کراچی - وزیراعلی۱ گلگت بلتستان حاجی گلبرخان کراچی چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع پر چیمبر آف کامرس کے عہدیداران سے ملاقات کر رہے ہیں اس موقع پر انھوں نے میڈیا کے نمایئندوں سے گفتگو بھی کی۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
09:25:22 AM
21 November, 2024
اس تقریب کا مقصد بلتستان کے قدیم ثقافتی ورثے کو زندہ کرنا اور اسے فروغ دینا تھا تاکہ خطے میں ثقافتی اقدار اور ترقی کو پروان چڑھایا جا سکے۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈر 62 بریگیڈ بریگیڈیئر اعجاز کھوسہ تھے۔ دیگر معززین میں کمشنر بلتستان ڈویژن نجیب عالم، ڈی آئی جی بلتستان رینج آصف اقبال مہمند، ایڈیشنل کمشنر غلام علی،ڈپٹی کمشنر اسکردو عارف احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر سیاحت، اسسٹنٹ کمشنر سکردو، سرکاری افسران، پرنسپل کیڈٹ کالج سکردو، ماہرینِ تاریخ، سینئر صحافی، طلبہ، کیڈٹس، اور سول سوسائٹی کے افراد شامل تھے۔
تقریب میں مہمانوں کا استقبال روایتی بلتی انداز میں کیا گیا، جس میں مقامی موسیقی اور تلوار رقص پیش کیا گیا، جس نے تقریب کو ثقافتی رنگ عطا کیا۔ پروگرام کا آغاز تاریخی شخصیات علی شیر خان انچن اور گل خاتون کی نمائندگی سے ہوا، جو مقامی برانڈ گل خاتون کے تیار کردہ روایتی لباس میں ملبوس تھیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی بریگیڈیئر اعجاز کھوسہ نے ثقافتی اقدار کو روزمرہ زندگی کا حصہ بنانے کی اہمیت پر زور دیا اور انہیں مخصوص تقریبات تک محدود رکھنے کے بجائے عملی طور پر اپنانے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے علی شیر خان انچن کو ایک بصیرت افروز رہنما اور سفارت کار قرار دیتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ثقافت کسی بھی قوم کی پہچان کا ایک اہم عنصر ہے، اور نوجوانوں کو اپنی ثقافتی وراثت کو اپنانا اور اسے آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ کرنا چاہیے۔
کمشنر بلتستان ڈویژن نجیب عالم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلتی کلچر ڈے کو مسلسل دوسرے سال منانے پر فخر کا اظہار کیا۔ انہوں نے بلتستان کے ثقافتی ورثے کی اہمیت اور روزمرہ زندگی میں ان اقدار کے احیاء پر زور دیا۔ انہوں نے بلتستان میں سماجی اور ثقافتی اقدار کو حکومتی پالیسیوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی تجویز دی تاکہ خطے میں ہم آہنگی اور امن کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے *بلتستان ایوارڈ آف ایکسیلنس* کے اجرا اور بلتی کلچر ڈے کو سالانہ کیلنڈر ایونٹ کے طور پر منظم کرنے کا اعلان بھی کیا۔
تقریب میں معروف صحافی اور مصنف قاسم نسیم، ماہر تاریخ دان یوسف حسین آبادی، اور شاعر عاشق فراز بلتی نے بھی خطاب کیا اور بلتستان کی تاریخ اور ثقافت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ روایتی بلتی موسیقی کے ماہر ذوالفقار بلتی کی پیشکش اور روایتی رقص نے تقریب کی رونق کو مزید بڑھا دیا۔
شرکاء کو خطے کے قدرتی حسن کی جھلک دکھانے کے لیے فوٹوگرافرز ایسوسی ایشن بلتستان کی جانب سے بلتستان کے چار موسموں کی خوبصورتی پر مبنی ایک ڈاکومنٹری بھی پیش کی گئی۔
تقریب میں گلگت بلتستان حکومت نے بلتستان کی ثقافت اور فنون کی حفاظت کے لیے جاری اور مستقبل کے منصوبوں کا اعلان کیا، جن میں سکردو ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے تحت روایتی بلتی موسیقی کے تحفظ اور مہارتوں کی ترقی کے لیے بلتی آرٹس اینڈ میوزک پراجیکٹ، اور امن، ثقافت، اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے *ادبِ بلتستان* منصوبہ شامل ہیں۔ مذہبی سیاحت کے فروغ کے منصوبے بھی زیرِ غور ہیں۔
