Recent News

گلگت۔ سیکرٹری ایجوکیشن گلگت بلتستان سید اختر حسین رضوی ایجوکیشن سٹیک ہولڈرز کانفرنس کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔

گلگت۔ سیکرٹری ایجوکیشن گلگت بلتستان سید اختر حسین رضوی ایجوکیشن سٹیک ہولڈرز کانفرنس کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔ اسکولز ایجوکیشن محکمہ تعلیم گلگت بلتستان اور آغا خان فاؤنڈیشن کے باہمی اشتراک سے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت میں ایجوکیشن سٹیک ہولڈرز کانفرنس منعقد ہوگی۔ Chief Minister Gilgit-Baltistan Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan

08:53:10 AM 11 September, 2024

گلگت : معاون خصوصی ایمان شاہ کی قیادت میں ناصر آباد کا وفد سیکرٹری کا لجز فرید اللہ خان سے ملاقات کر رہا ہے

گلگت : معاون خصوصی ایمان شاہ کی قیادت میں ناصر آباد کا وفد سیکرٹری کا لجز فرید اللہ خان سے ملاقات کر رہا ہے

08:51:07 AM 11 September, 2024

سکردو شہر سے شگر کے لئے نیٹکو مسافر سروس کو بحال کیا۔ (12 سال سے یہ سہولت معطل تھی)۔

سکردو شہر سے شگر کے لئے نیٹکو مسافر سروس کو بحال کیا۔ (12 سال سے یہ سہولت معطل تھی)۔ ضلع شگر، مضافات کی 70 ہزار آبادی سروس سے مستفید ھوگی۔ کوسٹر گاڑی شگر کے نواحی علاقے سلدی اور کشمل تک چلے گی۔ NATCO Deputy Commissioner Shigar, GB

08:49:40 AM 11 September, 2024

گلگت چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کیلئے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے انتظامی افسران اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔

گلگت چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کیلئے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے انتظامی افسران اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔ چیف سیکریٹری سے تعریفی سرٹیفیکیٹ حاصل کرنیوالوں میں سیکریٹری داخلہ کیپٹن ( ر) علی اصغر، ڈپٹی کمشنر گلگت امیر اعظم حمزہ، ڈپٹی کمشنر سکردو کیپٹن(ر) طیب سمیع، ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی سمیت پولیس اور سیکورٹی فورسز کے دیگر آفسران شامل تھے۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے اس موقع پر محرم الحرام کے دوران عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے اور مثالی امن و امان قائم کرنے کیلئے کردار ادا کرنیوالے آفسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیکورٹی کے بہترین انتظامات کرنے اور ضابطہ اخلاق کی پاسداری یقینی بنانے میں مقامی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا اہم کردار رہا ہے اور دیگر اسٹیک ہولڈرز بشمول علمائے کرام، سول سوسائٹی اور امن کمیٹیوں نے بھی مثالی امن کے قیام کیلئے حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کا مظاہرہ کیا ہے۔ Chief Minister Gilgit-Baltistan

08:47:31 AM 11 September, 2024

ضروری اعلان محکمہ خوراک گلگت بلتستان کی جانب سے ڈیجیٹل رجسٹریشن کا عمل تیزی سے جاری ہے اور 30 ستمبر 2024 ء کے بعد یہ سروے اختتام پذیر ہوگی

ضروری اعلان محکمہ خوراک گلگت بلتستان کی جانب سے ڈیجیٹل رجسٹریشن کا عمل تیزی سے جاری ہے اور 30 ستمبر 2024 ء کے بعد یہ سروے اختتام پذیر ہوگی اور تصدیقی عمل شروع ہوگا ۔ لہذا عوام الناس سے گزارش ہے کہ 30 ستمبر 2024ء تک اپنے خاندان کے تمام افراد کور جسٹر ڈ کرا دیں تا کہ گندم اور آٹا منظور شدہ سکیل کے تحت شفاف اور منصفانہ طریقے سے تقسیم کیا جا سکے۔ منجانب محکمہ خوراک گلگت بلتستان

08:45:06 AM 11 September, 2024

𝐋𝐚𝐮𝐧𝐜𝐡𝐢𝐧𝐠 𝐂𝐞𝐫𝐞𝐦𝐨𝐧𝐲 𝐨𝐟 '𝐖𝐨𝐦𝐞𝐧 𝐏𝐞𝐚𝐜𝐞 𝐓𝐞𝐜𝐡𝐧𝐨𝐜𝐫𝐚𝐭𝐬 𝐨𝐟 𝐆𝐢𝐥𝐠𝐢𝐭-𝐁𝐚𝐥𝐭𝐢𝐬𝐭𝐚𝐧' 𝐇𝐞𝐥𝐝 𝐚𝐭 𝐑𝐚𝐦𝐚𝐝𝐚 𝐆𝐢𝐥𝐠𝐢𝐭

