Recent News

گلگت بلتستان میں '' واٹر فار ڈویلپمنٹ '' منصوبے کا آغاز گلگت. گلگت میں ''واٹر فار ڈویلپمنٹ'' منصوبے کی افتتاحی ورکشاپ کا آج آغاز کیا گیاجو گلگت بلتستان میں پائیدار ترقی کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اس منصوبے کو ای وی کے ٹو سی این آر اور یو این ڈی

یہ پروجیکٹ گلیشیئرز سے پانی کے اخراج کی پیمائش کے لیے ہائیڈروولوجیکل اسٹیشنز نصب کرے گا، سیلاب کی سطح کے بارے میں قیمتی ڈیٹا فراہم کرے گا اور خطے میں پانی کے وسائل کے بہتر انتظام میں معاونت کرے گا۔ منصوبے کے دائرہ کار میں گلگت بلتستان میں فائٹو پیتھولوجی اور زولوجی کے لیے دو نئی لیبارٹریوں کا قیام شامل ہے، اس کے ساتھ ساتھ موجودہ گلیشیالوجی اور واٹر کوالٹی لیبارٹریوں کو مضبوط بنانا شامل ہے جو پہلے ای وی کے ٹو سی این آر اور یو این ڈی پی نے اطالوی حکومت کے تعاون سے قائم کیے تھے۔ اس اقدام کا ایک اہم پہلو ایک جامع پروگرام ہے جو کمیونٹی بیداری، علم کے اشتراک، اور صلاحیت کی تعمیر پر مرکوز ہے۔ اس پروگرام میں پینے اور آبپاشی کے پانی، مویشیوں کی پرورش، اور بہتر زرعی طریقوں جیسے موضوعات کا احاطہ کیا جائے گا۔ یہ منصوبہ گلیشیالوجی، آبی وسائل اور مویشیوں اور پودوں کو متاثر کرنے والی بیماریوں پر سائنسی تحقیق بھی کرے گا۔ اس کے علاوہ، یہ منصوبہ گلگت بلتستان میں ایک ماڈل ایکو ویلج کے قیام کے ذریعے ماحولیاتی سیاحت کو فروغ دے گا، جو خطے میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے۔ یہ مربوط ماڈل مقامی کمیونٹیز کو سیاحت کی صنعت سے جوڑ دے گا، مقامی افراد اپنے علم اور ہنر سے فائدہ اٹھا کر اپنے لیے اقتصادی ترقی کے وسائل پیدا کر سکیں گے۔ اس منصوبے میں گلگت بلتستان میں سرکاری اہلکاروں کے لیے استعداد کار میں اضافہ، پائیدار ترقی پر توجہ مرکوز کرنا اور پالیسی کی تشکیل اور عمل درآمد میں سبز طریقوں کو اپنانا بھی شامل ہے۔ لانچنگ تقریب میں گلگت بلتستان کے وزیر منصوبہ بندی و ترقی راجہ ناصر علی خان، قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر انجینئر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ، گلگت بلتستان کے سیکرٹری قانون جناب سجاد حیدر نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ سرکاری اداروں اور مقامی یونیورسٹیوں کے اہلکار بھی تقریب کا حصہ تھے۔ اپنے خطاب میں راجہ ناصر علی خان نے گلگت بلتستان کو درپیش ماحولیاتی مسائل اور ان سے نمٹنے کے لیے فوری مداخلت کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے خطے میں مزید ماحولیاتی انحطاط کو روکنے کے لیے ماحول دوست سیاحت کے طریقوں کی اہمیت پر زور دیا۔ انجینئر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے خطے میں آبی وسائل پر تحقیق میں اضافے کی ضرورت پر روشنی ڈالی، خاص طور پر پیٹ کے کینسر میں پینے کے پانی کے کردار پر تحقیق۔ جناب سجاد حیدر، سیکرٹری قانون جی بی نے کہا کہ اداروں کے درمیان خاص طور پر ڈیٹا شیئرنگ کے لیے رابطوں کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ جناب خادم ڈائریکٹر انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی نے اس منصوبے کو بے حد سراہا اور اسے جی بی میں پائیدار ترقی کے لیے وقت کی ضرورت قرار دیا۔ یو این ڈی پی کے تکنیکی ماہر جناب فہیم احمد اور ای وی کے ٹو سی این آر میں قدرتی وسائل کے کو آردینیٹر محمد اورنگزیب نے پروجیکٹ کی کلیدی ڈیلیوری ایبلز کا جائزہ پیش کیا۔ گلگت بلتستان کے ریجنل منیجر جناب عارف حسین نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تقریب کا اختتام کیا۔ Tourism & Culture Department Gilgit-Baltistan