تقریب کے دوران قدردان فاؤنڈیشن کی جانب سے علی شیر خان انچن ایوارڈ بھی پیش کیے گئے۔ نمایاں اعزاز یافتگان میں کیڈٹ کالج سکردو کو تعلیمی میدان میں خدمات کے لیے، فوٹوگرافرز ایسوسی ایشن، پاکستان آرمی کی ہائی ایلٹیٹیوڈ ٹیم، کمشنر بلتستان ڈویژن نجیب عالم کو ان کی بصیرت افروز قیادت کے لیے، اور قومی ہیروز محمد علی سدپارہ اور حسن سدپارہ کو بعد از وفات ان کی کوہ پیمائی کی کامیابیوں پر شامل کیا گیا۔
مختلف اسٹالز میں مقامی نوادرات، ہاتھ سے بنے شال، روایتی کھانے، اور ثقافتی مصنوعات کی نمائش کی گئی، جن میں اے کے آر ایس پی، جامعہ بلتستان، BCDF، وومن ڈگری کالج، قدردان فاؤنڈیشن، جی بی آر ایس پی، اور محکمہ زراعت و سیاحت کی شرکت شامل تھی۔ شرکا اور حاضرین نے روایتی لباس پہن کر اپنی ثقافت سے محبت کا اظہار کیا۔
تقریب کا اختتام قدردان فاؤنڈیشن اور بی سی ڈی ایف کی جانب سے مہمانوں کو خصوصی شیلڈز اور گفٹ ہیمپرز پیش کرنے کے ساتھ ہوا۔ واضح رہے کہ بلتی کلچر ڈے ڈویژنل سطح کے علاوہ بلتستان کے تمام اضلاع میں بھی منایا گیا۔
District Administration Skardu
09:24:14 AM
21 November, 2024
تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی سیکریٹری اطلاعات میر وقار احمد نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ اچھائی کے کاموں میں ہر ایک کو چاہئے کہ وہ اپنا حصہ ضرور ڈالیں اور دوسروں کو اچھائی کی ترغیب دیں۔ مستحق افراد کی بہبود کے حوالے سے غیر سرکاری اداروں کو حکومت کا تعاون حاصل ہوگا۔ہمیں معاشرتی زمہ داریوں کا احساس کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سفارشی کلچر ایک معاشرتی ناسور ہے، جس کے خاتمےکیلئے ہر ایک کو کردار ادا کرنا ہوگا۔
تقریب سے وزیر اعلیٰ معائینہ ٹیم کے چیئرمین فدا حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ خدمت خلق سے ہی دنیا و آخرت کی بھلائی ہے، وہ لوگ عظیم ہیں جو معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کیلئے کام کررہے ہیں جو کہ ایک سعادت بھی ہے اور عبادت بھی۔ان کا کہنا تھا کہ دور جدید کا تقاضا ہے کہ بچوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب راغب کیا جائے۔
تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی و دیگر نے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔اس سے قبل سیکریٹری اطلاعات میر وقار احمد نے وزیر اعلی معائینہ ٹیم کے چیئرمین فدا حسین کے ہمراہ سٹالز کا دورہ کیا اور طالبات کے تیار کردہ ملبوسات اور دیگر آئٹمز کو سراہا۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن گلگت ڈویژن عبد الوہاب میر،ریجنل منیجر ہیلپنگ ہینڈ ڈاکٹر محمد جہان،پرنسپل فاطمہ جناح گرلز کالج گلگت مہر انگیز و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
09:22:21 AM
21 November, 2024
