Recent News

نیشنل کالج آف آرٹس (NCA) گلگت کیمپس کی افتتاحی تقریب۔

نیشنل کالج آف آرٹس (NCA) گلگت کیمپس کی افتتاحی تقریب۔ مہمان خصوصی ابرار احمد مرزا چیف سیکرٹری گلگت بلتستان تھے۔

08:42:50 AM 05 July, 2024

محکمہ داخلہ گلگت بلتستان نے شاہراہ قراقرم اور شاہراہ ناران بابوسر پر پبلک ٹرانسپورٹ کی معطلی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید

محکمہ داخلہ گلگت بلتستان نے شاہراہ قراقرم اور شاہراہ ناران بابوسر پر پبلک ٹرانسپورٹ کی معطلی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر آمدورفت میں کسی قسم کی بندش کے حوالے سے قیاس آرائیاں من گھڑت ہیں اور حالات پر امن اور نظام زندگی معمول کے مطابق جاری ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے شاہراہوں کی بندش سمیت کسی قسم کی پابندی زیر غور نہیں۔ محکمہ داخلہ کے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ آج شاہراہ قراقرم اور شاہراہ بابوسر سے کافی فاصلے پر واقع وادی داریل میں ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کے بعد حالات مکمل پر امن ہیں۔ عوام منفی اور بے بنیاد خبروں پر توجہ نہ دیں اور سوشل میڈیا پر پھیلائی جانیوالی افواہوں کی حوصلہ شکنی کریں

