یہ اہم اقدام حکمرانی کے نظام میں کارکردگی، شفافیت، اور جوابدہی کو بہتر بنائے گا۔ ای گورننس کے انضمام کے ذریعے، جو ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز اور خودکار نظام کا استعمال کرتی ہے، ترقیاتی عمل کو مزید مؤثر بنانے، محدود ترقیاتی وسائل کے بہترین استعمال، خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے اور مؤثر فیصلہ سازی میں مدد ملے گی۔
اس کے علاوہ، یہ اقدام لائن ڈیپارٹمنٹس میں حکومتی عمل کو بہتر بنائے گا اور ان کی کارکردگی میں اضافہ کرے گا۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی (KIU)، جو خطے میں اعلیٰ تعلیم کا مرکز ہے، نے اس اہم ذمہ داری کو سنبھالا ہے۔ یہ منصوبہ KIU کی آئی ٹی ٹیم کی پیشہ ورانہ اور تکنیکی صلاحیتوں میں بہتری لائے گا اور اس کے آئی ٹی گریجویٹس کے لیے مواقع فراہم کرے گا تاکہ وہ اس اہم منصوبے میں حصہ لے سکیں، جو کہ خطے کی ترقی کے لیے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
اس تقریب میں چیف سیکرٹری، KIU کے وائس چانسلر، ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ترقیات)، KIU کے رجسٹرار اور خزانچی، منصوبہ بندی اور ترقیات (P&D) کے چیف اکانومسٹ، عوامی شعبہ ترقیاتی پروگرام (PSDP) کے چیف اور ان کی ٹیم، سرکاری سیکرٹریز، KIU کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان، KIU کی آئی ٹی ٹیم کے تکنیکی ماہرین، اور P&D اور حکومت کے مختلف لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان سمیت اہم اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ کل بارہ ماڈیولز 12 مہینوں میں مکمل کیے جائیں گے، جس کے بعد ایک سال مزید اس نظام کو بہتر بنانے اور ترقی دینے کے لیے وقف کیا جائے گا۔
"یہ عمل پراجیکٹ مینجمنٹ ریفارمز یونٹ کے ذریعے چیف سیکرٹری کی براہ راست نگرانی میں گزشتہ سال کے دوران نافذ کی گئی دیگر حکومتی اصلاحات کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے۔
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
07:53:08 AM
16 October, 2024
ترجمان شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت کاشف حنیف کے اعلامیے کے مطابق صوبائی حکومت کے تعاون سے سیکریٹری ہیلتھ دلدار احمد ملک کی ہدایات کی روشنی میں میڈیکل سپرنٹینڈنٹ سرجن ڈاکٹر اقبال عزیز نے NIH سے کتے کے کاٹنے کی 1 ہزار ویکسینس اور 500 ہیومن ایمیونوگلوبلین انجکشن شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال پہنچا دیئے ہیں جہاں سیکریٹری ہیلتھ دلدار احمد ملک اور میڈیکل سپرنٹینڈنٹ سرجن ڈاکٹر اقبال عزیز نے معائنہ کرنے کے بعد دیگر ہسپتالوں کو تقسیم کردی ہیں۔ جس سے گلگت بلتستان میں پاگل کتوں کے کاٹنے کے مریضوں کے لئے درپیش بحران کا خاتمہ ہوگا اور اس وقت گلگت بلتستان بھر میں وافر مقدار میں کتے کے کاٹنے کے ویکسین اور ہیومن ایمیونوگلوبلین انجکشن وافر مقدار میں دستیاب ہیں ۔
جاری کردہ ۔ترجمان شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت
Chief Minister Gilgit-Baltistan
07:51:38 AM
16 October, 2024
ان کے ہمراہ سیکریٹری سکول ایجوکیشن فرید احمد،کمشنر گلگت ڈویژن کمال خان،ڈپٹی کمشنر گلگت امیر اعظم حمزہ،،ڈائریکٹر ایجوکیشن گلگت ڈویژن،اسسٹنٹ کمشنر گلگت اویس عباسی،ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن گلگت ڈویژن عبد الوہاب میر و دیگر آفیسران موجود تھے۔
تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا کا سرسید احمد خان گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول گلگت پہچنے پر پرنسپل نے معیاری تعلیم فراہم کرنے اور ایک سازگار تعلیمی ماحول کو فروغ دینے کے حوالے سے جاری کوششوں پر بریفننگ دی۔اس موقع پر چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے کہا کہ معیاری تعلیم میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،انہوں نے پرنسپل کو ہدایت دی کہ وہ تعلیم میں کوتاہی برتنے اور عدم دلچسپی کے مرتکب اساتذہ کی شفلنگ کریں۔انہوں نے اسکول انتظامیہ اور عملے کو طلباء کے لیے بہترین اور سازگار تعلیمی ماحول فراہم کرنے پر زور دیا۔چیف سیکریٹری نے مختلف کلاس رومز،آئی ٹی لیب،لائبریری اور دیگر شعبہ جات کا معائنہ بھی کیا، طلباء سے سوالات بھی پوچھے،اور ان کے تعلیمی سفر میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی۔
دریں اثناء چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا نے فاطمہ جناح ڈگری کالج فار ویمن گلگت کابھی دورہ کیا جہاں پر مختلف شعبہ جات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کو بریفننگ دی گئی اور مختلف کلاس رومز،لائبریری،ووکیشنل ٹریننگ سینٹر، و دیگر شعبوں کا معائنہ کرایا گیا، جہاں طالبات نے انہیں تعلیمی کیرئر سے متعلق بات چیت کی۔اپنے گفتگو میں چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے کہا کہ معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے درکار تمام وسائل مہیا کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے تاکہ طلباء اپنی مکمل توجہ تعلیم کے حصول پر مرکوز رکھ سکیں۔طلباء ہمارے مستقبل کے قیمتی اثاثہ ہیں اور انہیں بہتر سہولیات بہم پہنچا کر ہم خطے کے روشن مستقبل کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔بہترین نظام تدریس و تعلیم کے فروغ ، سمارٹ سکولوں کے قیام اور جدید لرننگ منیجمنٹ سسٹم کے نفاذ کیلئے اصلاحات بروئے کار لائی جا رہی ہیں تاکہ نوجوان نسل کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔ انہوں نے سکولوں میں انفرا سٹرکچر کی کمی دور کرنے اور جدید لیبارٹیرز اور کمپیوٹر لیبز قائم کرنے کیلئے بھی ٹھوس اقدامات بروئے کار لانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Secretary Education, Government of Gilgit-Baltistan
07:43:21 AM
16 October, 2024
گلگت ۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ نے اسلامی جمیعت طلباء کے زیر اہتمام تعلیمی ایکسپو 2024 میں شرکت کی اور طلباء کی جانب سے لگائے گئے مختلف سٹالز کا معائنہ کیا۔
Eiman Shah
07:02:28 AM
16 October, 2024
سیکریٹری ہیلتھ گلگت بلتستان دلدار احمد ملک نے بریفنگ دی۔
دورے کے دوران چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے گائنی وارڈ،دوائیوں کے سٹورز، لیباریٹری میں نصب شدہ جدید آلات اور دیگر شعبہ جات کا خصوصی طور پر جائزہ لیا۔
چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے سیکریٹری صحت گلگت بلتستان کو ہسپتال میں دوائیوں کی بروقت دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے فوری طور پر موثر اقدامات بروئے کار لانے کے احکامات جاری کر دئیے۔سیکریٹری ہیلتھ دلدار احمد ملک اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اقبال عزیز نے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کو ہسپتال آمد پر خوش آمدید کیا۔
