Recent News

*متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائیگی ،حبیب الرحمن ڈپٹی کمشنر* غذر

*اذ دفتر ڈپٹی کمشنر غذر* *مورخہ 19 اگست 2024* *متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائیگی ،حبیب الرحمن ڈپٹی کمشنر* غذر *ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ/چیرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے سیلاب سے متاثرہ گاؤں گوپس یانگل اور ہاکس کا دورہ کیا.* *ڈپٹی کمشنر کے ساتھ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیزاسٹر مینجمنٹ غفران اللہ بیگ اور دیگر محکموں کے ذمہ داران بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ ضلعی* *انتظامیہ آپ لوگوں کے ہر ممکن مدد کرے گی،جو مدد آپ کو آج پہنچا سکتے ہیں وہ آپ کے لیے لے کے آئے ہیں اور جو بعد کے لیے درکار ہوگی اس کے لیے بھی ہم کوشش کرینگے،علاقے کے عوام نے ضلعی انتظامیہ کی خبر گیری کا شکریہ ادا کیا،* *اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے سروے کے مطابق اب تک کے ہونے نقصانات کا باقائدہ سروے کیا گیا جس کی رپورٹ اس مطابق ہے* *یانگل* *04 رہائشی مکانات مکمل طور پر تباہ* *03رہائشی مکانات جزوی طور پر تباہ:* *10مویشیوں کے شیڈ کو نقصان پہنچا* *بڑی تعداد میں کھڑی فصلوں اور درختوں کو نقصان پہنچا.* *01 آبپاشی کے پانی کا چینل کو نقصان پہنچا* *01 پینے کے پانی کی لائن کو نقصان پہنچا* *01 دکانوں کو نقصان پہنچا* *01 پن چکی کو نقصان پہنچا* *گاؤں ہاکس* *02 رہائشی مکانات مکمل طور پر تباہ* *02رہائشی مکانات کو جزوی طور پر نقصان پہنچا:* *05 مویشیوں کے شیڈ کو نقصان پہنچا:* *01آبپاشی کے پانی کے چینل جو نقصان پہنچا* *01پینے کے پانی کے لائن کو نقصان پہنچا* *ایفاد کی سڑک کو مختلف جگہوں پر نقصان پہنچا ہے* *ضلعی انتظامیہ کی اب تک متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں مندرجہ ذیل ہیں* * *متاثرہ علاقے کی نقصانات تفصیلی تصدیق AD GBDMA غذر اور تحصیلدار گوپس کے ذریعے کی گئی* *آفت زدہ علاقوں میں کمیٹیاں بنائی گئی ہیں تاکہ متاثرین میں اشیاء کی ہم آہنگی اور منصفانہ تقسیم ہوسکے* *امدادی اشیاء جن میں راشن, عارضی خیمے، بستر، چٹائی، کچن سیٹ، ٹریک سوٹ متاثرین کو جاری کیے گئے۔* *تمام اہم سڑکیں بشمول GSR اور علاقے کے لنک روڈز کو کلیئر کر دیا گیا ہے اور ٹریفک کی روانی معمول پر ہے۔* *سیلابی پانی کے رخ کو رہائشی علاقوں سے موڈنے کے لیے ایک ایکسویٹر سے کام شروع کروایا* *یانگل میں پینے کے پانی کے لیے کام جاری ہے جبکہ ہاکس میں پینے کے پانی کی فراہمی بحال کر دی گئی۔* *یانگل اور ہاکس میں آبپاشی کے راستوں کی بحالی کے لیے واٹر مینجمنٹ کی طرف سے مکمل جائزہ لیا گیا ہے۔* *امدادی کاموں میں ضرورت پڑنے پر آفت زدہ علاقوں میں سیلاب کا رخ موڑنے اور عوامی بنیادی سہولیات کی فراہمی مثلآ پانی کی فراہمی، سڑکیں، چینلائزیشن وغیرہ کی بحالی کے لیے ہنگامی حالت نافذ کی جائے گی.

