد ملاقات کررہا ہے۔
Ghulam Muhammad
07:30:15 AM
02 December, 2024
کراچی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبرخان، صوبائی وزیرحاجی رحمت خالق اور معاون خصوصی حسین شاہ نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفاقی وزیرخالد مقبول صدیقی اور ممبرقومی اسمبلی فاروق ستارکی دعوت پرمرکزی دفتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر تعلیم و سائنس اینڈ ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی، ممبر قومی اسمبلی و ممبر جی بی کونسل فاروق ستار اور متحدہ کے دیگر سینئر رہنماوں نے ان کا استقبال کیا۔
06:40:40 AM
25 November, 2024
کراچی : وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان مزار قائد میں میوزیم کا دورہ کر رہے ہیں۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
06:38:01 AM
25 November, 2024