Recent News

گلگت۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کے زیر صدارت ہونے والی ایجوکیشن سٹیئرنگ کمیٹی کے پانچویں اجلاس کے موقع پر وزیر اعلیٰ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طالب علموں کے مستقبل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

فیڈر ل بورڈ کے امتحانات میں جن سکولوں کا زرلٹ خراب آیا ہے ان سکولوں کے متعلقہ اساتذہ، پرنسپل اور ہیڈ ماسٹر کیخلاف سخت تادیبی کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں تمام اداروں کی قیام کی ضرورت ہے، جس کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی سیکریٹری تعلیم گلگت بلتستان میں ثانوی تعلیمی بورڈ کے قیام کیلئے سفارشات تیار کرکے کابینہ اجلاس میں پیش کریں۔ پبلک سکولوں کے اساتذہ کی فلاح و بہبود کے حوالے سے پہلے مرحلے میں پبلک سکول اینڈ کالج جوٹیال گلگت کے اساتذہ کی ملازمت کو محفوظ بنانے کیلئے صوبائی سیکریٹری تعلیم کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے جس میں ایڈیشنل سیکریٹری قانون، ایڈیشنل سیکریٹری خزانہ اور ایڈیشنل سیکریٹری سروسز شامل ہوں گے۔ کمیٹی اپنی سفارشات تیار کرکے سٹیئرنگ کمیٹی کے اگلے اجلاس میں پیش کرے گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سکولوں کے مسنگ فیلسٹیز کے حوالے سے فرنیچر اور دیگر اشیاء کی تقسیم ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے میرٹ پر کی جائے۔ این سی ایچ ڈی، سیپ اور بیسک ایجوکیشن کے اساتذہ کی مستقلی دستیاب آسامیوں پر متفقہ فارمولے کے تحت عمل میں لائی جائے باقی ماندہ اساتذہ کیلئے درکار آسامیوں کی تخلیق کیلئے وفاقی حکومت سے رابطہ کیاجائے گا۔وزیر اعلیٰ نے اجلاس کے موقع پر رجسٹرار قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قراقرم یونیورسٹی میں لیکچرارز اور پروفیسرز کے ہڑتال کی وجہ سے طالب علموں کی تعلیم متاثر ہورہی ہے اور ادارے کی ساکھ بھی متاثر ہورہی ہے لہٰذا لیکچرارز اور پروفیسرز کے جائز مطالبات پر قانون کے مطابق غور کیاجائے۔ Chief Minister Gilgit-Baltistan

09:26:34 AM 23 December, 2024

ہنزہ۔ وادی ہنزہ میں موسمیاتی تبدیلی کے سبب گلیشئرز کا پگھلاؤ اور گلیشائی جھیلوں کے پھٹنے کے خطرے سے دوچار وادیوں میں گلاف ٹو پراجیکٹ کے تحت مختلف منصوبوں پر تعمیراتی کام اختتامی مرحلے میں داخل۔

ہنزہ کے گاؤں حسینی میں سیلابی راستے میں حفاظتی پشتوں کی تعمیر، واٹر چینلز کی مرمت، ممکنہ آفات کی صورت میں مقامی کمیونٹی کے لئے محفوظ پناہ گاہوں کا قیام کے حوالے سے مقامی کمیونٹی کے نمائندے تفصیلی گفتگو کررہے ہیں۔ Chief Minister Gilgit-Baltistan

07:17:31 AM 18 December, 2024

گلگت : وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کوسٹر حادثے میں نعشوں کو نکالنے والے نیک عالم کو تعریفی سند دے رہے ہیں. Chief Minister Gilgit-Baltistan Home & Prisons Department Gilgit-Baltistan

گلگت : وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کوسٹر حادثے میں نعشوں کو نکالنے والے نیک عالم کو تعریفی سند دے رہے ہیں. Chief Minister Gilgit-Baltistan Home & Prisons Department Gilgit-Baltistan

07:15:25 AM 18 December, 2024

گلگت۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں کھیلوں کے فروغ کیلئے صوبائی حکومت ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔ گلگت کے شاہی پولو گراؤنڈ کو سٹیڈیم طرز پر تعمیر کیا جائے گا

جس میں کھلاڑیوں اور شائقین کیلئے سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ان خیالات کااظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے جشن آزادی پولو ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے ٹیموں میں چیکس تقسیم کرنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پولو گلگت بلتستان کا روایتی کھیل ہے جس کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ صوبے میں موجود تمام بینکوں کو ہدایت کی جائے گی کہ پولو سمیت دیگر کھیلوں کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں۔ آئندہ مالی سال میں کھیلوں کے فروغ کیلئے خصوصی بجٹ مختص کی جائے گی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے جشن آزادی پولو ٹورنامنٹ کے ونر ٹیم کو دو لاکھ، رنر ٹیم کو ایک لاکھ، گلگت بلتستان پولو ایسوسی ایشن کو دو لاکھ، چترال اے ٹیم کو ایک لاکھ اور چترال سکاؤٹس ٹیم میں ایک لاکھ کے چیکس تقسیم کئے۔ Chief Minister Gilgit-Baltistan