06:45:23 AM 21 August, 2024

*محمکہ مواصلات و تعمیرات عامہ ، حکومت گلگت بلتستان*

کنگ چھے: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی خصوصی ہدایات پر صوبائی سیکریٹری برائے مواصلات و تعمیرات عامہ سبطین احمد نے حالیہ سیلاب سے متاثر ضلع گنگ چھے کے مختلف علاقوں *ہرا داس تھاغس ، غربوچنگ ، تنگو نالہ ، ہلدی پل ، تھوقموس تا فرانو کے درمیان دریائے کٹاؤ ، غور سے سرمو پڑی ، برانگمر ،سٹی پارک دریائے شیوک کے کٹاؤ سے متاثرہ مقامات ، سمیت ضلع میں جاری مختلف ترقیاتی سکیمیں فرانو نالہ لنک روڈ ، ڈغونی بلغار میٹلنگ روڈ* کا تفصیلی دورہ کیا اور بحالی کیلئے کئے جانیوالے اقدامات سمیت مختلف سائٹس پر جاری تعمیراتی پیشرفت اور سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور سائٹ پر جاری تعمیراتی پیشرفت کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کنگ چھے عباس علی اور ایگزیکٹو انجینئر محمکہ مواصلات و تعمیرات عامہ شاہد علی سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے اعلی حکام بھی انکے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر کنگ چھے نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ بارشوں کے بعد نالوں اور دریاؤں میں شدید طغیانی کے سبب آبپاشی کے چینل ، زمینی کٹاؤ ، مختلف علاقوں کو ملانے والی سڑکوں پلوں سمیت نشیبی علاقے متاثر ہوئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ سمیت متعلقہ محکمے متاٹرہ انفراسٹریکچر کی بحالی اور عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات بروئے کار لا رہے ہیں۔ اس موقع پر مقامی کمیونٹی نے بھی صوبائی سیکریٹری برائے مواصلات و تعمیرات عامہ کو حالیہ سیلاب سے متاثرہ انفرا سٹرکچر کی بحالی سمیت نشیبی علاقوں میں سیلاب سے حفاظتی انتظامات کیلئے طویل مدتی حکمت عملی وضع کرنے کا مطالبہ کیا۔ صوبائی سیکریٹری مواصلات و تعمیرات عامہ نے اس موقع پر احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ *ایمرجنسی کی بنیاد پر کام کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں تاکہ سیلاب اور دریائی کٹاو سے متاثرہ علاقوں میں فوری* طور پر بحالی کیلئے اقدامات کئے جا سکیں انہوں نے مزید کہا کہ ضلع میں سڑکوں اور پلوں کی بحالی سمیت دیگر انفاسکچر کیلئے اقدامات میں تیزی لائی جائے تا کہ عوام کو درپیش مسائل فوری طور پر حل ہوں۔ انہوں نے ضلع کنگ چھے کے عوام کو درپیش دیگر مسائل کے حل کیلئےموقع پر احکامات جاری کر دئیے۔

06:42:52 AM 21 August, 2024

High-Level Delegation Visits Flood-Affected Villages in Astore

High-Level Delegation Visits Flood-Affected Villages in Astore Astore : A high-level delegation comprising Mr. Muhammad Ali Quaid, Advisor to CM on Disaster Management, Mr. Sherbaz, Special Assistant CM GB, DG GBDMA Mr. Shuja Alam, Commissioner Diamer/Astore, and DC Astore visited flood-affected villages in Parishing, Pakora, Bulan, and Fina Astore to assess the damage and review the response efforts. The delegation's visit aimed to: ◇ Assess the extent of damage caused by the floods ◇ Review the response efforts made by the GBDMA and DDMA ◇ Interact with the affected communities and provide support ◇ Distribute compensation cheques to the next of kin of the deceased During the visit, the delegation: ◇ Visited damaged infrastructure, including roads, fish farms, and hotels in Pakora - Inspected damaged houses and Dejani Hotel in Pakora ◇ Conducted a detailed visit to Kushunat village, offered condolences to the family who lost loved ones, and distributed compensation cheques amounting to Rs. 0.6 million each to next of kin ◇ Visited Ralot and Chalwae nalla to assess damages ◇ Inspected damages at Buland Balla and Buland Paeen and at-risk Fina Bridge ◇Attended a community gathering at Ramkha, Parishing, and visited damaged houses and excavation sites at Ramkha nalla ◇Met with community elders and affected communities in Mushkay village and witnessed excavation works The Advisors and DG GBDMA assured the communities of their support to rehabilitate damaged infrastructure and ease their suffering. The affected communities were informed that the GB Government is committed to saving precious lives and livelihoods and building back better as per policy. Chief Minister Gilgit-Baltistan; Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan; Gilgit-Baltistan Disaster Management Authority; Commissioner Diamer Astore Division; Deputy Commissioner Astore

