Recent News

گلگت۔ محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور GBRS PUNITED STATES کے اشتراک سے"Women Peace Technocates of Gilgit-Baltistan کے عنوان سے نئے پراجیکٹ کا افتتاح کیا گیا

گلگت۔ محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور GBRS PUNITED STATES کے اشتراک سے"Women Peace Technocates of Gilgit-Baltistan کے عنوان سے نئے پراجیکٹ کا افتتاح کیا گیا اس حوالے سے صوبائی وزیر امور نوجوانان و تجارت ذبیح اللہ پراجیکٹ کے حوالے سے گفتگو کررہے ہیں. Chief Minister Gilgit-Baltistan Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan

08:37:05 AM 10 September, 2024

گلگت: صوبائی حکومت نے کلگت بلتستان میں سرکاری نیم سرکاری اور پرائیوٹ اداروں میں کام کرنے والے ورکروں اور ملازمین کی کم سے کم اجرت کا تعین کردیا۔

گلگت: صوبائی حکومت نے کلگت بلتستان میں سرکاری نیم سرکاری اور پرائیوٹ اداروں میں کام کرنے والے ورکروں اور ملازمین کی کم سے کم اجرت کا تعین کردیا۔ محکمہ انڈسٹریز، لیبر اینڈ کامرس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مہینے میں 26 دن اور دن کو 8 گھنٹے کام کرنے والے ملازمین کی ماہانہ کم سے کم اجرت 37,000 مقرر کردی گئی۔ Chief Minister Gilgit-Baltistan Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan Finance Department Gilgit-Baltistan

09:42:14 AM 09 September, 2024

فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل کاشف خلیل نے یادگار شہدا ناصر آباد پر حاضری دی اور پھولوں کے ہار چڑھائے اس موقع پر وزیراعلی گلگت بلتستان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ اور عمائدین ہنزہ ناصر آباد نے فورس کمانڈر کا استقبال کیا فورس کمانڈر نے اس م

فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل کاشف خلیل نے یادگار شہدا ناصر آباد پر حاضری دی اور پھولوں کے ہار چڑھائے اس موقع پر وزیراعلی گلگت بلتستان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ اور عمائدین ہنزہ ناصر آباد نے فورس کمانڈر کا استقبال کیا فورس کمانڈر نے اس موقع پر عمائدین سے ملاقات کرتے ہوئے گفتگو کی یاد گار شہدا پر تقریب کے موقع پر معاون خصوصی اطلاعات ایمان شاہ نے اپنے پیغام میں 6 ستمبر 1965 کی جنگ میں وطن کی دفاع پر قربان ہونے والے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کی۔ Eiman Shah Deputy Commissioner Hunza

08:30:42 AM 09 September, 2024

Gilgit. Chief Secretary Gilgit-Baltistan Abrar Ahmed Mirza is presiding the review meeting of the Investment Conference.

Gilgit. Chief Secretary Gilgit-Baltistan Abrar Ahmed Mirza is presiding the review meeting of the Investment Conference. Additional Chief Secretary Development Mushtaq Ahmed, Secretary Finance Aziz Ahmad Jamali, Secretary Information Department Mir waqar Ahmed, Secretary Tourism, Culture and Sports Zameer Abbas, Secretary Health Dildar ahmed Malik, Secretary Agriculture Mansoor Alam, Secretary Minerals Aamir Atiq Khan and other officials also participated. Chief Minister Gilgit-Baltistan

08:07:06 AM 09 September, 2024

ہنزہ۔ ہنزہ گوجال میں فرسٹ قراقرم میراتھن ریس کا انعقاد، ملک بھر سے 3 سو سے زائد مرد و خواتین کی شرکت،