07:12:13 AM 18 December, 2024

گلگت۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے پاور سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ برقیات کی جانب سے زیر تعمیر پاور منصوبوں کیلئے متعین کردہ ٹائم لائنز میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

تمام ٹارگٹڈ پاور پروجیکٹس کو ٹائم لائنز کے مطابق مکمل کیا جائے۔ موجودہ حکومت کے مختصر مدت میں تقریباً 13میگاواٹ اضافی بجلی گلگت کے سسٹم میں شامل کی گئی ہے۔ پاور کے جتنے منصوبے اس دور میں مکمل ہوئے ہیں اتنے منصوبے گزشتہ دس سالوں میں بھی مکمل نہیں ہوئے تھے۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر سیکریٹری برقیات کو ہدایت کی کہ محکمے میں سزاء و جزاء کے نظام کو سختی سے رائج کریں۔ غذر، دیامر اور اپر ہنزہ کے علاقوں میں زیر تعمیر پاور کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں۔ محکمے کی جانب سے دیئے جانے والے ٹائم لائنز میں تاخیر کی صورت میں متعلقہ آفیسران اور ٹھیکیدار کیخلاف کارروائی کی جائے۔ گورننس اور سروس ڈیلوری کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے سخت فیصلے کئے جائیں گے۔ ماضی میں مختلف انکوائرائیوں میں آفیسران کیخلاف تجویز کردہ سزاؤں کو معاف کیا گیا ہے لیکن ہم ایسا نہیں کریں گے بلکہ غفلت برتنے اور نااہلی کا مظاہرہ کرنے والے آفیسران کیخلاف تادیبی کارروائیوں کو یقینی بنائیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ناقص کنسلٹنسی اور مانیٹرنگ کا موثر نظام نہ ہونے کی وجہ سے اکثر منصوبے التواء کا شکار ہوئے ہیں جس کو مدنظر رکھتے ہوئے مستقبل کیلئے حکمت عملی بنائی جائے تاکہ مفادعامہ کے منصوبوں کی تکمیل ورک پلان کے مطابق ہو۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ نلتر 16میگاواٹ پروجیکٹ کی تکمیل کیلئے متعلقہ کمپنی کی جانب سے مئی تک کی ٹائم لائن دی گئی ہے جس کو یقینی بنایا جائے۔ اس منصوبے کو مئی تک مکمل نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ کمپنی کیخلاف سخت کارروائی کا آغاز کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ موسم سرما میں بجلی کے بحران کو کم کرنے کیلئے متعلقہ کمیونٹی کے تعاون سے محکمہ برقیات کنزرویشن کیلئے اقدامات کرے۔ جو پاور پروجیکٹس مکمل ہوئے ہیں ان کو چلانے کیلئے درکار ضروری سٹاف کی بھرتیاں ایس پی ایس کے تحت کی جائے۔ وزیر اعلیٰ نے شغرتھنگ 26 میگاواٹ کے تعمیراتی کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ پروجیکٹ ڈائریکٹر کو اس اہم منصوبے کو ٹائم لائن کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ گلگت بلتستان ریجنل گرڈ کے منصوبے کی افادیت کو مد نظر رکھتے ہوئے مقررہ مدت میں اس منصوبے کی تکمیل کو یقینی بنایاجائے اور ریجنل گرڈ میں استعمال ہونے والے میٹرل کے معیار کا خیال رکھا جائے۔ اجلاس میں صوبائی سیکریٹری برقیات نے پاور پروجیکٹس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ Chief Minister Gilgit-Baltistan Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan

07:10:54 AM 18 December, 2024

ہنزہ۔ وادی ہنزہ میں موسمیاتی تبدیلی کے سبب گلیشئرز کا پگھلاؤ اور گلیشائی جھیلوں کے پھٹنے کے خطرے سے دوچار وادیوں میں گلاف ٹو پراجیکٹ کے تحت مختلف منصوبوں پر تعمیراتی کام اختتامی مرحلے میں ہے۔

