عید میلاد النبی ﷺ کی اس بابرکت محفل میں رکن اسمبلی و چئیرمین ریفارمز کمیٹی امجد حسین ایڈوکیٹ، وزیر اعلی گلگت بلتستان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ، سیکریٹری داخلہ کیپٹن (ر) علی اصغر ، ترجمان فیض اللہ فراق، کمشنر گلگت ڈویژن کمال خان سمیت مختلف مذہبی، سیاسی اور سماجی شخصیات ، اساتذہ اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پرمقررین نے خطاب کرتے ہوئے سیرت سرکار دوعالم کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ حضور اکرم ؐکی سیرت طیبہ کا ہر پہلو نرالہ اور امت کیلئے مینارہ ہدایت ہے جس پر عمل کر کے انسان دونوں جہانوں کی کامیابیوں سے ہمکنار ہو سکتا ہے۔ امت مسلمہ کی تمام مشکلات و مصائب کا حل فقط پیغمبر ﷺ کی تعلیمات اورقرآن مجید کی تعلیمات و احکام پہ عمل کرنے میں مضمر ہے۔ تمام دنیا کے مسلمانوں کو ایک نبی کے امتی کے طور پر آپس میں رواداری اور بھائی چارہ کو فروغ دینا ہوگا اور مسلمانوں کے خلاف سازشوں کا ملکر مقابلہ کرنا ہوگا۔
مقدس و بابرکت تقریب میں طالبات نے نبی کریمﷺ کی شان اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔
08:33:14 AM
18 September, 2024
آج کا یہ دن ہر مسلمان کے دل میں عشق ِرسول ﷺ کی شمع روشن کرتا ہے، اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ ﷺ کی زندگی کو ہمارے لیے بہترین نمونہ قرار دیا،آپؐ کی سیرتِ طیبہ ہمیں ہر شعبۂ زندگی میں رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ ہم سب کو دنیا اور آخرت میں کامیابی حضرت محمد خاتم النبین کے سیرت پر عمل کرنے سے ملے گی۔
08:30:27 AM
18 September, 2024
گلگت میں عید میلادالنبی ﷺکے موقع پر دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔
علاوہ ازیں عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں گلیوں، محلوں اور بازاروں کو خوبصورت روشنیوں، برقی قمقموں اورسبز جھنڈیوں سےسجا دیا گیا ہے جبکہ سرکاری و نجی عمارتوں پر بھی چراغاں کیا گیا ہے۔مساجد کو بھی برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے جبکہ درود و سلام اور نعت خوانی کی محافل کا انعقاد کیا جارہا ہے، فضائیں درود و سلام سے معطر ہیں۔
08:29:08 AM
18 September, 2024
سکردو۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد کو سونئیر دے رہے ہیں۔ Syed Mehdi Shah
08:17:09 AM
18 September, 2024
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولو گلگت بلتستان کا قومی کھیل اور ہماری تاریخی و ثقافتی ورثے کا ایک حصہ ہے۔ پولو کھیل کو عوام میں مقبول عام بنانے اور دیرینہ روایات کی ترویج کیلئے حکومتی سطح پر ٹھوس اقدامات کئے جائینگے۔ انہوں نے جشن آزادی پولو فیسٹیول میں چترال کی ٹیم کی شرکت کو خوش آئند قرار دیا اور فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل کاشف خلیل کی فیسٹیول کے کامیاب انعقاد کیلئے کاوشوں کو بھی سراہا۔
جشن آزادی پولو فیسٹول میں مجموعی طور پر15 ٹیموں نے حصہ لیا جبکہ پہلی بار چترال کی ٹیمیوں نے بھی شرکت کی۔
جشن آزادی پولو ٹورنامنٹ کا فائنل میچ گلگت بلتستان سکاؤٹس اور این ایل آئی کے مابین کھیلا گیا، جس میں این ایل آئی کی ٹیم نے فتح حاصل کی۔
وہاب شہید پولو گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ کو شائقین کی ایک بڑی تعداد نے دیکھا اور محظوظ ہوئے، میچ کے آخر میں شاندار آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔
08:14:52 AM
18 September, 2024
اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر نیٹکو و سیکریٹری خزانہ عزیز احمد جمالی نے گورنر گلگت بلتستان کو ادارے میں کی جانے والی اصلاحات پر بریفنگ دی اور بتایا کہ نیٹکو اب خسارے سے نکل چکا ہے۔
نیٹکو میں آن لائن ٹکٹنگ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے اور تمام سٹیشن/ٹرمینل کو عہد جدید کے تقاضوں سے مزین کیا جارہا ھے۔ اضافی خدمات میں شہری عوام کے لئے سٹی ٹرانسپورٹ اور سیاحوں کے لئے لگژری جیپ V8 سروس کا آغاز کیا گیا ھے۔ اس کے علاوہ گلگت کاشغر بس سروس بھی ادارے کے منصوبہ جات میں شامل ھے۔
08:12:04 AM
18 September, 2024
سیکریٹری داخلہ گلگت بلتستان دیگر اعلی سرکاری حکام کے ہمراہ 4 کلومیٹر پیدل سفر کرکے متاثرہ گاوں پہنچے۔ 45 گھرانوں پرمشتمل بستی میں رات گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی، جس کے نتیجے میں کافی گھرانے متاثر ہوئے تھے ۔ مقامی ذرائع کے مطابق، آگ رات کے وقت لگی تھی لیکن ضلعی انتظامیہ کی بروقت کارروائی اور ریسکیو ٹیموں کی ریلیف کی سرگرمیوں کی بدولت متاثرین کی فوری دادرسی یقینی بنائی گئی۔
ڈپٹی کمشنر دیامر نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں کو متحرک کر دیا تھا ، جبکہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے آگ لگنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا تھا ،ابتدائی معلومات کے مطابق، اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم لوگوں کے گھروں کو شدید نقصان پہنچا تھا۔ مجسٹریٹ اور اے ڈی جی بی ڈی ایم اے فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے تھے ، ضلعی انتظامیہ دیامر کی جانب سے متاثرین کیلئے باقاعدہ ایک خیمہ بستی آباد کی گئی ہے۔
سیکریٹری داخلہ گلگت بلتستان نے متاثرین کی ہر ممکن امداد کرنے کی یقین دہائی کی اور ڈپٹی کمشنر دیامر فیاض احمد اور اے ڈی جی بی ڈی ایم اے امتیاز احمد کو متاثرین کیلئے امدادی پیکج تیار کرکے اشیاء خوردونوش سمیت دیگر ضروریات پوری کرنے کی ہدایت کی ہے اور ڈپٹی سپریڈنٹ پولیس دیامر استور اور ایس ڈی پی او جمہ گل کی ذمے داری لگائی ہے کہ اس کیس کی مکمل تحقیقات کرے اور رپورٹ ہفتہ کے اندر پیش کیا جائے۔
08:09:34 AM
18 September, 2024