Recent News

𝐉𝐮𝐝𝐢𝐜𝐢𝐚𝐥 𝐃𝐞𝐥𝐞𝐠𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧 𝐈𝐧𝐬𝐩𝐞𝐜𝐭𝐬 𝐃𝐢𝐬𝐭𝐫𝐢𝐜𝐭 𝐉𝐚𝐢𝐥 𝐃𝐢𝐚𝐦𝐞𝐫, 𝐅𝐨𝐜𝐮𝐬𝐞𝐬 𝐨𝐧 𝐒𝐞𝐜𝐮𝐫𝐢𝐭𝐲 𝐚𝐧𝐝 𝐂𝐨𝐧𝐝𝐢𝐭𝐢𝐨𝐧𝐬

Chilas; August 26, 2024: A high-level delegation from the district judiciary visited the District Jail Diamer today to assess the security situation, inmate welfare, and overall conditions of the facility. The delegation, comprising District & Session Judge Sohail Ahmed, Senior Civil Judge Fahad bin Naqeeb, and Civil Judge Darel Himayatullah, was briefed by ASP Mehmood Satoon on the jail's security measures, current situation, and the condition of inmates. The visit aimed to ensure the maintenance of law and order, uphold the highest standards of justice and security, and improve the living conditions of inmates.

08:35:41 AM 28 August, 2024

لگت معاون خصوصی برائے ایریگیشن و واٹر منیجمنٹ حسین شاہ نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے مرکزی جلوس کے روٹس کا دورہ کیا،

گلگت معاون خصوصی برائے ایریگیشن و واٹر منیجمنٹ حسین شاہ نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے مرکزی جلوس کے روٹس کا دورہ کیا،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گلگت لیفٹننٹ ( ر) محمد اویس انکے ہمراہ تھے ۔ معاون خصوصی نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ چہلم کے روٹس و مجالس کے مقامات پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے اور امن وامان کی فضا قائم رکھنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی، چہلم کی سکیورٹی میں کسی قسم کی غفلت لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

08:34:03 AM 28 August, 2024

گلگت۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے 16میگاواٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ نلتر پر جاری کام کا جائزہ لینے کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس

گلگت۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے 16میگاواٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ نلتر پر جاری کام کا جائزہ لینے کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت کیلئے یہ منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے گلگت کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ سردیوں میں بجلی کا مسئلہ مزید سنگین ہوگا لہٰذا اکتوبر 2024ء کے ٹائم لائن کو یقینی بناتے ہوئے یکم نومبر کو اس منصوبے سے گلگت کیلئے بجلی کی فراہمی ممکن بنایا جائے۔ ایچ ایم سی قومی ادارہ ہے، 16 میگاواٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ نلتر کا منصوبہ ایچ ایم سی نے مکمل کرنا ہے۔ قومی ادارے پر عوام کے اعتماد اور گلگت کے عوام کو بجلی کی فراہمی کے حوالے سے درپیش مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس منصوبے کی ٹائم لائن کے مطابق تکمیل کیلئے مختلف شفٹس پر کام کا بندوبست کیا جائے۔ 16 میگاواٹ پاور پروجیکٹ میں مزید تاخیر کی گنجائش نہیں ہے۔ ٹی جے سیٹ، ٹرانسمشن لائن سمیت سول ورک کی تکمیل کو ہر صورت ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر سیکریٹری برقیات کو ہدایت کی کہ 16 میگاواٹ پاور پروجیکٹ پر جاری کام کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ میں پیش کریں۔ اجلاس میں ایم ڈی ایچ ایم سی، سیکریٹری برقیات سمیت متعلقہ اعلیٰ آفیسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں 16میگاواٹ پاور پروجیکٹ کی رفتار کے حوالے سے پروجیکٹ ڈائریکٹر نے تفصیلی بریفنگ دی۔

08:32:52 AM 28 August, 2024

سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان علی اصغر ،کمشنر گلگت ڈویژن کمال خان نے ضلع غذر کا دورہ کیا