Gilgit,: A launching ceremony for the 'Women Peace Technocrats of Gilgit-Baltistan' initiative was held today at Ramada Gilgit. The event was attended by esteemed guests, including Minister IT Ms. Surraiya Zaman, Special Assistant on Youth Affairs Mr. Zabihullah, Secretary IT Mr. Riaz Ahmed, and Secretary Social Welfare Mr. Fida Hussain. This groundbreaking initiative aims to empower women in Gilgit-Baltistan through digital skills training and mentorship, promoting peace and resilience in the region. The ceremony marked the beginning of a new era in women's empowerment and digital inclusion in Gilgit-Baltistan. The guests emphasized the importance of this initiative and pledged their support for its success. #WomenPeaceTechnocratsGB #DigitalEmpowerment #PeaceBuilding #GBRSP #USIP #ITDepartmentGB #Chief Minister Gilgit-Baltistan #Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan #Information Technology Dept. Gilgit-Baltistan

08:57:00 AM 10 September, 2024

گلگت۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر لیوکووزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے ڈبلیو ایچ او کا ہمیشہ سے تعاون رہا ہے۔

ہم اس بات کو خوش آئند سمجھتے ہیں کہ آپ کا تعلق ہمارے دوست ملک چین سے ہے جس سے پاکستان کے دیرینہ تعلقات ہیں۔ محدود وسائل کی وجہ سے صحت کے شعبے میں ورٹیکل پروگرامز انتہائی اہمیت رکھتے ہیں۔ ڈبلیو ایچ اوکے ذریعے گلگت بلتستان میں جاری مختلف پروگرامز صحت کے شعبے کی بہتری میں معاون ثابت ہورہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے ڈبلیو ایچ او کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان میں دیگر صوبوں کی طرز پر ڈبلیو ایچ او کا ریجنل آفس قائم کرنے کی ضرورت ہے جس کیلئے حکومت گلگت بلتستان ہر ممکن تعاون کرے گی۔ صوبے کے ہسپتالوں کے آٹومیشن، بلاتعطل بجلی کی فراہمی کیلئے ہسپتالوں کی سولرئزیشن اور گلگت بلتستان کے دور افتادہ اور مشکل علاقوں کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید موبائل ہسپتال اور ایمبولنس کی ضرورت ہے جس کیلئے ڈبلیو ایچ او کا خصوصی تعاون درکار ہے۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں نرسنگ سٹاف کی تربیت کے حوالے سے بھی ڈبلیو ایچ او کی مدد درکار ہے۔ بچوں کی نیوٹریشن سمیت انتہائی نگہداش یونٹس کے حوالے سے ڈبلیو ایچ او نے صوبائی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے۔ ہمیں اس بات کی امید ہے کہ ڈبلیو ایچ او گلگت بلتستان صحت کے شعبے کی مزید بہتری کیلئے اپنا بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔ اس موقع پر ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر لیو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت کیساتھ صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے بھرپور تعاون کیا جائے گا۔ ڈاکٹر لیو نے کہاکہ بحیثیت ڈبلیو ایچ او کا نمائندہ گلگت بلتستان کا میرا پہلا دورہ ہے۔ جس میں گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں میں رہنے والوں لوگوں کے مشکلات کا ادراک ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ کی قیادت میں ہیلتھ کی ٹیم جس طرح صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے کام کررہی ہے وہ قابل تحسین ہے۔ صوبائی حکومت کو درپیش مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے میری کوشش ہوگی کہ مستقبل میں صوبائی حکومت کیساتھ مل کر صحت کے شعبے کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے۔ ملاقات میں صوبائی وزیر صحت راجہ اعظم خان، چیف سیکریٹری گلگت بلتستان، صوبائی سیکریٹری صحت سمیت متعلقہ اعلیٰ آفیسران شریک تھے۔ Chief Minister Gilgit-Baltistan Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan

08:47:11 AM 10 September, 2024

گلگت۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کے زیر صدارت صوبے میں جاری ای ٹی آئی پروگرام کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔

س موقع پر ای ٹی آئی پروگرام کو 2028 تک وسعت اور ای ٹی آئی کے تحت مختلف منصوبوں میں 27 ارب روپے کے استعمال کی حتمی منظوری کیلئے ایکنک کو سفارش کی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہاکہ زرعی شعبے کو فروغ دینے اور گلگت بلتستان کو زراعت میں خودکفیل بنانے کے حوالے سے ای ٹی آئی کا منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ایفاد کے تحت مکمل کئے جانے والے منصوبوں کی پائیداری (sustainability)کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ حکومت گلگت بلتستان نے لینڈ ٹائٹلنگ کا مسئلہ حل کردیا ہے۔ ای ٹی آئی پروجیکٹ کے تحت گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں بنجر زمینوں کو آباد کرنے اور زرعی اجناس منڈی تک رسائی ممکن بنانے کے بعد گلگت بلتستان میں زرعی شعبے میں واضح تبدیلی نظر آنی چاہئے۔ ہماری ترجیح صوبے کو زرعی شعبے میں خودکفیل بنانا اور عوام کی معیار زندگی بہتر بنانا ہے۔ گلگت بلتستان میں زرعی زمین میں اضافے سے اس علاقے میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا جس کے ثمرات پورے گلگت بلتستان کے عوام کو ملیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ واٹر پالیسی تیار کرنے میں گلگت بلتستان کے زمینی حقائق اور یہاں کے ضروریات اور رسوم و رواج کو مدنظر رکھا جائے اور تجربہ کار کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کی جائیں۔ Chief Minister Gilgit-Baltistan Planning & Development Department GB

08:40:01 AM 10 September, 2024