گلگت۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے احکامات کی روشنی اور سیکریٹری صحت دلدار احمد ملک کی ہدایات پر میڈیکل سپرنٹینڈنٹ سرجن ڈاکٹر اقبال عزیز نے خصوصی طور پر ملک کے مختلف شہروں سے ہیومن ایمیونوگلوبلین کے اینجکشن منگوا کر شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال میں دستیابی کو یقینی بنایا۔
سیکریٹری صحت اور میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ویکسینز کا معائنہ کررہے ہیں۔
جاری کردہ ۔ ترجمان شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت
Chief Minister Gilgit-Baltistan
06:37:21 AM
14 October, 2024
اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ جی ڈی اے انجینئر مظہر سہیل، اسسٹنٹ کمشنر گلگت اویس احمد اور گلگت ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی طرف سے منیجر زوہیب احمد نے نلتر کا دورہ کیا اور مختلف مقامات پہ ڈسٹ بن ، ٹورسٹ انفارمیشن بورڈز اور سپیڈ بریکرز نصب کرنے کی نشاندہی کی ۔
اس کے علاوہ باب نلتر کی سائٹ سلیکشن بھی ہوئی۔ گلگت بلتستان حکومت کی طرف سے یہ اقدامات نلتر کی خوبصورتی کو بحال رکھنے میں مددگار ثابت ہونگے اور ٹورسٹ کو معلومات کی فراہمی میں بہتر مدد ملے گی۔
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Gilgit Development Authority
07:16:15 AM
10 October, 2024
- Constructing 11.49 km irrigation channels, benefiting 262 households
- Building 1.2 km Farm-to-Market Road for seamless market access
*Impact:*
- Enhanced agricultural productivity
- Increased market accessibility
- Improved livelihoods for over 1,500 individuals
#ETIGB #SustainableAgriculture #KhyberGojal
07:10:21 AM
10 October, 2024
کہ گلگت بلتستان میں سردیوں کا آغاز ہورہاہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام سنو بونڈ ایریاز میں الوکیشن کے مطابق سٹاک کو یقینی بنایا جائے جس کیلئے این ایل سی اور نیٹکو ترسیل کے عمل کو تیز کریں اور پاسکو سے روزانہ کی بنیادوں پر گندم اٹھانے کی صلاحیت (Lifting Capacity) میں اضافہ کرے۔ 20 اکتوبر تک نیٹکو اور این ایل سی 100 فیصد ٹارگٹ کے حصول کو یقینی بنائیں تاکہ دور دراز علاقوں میں سٹاک کو یقینی بنایا جاسکے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت سنوبونڈ ایریاز میں فوڈ سیکورٹی کو ہر صورت یقینی بنائے گی جس کیلئے محکمہ خوراک ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ای سی سی کے فیصلے کے مطابق گلگت بلتستان کیلئے پاسکو سے 100 فیصد لوکل گندم کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے وفاقی سطح پر بات کی جائے گی جس کیلئے وزیر اعلیٰ نے صوبائی وزیر خوراک اور سیکریٹری خوراک کو ہدایت کی ہے کہ وفاقی حکومت سے رابطہ کرکے 100 فیصد مقامی گندم کی فراہمی کے حوالے سے ای سی سی فیصلے کے مطابق پاسکو کو پابند بنایا جائے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے سیکریٹری خوراک کو ہدایت کی کہ گلگت میں غیرمعیاری گندم کی فراہمی کے حوالے سے شکایات موصول ہورہی ہیں جس کو دور کرنے کیلئے فوری ایکشن لیتے ہوئے عوام کو معیاری گندم کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ محکمہ خوراک کی جانب سے جاری رجسٹریشن کے عمل کو بہتر انداز میں مکمل کیا جائے۔ اس موقع پر صوبائی سیکریٹری خزانہ و ایم ڈی نیٹکو اور این ایل سی کی جانب سے گندم کی ترسیل کے عمل کو تیز کرنے اور گندم اٹھانے کی استعداد کار کو بڑھانے کی یقین دہانی کرائی گئی۔