،اسسٹنٹ ڈائریکٹر گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ غفران اللہ بیگ نے ضلع بھر میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے حوالے سے بریفنگ دی. سیکرٹری داخلہ علی اصغر ،کمشنر گلگت ڈویژن کمال خان اور ڈپٹی کمشنر حبیب الرحمن نے گاؤں ہاکس اور یانگل کا تفصیلی دورہ کیا اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا ،سیکرٹری داخلہ نے متاثرین سے ملاقات کی مسائل سنے اورحل کرنے کی یقین دھانی کرائی،سیکرٹری داخلہ کہا کہ حکومت آپ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی ، ابتدائی طور پر جن لوگوں کے گھر متاثر ہوئے ہیں ان کو عارضی خیمے اور راشن پہلے دن ہی ضلعی انتظامیہ نے مہیا کیا ہے۔مزید جن چیزوں کی ضرورت ہوگی آپ تک پہنچایا جائیگا،متاثرین سیلاب نے سیکرٹری داخلہ کو چینل کی مکمل بحالی اور حفاظتی دیوار بنانے کے درخواست پیش کی. سیکرٹری داخلہ نے موقعے تمام محکموں کے سربراہان کو ہدایات جاری کی کہ وہ بحالی کے کاموں کو جلد شروع کرے اور اپنی سفارشات پیش کرے. سیکرٹری داخلہ نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی کہ وہ متاثرین کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے مذید راشن بھیجوا دے*متاثرین نے بروقت اقدامات پر ضلعی انتظامیہ اور دیگر محکموں کا شکریہ ادا کیا.

07:53:21 AM 23 August, 2024

چلاس ۔وزیراعلی گلگت بلتستان حاجی گلبرخان نے آر ایچ کیو ہسپتال چلاس کا دورہ کیا

س دوران ہسپتال میں ایڈمٹ مریضوں کی عیادت کی اور ہسپتال کے صفائی ستھرائی مریضوں کو درپیش مشکلات کا مکمل جائزہ لیا اور بیماروں کے تیمارداروں سے بھی ملاقات میں انکے مسائل سنے ۔اور ایم ایس نے ہسپتال کے مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی جس میں ٹوٹل 33 ڈاکٹرز ڈیوٹی دے رہے ہیں جبکہ ہسپتال میں ای این ٹی۔نیورو سرجن آرتھو پیڈک۔اور یورالوجسٹ ڈاکٹروں کی کمی ہے اس دوران وزیراعلی گلگت بلتستان نے کہا کہ ہسپتال سب کا مشترکہ قیمتی اساسہ ہے اسکو ہم سب نے ملکر عوام کو بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی صوبائی حکومت کی ترجیحات کا حصہ ہے عوام کو شعبہ صحت میں ریلیف دینا ہماری بنیادی زمہ داری ہے اس میں لاپروائی برتننے والوں کو معاف نہیں کیا جائیگا ۔

07:26:32 AM 23 August, 2024

چلاس ۔وزیراعلی گلگت بلتستان حاجی گلبرخان نے آر ایچ کیو ہسپتال چلاس کا دورہ کیا۔

اس دوران ہسپتال میں ایڈمٹ مریضوں کی عیادت کی اور ہسپتال کے صفائی ستھرائی مریضوں کو درپیش مشکلات کا مکمل جائزہ لیا اور بیماروں کے تیمارداروں سے بھی ملاقات میں انکے مسائل سنے ۔اور ایم ایس نے ہسپتال کے مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی جس میں ٹوٹل 33 ڈاکٹرز ڈیوٹی دے رہے ہیں جبکہ ہسپتال میں ای این ٹی۔نیورو سرجن آرتھو پیڈک۔اور یورالوجسٹ ڈاکٹروں کی کمی ہے اس دوران وزیراعلی گلگت بلتستان نے کہا کہ ہسپتال سب کا مشترکہ قیمتی اساسہ ہے اسکو ہم سب نے ملکر عوام کو بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی صوبائی حکومت کی ترجیحات کا حصہ ہے عوام کو شعبہ صحت میں ریلیف دینا ہماری بنیادی زمہ داری ہے اس میں لاپروائی برتننے والوں کو معاف نہیں کیا جائیگا ۔ اس دوران مزید کہا کہ مقامی لوگوں کے حوالے سے بہت زیادہ شکایات موصول ہورہی ہیں کہ کہ مقامی لوگ سویپر کی پوسٹ پر ایڈجسٹ ہوکر پھر ڈیوٹی دینا عار سمجھتے ہیں ایسے ملازمین کو اگلے پانچ دنوں کے اندر حاضری کو یقینی بناکر صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر سے بہتر بنائیں بصورت دیگر انکو مستقل فارغ کرکے صفائی کے لیے موزوں ملازمین کی تعیناتی عمل میں لاکر صفائی کے نظام کو بہتر کیاجاۓ ۔اس دوران وزیراعلی گلگت بلتستان نے کہا کہ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیاجائیگا اور جن ڈاکٹرز کی ہسپتال کو ضرورت تھی انہیں تبادلہ کیا گیا مگر وہ اب تک ناگزیر وجوہات کے بناء پر حاضر نہیں ہوۓ ایسے ڈاکٹرز کو فورا حاضر کیاجائیگا بصورت دیگر انہیں فارغ کرکے دوسرے ڈاکٹرز کی تعیناتی عمل میں لاکر عوام کو صحت کے بنیادی سہولیات کے فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا ۔۔ اس بریفنگ کے دوران وزیراعلی گلگت بلتستان نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ عوام کو صحت میں درپیش مشکلات کو فورا دور کیا جاۓ عوام کوصحت کے سہولیات فراہم کرنے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی وزیر اس موقع پر سکریٹری صحت اور سکریٹری مواصلات اینڈ ورکس چلاس ہسپتال کا آج ہی دورہ کر کے ہسپتال کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں. Chief Minister Gilgit-Baltistan

