Recent News

گلگت۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے چائینز سرمایہ کاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپیشل اکنامک زون کے قیام کیلئے حکومت گلگت بلتستان سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی

ہماری ترجیح ہے کہ سپیشل اکنامک زون میں ماحول دوست اور گلگت بلتستان کے وسائل سے استفادہ حاصل کرنے سے متعلق انڈسٹریز کو فروغ دیا جائے۔ اس حوالے سے اتھارٹی اور کمپنی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے بھی انڈسٹریل زون کے قیام کیلئے دلچسپی رکھنے والے سرمایہ کاروں کو پرکشش مراعات دی گئی ہے۔ سرمایہ کاروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ون ونڈو آپریشن کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ گلگت میں سپیشل اکنامک زون کے قیام کیلئے درکار زمین مختص کی گئی ہے۔ سرمایہ کاری کے حوالے سے گلگت بلتستان میں معدنیات، سیاحت اور ہائیڈرو کے شعبوں میں وسیع مواقع موجود ہیں۔ گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری سے ہمسایہ ملک چین کے ساتھ اقتصادی ترقی، ثقافت کے تبادلے اور عوام کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے کہ دوست ملک چائنہ کے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کیاجائے۔ اس موقع پر چائینز سرمایہ کاروں کے وفد نے گلگت بلتستان میں سپیشل اکنامک زون، زراعت، معدنیات سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں چائینز سرمایہ کاروں کے وفد کا دورہ وزیر اعظم پاکستان کا دورہ چین کا تسلسل ہے جس میں دونوں ممالک کے مابین سرمایہ کاری کے فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا تھا۔ چین کے وزیر اعظم کا بھی پاکستان کا دورہ متوقع ہے۔ سرمایہ کاری کے حوالے سے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے پلان کو حتمی شکل دے کر حکومت گلگت بلتستان کو پیش کیا جائے گا۔ Chief Minister Gilgit-Baltistan Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan

08:05:19 AM 18 September, 2024

گلگت۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریب اور مستحق افراد کی مالی مدد کے حوالے سے انتہائی مفید ثابت ہوا ہے۔

گلگت بلتستان میں تقریباً 92ہزار مستحقین بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے استفادہ حاصل کررہے ہیں جن کی اکثریت دور دراز اور پہاڑی علاقوں میں رہائش پذیر ہیں، جہاں پر ہر وقت انٹرنیٹ کا مسئلہ درپیش رہتا ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم مستحقین کے اکاؤنٹ میں آن لائن ٹرانسفر کرنے کی سہولت فراہم کی جائے۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ گلگت بلتستان میں پرائیویٹ سیکٹر نہ ہونے کی وجہ سے مستحق افراد کی شرح زیادہ ہے۔ لہٰذا گلگت بلتستان کو ملک کے دیگر صوبوں سے ترجیحی بنیادو ں پر دیکھنے کی ضرورت ہے۔ اس حوالے سے گلگت بلتستان کیلئے پی ایم ٹی کی شرح 32فیصد سے زیادہ کی جائے۔ گلگت بلتستان میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سٹاف کی کمی کی وجہ سے بھی مستحقین کو مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے گلگت بلتستان کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سٹاف کی آسامیاں بڑھائی جائیں اور جلد سٹاف کی بھرتیاں عمل میں لائی جائے اور موجودہ سٹاف کی ترقی بھی یقینی بنائی جائے۔ Chief Minister Gilgit-Baltistan BISP Pakistan

08:02:51 AM 18 September, 2024

گلگت۔ محکمہ تعلیم گلگت بلتستان، قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور آغا خان فاؤنڈیشن کے باہمی اشتراک سے ایجوکیشن سٹیک ہولڈرز کانفرنس جاری ہے۔

گلگت۔ محکمہ تعلیم گلگت بلتستان، قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور آغا خان فاؤنڈیشن کے باہمی اشتراک سے ایجوکیشن سٹیک ہولڈرز کانفرنس جاری ہے۔ Chief Minister Gilgit-Baltistan