چیف سیکریٹری نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات میں دستیاب سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پر گورنمنٹ مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کمپلکس گلگت کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر اقبال عزیز نے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات اور ہسپتال کو درپیش مسائل کے حوالے سے بریفنگ دی اور ہسپتال میں مریضوں کو ملنے والی سہولیات اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔
چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے اس موقع پر کہا کہ حکومت گلگت بلتستان صحت کے شعبے میں اقدامات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں اور دستیاب وسائل کو بروۓ کار لاکر مریضوں کی مشکلات کو کم سے کم کیا جاۓ تاکہ غریب مریضوں کو شہر میں ہی سہولیات بہم پہنچ سکے۔انہوں نے ہدایت کی کہ ہسپتال میں صفائی کا نظام کو موثر بنایا جاۓ اور صفائی کو ہر صورت یقینی بنایا جاۓ۔
اس موقع پر کمشنر گلگت ڈویژن کمال خان،ڈپٹی کمشنر گلگت امیر اعظم حمزہ، اسسٹنٹ کمشنر گلگت اویس عباسی و دیگر آفیسران ہمراہ تھے۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Health Department Gilgit Baltistan
06:59:56 AM
16 October, 2024
اس منصوبے کے ریویو اور اپڈیٹ کیلئے سٹیک ہولڈرز سے تجاویز مانگے گئے تاکہ ماسٹر پلان کو ریویو/اپڈیٹ کیا جائے۔ ماسٹر پلان کو ہر پانچ سال بعد ریویو کیا جاتا ہے۔ تمام سٹیک ہولڈرز نےجو تجاویز دی ہیں ان کو اپڈیٹ ماسٹر پلان میں شامل کیا جائے گا۔ ماسٹر پلان کو جدید جی آئی ایس کے حساب سے روزانہ کی بنیاد پر اپڈیٹ کیا جائے گا اور اس کا پراپر ڈیٹابیس جی ڈی اے کے پاس ہوگا۔ اور اس کو لینڈ ریفارمز ایکٹ جو حال ہی میں کیبنٹ نے منظور کیا ہے کے ساتھ ہم آہنگ بنانے کیلئے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن سے تجاویز مانگی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ جدید خطوط پر اربن ایریا کی پلاننگ ماسٹر پلان کا مین حصہ ہوگا شہر کو پراپر پلان کیا جائے گا اور سپارکو کے تعاون سےجدید امیجری اور جی آئی ایس سوفٹ ویرز بنائے جائنگے۔ تمام سٹیک ہولڈرز سے جو تجاویز آئنگی ان کو ماسٹر پلان کا حصہ بنایا جائے گا۔اجلاس میں کمشنر گلگت ڈویژن کمال خان، ڈپٹی کمشنر گلگت امیر اعظم حمزہ، ڈپٹی سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیو عنایت اللہ اور سینئر آرکیٹیکٹ، ڈائریکٹر SUPARCO، اسسٹنٹ کمشنر گلگت، اسسٹنٹ کمشنر دنیور، ڈپٹی ڈائریکٹر ایل جی آرڈی، فارسٹ ڈپارٹمنٹ کا نمائندہ، منرلز ڈپارٹمنٹ سے اوصاف اور دیگر سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Commissioner Gilgit Division
Deputy Commissioner, Gilgit
06:56:24 AM
16 October, 2024
دنیا بھر میں آج دیہی خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے کسی بھی ملک کی تعمیر و ترقی میں دیہی خواتین کا اہم کردار ہوتا ہے۔ خواتین کے عالمی دن کے منانے کا مقصد ان خواتین کی حوصلہ افزائی کرنا ہے مشکلات کے باوجود محدود وسائل میں رہتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔
Courtesy: PTV News
06:33:57 AM
16 October, 2024
گلگت۔ گلگت شہر میں کتوں کے کاٹنے کے بڑھتے ہوئے واقعات سے نمٹنے کے حوالے سے پی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کے ڈپٹی میڈیکل سپرینٹنڈنٹ، ڈاکٹر وجاہت حسین ہسپتال میں اٹھائے جانیوالے اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کررہے ہیں۔
#antirabbies #dogbiteprevention #dogbiteawareness #antirabiesawareness #antirabiesinjection
07:14:55 AM
15 October, 2024