09:10:09 AM 19 August, 2024

*محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان* *پریس ریلیز* *14اگست 2024* گلگت : گلگت بلتستان میں 77واں یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے پاک چین سرحد پر واقع بلند ترین مقام خنجراب میں پرچم کشائی کہ تقریب منعقد ہوئی۔

*محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان* *پریس ریلیز* *14اگست 2024* گلگت : گلگت بلتستان میں 77واں یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے پاک چین سرحد پر واقع بلند ترین مقام خنجراب میں پرچم کشائی کہ تقریب منعقد ہوئی۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان اور فورس کمانڈر میجر جنرل کاشف خلیل (ستارہ جرات) پاکستان کے بلند ترین مقام پرپرچم کشائی کی۔ اس موقع پر سابق گورنر میر غضنفر علی خان، سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد ایڈوکیٹ، صوبائی وزیر سماجی بہبود و حقوق نسواں دلشاد بانو، ممبران اسمبلی امجد ایڈوکیٹ، کرنل (ر) عبیداللہ بیگ، معاون خصوصی اطلاعات ایمان شاہ، معاون خصوصی منرلز اینڈ مائینز مولانا سرور شاہ اور چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان سمیت کثیر سیاسی ، سماجی شخصیات اور اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خنجراب میں پرچم کشائی کی تقریب دیکھنے کے لئے ملکی اور غیر ملکی سیاح بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔خنجراب میں پرچم کشائی کی پہلی تاریخی تقریب میں سکول کے بچوں نے قومی نغمے پیش کیے اور پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی بھی پیش کی۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے اس تاریخی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے پاکستان کی نظریاتی اور قدرتی سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہمیشہ ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے اور ملک کی سالمیت اور ترقی کیلئے گلگت بلتستان کے عوام کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ گلگت بلتستان کے بلند ترین مقام خنجراب میں قومی پرچم کی تنصیب اور پہلی بار پرچم کشائی اس خطے کے عوام کی پاکستان سے محبت کا مظہر ہے۔ خنجراب میں پاکستان اور چین کی سرحد واقع ہے اور یہاں سے پاک چین اقتصادی راہداری کا آغاز بھی ہوتا ہے اور مستقبل میں ملک کی معاشی ترقی کیلئے خنجراب کی اہم اہمیت ہے۔ گلگت بلتستان اور پاکستان کا رشتہ لافانی ہے اور اس خطے کے عوام نے مملکت خداداد پاکستان کیساتھ الحاق کیلئے ڈوگروں سے آزادی حاصل کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلند ترین مقام خنجراب میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد کرنے کا سہرا یقینا فورس کمانڈر ناردرن ایریاز میجر جنرل کاشف خلیل کو جاتا ہے جنہوں نے بہت کم وقت میں اس مقام پر پرچم نصب کرنے سمیت بہترین تقریب کے انتظامات کو حتمی شکل دی اور وہ اس حوالے سے داد کے مستحق ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فورس کمانڈر ناردرن ایریاز میجر جنرل کاشف خلیل نے کہا کہ گلگت بلتستان پاکستان کے وجود کا اہم حصہ اور یہاں کے عوام کی حب الوطنی باعث تقلید ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام نے ملک کی ترقی و استحکام سمیت بقا و سالمیت کیلئے بیش بہا قربانیاں دی ہیں۔ پاک چین سرحد پر واقع بلند ترین مقام خنجراب میں پہلی بار پرچم کشائی اس امر کی غماز ہے کہ بلند حوصلے والے گلگت بلتستان کے عوام کی پاکستان سے وابستگی اور محبت کے جذبے بھی عظیم تر رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خنجراب میں پرچم کشائی کی تقریب ہر سال جوش و خروش سے منعقد کی جائیگی اس موقع پر وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان اور فورس کمانڈر ناردرن ایریاز میجر جنرل کاشف خلیل نے ہنزہ سمیت دیگر علاقوں میں آئی ٹی کے فروغ کیلئے قائم 11 آئی ٹی سینٹرز کا بھی افتتاح کیا۔