07:06:59 AM
10 October, 2024
گلگت۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے بلدیاتی انتخابات کی حلقہ بندیوں کے حوالے سے آفیسران کیلئے تین روزہ تربیتی ورکشاپ کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کرنے،نئی قیادت کو سامنے لانے اور اختیارات کی حقیقی معنوں میں نچلی سطح پرمنتقلی کیلئے بلدیاتی انتخابات نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔ ہماری حکومت اختیارات کو نچلی سطح تک منتقلی کیلئے پر عزم ہے۔ بدقسمتی سے گلگت بلتستان میں 2004 ء سے بلدیاتی انتخابات تعطل کا شکار رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد کابینہ کے پہلے اجلاس میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2014کو فی الفور صوبے میں نافذ العمل کرانے کا فیصلہ کیا اور عوام کو اس بات کا عندیہ دیا کہ موجودہ صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو ہرصورت یقینی بنائے گی۔ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے حد بندی اور حلقہ بندی کرانا ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ کامیابی سے حد بندی کے پہلے مرحلے کو احسن طریقے سے مکمل کرنے پر چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو خراج تحسین کے مستحق ہیں۔بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے دوسرا اہم مرحلہ حلقہ بندیوں کا تعین کرنا ہے۔ شفاف انداز میں حلقہ بندیوں کیلئے خصوصی کمیٹیوں کی تربیت کا انعقاد چیف الیکشن کمشنر کا احسن اقدام ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے خصوصی تعاون پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے تجربہ کار آفیسران کو گلگت بلتستان میں حلقہ بندیوں کے حوالے سے کمیٹیوں کی تربیت کیلئے بھیجا۔ مجھے امید ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے بنائے گئے کمیٹیوں کے آفیسران اس تربیت سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے اپنے اضلاع میں ہر قسم کی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر علاقے کے بہترین مفاد اور خوشحالی کو مدنظر رکھتے ہوئے میرٹ پر حلقہ بندیاں کریں گے۔ ماضی میں حلقہ بندیوں کے حوالے سے شکایات سامنے آئی ہیں جن کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی حلقہ بندیاں کی جائیں۔ بلدیاتی انتخابات کے جلد انعقاد کیلئے ٹائم لائنز کے مطابق حلقہ بندیوں کا عمل مکمل کیا جائے جس کے بعد چیف الیکشن کمشنر اور کابینہ کی مشاورت سے بلدیاتی انتخابات کے تاریخ کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ میری خواہش ہے کہ ہمارے دور حکومت میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کو یقینی بنایا جائے جو علاقے اور عوام کی خوشحالی اور ترقی کیلئے معاون ثابت ہوں گے۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
07:03:46 AM
10 October, 2024
گلگت۔ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں ڈویژنل سطح پر حلقہ بندیوں کے حوالے سے تین روزہ تربیتی ورکشاپ کے اختتامی تقریب سے وزیراعلی حاجی گلبر خان اور چیف الیکشن راجہ شہباز خان خطاب کررہے ہیں..