07:21:48 AM 23 August, 2024

وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر کے دور حکومت میں ایک اور انقلابی اقدام۔۔۔۔

پی۔ٹی۔وی بیورو آفس کا قیام باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ واضح رہے کہ کسی بھی الیکٹرانک میڈیا کا پہلا بیورو آفس گلگت بلتستان میں قائم کیا گیا ہے.

07:15:33 AM 23 August, 2024

گلگت۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے ایجوکیشن ریفارمز سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری سکولوں کے نہم اور دہم کے طالب علموں کا فیڈرل بورڈ میں غیر تسلی بخش نتائج پر نااہلی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کیخلاف سخت محکما

طالب علموں کے مستقبل کو خراب ہونے نہیں دیں گے۔ محدود وسائل کے باوجود ترقیاتی بجٹ میں دیگر شعبوں سے زیادہ وسائل تعلیم کے شعبے کیلئے مختص کئے جاتے ہیں۔ صوبائی سیکریٹری تعلیم بنیادی نظام تعلیم کی بہتری کو یقینی بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں اور قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ذریعے اساتذہ کی ٹریننگ کیلئے معاہدے کو جلد حتمی شکل دیں۔وزیر اعلیٰ نے سیکریٹری تعلیم کو ہدایت کی کہ کسی قسم کے دباؤ کے بغیر اساتذہ کی ٹرانسفر پوسٹنگ پالیسی اور نااہلی برتنے والے اساتذہ کیخلاف محکمانہ کارروائی کو یقینی بنائیں۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ آئندہ کابینہ اجلاس کیلئے گلگت بلتستان بورڈ کے قیام کے حوالے سے سفارشات تیار کریں۔ وزیر اعلیٰ نے پبلک سکول اینڈ کالجز کے اساتذہ کی تنخواہوں اور پنشن کے حوالے سے تجاویز کو جلد حتمی شکل دے کر کابینہ اجلاس میں پیش کرنے کے احکامات دیئے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سرکای سکولوں میں معیار تعلیم کو بہتر بنانے کیلئے صوبائی حکومت ایک ہزار ایجوکیشن فیلوز کی بھرتیوں کا فیصلہ کیا تھا، سیکریٹری تعلیم ان ایجوکیشن فیلوز کی بھرتیوں کے عمل کو تیز کریں۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور بلتستان یونیورسٹی میں فنڈ کے قیام کے حوالے سے وزیر اعظم پاکستان کو لکھے گئے خصوصی مراسلے پر وزیر اعظم نے سفارشات طلب کئے ہیں لہٰذا سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن متعلقہ یونیورسٹیز کی مشاورت سے جلد سفارشات تیار کرکے وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ میں جمع کرائیں۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن کو ہدایت کی کہ آئندہ ایجوکیشن ریفارمز سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں سپیشل ایجوکیشن کے مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیں۔ اجلاس میں صوبائی وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا، سیکریٹری سکول اینڈ کالجز، سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن، قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور بلتستان یونیورسٹی کے نمائندوں سمیت دیگر اعلیٰ آفیسران نے شرکت کی۔ Chief Minister Gilgit-Baltistan

07:10:02 AM 23 August, 2024