گلگت(پ ر) گلگت بلتستان ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی اور گلاف ٹو پراجیکٹ کے اشتراک سے قدرتی آفات سے بچاؤ کے عالمی دن کی مناسب سے جی بی ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا مقصد آٹھ اکتوبر 2005کے خوفناک زلزلے سے سبق حاصل کرتے ہوئے مستقبل میں وقوع پذیر ہونے والی قدرتی آفات سے نمٹنے کی مربوط حکمت عملی سے متعلق عوام الناس میں شعور اجاگر کرنا تھا۔ تقریب میں سرکاری وغیرسرکاری اداروں کے عہدیداران، میڈیا کے نمائندے، سول سوسائٹی کے افراد اور طلبا وطالبات کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون خصوصی برائے ڈیزاسٹرمنیجمنٹ محمدعلی قائد نے کہا کہ آٹھ اکتوبر 2005کا خوفناک زلزلہ پاکستان کی تاریخ کا ایک سیاہ اور ناقابل فراموش باب ہے جس میں ہزاروں افراد جان کی بازی ہار گئے اور لاکھوں خاندان بے گھر ہوئے، تاہم اس آفت سے ہمیں مستقبل کے چیلنجوں بالخصوص قدرتی آفات کے خطرات سے نمٹنے کے حوالے سے حکمت عملی کا سبق دیا جس کی روشنی آج جی بی ڈی ایم جیسے ادارے کسی بھی ناگہانی آفت سے نمٹنے کے لئے مکمل تیاری اور منصوبہ بندی کے ساتھ برسرپیکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات کے خطرات کے تدارک کے سلسلے میں ہرممکن اقدامات کررہی ہے۔ حالیہ سیلاب کے دوران استور اور غذر کے مختلف علاقوں میں متاثرین کی فوری امداد اور انفراسٹیکچر کی بحالی کا کام حکومتی اقدامات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل گلگت بلتستان ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی شجاع عالم، کمشنر گلگت ڈویژن کمال خان، ڈائریکٹر گرین پاکستان آصف اللہ خان، ڈائریکٹر جنرل سکولز فیض اللہ لون، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تحفظ ماحولیات خادم حسین،کوارڈینیٹر گلاف ٹو رشید الدین، سکریٹری پاکستان ریڈکریسنٹ عمران رانا، پروگرام منیجر آغاخان ایجنسی فار ہیبی ٹیٹ پرویز احمدو دیگر نے اپنے خطاب میں موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے اثرات اور قدرتی آفات کے خطرات سے نمٹنے کے سلسلے میں تمام امدادی اداروں کو مل کر ایک مربوط اور منعظم منصوبہ بندی سے کام کرنے اور اس موضوع کو تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کے لئے اقدامات اٹھانے پرزور دیا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے متعلق شعور اجاگر کیا جاسکے۔
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Gilgit-Baltistan Disaster Management Authority
08:56:53 AM
09 October, 2024
سیوریج منصوبے میں سست روی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہاکہ منصوبے کی رفتار تیز نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو مشکلات درپیش ہیں اور منصوبے کی تکمیل میں تاخیر ہونے کا خدشہ ہے۔ گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی سیوریج کے منصوبے پر جاری کام کی رفتار میں تیزی کو یقینی بنانے کیلئے این ایل سی سے اعلیٰ سطح پر رابطہ کرکے ٹائم لائنز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ گلگت کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل یہ منصوبہ تاخیر کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ سیوریج منصوبے کی تکمیل منظم منصوبہ بندی اور ٹائم لائنز کے مطابق مکمل کیا جائے۔
وزیر اعلیٰ نے کہاکہ گلگت کے عوام کی سیر و تفریح کیلئے تعمیر کئے جانے والے پارکس کی پائیداری (Sustainabilaty) کیلئے محکمہ موثر پالیسی وضع کرے۔ شہری علاقوں میں ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے سٹریٹ لائٹس کی تنصیب یقینی بنائیں۔ نلتر پائین اور بالا کے آبادی کیلئے صاف پینے کے پانی کی فراہمی کے حوالے سے محکمہ گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی فزیبلٹی تیار کرے۔ گلگت شہری علاقوں میں ٹریفک کے لوڈ کو کم کرنے کیلئے شہر کے دونوں اطراف میں بائی پاس روڈ کی تعمیر لازمی ہے اس لئے محکمہ گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی گلگت میں بائی پاس روڈ کی تعمیر کے حوالے سے فزیبلٹی تیار کریں تاکہ اس منصوبے کو پی ایس ڈی پی کا حصہ بنایا جاسکے۔