09:18:18 AM 12 September, 2024

گلگت۔ ڈائریکٹر ایجوکیشن گلگت ریجن سید نبی شاہ ایجوکیشن سیٹک ہولڈرز کانفرنس کے حوالے سے میڈیا سے بات کر رہے ہیں

گلگت۔ ڈائریکٹر ایجوکیشن گلگت ریجن سید نبی شاہ ایجوکیشن سیٹک ہولڈرز کانفرنس کے حوالے سے میڈیا سے بات کر رہے ہیں ایجوکیشن سٹیک ہولڈرز کانفرنس 12 ستمبر کو سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان ، قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت اور آغا خان فاؤنڈیشن کے باہمی اشتراک سے منعقد ہو گا۔

09:16:33 AM 12 September, 2024

The Secretary, department of HT&SE GB visited the Govt. Boys Degree College, Minawar, Gilgit.

The Secretary, department of HT&SE GB visited the Govt. Boys Degree College, Minawar, Gilgit. Gilgit (press release): In order to interact with the principal, faculty members and staff, and to look at the academic, administrative, menegerial and development status, progress and bottlenecks to elevate the overall operations, quality education and progress, the Secretary, Department of Higher, Technical and Special Education (HT&SE) GB, Mr. Farid Ahmed paid a surprise visit to the Govt Boys Degree College, Minawar, Gilgit along with the Director, Directorate of Higher Education (Colleges) GB, Mr. Muhammad Alam. He visited the classrooms, labs, library, under contraction building and faulty parts of the building and inspected and evaluated the same thoroughly. He directed concerned officers and principal for bringing necessary improvements and enhancing the standards. He assured to play his role in fixing and addressing the issues as much as possible in the best interest of the students and institution at large. Chief Minister Gilgit-Baltistan Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan

09:02:18 AM 12 September, 2024

گلگت۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے پاکستان جیمزسٹون اینڈ منرلز ایسوسی ایشن (PGMA)کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مائننگ کے لیز ہولڈرز کو درپیش مسائل حل کئے جائیں گے۔

گلگت۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے پاکستان جیمزسٹون اینڈ منرلز ایسوسی ایشن (PGMA)کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مائننگ کے لیز ہولڈرز کو درپیش مسائل حل کئے جائیں گے۔ لیز پالیسی میں مقامی کمیونٹی کے حقوق کا خیال رکھا گیا ہے۔ مائننگ کے شعبے میں کام کرنے والے چائینز کو ایس او پیز کے تحت تعاون کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ جن لیز پر کام نہیں ہورہا ہے ان لیزز کو قانون کے مطابق کینسل کیا جائے گا۔ سرمایہ کار لیز حاصل کرنے کے بعد متعلقہ مائننگ پر جدید طریقہ کار کے تحت کام شروع کریں تاکہ قدرتی وسائل سے استعفادہ حاصل کیا جاسکے۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ صوبے کے ریونیو میں اضافے کے بغیر خوشحالی ممکن نہیں لہٰذا صوبائی حکومت وسائل میں اضافے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔ لیز ہولڈرز کے تحفظات پر غور کیا جائے گا اور جائز مطالبات حل کریں گے۔ قدرتی معدنیات سے استعفادہ حاصل کرنے کیلئے روایتی طریقہ کار کی جگہ جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانا لازمی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ہم سب نے مل کر کام کرنا ہے۔ Chief Minister Gilgit-Baltistan Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan

09:00:44 AM 12 September, 2024

گلگت۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کاموں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے موقع پر گفتگو