07:48:29 AM 05 July, 2024

گلگت۔ نیشنل کالج آف آرٹس گلگت کیمپس کی افتتاحی تقریب

گلگت۔ نیشنل کالج آف آرٹس گلگت کیمپس کی افتتاحی تقریب

07:46:00 AM 05 July, 2024

حکومت گلگت بلتستان کے زیر اہتمام *پیغام پاکستان* کانفرنس منعقد گلگت-

حکومت گلگت بلتستان کے زیر اہتمام *پیغام پاکستان* کانفرنس منعقد گلگت۔ وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ چنار باغ میں حکومت گلگت بلتستان کے زیر اہتمام *پیغام پاکستان* کانفرنس منعقد ہوئی،جس کے مہمان خصوصی گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ تھے۔مقررین نے پیغام پاکستان کے بیانیے کو گلگت بلتستان میں فروغ دینے سمیت امن و امان و بھائی چارگی کے ماحول کو برقرار رکھنے پر ذور دیا۔ تفصیلات کے مطابق اولڈ اسمبلی ہال وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں حکومت گلگت بلتستان کے زیر اہتمام پیغام پاکستان کانفرس کے انعقاد کے موقع پر ملک بھر کے معروف مذہبی سکالز, سول سوسائٹی، یوتھ اور صحافی حضرات نے بھرپور شرکت کیں۔ پیغام پاکستان کانفرنس کے روح پرور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی امن و امان سے مشروط ہے، مذہبی ہم آہنگی علاقے کی تعمیر و ترقی کے لئے لازم و ملزوم ہے۔ دین اسلام ہمیں احترام انسانیت، مذہبی ہم آہنگی اور تشدد سے پاک معاشرے کا درس دیتا ہے۔ پیغام پاکستان وہ عظیم بیانیہ ہے جس نے انتہا پسندی اور فرقہ واریت کی کمر توڑ کے رکھ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کے تقدسات کا احترام سے ہی صحت مند معاشرے کا قیام ممکن ہے اور ماضی کی غلطیوں کو دور رکھتے ہوئے گلگت بلتستان کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے ہر ایک کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اسطرح کے کانفرنسسز کے انعقاد سے پرامن معاشرے کی تشکیل کو کوئی نہیں روک سکتا۔انہوں نے کہا کہ کمشنر گلگت ڈویژن اور ان کی پوری ٹیم کو پیغام کانفرنس منعقد کروایا جو کہ قابل ستائش ہے۔ کمشنر گلگت ڈویژن کمال خان نے ابتدائی کلمات میں پیغام پاکستان کانفرنس کے حوالے سے تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے پاکستان کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے علماء و مشائخ اور گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع سے أئے ہوئے مذہبی سکالرز کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا پیغام پاکستان کے سائے تلے گلگت بلتستان میں امن کی ترویج کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں مذہبی سکالرز ، علماء و مشائخ کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، اسلئیے گلگت بلتستان میں امن و امان ، بھائی چارہ گی کو دوام بخشنے کے سلسلے میں کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر انجمن امامیہ کونسل ساجد علی بیگ نے کہا کہ پیغام پاکستان کانفرنس منعقد کروانے والے داد دینے کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علماء و مشائخ کسی بھی ایشو کو بہتر انداز میں حل کر سکتے ہیں۔محرم الحرام کی حرمت تمام مسلمانوں کے لئے قابل احترام ہے۔گلگت بلتستان میں قیام امن کے لئے ہر مکتب فکر کو کردار ادا کرنا ہو گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ کرامت نے کہا ماضی میں فسادات کی وجہ سے گلگت بلتستان کے تمام لوگ متاثر ہوئے۔ آج امن قائم ہے، میرا غریب حلال روزی کما رہا ہے اور سیاحت میں بھی بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا گلگت بلتستان کی بھاگ دوڑ یوتھ نے سنبھالنا ہے۔ ہمارے نوجوان بغیر سوچے سمجھے سوشل میڈیا کا غلط استعمال کر رہے ہیں،جسکا منفی اثرات پوری سوسائٹی پر پڑ رہے ہیں۔ گلگت بلتستان کے لوگ آپس میں رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں، ایک دوسرے کی مجالس اور تقریبات میں شریک ہو رہے ہیں۔محرم ایک مکتبہ فکر سے منسوب نہیں یہ سب مسلمانوں سے منسوب ہے۔ پیغام پاکستان کی روشنی میں محرم الحرام کو بہتر انداز میں گزارا جائے گا۔انہوں نے مذید کہا کہ کمی کوتاہیوں کو معاف کرتے ہوئے ہمارے مجالس میں تمام مکتب فکر کے لوگ بلا جھجک شریک ہو سکتے ہیں جو کہ ہمارے لئے باعث فخر ہو گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مساجڈ بورڈ کے ممبر مولانا حسین احمد نے کہا صوبائی حکومت کو اسطرح کے عظیم الشان کانفرنس کروانے پر حکومت گلگت بلتستان مبارکباد کے مستحق ہے۔ انہوں نے کہا مملکت خداداد پاکستان نظریہ کے نام پر وجود میں آئی ہے ۔ دشمنوں نے ہر سطح پر اسکو کمزور کرنے کی کوشش کی ہے مگر پاکستانی ریاست کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گئے۔انہوں نے کہا پاکستان نہیں تو اسلام نہیں ، جب بھی پاکستان ترقی کی جانب رواں دواں ہوتا ہے تو دشمن قوتیں فرقہ وارانہ ماحول کو فروغ دینے کی سازش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا ہم سب پاکستان کے سائے تلے کھڑے ہیں۔محرم الحرام میں امن و امان کے لئے اپنا مثبت رول ادا کرینگے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الواعظ عزیز دینار نے کہا کہ ہمیں تمام تعصبات کو پیچھے دھکیلتے ہوئے اور ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کرتے ہوئے ہمیں آگے بڑھنا ہو گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عالمی شہرت یافتہ عالم دین قاری صداقت علی نے کہا لاکھوں شہیدوں کا خون اس ملک کے وجود میں ہے ۔ ہمیں شکر ادا کرنا چاہئے کہ ہم آذادی کی سانسیں لے رہے ہیں۔ دشمن شر پھیلانے کی کوشش کرتے رہیں گے آپ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے 10 دینی کتب کے مصنف، جماعت اہلسنت پاکستان کے صدر پیر خالد سلطان باہو نے پیغام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا وطن اور دین کے لئے سروں کی قربانی چاہئیے تب آپ سچے ہونگے۔ انہوں نے کہا محرم کے آغاز پر ہمارے دشمن سر گرم ہوتے ہیں اور ہماری صفوں میں بے چینی پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اہلبیت کی محبت ہم سب کے لئے یکساں ہے۔انہوں نے کہا پیغام پاکستان کا مقصد محبت، اتحاد اور یگانگت ہے، ہمیں پیغام پاکستان کو عام کرنے کی ضرورت ہے اور اسی وجہ سے ملک میں محبت بھائی چارہ گی کو فروغ مل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا پڑھا لکھا پاکستان چاہئیے،تو گلگت بلتستان کے نقش قدم پر چلنا ہو گا۔

