محکمہ جنگلات گلگت بلتستان کے باہمی اشتراک سے نیٹکو اپنی زمینوں اور ٹرمینل پر شجر کاری کرے گا۔ محکمہ جنگلات موسمی حوالے سے سازگار درخت فراہم کرے گا جبکہ نیٹکو ان کی آبیاری اور دیکھ بھال کو یقینی بنائے گا۔ اس سلسلے میں معاہدے پر دستخط کی ایک تقریب چیف سیکرٹری کانفرنس ہال میں منعقد ہوئی۔ نیٹکو کی جانب سے منیجنگ ڈائریکڑ عزیز احمد جمالی جبکہ محکمہ جنگلات کی جانب سے سیکرٹری فارسٹ سید عبدلوحید شاہ نے معاہدے پر دستخط کئے۔ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا نے کہا کہ آج کا معاہدہ ماحول دوست معاشرے کی جانب اہم قدم ہے۔ اس طرح کے اقدامات سے جہاں آلودگی پر قابو پایا جائے گا وہی اداروں اور افراد میں سبز کاری کی اہمیت بھی اجاگر ہوگی۔ موسمیاتی تبدیلی کے عالمی اثرات سے بروقت قابو پانے کے لئے اداروں کو ایک شفاف ماحول کے حصول کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ چونکہ گاڑیوں کی وجہ سے ماحول پر اثرات مرتب ہورہے ہیں اس کے ازالے کے لئے نیٹکو اپنی ذمہ داری ادا کرے گا۔
چیف سیکرٹری نے اس کو اقدام دوسرے اداروں کے لئے قابل تقلید قرار دیا۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
07:57:53 AM
04 October, 2024
صوبائی حکومت کی پالیسی کے تحت گھروں کو نقصان ہونے والے متاثرین می چیکس دیئے ہیں۔ سیلاب میں جاں بحق ہونے والے دوافراد کے لواحقین کو ملازمت دی جائے گی اور کشونت کیلئے آئندہ اے ڈی پی میں 2 میگاواٹ بجلی گھر بنائیں گے۔ سیلاب متاثرین کو 3ماہ کا مفت گندم فراہم کریں گے۔ ہماری حکومت نے متاثرین کے مشکلات کا احساس کرتے ہوئے ہر ممکن مدد یقینی بنایا ہے۔ کشونت میں انفراسٹرکچر کی بحالی یقینی بنائیں اور کشونت سکول کو پرائمری سے مڈل کا درجہ دیا جائے گا۔ ہم متاثرین کے ساتھ ہیں۔بعدازاں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے استور پکورہ میں عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں انفراسٹرکچر اور متاثرین کی بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کررہی ہے۔ وفاقی حکومت کو نقصانات کے معاوضوں کی سفارش کی ہے۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
07:56:15 AM
04 October, 2024
He addressed the principals, faculty members and students as Chief Guest in a seminar organized by the Sukkur IBA University team at Fatima Jinnah Govt. Degree College, Gilgit, today, regarding scholarships to be provided by the Sukkur IBA University to the 20 students from GB for four-year BS program under "OGDCL-National Talent Hunt Program 2024".
This opportunity will incalcate a sense of competition among the students and will provide the best quality education for the secured future of the students, he added.
He appreciated and acknowledged the management of the Sukkur IBA, especially Mr. Attaullah Jatoi, Additional Director, Sukkur IBA and his team, for conducting a series of seminars in public sector colleges in GB and for providing such an excellent opportunity to the students of the remote region.
The faculty members and students participated in the seminar enthusiastically and thanked the Secretary HT&SE GB and Sukkur IBA University team.