گلگت۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کاموں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سال 2021 سے 2023 تک سیلاب سے گلگت بلتستان کے دور افتادہ علاقے زیادہ متاثر ہوئے، متعلقہ فورم سے ایمرجنسی نافذ کرنے کے باوجود ان متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کام کرنے والوں کو معاوضوں کی ادائیگیاں نہیں ہوئی جس کی وجہ سے سیلاب متاثرین کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ محکموں میں بعض سرکاری ملازمین کی پسند اور ناپسند کی بنیاد پر کام کرنے کی وجہ سے حکومتی امداد اور بحالی کیلئے منتظر سیلاب متاثرین اب تک دفاتر کے چکر کاٹ رہے ہیں۔ سرکاری ملازمین کو مخصوص وابستگیوں،پسند اور ناپسند سے بالاتر ہوکر میرٹ پر کام کرنا چاہئے۔ متعلقہ فورم سے منظوری کے باوجود گزشتہ سال سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کام اب تک مکمل نہیں ہوئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ سال 2021-22،سال 2022-23 اور سال 2023-24میں سیلاب کی وجہ سے جن علاقوں میں مکانات متاثر ہوئے ہیں حکومتی پالیسی کے تحت متاثرین کو ان کے گھروں کا معاوضہ جلد سے جلد دیا جائے اور گزشتہ سال سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جہاں بحالی کے کام مکمل ہوئے ہیں ان کی ادائیگی یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پیرزادہ شجاع عالم نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کاموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری، سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری داخلہ سمیت متعلقہ آفیسران نے شرکت کی۔ گلگت۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے ضبط کئے جانے والے ٹمپرڈ گاڑیوں کی سرکاری محکموں میں تقسیم کی پالیسی کے حوالے سے دیئے جانے والے بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے تمام شعبوں میں کفایت شعاری کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے ہیں۔ سرکاری گاڑیوں کا استعمال صرف سرکاری مقاصد کیلئے ہونا چاہئے۔ صوبے سے ٹرانسفر ہوکر جانے والے آفیسران کے زیر استعمال بھی حکومت گلگت بلتستان کی گاڑیاں موجود ہونے کی شکایات مل رہی ہیں۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ضرورت کے مطابق مجاذ آفیسران کو صرف سرکاری مقاصد کیلئے گاڑیاں دی جائیں۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر ہدایت کی کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ضبط شدہ گاڑیوں کی تقسیم قانونی طریقہ کار اور پالیسی کے مطابق قائم کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں کرے۔ اس موقع پر سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے ضبط شدہ گاڑیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں صوبائی سیکریٹری سروسزاینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن سمیت متعلقہ آفیسران نے شرکت کی۔

08:59:19 AM 11 September, 2024

گلگت (پریس ریلیز) گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے جشن آزادی پولو ٹورنامنٹ میں شریک تمام پولو ٹیموں کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں ایک پروقار عشائیے کا اہتمام کیا۔

گلگت (پریس ریلیز) گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے جشن آزادی پولو ٹورنامنٹ میں شریک تمام پولو ٹیموں کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں ایک پروقار عشائیے کا اہتمام کیا۔ عشائیے میں خصوصی طور پر چترال سے آئے ہوئے مہمان کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہا گیا۔ گورنر سید مہدی شاہ نے چترال اور گلگت بلتستان کے کھلاڑیوں کی اس ٹورنامنٹ میں شرکت کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ دونوں علاقوں کے درمیان کھیلوں کے میدان و دیگر شعبوں میں بہترین تعاون کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس موقع پر گورنر گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ اس طرح کے ٹورنامنٹس نہ صرف کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرتے ہیں بلکہ دونوں علاقوں کے عوام کے درمیان محبت اور بھائی چارے کو بھی مضبوط کرتے ہیں۔ گورنر نے چترال سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کے گلگت بلتستان کے ٹورنامنٹ میں شرکت کو دوستی اور بھائی چارے کی علامت قرار دیا اور کہا کہ ایسے مواقع سے دونوں علاقوں کے عوام کے درمیان روابط اور تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ گورنر گلگت بلتستان نے تمام کھلاڑیوں کو عشائیے میں شرکت پر شکریہ ادا کیا گیا اور امید ظاہر کی گئی کہ مستقبل میں بھی اس قسم کے مقابلے دونوں خطوں کے درمیان تعلقات کو مزید تقویت دیں گے۔

08:54:35 AM 11 September, 2024