گلگت بلتستان میں ہیلتھ سیکٹر کی بہتری کیلئے ڈاکٹروں اور جنرل نرسز کی کمی دور کرنے کیلئے سندھ حکومت کا تعاون درکار ہے، اس حوالے سے سندھ کے میڈیکل و نرسنگ کالجز اور انجینئر نگ یونیورسٹیز میں گلگت بلتستان کے طالب علموں کیلئے سیٹوں میں اضافہ کیا جائے۔سندھ کے پبلک سیکٹر یونیورسٹیز میں بھی آئی ٹی سمیت دیگر اہم شعبوں میں گلگت بلتستان کے طالب علموں کیلئے سیٹوں میں اضافہ کیا جائے۔ گلگت بلتستان کے طالب علم اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کیلئے بڑی تعداد میں کراچی آتے ہیں۔ آپ سے گزارش ہے کہ گلگت بلتستان کے طالب علموں کیلئے مخصوص ہاسٹل تعمیر کریں تاکہ سندھ میں گلگت بلتستان کے طالب علموں کو رہائش کا مسئلہ درپیش نہ ہو۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اس موقع پر سندھ کے میڈیکل و نرسنگ کالجز اور انجینئرنگ یونیورسٹیز، پبلک سیکٹر کے یونیورسٹیز میں بھی گلگت بلتستان کے طالب علموں کیلئے سیٹوں میں اضافے کیا جائے گا۔ اور کراچی میں زیر تعلیم طالب علموں کیلئے ہاسٹل تعمیر کرنے کی یقین دہانی کرائی اورکہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر گلگت بلتستان میں این آئی سی وی ڈی قائم کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہاکہ صحت کے شعبے کی بہتری سمیت تمام شعبوں میں حکومت گلگت بلتستان کیساتھ ہرممکن تعاون کیا جائے گا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے ہمراہ صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حاجی رحمت خالق اور معاون خصوصی برائے وزیر اعلیٰ حسین شاہ بھی موجود تھے۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
Sindh Government
Secretary Education, Government of Gilgit-Baltistan
09:20:23 AM
21 November, 2024
گلگت: معاون خصوصی برائے اطلاعات گلگت بلتستان، ایمان شاہ، نے پاکستان کے معروف سائیکلسٹ/ماؤنٹینر ثاقب الرحمان کا محکمہ اطلاعات آمد پر پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر ایمان شاہ نے ان کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ثاقب الرحمان جیسے کھلاڑی پاکستان کا فخر ہیں، جو نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔
09:18:37 AM
21 November, 2024
اسلام آباد: وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سے صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حاجی رحمت خالق اور معاون خصوصی حسین شاہ ملاقات کر رہے ہیں۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
07:52:32 AM
20 November, 2024
اسلام آباد: وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سے صوبائی سیکریٹری داخلہ علی اصغر چنگیزی اور آئی جی پی گلگت بلتستان افضل محمد بٹ ملاقات کر رہے ہیں.
Chief Minister Gilgit-Baltistan
Home & Prisons Department Gilgit-Baltistan
07:50:32 AM
20 November, 2024
اس موقع پر محکمہ برقیات کے ایکسیئن جنریشن انجینئر منیر احمد اور ایکسیئن سول انجینئر جمشید اکبرنے چیئرمین کو تفصیلی بریفنگ دی جس پر چیئرمین نے ہدایات جاری کیا کہ پاور ہاؤس کے بقایا کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ دسمبر اور جنوری میں بجلی کی کمی کو کسی حد تک پورا کیا جا سکے جس پر متعلقہ حکام نے یقین دہانی کرائی کہ پاور ہاوس کی تمام مشینری نصب کردی گئی ہے تاہم رواں ہفتے چائنیز انجنئیر کی آمد متوقع ہے جو پاور ہاوس کے پینل سسٹم کو نصب کرینگے اور نومبر کے آخر تک 6 میگاواٹ سے بجلی سسٹم میں شامل کردی جائے گی۔ یاد رہے 6 میگاواٹ پاور ھاوس سے متعلق حفاظتی بند اور دیواروں کی تعمیر کی ایک انکوائری بھی چیئرمین وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم کررہے ہیں، جس کی رپورٹ معائنہ ٹیم بہت جلد وزیر اعلیٰ اور چیف سیکریٹری کو پیش کرے گی
Chief Minister Gilgit-Baltistan
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Chairman Chief Minister Inspection Team - CMIT GB
06:44:44 AM
19 November, 2024