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
07:54:49 AM
04 October, 2024
ہماری روایات اور ثقافت مشترک ہے۔ سیلاب قدرتی آفت ہے۔ پہلی مرتبہ قدرتی آفات کی صورت میں مکانات کے نقصان کے معاوضوں کیلئے فندز مختص کئے ہیں۔ حکومت استور سیلاب متاثرین کو تین ماہ مفت گندم فراہم کرے گی۔ شمس لون آپ کا نمائندہ بہت سی صلاحیتوں کا مالک ہے۔ ہمیشہ حلقے کی ترقی اور عوام کے مسائل حل کرنے کی بات کرتا ہے۔ لوس کو الگ نیابت بنانے کا اعلان کرتا ہوں اور گرلز ہائی سکول کوہائیر سیکنڈری کا درجہ دیا جائے گا۔ استور لوس کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ ہم نے خالد خورشید کا ساتھ اس لئے دیا کیوں کہ ہم استور کوہم اپنا گھر سمجھتے ہیں۔ ان کی نااہلی کے بعد میں وزیر اعلیٰ بنا۔ لینڈ ریفارمز گلگت بلتستان کے عوام کا دیرینہ مسئلہ تھا۔ لینڈ ریفارمز کوکابینہ سے منظور کیا ہے۔ جلد اسمبلی سے بھی منظور ہوگا اور زمینوں کی ملکیت عوام کو دیں گے۔گلگت بلتستان کے عوام کی خدمت اور مستقل قیام امن میری حکومت کا مشن ہے۔ ہم بھائی چارگی کے ماحول کو مزید فروغ دیں گے۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے سیلاب کی وجہ سے گھروں کو نقصان پہنچنے والے متاثرین میں چیکس بھی تقسیم کئے۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
07:52:52 AM
04 October, 2024
This groundbreaking project, developed in collaboration with 1Link and the State Bank of Pakistan, will revolutionize transactions by providing easy payment options for bills, fees, and other charges.
𝐀𝐯𝐚𝐢𝐥𝐚𝐛𝐥𝐞 𝐏𝐚𝐲𝐦𝐞𝐧𝐭 𝐂𝐡𝐚𝐧𝐧𝐞𝐥𝐬
○ Banking Channels: Internet banking and mobile banking apps will be available for payments ¹.
○ ATMs : Citizens can make payments 24/7 through ATMs.
○ Easypaisa : Extensive network for payments.
○ JazzCash : Mobile accounts and outlet payments.
This initiative aligns with the State Bank of Pakistan's efforts to promote digital payments and financial inclusion . With testing underway, the rollout is expected soon, making life easier for citizens.
𝐁𝐞𝐧𝐢𝐟𝐢𝐭 𝐨𝐟 𝐝𝐢𝐠𝐢𝐭𝐚𝐥 𝐏𝐚𝐲𝐦𝐞𝐧𝐭𝐬
- Convenience: no more waiting in long queues or worrying about payment deadlines.
- Security: reduced risk of lost or stolen cash.
- Increased financial inclusion and accessibility.
#GBPay #DigitalTransformation #DigitalPaymentSolutions #DigitalPayments #ATM #EasyPaisa #JazzCash #StateBankofPakistan
Chief Minister Gilgit-Baltistan
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Finance Department Gilgit-Baltistan
08:46:55 AM
03 October, 2024
گلگت : صوبائی وزراء کابینہ اجلاس کے اہم فیصلوں کے حوالے سے میڈیا نمائندوں کو آگاہ کر رہے ہیں۔
Ghulam Muhammad
Eiman Shah
Faizullah Faraq
08:44:26 AM
03 October, 2024
اجلاس میں صوبائی وزراء ، وزیر اعلی کے مشیر، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان، انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان اور انتظامی سیکرٹریز نے شرکت کی۔
کابینہ اجلاس میں لینڈ ریفارمز بل 2024 کی منظوری دیدی گئی۔ کابینہ کی منظوری کے بعد لینڈ ریفارمز بل گلگت بلتستان اسمبلی میں منظوری کیلئے پیش کیا جائیگا۔
کابینہ نے گلگت بلتستان میں 4 نئے اضلاع داریل، تانگیر، روندو اور یاسین گوپس کو فوری طور پر فعال بنا کے انتظامی آفیسران کی تعیناتی یقینی بنانے کی بھی منظوری دی ہے اور کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں نئے اضلاع کیلئے بجٹ کی فراہمی کیلئے وفاقی حکومت سے رابطے تیز کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