تقریب میں صوبائی وزراء اور سیکریٹریز نے بھی شرکت کی اس موقع پر تربیتی ورکشاپ کے شرکاء میں وزیراعلی نے سرٹفکیٹس بھی تقسیم کئے۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
06:59:36 AM
10 October, 2024
آپریشن میں غیر قانونی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں، غیر مجاز ٹارچ، رنگ برنگی کھڑکیاں، ٹوکن ٹیکس نادہندگان اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی۔
تفصیلات کے مطابق ایکسائز فیلڈ فارمیشن نے ایکسائز وئیر ہاوس چیک پوسٹ پر سکردو سے راولپنڈی چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں اور رینٹ اے کار سروس کے روٹ پرمٹ، فٹنس ، دو ڈرائیورز اور زائد کرایے کی سختی سے چیکنگ کیں،کسی بھی کمپنی کی طرف سے زائد کرایہ نہیں لیا گیا تھا،جبکہ ایک رینٹ اے کار کی جانب سے کیا گیا زائد کرایہ *پانچ ہزار روپے* موقع پر مسافروں کو واپس کرایا۔اس کے علاوہ ان انڈیکس ، فینسی ، جعلی نمبر پلیٹس اور کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی۔
دوسری جانب ڈسٹرکٹ شگر مے لمسا کے مقام پر ایکسائز پولیس کی جانب سے ناکہ لگا کر بغیر انڈیکیسیشن والی گاریوں کے خلاف سختی سے ایکشن لیا گیا اور غیر نمونا جعلی نمبر پلیٹس بی اتارے گئے ۔ گورنمٹ کی طرف سے جاریکردہ کِرایہ نامہ پے بی عمل درآمد کیاگیا۔اس کے علاؤہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس، ڈسٹرکٹ نگر اپڈیٹ
ہراسپو، نگر میں قراقرم ہائی وے (KKH) پر روڈ انفورسمنٹ مہم چلائی گئی۔ آپریشن میں غیر قانونی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں، غیر مجاز ٹارچ، رنگ برنگی کھڑکیاں، ٹوکن ٹیکس نادہندگان اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ مزید برآں، پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے کرایے کی شرح، فٹنس سرٹیفکیٹ، PSV لائسنس، اور روٹ پرمٹ کا اچھی طرح سے معائنہ کیا گیا۔
Excise & Taxation, Zakat & Usher, Cooperatives and Transport Department GB
09:54:22 AM
09 October, 2024
موجودہ حکومت کا تاریخی کارنامہ ہے اور اس کا سہرا یقینا وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کو جاتا ہے جنہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول سیاسی جماعتوں کو اس دیرینہ مسلہ کے حل کیلئے اتفاق رائے پر راضی کر لیا۔ گلگت بلتستان میں زمین کی ملکیت پر عوام کا حق تسلیم کرنے اور قابل تقسیم اراضی کو مساوی حقوق کی فراہمی سے نہ صرف زرعی پیداوارمیں اضافہ ہوگا بلکہ خطہ غذائی تحفظ اور خودکفالت کی جانب گامزن ہوگا۔ لینڈ ریفارمز کے حوالے سے قانونی اور پالیسی فریم ورک مرتب کرنے سے لینڈ مافیا سمیت قابض عناصر کو قانون کے دائرے میں لایا جائیگا اور ہزاروں کنال اراضی کو قابل کاشت بنانے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ لینڈ ریفارمز بل کے حوالے سے سابقہ حکومتیں اتفاق رائے پیدا کرنے اور عوامی تحفظات و خدشات کا تحفظ کرنے میں ناکام رہی لیکن وزیر اعلی حاجی گلبر خان کی قیادت میں موجودہ حکومت نے اس حل طلب مسلہ پر اتفاق رائے سے عوامی حقوق کا تحفظ یقینی بنیایا ہے۔
معاون خصوصی ایریگیشن و واٹر مبیجمنٹ نے اس امید کا بھی اظہار کیا ہے کہ یہ بل جب اسمبلی میں منظوری کیلئے پیش کیا جائیگا تو تمام سیاسی جماعتیں عوامی مفادات کو مقدم رکھیں گی اور اس اہم بل کو منفی سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھا جائیگا۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ گلگت بلتستان وہ پہلا صوبہ ہے جہاں لینڈ ریفارمز کے زریعے عوام کو وسائل پر اختیار دیا جا رہا ہے اور تمام اراضی پر سو فیصد عوامی ملکیت تسلیم کی گئی ہے۔ لینڈ ریفارمز پر عملدر آمد سے خالصہ سرکار کا خاتمہ ہوگا اور تمام اضلاع میں زمینوں کی ملکیت کے حوالے سے یکساں قانون و ضوابط ہونگے۔
08:59:49 AM
09 October, 2024