09:05:26 AM 19 August, 2024

گلگت۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے تھور مینار ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار

گلگت۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے تھور مینار ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے۔ وزیر اعلی نے اس ناخوشگوار واقعہ پر لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلی نے ڈپٹی کمشنر دیامر کو ہدایت کی ہے کہ میتوں عزت اور احترام کے ساتھ انکے علاقوں تک پہنچانے کے لیے فوری اقدامات کریں۔ Chief Minister Gilgit-Baltistan

08:53:53 AM 19 August, 2024

𝐈𝐧𝐭𝐞𝐫-𝐏𝐫𝐨𝐯𝐢𝐧𝐜𝐢𝐚𝐥 𝐄𝐝𝐮𝐜𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧 𝐌𝐢𝐧𝐢𝐬𝐭𝐞𝐫𝐬' 𝐌𝐞𝐞𝐭𝐢𝐧𝐠 𝐏𝐚𝐯𝐞𝐬 𝐖𝐚𝐲 𝐟𝐨𝐫 𝐄𝐧𝐡𝐚𝐧𝐜𝐞𝐝 𝐄𝐝𝐮𝐜𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧𝐚𝐥 𝐎𝐩𝐩𝐨𝐫𝐭𝐮𝐧𝐢𝐭𝐢𝐞𝐬 𝐟𝐨𝐫 𝐆𝐢𝐥𝐠𝐢𝐭-𝐁𝐚𝐥𝐭𝐢𝐬𝐭𝐚𝐧 𝐒𝐭𝐮𝐝𝐞𝐧𝐭𝐬

𝐈𝐧𝐭𝐞𝐫-𝐏𝐫𝐨𝐯𝐢𝐧𝐜𝐢𝐚𝐥 𝐄𝐝𝐮𝐜𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧 𝐌𝐢𝐧𝐢𝐬𝐭𝐞𝐫𝐬' 𝐌𝐞𝐞𝐭𝐢𝐧𝐠 𝐏𝐚𝐯𝐞𝐬 𝐖𝐚𝐲 𝐟𝐨𝐫 𝐄𝐧𝐡𝐚𝐧𝐜𝐞𝐝 𝐄𝐝𝐮𝐜𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧𝐚𝐥 𝐎𝐩𝐩𝐨𝐫𝐭𝐮𝐧𝐢𝐭𝐢𝐞𝐬 𝐟𝐨𝐫 𝐆𝐢𝐥𝐠𝐢𝐭-𝐁𝐚𝐥𝐭𝐢𝐬𝐭𝐚𝐧 𝐒𝐭𝐮𝐝𝐞𝐧𝐭𝐬 Islamabad,: A landmark meeting took place in Islamabad, where Provincial Minister of Education Ghulam Shehzad Agha met with his counterparts from Punjab and Khyber Pakhtunkhwa (KPK). The meeting aimed to discuss ways to enhance educational opportunities for students from Gilgit-Baltistan. During the meeting, Minister Shehzad Agha presented recommendations to increase engineering and medical seats for students from Gilgit-Baltistan. The Education Ministers of Punjab and KPK, expressing their commitment to supporting the province's educational development, pledged to increase seat allocations. The Ministers agreed to provide technical and financial support to improve the quality of education in Gilgit-Baltistan. Furthermore, the Education Ministers of Punjab and KPK announced plans to visit educational institutions in Gilgit-Baltistan in August, where they will provide technical support to address various challenges faced by these institutions. Gilgit-Baltistan Education Minister Shehzad Agha highlighted ongoing efforts to secure admissions for Gilgit-Baltistan students in top universities nationwide. The government of Gilgit-Baltistan remains committed to ensuring that its students receive access to quality education and equal opportunities for growth and development.