کابینہ اجلاس میں گریڈ 6 سے 15 تک تمام خالی آسامیوں پر بھرتیاں مروجہ طریقہ کار کے مطابق ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل کے زریعے بروئے کار لانے کا فیصلہ کیا گیا۔
کابینہ اجلاس میں سکردو میں آبپاشی اور پینے کے صاف پانی کی قلت دور کرنے کیلئے مقامی کمیونٹی کے تعاون سے شروع کردہ پھیالونگ ڈائورژن منصوبے کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے 15 کروڑ روپے گرانٹ ان ایڈ کی مد میں دینے کی منظوری دیدی گئی جو اس منصوبے کی تکمیل کیلئے تین اقساط میں فراہم کی جائیگی۔ اس اہم منصوبے کی بروقت اور معیاری تعمیر یقینی بنانے کیلئےمقامی کمیونٹی کیساتھ مفاہمتی یاداشت سمیت موثر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے اسٹئیرنگ کمیٹی کےقیام کی بھی منظوری دیدی گئی۔
کابینہ اجلاس میں 2005 کے ہنگاموں میں 24 افراد کو پناہ دیکر انسانی جانوں کی حفاظت یقینی بنانے پر تمغہ شجاعت حاصل کرنیوالی خاتون نسرین ناصر کو صدر مملکت کی منظوری اور سپریم اپیلیٹ کورٹ کے فیصلے کے تحت 5 کنال زمین کی فراہمی کیلئے 4 کروڑ 75 لاکھ روپے کے معاوضہ کی ادائیگی کی منظوری دیدی گئی۔
کابینہ اجلاس میں ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی سفارشات پر 471 آسامیوں کیلئے فور ٹائر سروس سٹرکچر پر عملدر آمد کی منظوری دیدی گئی جسکے تحت 72 اساتذہ کی ترقی کیلئے فوری اقدامات بروئے کار لائے جائینگے۔ کابینہ اجلاس میں محکمہ اسکول ایجوکیشن کی سفارشات پر اسکول منیجمنٹ کمیٹی کی تنظیم نو، طبی بنیادوں پر ٹرانسفر پوسٹنگ پالیسی اور امریکن بورڈ فار سرٹیفیکیشن آف ٹیچر ایکسیلینس کے زیر اہتمام گلگت بلتستان کے اساتذہ کیلئے پیشہ وارانہ تربیتی پروگرام کو 10 اضلاع تک توسیع دینے بھی منظوری دی گئی۔
کابینہ نے گلگت بلتستان میں بچوں کے حقوق کے تحفظ اور بچوں کو استحصال، تشدد اور بدسلوکی سے بچاؤ کیلئے چائلڈ پروٹیکیشن پالیسی کی بھی منظوری دیدی۔
کابینہ اجلاس میں گلگت بلتستان میں سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی میں ایک سال کی توسیع کی منظوری دی گئی اور مستقبل میں داخلی امن کو بہتر بنانے کیلئے پولیس اور مقامی فورسز کے استعداد کار میں اضافہ کیلئے سفارشات تیار کرنے کیلئے کابینہ کی کمیٹی قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ کابینہ نے محکمہ داخلہ کی جانب سےتیار کردہ گلگت بلتستان آرمز رولز 2023 کی بھی اصولی منظوری دیدی اور اس حوالے سے قانونی ضوابط کو مزید موثر بنانے کے بھی احکامات جاری کئے گئے۔
کابینہ اجلاس میں فاریسٹ ورکنگ پلان پر عملدر آمد کیلئے مقامی کمیونٹی کے تحفظات دور کرنے کیلئے محکمہ جنگلات کی سفارشات کی منظوری دی گئی اورگلگت بلتستان رینج لینڈ پالیسی 2023 پر مزید غوروخوص کیلئے کابینہ کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔ کابینہ اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی کے خطرات کے خاتمے کیلئےگلگت بلتستان ریگولیشنز 2024 کی بھی منظوری دیدی گئی۔
کابینہ اجلاس میں گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں سپشل انوسٹمنٹ فسیلی ٹیشن کونسل)کے تعاون سے گلگت بلتستان کے طلباء و طالبات کو جدید آئی ٹی سکلز کی تربیت کیلئے 14 آئی ٹی حب کے قیام کیلئے مفاہمتی یاداشت کرنے لی منظوری دیدی گئی اور گلگت بلتستان فرسٹ کلاوئڈ پالیسی کی بھی منظوری دیدی گئی۔ کلائوڈ پالیسی کے تحت وزارتوں و محکموں کو سینٹرلائزڈ ڈیٹا سینٹر پر منتقل کیا جائے گا۔ ۔