06:52:23 AM 05 July, 2024

زلزلہ گلگت بلتستان 05/07/2024 (Earthquake Gilgit-Baltistan 05/07/2024)

4.4 شدت کا زلزلہ متاثرہ ممالک: ہندوستان، پاکستان، تاجکستان، چین اور افغانستان نصیر آباد سے 1 کلومیٹر · 3:19am

06:42:30 AM 05 July, 2024

گلگت۔ کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد سلیم و دیگر ڈاکٹرز ایف۔سی۔پی۔ایس پارٹ۔ 1 کے امتحانات کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کررہے ہیں۔

گلگت۔ کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد سلیم و دیگر ڈاکٹرز ایف۔سی۔پی۔ایس پارٹ۔ 1 کے امتحانات کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کررہے ہیں۔

02:49:45 PM 11 November, 2023

موسمی تبدیلیوں کے اثرات کے حوالے سے اساتذہ اور طلبہ کو آگاہی فراہم کرنے کے لئے اس کو نصاب تعلیم کا حصہ بنائینگے

موسمی تبدیلیوں کے اثرات کے حوالے سے اساتذہ اور طلبہ کو آگاہی فراہم کرنے کے لئے اس کو نصاب تعلیم کا حصہ بنائینگے ۔ سیکرٹری ایجوکیشن اختر حسین رضوی گلگت۔ ٹیچرز ریسورس سنیٹر پاکستان اور ٹیچر اینڈ سٹاف ڈویلپمنٹ سنٹر محکمہ تعلیم گلگت بلتستان کے باہمی اشتراک سے محکمہ تعلیم گلگت بلتستان کے ماہر اساتذہ کے لئے موسمیاتی تبدیلیوں کی تعلیم کی فوری ضرورت کے عنوان سے مختلف اسکولز کے ماہر اساتذہ کو آگاہی فراہم کی گئی اور ان سے رائے مانگی گئ کہ کیسے نصاب میں موسمی تبدیلیوں کے اثرات اور ان کو کم کرنے کے لئے اقدامات کیے جائے پروگرام کے آخر میں سیکرٹری تعلیم سکولز ایجوکیشن گلگت بلتستان سید اختر حسین رضوی نے شرکاء میں اسناد تقسیم کیے اور کہا کہ گلگت بلتستان کے تمام اساتذہ کے لئے ورکشاپ کا انعقاد کرینگے۔ ڈائریکٹر ٹیچرز ریسورسز سنٹر پاکستان امبرین احمد نے کہا اساتذہ اور طلبہ کو موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے

06:10:07 AM 06 February, 2023

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے غذر پریس کلب کے نمائندوں سے گفتگو کرتے

گاہکوچ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے غذر پریس کلب کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کرنے کیلئے صوبائی حکومت پرعزم ہے۔ صوبے کے تمام اضلاع کا مرحلہ وار دورہ کررہاہے تاکہ عوام کے مسائل کو حل کیاجاسکے۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ غذر میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات میں ملوث اصل مجرموں کی نشاندہی ہوئی ہے۔ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں تمام مجرموں کو قانون کے گرفت میں لایا جائے گا۔ سرکاری ریسٹ ہاؤسز کی نجکاری کو غلط رنگ دیا جارہا ہے۔ سابق حکومت نے سرکاری ریسٹ ہاؤسز کی نجکاری کا عمل شروع کیا تھا جس کو ہم نے آگے بڑھایا ہے۔ سرکاری ریسٹ ہاؤسز کی نجکاری سے قومی خزانہ پر اضافی بوجھ کم ہوگا اور ریونیو میں اضافہ ہوگا۔ خیبرپختونخواہ اور آزاد کشمیر میں بھی سرکاری ریسٹ ہاؤسز کی نجکاری کی گئی ہے۔ سرکاری ریسٹ ہاؤسز کی نجکاری عوام اور علاقے کے مفاد میں ہے۔ بعدازیں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے اسماعیلی ریجنل کونسل غذر کے نمائندہ وفد اور علمائے کرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غذر میں امن وامان کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔ نالوں میں پولیس اور جی بی سکاؤٹس کو تعینات کیا گیا ہے

06:09:00 AM 06 February, 2023