09:00:08 AM 01 August, 2024

Independence Day 2024 Pakistan Flag Khunjrab #GBKaPakistan Chief Minister Gilgit-Baltistan

گلگت : ترجمان برائے وزیر اعلی گلگت بلتستان فیض اللہ فراق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان ، چین سرحد خنجراب زیرو پوائنٹ کے مقام پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرایا جائے گا اور 14 اگست یوم آزادی کے موقع پر وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان اور فورس کمانڈر ناردرن ایریاز میجر جنرل کاشف خلیل اس مقام پر پرچم کشائی کے ساتھ ساتھ افتتاح بھی کریں گے ، ملک کی دیگر صوبوں کی سرحدات پر بھی سبز ہلالی پرچم نصب کئے گئے ہیں۔ صوبائی ترجمان نے مزید کہا کہ پرچم کے مقام کے تعین کیلئے لینڈ مارکنگ کی جا رہی ہے مگر افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ بعض عناصر اس پر بھی منفی پراپیگنڈہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈوں کے ذریعے بعض عناصر اس خوبصورت، مقدس اور باعمل سرگرمی پر غلط تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں جو کہ سراسر غلط، بے بنیاد اور پراپیگنڈہ ہے ۔

08:41:42 AM 01 August, 2024

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چیف سیکریٹری گلگت بلتستان اور

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چیف سیکریٹری گلگت بلتستان اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری بھی موجود تھے۔ ملاقات میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گلگت بلتستان کے تعمیر و ترقی کے سفر کو آگے بڑھانے اور عوامی مسائل حل کرنے کیلئے صوبے میں جاری میگا پروجیکٹس کی بروقت تکمیل ضروری ہے۔ گلگت بلتستان میں سب سے بڑا چیلنج بجلی بحران کا ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام اور سیاحوں کو بجلی بحران کی وجہ سے بہت سے مشکلات کا سامنا ہے اور اس کے منفی اثرات معیشت پر بھی مرتب ہورہے ہیں۔ عطاء آباد پاور پروجیکٹ، شغر تھنگ پاور پروجیکٹ انتہائی اہمیت کے حامل منصوبے ہیں ان منصوبوں کی ٹائم لائن یقینی بنانے کیلئے درکار فنڈز کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ گلگت بلتستان کے پسمادہ علاقوں کی ترقی اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے داریل تانگیرایکسپریس وے کامنصوبہ معاون ثابت ہوگا۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے حوالے سے منفرد مقام رکھنے والے علاقہ ہنزہ کے عوام کو پانی کی فراہمی کے حوالے سے سنگین مسئلے کا سامنا ہے۔ لہٰذا گریٹر واٹر سپلائی سکیم ہنزہ اور داریل تانگیر ایکسپریس وے کی بروقت تکمیل کیلئے بھی بلاتعطل فنڈز کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے تاکہ ان اہم منصوبوں کے ثمرات بروقت عوام کومیسر آئیں۔وزیر اعلیٰ نے کہاکہ بجلی بحران پر شارٹ ٹرم پالیسی کے تحت گلگت، سکردو اور چلاس میں سولر پاور پروجیکٹس کے ذریعے بحران پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ لہٰذا سولر پاور پروجیکٹ پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان نے وزیر اعلیٰ کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں جاری پی ایس ڈی پی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے فنڈز کی بروقت ریلیز کو یقینی بنایا جائے گا۔ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن نے کہاکہ گلگت، سکردو اور چلاس میں پاور پروجیکٹس کے حوالے سے وزیر اعظم پاکستان کو خصوصی سفارشات پیش کریں گے۔

08:33:12 AM 01 August, 2024