۔۔کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل کاشف خلیل (ستارہ جرات) نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔بعد ازاں ہیڈکوارٹر ایف سی این اے ، ضلع ہنزہ ، نگر،سکردو،استور اور چلاس میں بھی یادگاروں پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
☆۔۔یومِ دفاع 6 ستمبر کے حوالے سے "ڈیفنس اینڈ مرٹائرز ڈے "کی تاریخی تقریب گلگت اقبال آڈیٹوریم اے پی ایس گلگت میں منعقد کی گئی ۔ جس میں مہمان خصوصی گورنر جی بی ، وزیر اعلیٰ جی بی اور کمانڈر ایف سی این اے تھے۔
☆۔۔تقریب میں شہداء کے ورثاء سیاسی و سماجی شخصیات اور اعلیٰ سول و عسکری حکام سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی
☆۔۔تقریب میں بچوں نے ملی نغموں اور ٹیبلوز کے ذریعے شہیدوں اور ان کے ورثاء کو خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل کاشف خلیل ،(ستارہ جرات) نے کہا کہ یومِ دفاع 6 ستمبر تاریخ میں ایک نمایاں حیثیت رکھتا ہے ۔
☆۔۔ اس تاریخ ساز دن میں ہماری افواج نے قوم کے شانہ بشانہ لڑتے ہوئے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کے نا پاک عزائم خاک میں ملا دیئے ۔ حوالدار لالک جان شہید (نشان حیدر) جیسے سپوت نے قوم کی خاطر جان قربان کر کے قربانی کی اعلیٰ مثال قائم کی۔
☆۔۔جی بی کے تمام شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتا ہوں جن کی قربانیوں کی بدولت آج ہم آزاد فضاؤں میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔ آج کے دن جی بی اور وطن عزیز کی سلامتی و ترقی اور خوشحالی کے عزم کرتے ہوئے اس عہد کی تجدید کریں کہ ہم متحد رہیں اور مثالی یکجہتی اور ہم آہنگی کا مظاہرہ کریں۔
07:19:59 AM
09 September, 2024
سکردو: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان، صوبائی وزراء ودیگر مقررین گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سکردو میں استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں.
07:15:24 AM
09 September, 2024
شاہراہ قراقرم لال پڑی کے مقام پر ہوئی بھاری لینڈ سلائیڈنگ کے ملبے کو صاف کرنے کی غرض سے اگلے تین ایام (مورخہ ۸ سے ۱۰ ستمبر ۲۰۲۴) تک صبح 06:00 بجے سے 11:00 بجے تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رہے گی۔ پبلک سروس اور پرائیویٹ سطح پر سفر کے متمنی حضرات اس شیڈول کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی سفری حکمت عملی مرتب فرمائیں۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
07:10:52 AM
09 September, 2024
گلگت:یوتھ ریسورسز سینٹر گلگت میں منعقدہ یوتھ کانفرنس سے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال رئیسانی خطاب کررہے ہیں انہوں کہا کہ گلگت بلتستان حکومت کی طرف سے یوتھ پالیسی کی منظوری خوش آئندہ ہے امید ہے کہ اس پالیسی پر عملدرآمد کو یقینی بناکر نوجوان نسل کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے انہوں نے محکمہ سوشل ویلفئیر اینڈ یوتھ افئیرز کی طرف سے نوجوانوں کو اے آئی بلاک چین کے حوالے سے تربیتی ورکشاپس کے انعقاد سے متعلق اقدامات کو خوب سراہا۔
Zabiullah Zabi
Social Development Department GB
07:04:21 AM
30 August, 2024
گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری پریس نوٹ میں کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان کے طول و عرض میں جولائی کے اوائل سے لے کر اگست کے آخر تک درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مزکورہ موسمیاتی تغیر کی وجہ سے مختلف اضلاع میں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ کے متعدد واقعات وقوع پزیر ہوئے جس کی وجہ سے عوامی اور نجی املاک کو شدید نقصان پہنچا ، اور لوگوں کی جان ومال کے ساتھ ساتھ ذرائع آمدورفت میں خلل پڑنے کی وجہ سے روزگار پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے۔
خطے میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے باعث نالوں اور
دریاؤں میں پانی کے بہاؤ اور سطح میں اضافہ ہوا ہونے سے نشیبی علاقوں کی بستیاں اور انفراسٹرکچر شدید متاثر ہوئے۔
