محکمہ داخلہ گلگت بلتستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ یوم آزادی پاکستان شایان شان انداز میں منانے کیلئے صوبائی حکومت اور پاک آرمی نے خنجراب بارڈر پر بلند ترین قومی پرچم کی تنصیب کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے خنجراب بارڈر پر بلند ترین قومی پرچم کی تنصیب کیلئے تعمیراتی کام کا آغاز کیا گیا ہے اور بعض شرپسند عناصر اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بے بنیاد پروپیگنڈے میں مصروف ہیں۔ صوبائی حکومت یوم آزادی کو قومی جوش و جذبے سے منانے کیلئے پر عزم ہے اور خنجراب بارڈر پر بلند ترین قومی پرچم کی تنصیب سے وطن سے محبت کا خصوصی اظہار کیا جائیگا۔
07:56:41 AM
01 August, 2024
گلگت۔ ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت امیر اعظم حمزہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع گلگت میں 60 دنوں تک دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی ہے۔ اس حوالے سے دیگر اضلاع سے جاری کردہ اسلحہ پرمٹ لے کر ضلع گلگت کے حدود میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی اور ضلع گلگت میں تمام اسلحہ پر مٹ منسوخ تصور کیے جائینگے۔
ڈپٹی کمشنر /ڈسٹرکٹ مجسٹر یٹ گلگت امیر اعظم حمزہ نے محرم الحر ام کو پر امن رکھنے اور بلخصوص موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے جاری کر دہ تمام اسلحہ پر مٹ ضلع گلگت کے حدو د میں منسوخ کیا گیا خلاف ورزی کی صورت میں سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ ضلع گلگت میں امن و امان کو بر قرار رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹر یٹ گلگت نے عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ گلگت اور سیکیورٹی اداروں کی ساتھ بھر پور تعاون کریں اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی نہ کریں بصورت دیگر قانونی کاروائی عمل میں لائی
جائیگی۔ حکم نامہ اگلے 60دنوں تک نافذالعمل رہے گا۔
Regards:
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Home & Prisons Department Gilgit-Baltistan
Deputy Commissioner, Gilgit
07:17:39 AM
08 July, 2024
گکگت۔ وزیراعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کا ملی یکجہتی
کونسل کے زیر اہتمام اصلاح امت و امن کانفرنس سے خطاب
جب تک میں اقتدار کی کرسی پر ہوں فیصلے میرٹ پر ہونگے۔۔۔
امن و امان کے لئے ہر ایک کو اپنے حصے کا کام کرنا ہوگا۔۔۔
وزیراعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کا ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام اصلاح امت و امن کانفرنس سے خطاب۔۔۔
06:49:17 AM
08 July, 2024
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے محرم الحرام کے مقدس مہینے کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ ماہ مقدس ایثار، قربانی، جد و جہد، انسانی اقدار اور عوامی حقوق کا درس دیتا ہے۔ اس ماہ مقدس میں نواسہ رسول حضرت امام حسینؓکی شہادت کا مقصد اسلام اور انسانیت کی بقاء اور انسانیت کی خدمت کیلئے تھی۔نواسہ رسول حضرت امام حسین ؓکی جد و جہد بلا تفریق مذہب و مسلک پوری انسانیت کیلئے تھی۔محرم الحرام میں نواسہ رسول حضرت امام حسین ؓاور شہدائے کر بلا کی قربانیوں کیساتھ ان کے مشن اور جد و جہد کی طرف بھی متوجہ کرتا ہے۔ ظلم کے سامنے ڈٹ جانا، ظالم اور جابر کے سامنے کلمہ حق کہنا ما و مقدس کا صحیح مفہوم ہے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ محرم عبادت، ایثار تحمل اور برداشت کا مہینہ ہے۔ محرم الحرام کا اصل پیغام اتحاد بین المسلمین ہے۔ اسلامی سال کے پہلے مہینے محرم الحرام امت مسلمہ میں اخوت و محبت، اتحاد، انسانیت کی فلاح و بہبود، باہمی رواداری کو تعلیمات نبوی کی روشنی میں فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ گلگت بلتستان کے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام محرم الحرام میں مثالی امن قائم رکھنے میں اپنا کردارادا کر یں۔ ماضی کی طرح اس سال بھی محرم الحرام کو پرامن اور باہمی رواداری اور ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کرنے کے حوالے سے مثالی بنائیں تا کہ گلگت بلتستان کا پرامن معاشرہ دیگر علاقوں کیلئے ہمیشہ کی طرح امن وامان کے حوالے سے مثالی بنے۔ علمائے کرام معاشرے میں اخوات اور بھائی چارگی کے فروغ کیلئے اپنا بھر پور کردارادا کر یں۔وزیر اعلی نے مزید کہا ہے کہ شہداء کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم ذاتی مفادات اور فروعی اختلافات کو پس و پشت ڈال کر امن و بھائی چارے، باہمی رواداری اور پرامن بقائے باہمی کیلئے کردار ادا کریں اور گلگت بلتستان کو ملی یکجہتی کا گہوارہ بنائیں۔
06:43:22 AM
08 July, 2024
گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے دادی جواری پارک کی تزئین و آرائش کا کام شروع کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس و فوکل پرسن گلگت ڈولپمنٹ اتھارٹی ساجد ولی کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈولپمنٹ اتھارٹی عباس علی خان کی ہدایت پر جی ڈی اے کی ٹیم نے دادی جواری پارک کی تزئین و آرائش کا کام شروع کیاہے۔
مزکورہ بالا پارک کو جند دن پہلے لیز پر دی گئ کمپنی کا پارک کو ایگریمنٹ کے مطابق مینٹین نہ رکھنے پر لیز کو ختم کرنے کے بعد تزئین و آرائش کا کام کرنے کے لیے 3 دن پہلے بند کیا تھا۔لیز کو ختم کرنے کے بعد جی ڈی اے کے ملازمین کی ڈیوٹی لگی تھی ان کو ڈیوٹی نہ کرنے پر ملازمت سے فارغ کردیا گیا ہے۔ اس وقت پارک میں صفائی ستھرائی، لائیٹنگ وغیرہ کے علاؤہ سکورٹی کیمرے بھی لگائے جا رہے ہیں۔ انشاء اللہ اگلے دو دنوں میں کام مکمل کر کے عوام کیلئے پارک کو دوبارہ کھول دیاجائے گا۔ اس کے علاؤہ جی ڈی اے کے زمہ داروں نےکشروٹ یوتھ اور نگرل یوتھ کے ساتھ بھی ملاقاتیں کی ہیں اور ان سے گزارش کی ہے کہ وہ بھی اس پارک کی بہتری میں اپنا کردار ادا کریں، کہ توڑ پھوڑ کرنے والوں پر نظر رکھیں۔جس پر دونوں علاقوں کے نوجوانوں نے پارک کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرنےکے عزم کا اظہار کیا۔ ا س کے علاوہ پارک میں آنے والے عوام سے بھی اپیل ہے کہ پارک میں جو چیزیں لگی ہوئی ہیں ان کااور صفائی کا خیال رکھیں۔
08:33:28 AM
07 July, 2024
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے نومل چھلمش میں دریا میں اضافہ کی وجہ سے مختلف رہائشی علاقوں میں پانی داخل ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے تمام متعلقہ محکموں بالخصوص گلگت بلتستان ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر دریا سے ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور ریلیف کے کاموں کو تیز کریں اور دریائی کٹاؤ کو روکنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لایا جائے۔
04:50:03 PM
06 July, 2024