کابینہ اجلاس میں ضلعی زکوٰۃ کمیٹی کے اراکین کیلئے مراعات، محکمہ برقیات میں گرین انرجی فنڈ کے قیام، گلگت بلتستان کونسل آفس کی تعمیر کیلئے زمین کی فراہمی، محکمہ صحت کے ریکروٹمنٹ رولز میں ترمیم کے زریعے ڈینٹل ڈاکٹروں کی ترقی کیلیے پالیسی کی منظوری اور محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈویلپمنٹ کی سفارشات پر دیہی اور شہری علاقوں کی حدود بندی سمیت نئے ٹاون ایریاز اور یونین کونسلز کے قیام کی منظوری دیدی گئی۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
08:42:24 AM
03 October, 2024
گلگت۔
پاکستان کے خلائی اور ماحولیاتی تحقیق کے سفر میں ایک اور اہم سنگ میل،گلگت بلتستان میں پہلا خلائی اور تحقیقی مرکز کا قیام عمل میں لایا گیا۔وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے سپیس ایپلی کیشنز اینڈ ریسرچ سنٹر جی بی (SPARC-GB) کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔
اس موقع پر صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن رحمت خالق،صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر دلشاد بانو، مشیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ثریا زمان،مشیر جنگلات حاجی شاہ بیگ،ممبر بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ فتح اللہ خان، معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ،چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا،سیکریٹری ایل جی اینڈ آرڈی رحیم گل، سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی ریاض احمد،سیکریٹری واٹر منیجمنٹ اعظم خان، سیکریٹری سیاحت،ثقافت وکھیل ضمیر عباس،ڈائریکٹر جنرل شجاع عالم، ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی عباس علی خان، ودیگر شریک تھے۔
اس موقع پر چیئرمین سپارکو محمد یوسف خان نے گلگت بلتستان میں پہلا خلائی اور تحقیقی مرکز (SPARC-GB) کے قیام پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی کوششوں کو سراہا اور گلگت بلتستان کے عوام کو مبارکباد دی۔اپنے خطاب میں چیئرمین سپارکو نے کہا کہ ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (SUPARCO)، خلا سے فائدہ اٹھانے میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
سپارکو گلگت بلتستان میں پائیدار ترقی کے لیے ٹیکنالوجی مرکز موسمیاتی تبدیلی، گلیشیئر پگھلنے اور آفات کے انتظام جیسے اہم چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تیار ہے اور پاکستان کے مستقبل کے لیے خلائی تحقیق، ماحولیاتی تحفظ اور اختراع کی اہمیت کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے گلیشیر قومی اثاثہ ہیں اور ملک کی دولت ہے،سیاحت کے فروغ کیلئے بھی سپارکو اپنا کردار ادا کرے گا۔قدرتی آفات سے نبرد آزما ہونے،سیاحت کے فروغ اور سمارٹ ایگریکلچر میں بھی سپارکو صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔سپارکو کے ذریعے کالجوں اور سکولوں کے طلباء وطالبات کو اسپیس ٹیکنالوجی سے متعلق آگاہی سیشنز کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔اس خلائی اور تحقیقی مرکز کے قیام سے سائنسی ترقی میں دلچسپی کو فروغ دینے، اور خلائی ٹیکنالوجی کے ذریعے علاقائی اور قومی ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے منفرد جغرافیائی چیلنجز، بشمول موسمیاتی تبدیلیوں اور قدرتی خطرات کے پیش نظر، SPARC-GB کا یہ مرکز ان اہم مسائل سے نمٹنے میں اپنا اہم کردار ادا کرے گا۔
تقریب میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان اور کابینہ اراکین اور چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کو چئیرمین سپارکو پاکستان محمد یوسف خان اور ٹیم نے اسپیس ایپلیکیشن اینڈ ریسرچ سنٹر گلگت بلتستان تفصیلی بریفنگ بھی دی اور سپارکو گگت سینٹر کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کرایا۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
08:37:57 AM
03 October, 2024