ہنزہ گوجال میں فرسٹ قراقرم میراتھن ریس کا انعقاد، ملک بھر سے 3 سو سے زائد مرد و خواتین کی شرکت، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی فورس کمانڈر کاشف خلیل اور میر محفل معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ تھے۔اس موقع پر فورس کمانڈر،صوبائی وزیر غلام محمد اور معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے ایتھلیٹس میں انعامات بھی تقسیم کیے۔ اس موقع پر حسینی گوجال کے عمائدین نے اپنا سپاسنامہ بھی پیش کیا۔اس موقع پر فورس کمانڈر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان خوبصورت علاقہ ہے اور یہاں کے لوگ بڑے مہمان نواز ہیں، گلگت بلتستان اور ہنزہ میں سیاحت کے فروغ کے لئے اس قسم کےایونٹ منعقد ہونے چاہئے تاکہ یہ علاقہ پروموٹ ہوسکے۔ انھوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ایس سی او اور کمیونیکیشن کے مسائل کے حل کے لئے حکومت کے ساتھ ملکر جو کچھ ہوسکا وہ کرینگے تاکہ یہ علاقہ مزید ترقی کرسکے۔ تقریب میں ملک بھر سمیت غیر ملکی سیاحوں اور ایتھلیٹس نے بھی میرا تھن ریس میں شرکت کی اور گلگت بلتستان اور ہنزہ کو دنیا کا خوبصورت علاقہ قرار دے دیا۔علاوہ ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ نے کہا کہ میں آپ لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ ناصر آباد میں دو میگا واٹ سولر پراجیکٹ کا منصوبہ بننے جارہا ہے۔صوبائی حکومت مفاد عامہ کے تمام منصوبوں پر خصوصی دلچسپی لے رہی ہے،جس کے ثمرات عوام کو جلد میسر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ دو کرکٹ گراؤنڈز بنانے جارہی ہے،جس کیلئے ورکنگ ہورہی ہے۔ناصر آباد گراؤنڈ کو اپ گریڈ کرکے پی سی بی کے معیار کے مطابق بنایا جائے گا ،جس کیلئے میں خود ہی سی بی سے بات کروں گا۔گلگت بلتستان کی یوتھ نے مستقبل میں خطے کا لیڈرشب سنبھالنا ہے،اس لیئے باہمی ہم آہنگی کو فروغ دیں۔

07:40:14 AM 09 September, 2024

گلگت۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنرز کانفرنس کا انعقادہوا۔

گلگت۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنرز کانفرنس کا انعقادہوا۔ دیگر اضلاع کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز بزریعہ ویڈیو لنک کانفرنس میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر کمشنرز اور تمام ڈپٹی کمشنرز نے اپنے متعلقہ اضلاع میں اداروں کی کارکردگی، ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت سمیت امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ اس کانفرنس میں گڈ گورننس کی بحالی، حکومتی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے، امن و امان کے قیام اور عوام کو فوری ریلیف بہم پہنچانے کیلئے مقامی انتظامیہ کے کردار کو مزید موثر بنانے سمیت متعدد امور پر تفصیلی غور خوض کیا گیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکریٹری ابرار احمد مرزا نے کہا کہ امن و امان کے قیام اور عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے انتظامی آفیسران کا کردار اہم ہے، تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز اپنے زیر اختیار اضلاع میں عوام کے جان و مال کو تحفظ کو یقینی بنانے سمیت سروس ڈلیوری کے نظام کو بہتر بنانے اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ساتھ اشتراک کو مضبوط بنانے اور مانیٹرینگ کے نظام کو موثر بنانے کیلئے ٹھوس اقدانات اٹھائیں۔اس موقع پر انہوں نے متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آفیسرز/آفیشلز کی بھرپور حوصلہ افرائی کیلئے حسن کارکردگی کے سرٹیفیکیٹ سے نوازا جائے۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز کی ماہانہ بنیادوں پر کارکردگی کا جائزہ لیا جائیگا اور اس حوالے سے جزا و سزا کا موثر نظام قائم کیا جائیگا، تمام ڈپٹی کمشنرز کانفرنس میں لئے گئے فیصلوں پر عملدر آمد کیلئے متعلقہ اداروں کے ساتھ اشتراک کو فروغ دیں اور امن و امان کی بہتری سمیت عوامی مسائل کے حل کیلئے موثر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ چیف سکریٹری گلگت بلتستان نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گڈ گورننس کی بحالی، پبلک سروس ڈیلیوری سسٹم کی بہتری، مقامی انتظامیہ کی کارکردگی کو مزید موثر بنانے کیلئے جزا و سزا اور مانٹرینگ کے نظام کو فعال بنانے ٹھوس اقدامات بروئے کار لانے کے احکامات جاری کر دئیے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں میں کام کے معیار اور کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے بائیو میٹرک حاضری اور ٹاسک منیجمنٹ سسٹم فوری لاگو کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی وقت مقررہ اور منظورشدہ بجٹ میں معیاری تکمیل یقینی بنائی جائے اور زمینوں کے معاوضہ جات سمیت ریونیو کیسز کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے کھلی کچہریوں کے انعقاد، اشیائے خوردونوش کی قیمتیں مستحکم رکھنے، غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے، سبسڈائزڈ گندم اور آٹے کی شفاف ترسیل اور تقسیم کیلئے محکمہ خوراک کے ساتھ تعاون بڑھانے سمیت بجلی بلوں کی ریکوری کیلئے مربوط اقدامات بروئے کار لانے پر زور دیا۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے ہدایت کی کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے متعلقہ اضلاع میں صحت اور تعلیم کے شعبوں میں خصوصی توجہ دیں اور محکمہ صحت اودیات کی فراہمی سمیت دیگر سہولیات کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے صفائی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی بھی ہدایت جاری کی۔ کانفرنس میں گزشتہ سیکرٹریز کانفرنس میں لئے گئے فیصلوں پر محکمانہ پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور چیف سیکریٹری نے اس موقع پر تمام انتظامی سیکریٹریز کو حکومتی اداروں کی کارکردگی کو مزیدبہتر بنانے کے لئے انتظامی فیصلوں پر موثر اور فوری عملدر آمد یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی۔چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ تمام انتظامی آفیسران عوامی مسائل کے حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو اپنا اولین مقصد بنائیں اوراس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی کا مظاہرہ نہ کریں۔ کانفرنس میں ایڈیشنل سیکریٹری ڈویلپمنٹ کیپٹن (ر) مشتاق احمد،سیکریٹری سروسز ظفروقار تاج،سیکرہٹری داخلہ،سید علی اصغر،سیکریٹری قانون،سجاد حیدر، سیکریٹری ایل جی اینڈ آر ڈی رحیم گل،سیکریٹری انفارمیشن میر وقار احمد ،سیکریٹری فوڈ صفدر خان، سیکریٹری صحت دلدار احمد ملک،سیکریٹری سیاحت، ثقافت و کھیل ضمیر عباس،سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن رحمٰن شاہ،سیکریٹری تعلیم سید اختر حسین رضوی،سیکریٹری ایریگیشن اینڈ واٹر مینجمنٹ اغظم خان،سیکریٹری ذراعت،امور حیوانات و ماہی پروری منصور عالم،سیکریٹری پانی و بجلی ثناءاللہ،سیکریٹری معدنیات عامر عتیق خان،سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن فرید احمد،سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی ریاض احمد،ایس ایم بی آر ولی خان،ڈی جی،ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی شجاع عالم،کمشنر گلگت کمال خان،ڈی آئی گلگت رینج مرزا حسن،و دیگر متعلقہ محکموں کے ذمہ داران شریک تھے۔