سیکریٹری برقیات گلگت بلتستان نے گلگت شہر میں لوڈ شیڈنگ اور بجلی کی ترسیل کے نظام میں انتظامی درپیش مسائل، ممکنہ پیش بندی، جنریشن کے منصوبوں کی بروقت سسٹم میں شمولیت اور محرم الحرام کے لیے عبادت گاہوں اور جلوسوں کے لیے بجلی کی دستیابی سے متعلق ایک تفصیلی میٹنگ کی جس میں تمام انتظامی اور آپریشنل لیول کے افسران نے شرکت کی ۔سیکریٹری برقیات نے نومل بٹوٹ اور کارگاہ فیز 7 کو ہر صورت میں 15 جولائی سے قبل فعال بنا کر سسٹم میں بجلی دینے کی تاکید کی جبکہ دن کے اوقات میں درجہ حرارت بڑھنے سے بجلی کی کھپت میں اضافے کے پیش نظر مختلف صنعتوں کو اگلے دو ہفتوں تک فقط رات 10 بجے سے صبح 8 بجے تک چلانے کی تلقین کی تاکہ دن 8 بجے سے رات 10 بجے تک اس سے بچت ہوگی- اور تمام صارفین، عمومی مارکیٹس اور ہوٹلوں کو بلا تعطل بجلی فراہم کی جا سکے ۔کار گاہ گورو جگلوٹ اور بگروٹ سے 3 سے 4 میگا واٹ بجلی شہر کے وسطی علاقوں، جو صرف اور صرف نلتر پر منحصر ہے، اس میں شامل کرنے کی ہدایت کی تاکہ اس طرح شہر میں جو لوڈ شیڈنگ ہے اس کو ختم کیا جا سکے یا اس کا دورانیہ فقط دو گھنٹے تک لایا جا سکے۔ لوڈ مینجمنٹ اور بجلی کے غلط استعمال کو روکنے کے حوالے سے بھی تفصیلی سفارشات مرتب ہوئیں اور ضروری ہدایات دی گئیں۔ سیکرٹری برقیات نے کارگاہ کے 33 kV لائن فعال بنانے کے لیے ایک کل وقتی ٹیم کو ٹاسک دیا کہ اسے ہنگامی بنیادوں پر فعال کیا جائے تاکہ بجلی کی ترسیلی نظام میں ہونے والے نقصان کو بھی کم سے کم کیا جا سکے۔ چیف انجینیئر اور سپرٹینڈنگ انجینیئر کی سربراہی میں تین ٹیموں کو جنریشن ،ڈسٹریبیوشن اور مینجمنٹ سے متعلق ٹاسک دیے گئے جبکہ کسی اچانک رونما ہونے والی صورتحال اور محرم میں ضرورت کے پیش نظر 8 میگاواٹ کے جنریٹرز سٹینڈ بائی کے طور پر فعال رکھنے کی ہدایت بھی کی گئ۔ ورکشاپ، گرڈ اور فیلڈ کے تمام آفیسران کو تاکید کی گئی کہ ان کی کوتاہی سے رونما ہونے والی صورتحال کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ جب کہ شہر میں بجلی کے غیر قانونی استعمال اور صنعتوں کو دیے گئے اوقات کار پر عمل درامد کے لیے ضلعی ٹاسک فورس کے فورم سے ہدایات لینے اور عمل درامد کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔ اس لائحہ عمل پر عملی پیشرفت کا جائزہ دو دن بعد لیا جائے گا
04:47:39 PM
06 July, 2024
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے چلاس میں گرینڈ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیامر کے عوام کا مطالبہ تھا کہ دہشت گردوں کو قانون کی گرفت میں لائیں۔ بے گناہ کو تنگ نہ کریں۔ ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران چند لوگوں کی جانب سے مزاحمت ہوئی۔ 2 فیصد لوگ دیامر کے امن کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔ ہم بدامنی کی اجازت نہیں دیں گے۔ علماء کوہستان نے دہشت گردی کی حوصلہ شکنی کی ہے۔ علماء اور عمائدین سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔ اپنے علاقے اور گھروں کو بچائیں۔ دیامر کو چند لوگوں نے بدنام کررکھا ہے اور یہی دہشت گرد علاقے کی ترقی کے دشمن ہیں۔ علماء، عمائدین اور ہم سب نے مل کر علاقے کو پرامن بنانا ہے اور دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہے۔ امن کیلئے بحیثیت قوم ہم سب کو قربانی دینی ہوگی اور ہر ایک کو دہشت گردی کے لعنت سے پاک کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
04:44:59 PM
06 July, 2024