امسال حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے محکمہ موسمیات کی پیش گوئیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے قبل از وقت ٹھوس اقدامات کئے گئے اور جولائی کے اوائل سے ہی متعلقہ اداروں کے جملہ ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کی گئیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے صوبائی حکومت کے پاس موجود مشینری اور افرادی قوت کی بروقت دستیابی یقینی بنانے کیلئے ہدایات جاری کی گئیں۔ نتیجتاً لینڈ سلائیڈنگ، سیلاب وغیرہ کے بے شمار واقعات رونما ہونے کے باوجود صورت حال قابو میں رہی اور پیشگی اٹھائے گئے اقدامات سے عوام کی مشکلات میں کمی آئی۔ حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے متاثرین کی بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر ایمر جنسی منصوبوں کا نفاذ کیا جا رہا ہے اور جی بی ڈی ایم اے کے زریعے قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کو اشیائے خوردونوش اور دیگر ضروریات زندگی کے سامان مثلا خیمے، ترپال، کمبل،چٹائیاں، رضائیاں وغیرہ فراہم کئے جا رہے ہیں اور نقصانات کے عوض مروّجہ قوانین کے مطابق معاوضوں کی ادائیگی کی جارہی ہے ۔
ان اقدامات کے تسلسل میں مورخہ سترہ اگست کو، ضلع استور جو کہ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ضلع ہے، کے متاثرین کو گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (جی بی ڈی ایم اے) کی جانب سے معاوضوں کی ادائیگی کی گئی۔ اس موقع پر متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کا عملی نمونہ پیش کرتے ہوئے صوبائی حکومت کی جانب سے معاون خصوصی برائے جی بی ڈی ایم اے اور متعلقہ اداروں کے سربراہان نے ضلع استور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر حکومت گلگت بلتستان کی پالیسی کے مطابق متاثرہ افراد کو معاوضوں کی ادائیگی کے سلسلے میں چیکس تقسیم کیے گئے ۔ اسی طرح نقصانات اور متاثرین کی بحالی میں محکمہ برقیات کا کردار بھی مثالی رہا۔ ناگہانی آفات کی وجہ سے مختلف مقامات پر واٹر چینلز ، رابطہ سڑکیں، شاہراہیں اور محکمہ برقیات کے تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا۔ تاہم صوبائی حکومت کے زمہ داران کی جانب سے بروقت رد عمل اور بحالی کے امور کی انجام دہی کی وجہ سے نظام زندگی متاثر نہیں ہوا اور بجلی کی فراہمی طویل تعطل کا شکار نہ ہوا۔ صوبائی حکومت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق اس ضمن میں اب تک تقریباً اکتیسں کڑوڑ کی خطیر رقم خرچ کی گئی ہے۔
علاوہ ازیں صوبائی حکومت کی طرف سے گلگت بلتستان میں حالیہ موسمی صورت حال کے نتیجے میں متاثرہ لوگوں کے نقصانات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق حکومت گلگت بلتستان اس صورتحال کو انتہائی باریک بینی سے مانیٹر کر رہی ہے اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائی جارہی ہے تاکہ آفات کے اثرات کو کم سے کم کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ پچھلے ایک ماہ میں گلگت بلتستان میں ہنگامی سکیموں کی منظوری کے لیے نو ایمر جنسی سکروٹنی کمیٹی کے اجلاس منعقد ہو چکے ہیں۔ سیلاب لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے بندش کا شکار سڑکوں اور شاہراہوں کو کھولنے کیلئے جی بی ڈی ایم اے کے ساتھ دیگر ادارے مثلاً بی اینڈ آر ، این ایچ اے، ایف ڈیبلیووغیرہ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ یہ تمام کوششیں ان لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کی جارہی ہیں جو مشکل حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کی جانب سے تمام متعلقہ حکام کو روز اول سے ہی واضح ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ قدرتی آفات سے متاثرہ لوگوں کو کسی بھی سطح پر تنہا نہ چھوڑا جائے اور عوام کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔
06:57:46 AM
30 August, 2024
*محکمہ اطلاعات،حکومت گلگت بلتستان*
گلگت۔
ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈویلپمنٹ کیپٹن ریٹائرڈ مشتاق احمد کو حالیہ بارشوں کے بعد کے نقصانات، بحالی کیلئے کیئے گئے اقدامات اور ایمرجنسی صورتحال کے حوالے سے تمام اضلاع کے کمشنرز، ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ ذمہ داران نے بریفننگ دی۔