ان منصوبوں میں ہنزہ کے گاؤں حسن آباد، غلکین اور حسینی میں سیلابی راستے میں حفاظتی پشتوں کی تعمیر، واٹر چینلز کی مرمت، ممکنہ آفات کی صورت میں مقامی کمیونٹی کے لئے محفوظ پناہ گاہوں کا قیام، اونچے مقام کے لئے آسان رسائی کے طور پر پونی ٹریکس کی تعمیر وغیرہ شامل ہیں۔ علاوہ ازیں گلاف ٹو پراجیکٹ کے تحت یو این ڈی پی اور محکمہ موسمیات کے اشتراک سے گلگت بلتستان کی سولہ وادیوں میں دو سو سے زائد مقامات پر پیشگی اطلاعی نظام (ارلی وارننگ سسٹم) کی تنصیب کا کام بھی جاری و ساری ہے، جبکہ ممکنہ آفات سے نمٹنے کی تیاری کے طور پر مقامی کمیونٹی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو خصوصی تربیت بھی فراہم کی جا رہی ہے جس سے مقامی لوگوں اور امدادی اداروں کو ممکنہ آفات سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ اس حوالے سے گلاف ٹو متعلقہ وادیوں کے عوام کا کہنا ہے کہ حکومت گلگت بلتستان میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے گلاف ٹو پراجیکٹ طرز کے منصوبوں کو وسعت دے تاکہ مستقبل کے چیلنجوں سے نبرد آزما ہونے کے لئے مقامی کمیونٹی کی استعداد کار کو بڑھایا جاسکے۔ Chief Minister Gilgit-Baltistan Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan Planning & Development Department GB

07:09:17 AM 18 December, 2024

گلگت۔ ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس جی ڈی اے/فوکل پرسن ساجد ولی گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سینیٹری سیوریج سسٹم گلگت سٹی کی کوارڈینیشن کمیٹی کاچوتھا اجلاس ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈیویلپمنٹ گلگت بلتستان کیپٹن (ر) مشتاق احمد کی سربراہ

ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے عباس علی خان اور پراجیکٹ ڈائریکٹر انجینئر شفقت علی نے پراجیکٹ کے پراگریس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئےافرادی قوت اور منصوبے کے کام میں سست رفتاری کے حوالے سے فورم کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر کنٹریکٹر نے فورم کو یہ بتایا کہ گزشتہ میٹنگ کے بعد پراگریس میں کافی بہتری آئی ہے اور اگلے ایک سے دو مہینوں میں کام کی رفتار میں مزید تیزی اور بہتری نظر آئے گی۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈیویلپمنٹ نے ٹھیکیداروں کی کارکردگی اور پیش رفت کے بارے میں پوچھنے پرٹھیکیداروں نے یقین دلایا کہ صورتحال بہتر ہو رہی ہے، اور وہ آنے والے مہینوں میں خاطر خواہ پیشرفت کے بارے میں پر امید ہیں۔ اس موقعے پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈیویلپمنٹ گلگت بلتستان نے ہدایت کی کہ ڈائریکٹرجنرل، جی ڈی اے اور پراجیکٹ ڈائریکٹر سیوریج، پراجیکٹ میں مزید مؤثر طریقے سے پیشرفت کرنے کے لیے ایک تفصیلی مانیٹرنگ رپورٹ فراہم کریے۔ اور مشترکہ ٹیم پی ایس ڈی پی پراجیکٹ کے تینوں پیکجیز کے ساتھ ساتھ اے ڈی پی پورشن کا بھی جائزہ لینے کے لیےاگلے 10 سے 15 دنوں میں سائٹ کا دورہ کر کے کام کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ ان علاقوں کی نشاندہی کرے جن پر فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ مزید برآں کہ، اگلی کوارڈینیشن کمیٹی کی میٹنگ 15 جنوری 2025 کو ہوگی۔ اور ٹھیکیداروں کو ہدایت کی گئی کہ ورک پلان کے اندر رہتے ہوئے کام کریں تاکہ پروجیکٹ منظور شدہ ورک پلان کے مطابق آگے بڑھے۔ کنٹریکٹر این ایل سی نے اپریل 2025 تک ورک پلان کے مطابق خاطرخواہ نتائج حاصل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ اس موقعے پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری صاحب نے سیوریج کے کام کے دوران خراب ہونے والی سڑکوں پر میٹلنگ کے کام اگلے سیزن میں مکمل کرنے کی ہدایات دی۔ اس موقعے پر، پروجیکٹ ڈائریکٹر نے C&W ڈیپارٹمنٹ کی ترجیحی سڑکوں کو میٹل کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا تو ٹھیکیداروں نے محکمے کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ترجیحی کاموں کو تیز کرنے کے لیے اضافی وسائل جمع کرنے پر اتفاق کیا۔ اجلاس تمام ٹھیکیداروں کی جانب سے چیلنجز سے نمٹنے اور کام کے معیار کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے منصوبے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے پختہ عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ اجلاس میں تمام سٹیک ہولڈرز موجود تھے. Chief Minister Gilgit-Baltistan

06:47:41 AM 17 December, 2024

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے عالم دین مولانا عیسیٰ خان کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بلند درجات کیلئے دعا کی ہے اور غمزدہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ مولانا عیسیٰ خان کی علاقے میں امن وامان ب

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے عالم دین مولانا عیسیٰ خان کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بلند درجات کیلئے دعا کی ہے اور غمزدہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ مولانا عیسیٰ خان کی علاقے میں امن وامان برقرار رکھنے اور اسلامی تعلیمات کی ترویج کے حوالے سے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

06:45:39 AM 17 December, 2024