06:44:21 AM 17 December, 2024

گلگت : وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان اسمبلی اجلاس کے موقع پر اظہار خیال کر رہے ہیں. Chief Minister Gilgit-Baltistan

گلگت : وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان اسمبلی اجلاس کے موقع پر اظہار خیال کر رہے ہیں. Chief Minister Gilgit-Baltistan

06:42:08 AM 17 December, 2024

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان مولانا عیسیٰ خان کی عیادت کررہے ہیں۔ Chief Minister Gilgit-Baltistan

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان مولانا عیسیٰ خان کی عیادت کررہے ہیں۔ گلگت۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان پی ایچ کیو ہسپتال دورے کے موقع پر مریضوں کی عیادت کررہے ہیں۔ Chief Minister Gilgit-Baltistan Health Department Gilgit Baltistan PHQ Teaching Hospital Gilgit

06:40:57 AM 17 December, 2024

لگت۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس کے بعد صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور غلام محمد اور صوبائی وزیر پلاننگ راجہ ناصر علی خان میڈیا کو بریفنگ دے رہے ہیں۔ Ghulam Muhammad

لگت۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس کے بعد صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور غلام محمد اور صوبائی وزیر پلاننگ راجہ ناصر علی خان میڈیا کو بریفنگ دے رہے ہیں۔ Ghulam Muhammad

06:39:29 AM 17 December, 2024

گلگت : وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں. Chief Minister Gilgit-Baltistan Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan

گلگت : وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں. Chief Minister Gilgit-Baltistan Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan

09:34:56 AM 16 December, 2024

گلگت۔گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے شاہراہ بلتستان ملوپہ کے مقام پر حالیہ گاڑی حادثے میں 5 قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ گورنر گلگت بلتستان نے اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہ

جس نے پورے علاقے کو سوگوار کر دیا ہے۔ اس موقع پر گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ شاہراہ بلتستان کے راستوں پر فوری طور پر حفاظتی اقدامات کیے جائیں تاکہ آئندہ اس طرح کے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ گورنر گلگت بلتستان نے متاثرہ خاندانوں کے لیے ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ Syed Mehdi Shah

09:32:45 AM 16 December, 2024

تانگیر : وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان عمائدین گبر کے مسائل سن رہے ہیں. Chief Minister Gilgit-Baltistan

تانگیر : وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان عمائدین گبر کے مسائل سن رہے ہیں. Chief Minister Gilgit-Baltistan

09:31:41 AM 16 December, 2024

گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں پاک فوج کے تعاون سے علماء کرام کا امن جرگہ. جر گے میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان اور کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل امتیاز حسین گیلانی اور علاقے کے عمائدین اور علماء شرکت کی۔

علماء کرام کا امن اور علاقے کی ترقی کیلئے پاک فوج کا مکمل ساتھ دینے کا اعلان ۔ شرکاء نے پاک فوج اور سیکورٹی فورسز اور انکے شہداء کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ علماء اور علاقے کے عمایدین نے علاقے میں تعلیم ، صحت خصوصاً بچیوں کی تعلیم کے حوالے سے کی جانے والی کاوشوں پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔ Chief Minister Gilgit-Baltistan

09:30:08 AM 16 December, 2024