اس موقع پر سیکریٹری تعمیرات و کمیونیکیشن سبطین احمد،سیکریٹری داخلہ سید علی اصغر،سیکریٹری انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میر وقار احمد،سیکریٹری واٹر اینڈ ایریگیشن اعظم خان،گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے حکام، و دیگر زمہ داران شریک تھے۔
دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ایکسیئنز نے بزریعہ ویڈیو لنک اپنے اپنے اضلاع کی موجودہ سیلابی صورتحال، اقدامات اور مستقبل میں قدرتی آفات سے نبردآزما ہونے کیلئے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں،جس پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈویلپمنٹ نے متاثرہ منصوبوں کی فوری بحالی کیلئے موقع پر ہی ہدایات دیئے۔
کمشنر بلتستان ڈویژن شجاع عالم اور کمشنر گلگت ڈویژن کمال خان نے بلتستان اور غذر میں سیلاب اور بارشوں کے بعد کی صورتحال اور بحالی کے کاموں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی،جس پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈویلپمنٹ کیپٹن ریٹائرڈ مشتاق احمد نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کا فوری حل حکومت گلگت بلتستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں،لہذا اس کے پیش نظر بحالی کے کاموں پر درکار فنڈز کے اجراء کی منظوری دی اور مفاد عامہ کے منصوبوں پر فوری عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
علاؤہ ازیں تمام اضلاع میں بارشوں،سیلاب اور دریا کے بہاؤ سے متاثرہ حفاظتی بند کو فیڈرل فلڈ کمیشن کے منصوبوں میں شامل کرنے کی بھی ہدایت کی۔
06:52:41 AM
30 August, 2024
گلگت (پریس ریلیز) سیکریٹری ہائیر، ٹیکنیکل اینڈ اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان اور ڈائریکٹوریٹ آف ہائیر ایجوکیشن گلگت بلتستان کے جملہ سٹاف کی کاوشوں سے جی بی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (GCU) فیصل آباد نے جی بی کے طلباء و طالبات کے داخلے کے لیے فاطمہ جناح گورنمنٹ کالج گلگت میں داخلہ ٹیسٹ/انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا۔
پہلے مذکورہ ٹیسٹ کے لیے ان طلباء و طالبات کو فیصل آباد جانا پڑتا تھا جس پر وسائل، توانائی اور وقت صرف ہوتا تھا۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے سٹاف نے ڈائریکٹوریٹ آف ہائیر ایجوکیشن گلگت بلتستان، نومینیش سیکشن کے سٹاف کی معاونت سے اس ٹیسٹ کے انعقاد کو احسن طریقے سے یقینی بنایا۔
اس دوران ایک پیش رفت یہ بھی ہوئی کہ مذکورہ یونیورسٹی کے علاوہ فیصل آباد وومن یونیورسٹی کے زمہ داران بھی اس ٹیسٹ میں معاونت کے لیے فاطمہ جناح کالج گلگت میں موجود تھے۔ نومینیش سیکشن گلگت کے سٹاف نے اس موقع پر ان سے گزارش کی کہ وومن یونیورسٹی فیصل آباد میں نئے تعمیر ہونے والے ہاسٹل میں گلگت بلتستان کی طالبات کے لیے بھی نشتیں مختص کی جائیں۔ جس پر انہوں نے حامی بھری۔ اس پیش رفت سے جی بی کی طالبات کی مشکلات میں خاطر خواہ کمی آئی گی اور وہ بہتر انداز میں زیورِ تعلیم سے آراستہ ہو سکیں گی۔
10:26:41 AM
29 August, 2024
گلگت۔
وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ نے کہا ہے کہ گگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کے لئے صوبائی حکومت کے اقدامات کو مقتدر حلقوں اور عوام تک پہنچانے کے لئے پی ٹی وی کا اہم کردار ہے ۔انچارچ پی ٹی وی گلگت سے گفتگو کرتے ہوۓ انہوں نے کہا کہ صوبے میں میڈیا انڈسٹری تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔وزیر اعلیٰ کی درخواست پر ایم ڈی پی ٹی وی نے گلگت بلتستان میں بیورو آفس قائم کر دیا ہے،جس سے صوبائی سطح پر حکومتی اقدامات کی بہتر انداز میں تشہر میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی کے بیورو آفس کے قیام کے بعد گلگت بلتستان میں دیگر ٹی وی چینلز بھی اپنا بیورو آفس قائم کریں گے جس سے علاقے میں روزگار کے مواقع ملنے کے ساتھ ساتھ علاقے کی بین الاقوامی سطح پر تشہیر میں مدد ملے گی۔
#Eiman Shah
#PTV News
08:08:08 AM
29 August, 2024