وزیر اعلیٰ نے کہاکہ گلگت کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کیلئے ماسٹر پلان پر عملدرآمد شروع کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں اور تمام شہری علاقوں میں بلڈنگ کوڈز پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی عباس علی خان نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر تعمیر منصوبوں اور کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
Gilgit Development Authority
08:43:07 AM
09 October, 2024
صوبائی حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق کا وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کے حالیہ دورہ استور میں عوامی نوعیت کے منصوبوں کے اعلانات سمیت متاثرین سیلاب کے مسائل کیلئے عملی اقدامات اور حالیہ کابینہ اجلاس میں لینڈ ریفارمز، نئے اضلاع فعال بنانے اور دیگر اہم فیصلوں کے حوالے سے اظہار خیال
Chief Minister Gilgit-Baltistan
08:36:38 AM
09 October, 2024
کی ہے کہ گندم کی ترسیل کے عمل کو تیز کیا جائے۔ نیٹکو اور این ایل سی کو پابند بنایا جائے کہ اسلام آباد سے گندم کی ترسیل کے عمل کو تیز کرے اور سنوبونڈ ایریاز میں درکار سٹاک کو یقینی بنائے۔ وزیر اعلیٰ نے صوبائی وزیر و سیکریٹری خوراک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موسم سرما کی آمد ہے چند دنوں بعد دور دراز علاقوں میں ترسیل کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ خوراک،نیٹکو اور این ایل سی گلگت بلتستان کے تمام دور دراز علاقوں میں درکار سٹاک کو یقینی بنائیں تاکہ فوڈ سیکورٹی کا مسئلہ پیدا نہ ہو۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
08:30:13 AM
09 October, 2024
پاک آرمی اور جی بی گورنمنٹ کے تعاون سے چار روزہ نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ 7 سے 10 اکتوبر تک گلگت میں جاری رہے گی۔
ورکشاپ میں پاکستان بھر سے ایکسپرٹ سپیکرز بلایئے گےہیں جو شرکاء کو اہم موضوعات کے بارے میں آگاہی فراہم کرینگے خصوصاَََ وہ موضو عات اور ایشو زجن کا تعلق جی بی سے ہے۔
ور کشاپ کے شرکاء میں جی بی اسمبلی کے ممبران ، سماجی وسیاسی شخصیات ، علمائے کرام ، صحافی حضرات ،وکلاء حضرات ، پروفیسر ، طلباء اور یو تھ کی کثیر تعداد شامل ہے۔
ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل سید امتیاز حسین گیلانی نے کہاکہ ورکشاپ میں معاشرے کے مختلف شعبوں سے اکھٹے ہونے والے افراد کی موجودگی اس بات کی دلیل ہے کہ یہ ورکشاپ نہ صر ف تعلیمی لحاظ سے گہری اہمیت کی حامل ہو گی بلکہ قومی سلامتی کو در پیش مسائل کو سمجھنے اور ایک دوسرے سے سیکھنے میں انتہائی معاون ثابت ہو گی۔
ورک شاپ میں نہ صرف اہم موضوعات پر بحث مباحثہ ہوگا بلکہ شرکاء جی بی کے اہم اداروں کا دورہ بھی کریں گے
واضح رہے کہ پہلی ورکشاپ کی کامیابی اور فیڈ بیک کو مد نظر رکھتے ہوئے ورکشاپ کے دوسرے ایڈیشن میں مزید شرکاء اور اضافی شعبوں کے ساتھ ترتیب دیا گیا تا کہ نیشنل سیکیورٹی چیلنجز کی سمجھ کو وسیع کیا جا سکے۔
08:26:30 AM
09 October, 2024
گلگت ڈویژن اور دیامر ڈویژن کے حلقہ بندیوں کے حوالے سے ٹریننگ الیکشن کمیشن گلگت میں ہورہی ہے جبکہ بلتستان ڈویژن کی ٹریننگ سکردو میں جاری ہے ۔اس ٹریننگ کے لیے الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی خصوصی خدمات حاصل کی ہیں ۔ اور ٹریننگ کے لیے دو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے جاری ٹریننگ 7 اکتوبر سے 9اکتوبر تک جاری رہے گی۔ جبکہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے ایک کمیٹی تشکیل دے کر ہر ضلع کے ڈپٹی کمشنر کو کنوینئر جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر کو کمیٹی کا ممبر مقرر کردیا ہے۔ اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان( تمغہ شجاعت)نے کہا ہے کہ ہم موجودہ صوبائی حکومت کے مشکور ہیں کہ جنہوں نے اپنی کابینہ کے پہلے سیشن میں ہی لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو منظور کیا اور بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو اپنا فرض اولین قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کی ان تمام کوششوں سے صاف نظر آرہا ہے کہ عوام کو بلدیاتی انتخابات سے جو امیدیں وابستہ ہیں وہ بہت جلد پوری ہونگی۔
Election Commission Of Pakistan - ECP
08:23:27 AM
09 October, 2024