07:34:50 AM 09 September, 2024

چلاس:پ،ر:6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے پاک فوج اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے اشتراک سے چلاس سٹی پارک میں اہم تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

چلاس:پ،ر:6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے پاک فوج اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے اشتراک سے چلاس سٹی پارک میں اہم تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں ضلع بھر سے سول سوسائٹی،عوام اور یوتھ تنظیموں کے زمہ داران نے شرکت کی۔تقریب سے قبل پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے یادگار شہداء پر سلامی دی،اس موقع پر کرنل غازی،ڈی آئی جی دیامر ریجن فرخ حبیب اور ڈپٹی کمشنر دیامر فیاض احمد نے بھی یادگار شہداء پر حاضری دی ،پھول چڑھائے اور شہداء کے ایصال و ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔یادگار شہداء پر حاضری کے بعد سٹی پارک کے احاطے میں یوم دفاع کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں شہداء کے ورثہ،غازیان دیامر نے بھی بھرپور انداز میں شرکت کی۔اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کرنل غازی نے کہا کہ پاکستان کی دفاع کیلئے افواج پاکستان کی قربانیاں لازوال ہیں، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عثمان نے کہا کہ ملک کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کیلئے 1965سے لیکر اب تک پاک فوج اپنی زمہ داری نبھا رہی،ہم پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہیں۔۔تقریب سے ڈپٹی کمشنر دیامر فیاض احمد ،صدر غازیان دیامر عبد المالک قریشی و دیگر نے بھی خطاب کیا اور شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

07:26:30 AM 09 September, 2024

گلگت۔ ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈیویلپمنٹ اتھارٹی عباس علی خان نے گلگت شہر کی خوبصورتی اور اپ لفٹنگ کے لئے شہر کے مختلف حصوں (گھڑی باغ، پل روڈ، کشمیری بازار، راجا بازار اور شاہی پولوگراونڈ) کا دورہ کیا،

ان ایریاز کے مختلف حصوں کا انتخاب کیا گیا۔ جن کی خوبصورتی اور اپ لفٹنگ کے لئے کام کیا جائے گا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ مظہرسہیل اور اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت لیفٹنٹ (ر) محمد اویس عباسی و دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی، ٹریفک منیجمنٹ اور اپ لفٹنگ کا کام جی ڈی اے اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن مل کر کرینگے۔ ڈائریکٹر جنرل صاحب نے مزید کہا کہ شہر میں جگہ جگہ ریڈی بانوں اور ٹریفک میں خلل ڈالنے والے ٹھیلوں کیلئے شاہی پولوگراونڈ کے ساتھ والی جگہ کو ڈیویلپ کرکے ٹف ٹائل وغیرہ لگا کر شفٹ کیا جائے گا اس کے علاؤہ سٹی پارک کے ساتھ بھی ریڈی والوں کیلئے ایک جگہ ڈیویلپ کرینگے۔جس سے شہر میں ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی۔ Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan

07:22:29 AM 09 September, 2024