اسپیس ایپلی کیشنز اینڈ ریسرچ سینٹر گلگت بلتستان کے افتتاح کے بعد خطے میں ایک اور اہم پیش رفت کرتے ہوئے نیشنل اسپیس ایجنسی نے حال ہی میں لانچ کیے گئے کمیونیکیشن سیٹلائٹ PakSat-MM1 کے HTS ٹرمینل کو وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں نصب کر دیا ہے۔ اس تنصیب کو خطے میں مواصلاتی خدمات کو بڑھانے کے لیے ایک انقلابی قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ ہفتہ کو وزیر اعلیٰ جی بی کی طرف سے افتتاح کیا گیا، یہ نظام نہ صرف وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں جی بی حکومت کے مختلف محکموں کے باہمی رابطے کو بدل دے گا بلکہ دور دراز پہاڑی علاقوں میں واقع مختلف سرکاری ٹینٹیکلز تک معلومات اور مواصلات تک رسائی کو بھی ممکن بنائے گا۔ سپارکو کی جانب سے اس سہولت کی فراہمی کو پورے جی بی حکومت کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔ کسی بھی دور دراز علاقے اور ناقابل رسائی سخت خطوں میں تعینات کیے جانے کی صلاحیت کے ساتھ، یہ نظام اقتصادی ترقی اور خاص طور پر دور دراز علاقوں میں سرگرمیوں کو بڑھانے کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔
PakSAT-MM1 ہائی تھرو پٹ سسٹم قابل اعتماد اور اعلیٰ معیار کی انٹرنیٹ خدمات فراہم کرے گا جس سے معلومات، تعلیم اور ضروری خدمات تک رسائی ممکن ہو سکے گی، یہ سیٹلائٹ دور دراز علاقوں کی ترقی اور کمیونٹیز کو بااختیار بنانے میں اپنا حصہ ڈالے گا۔ مزید برآں،
PakSat-MM1 ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی کوششوں میں معاونت اور معاشی ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
PakSAT-MM1 HTS سروسز پاکستان کی تکنیکی ترقی اور اس کی ڈیجیٹلائزیشن کے عزم کا ثبوت ہیں۔ حکومت اور نجی شعبہ سیٹلائٹ کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں تاکہ کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے اور اقتصادی ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
06:51:43 AM
07 October, 2024
گلگت ( پریس ریلیز) 5 اکتوبر 2024 کو گورنمنٹ بوائز انٹر کالج جاگیر بسین، گلگت میں ایک پروقار تقریب کے دوران لائبریری کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔ اس تقریب میں کالج کے اساتذہ، طلباء اور دیگر معززین نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر سیکریٹری ہائیر، ٹیکنیکل اینڈ سپیشل ایجوکیشن فرید احمد نے خصوصی شرکت فرمائی۔ جبکہ ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن پروفیسر محمد عالم نے صدارت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد کالج کے پرنسپل پروفیسر محمد بلال نے استقبالیہ خطبہ دیا۔ اپنے خطاب میں پرنسپل نے محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے تعاون پر سیکریٹری کا شکریہ ادا کیا اور کالج کو درپیش مسائل، جیسے اضافی اراضی، کمپیوٹر لیب کے لیے کمپیوٹرز، ملٹی پرپز ہال اور کالج بس کی ضرورت کا ذکر کیا۔ انہوں نے سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن سے ان مسائل کے حل کے لیے تعاون کی اپیل کی۔
مہمان خصوصی سیکرٹری فرید احمد نے اپنے کلیدی خطاب میں طلباء کو تعلیم کی اہمیت اور اس کے فوائد سے آگاہ کرتے ہوئے انہیں محنت اور لگن سے علم و فضل کے ذریعے ستاروں پر کمند ڈالنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے کالج کے نظم و ضبط اور طلباء کی تعداد پر اطمینان کا اظہار کیا اور پرنسپل کی جانب سے پیش کیے گئے مسائل پر فوری اقدامات کا یقین دلایا۔
سیکریٹری نے 10 کمپیوٹرز کی فوری فراہمی کے لیے ہدایات جاری کیے اور کالج بس کی فراہمی کے حوالے سے بھی اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔ مزید برآں، ملٹی پرپز ہال کی تعمیر اور اضافی اراضی کی خریداری کے لیے بھی ہر ممکن تعاون کا وعدہ کیا۔
تقریب کے اختتام پر لائبریری کا افتتاح سیکریٹری نے اپنے دستِ مبارک سے فیتہ کاٹ کر کیا۔ مہمانان نے لائبریری کا دورہ کیا اور وہاں موجود کتب اور علمی مواد کو سراہا۔
یہ لائبریری طلباء کے لیے علم کے حصول کا ایک قیمتی ذریعہ بنے گی اور تعلیمی میدان میں مزید ترقی کے امکانات کو فروغ دے گی۔ کالج کے پروفیسر نور علی اور پروفیسر فضل کریم نے مہمانوں کو روایتی شال اور ٹوپی پہنائی۔
06:50:09 AM
07 October, 2024