Recent News

ہنزہ۔ وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ نے ہنزہ کریم آباد میں ہاوس آف پاکستان کے زیر اہتمام بزنس ایپ کی لانچنگ تقریب سے خطاب

ہنزہ۔ وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ نے ہنزہ کریم آباد میں ہاوس آف پاکستان کے زیر اہتمام بزنس ایپ کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت بزنس کمیونٹی کو درپیش مشکلات کے حل کے لئے بھرپور اقدامات کررہی ہے۔ہنزہ میں بجلی اور پانی کے مسائل کے حل کے لئے تیزی کے ساتھ کام ہورہا ہے اور بعض کاغذی دانشوروں کی انا پرستی کی وجہ سے ہنزہ میں بجلی کا مسئلہ کئی صدیوں سے حل نہیں ہوسکا تھا،مگر اس دفعہ آئی پی ایس کے ساتھ مل کر ہنزہ میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لئے اقدامات کا آغاز کیا گیا ہے اور انشاء اللہ ہنزہ میں بجلی کے مسائل جلد حل ہونگے۔انہوں نے کہا کہ بعض جلعی اور کاغذی دانشورں کی وجہ سے ہنزہ میں بزنس کمیونٹی کو بڑے پیمانے پر مالی خسارے کا سامنا ہوتا ہے اور چھ ماہ میں ستر کروڑ روپے کا نقصان ہورہا ہے جو بجلی کے متبادل زرائع پر خرچ کئے جارہے ہیں ہنزہ میں بجلی کا بحران ختم ہوگا تو ہوٹل انڈسٹری سے لیکر بجلی کے صنعت سے وابستہ کاروباری حضرات کے کاروبار کو بھی فروغ ملے گا۔معاون خصوصی نے مزید کہا کہ آغاخان ڈولپمنٹ نیٹ ورک کے تمام اداروں کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ہمیشہ سے علاقائی ترقی میں اہم اور کلیدی کردار ادا کیا ہے ہنزہ کی ترقی میں اے کے ڈی این کا بڑا کردار ہے معاون خصوصی نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے بھر پور اقدامات اٹھارہی ہے اور خاص کر بنزنس کمیونٹی کو پرامن ماحول فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ وسائل کی فراہمی کے لئے اقدات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے حوالے سے ہنزہ پورے ملک میں ایک پرامن ترین خطہ ہے اور دنیا بھر سے جو سیاح ہنزہ آتے ہیں وہ ہنزہ میں اپنے آپ کو سب سے زیادہ محفوظ سجھتے ہیں یہی ہنزہ کے لئے فخر کی بات ہے اور ہم سب کے لئے یہ ایک اعزاز ہے۔ہمارے اجداد نے ایمان داری اور دیانت داری کے ساتھ محنت اور لگن سے ہنزہ کو یہ مقام دلایا ہے ہمیں اپنے اجداد کے ویژن کو لیکر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔معاون خصوصی نے تقریب کے موقع پر ہاوس آف پاکستان کی ٹیم کی طرف سے بزنس ایپ کی لانچنگ پر انہیں مبارک باد پیش کی اور امید کا اظہار کیا کہ ہنزہ میں سیاحت کے فروغ کے لئے بزنس ایپ مدد گار ثابت ہوگی۔ Eiman Shah

06:48:22 AM 07 October, 2024

وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت کے ہمراہ چار جوانوں کی شہادت پر خراج عقیدت پیش

وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت کے ہمراہ چار جوانوں کی شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے افواج پاکستان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ پاکستان کے عوام اپنے شہداء پر فخر کرتے ہیں اور سلام پیش کرتے ہیں۔ افواج پاکستان کی قربانیوں کی وجہ سے ہم آزادی اور سکون کے ساتھ ہیں۔ ہماری شہداء حقیقی ہیرو ہیں پوری قوم شہداء کو خراج عقیدت اور سلام پیش کرتی ہے۔

06:46:25 AM 07 October, 2024

استور۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے دشکن میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس شاندار انداز میں دشکن کے عوام نے میرا استقبال کیا اور مجھے عزت دی اس پر میں عمائدین اور عوام دشکن کا مشکور ہوں۔

استور اور دیامر کے روایات، ثقافت مشترک ہیں، ہم استور کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔ گلگت بلتستان میں اس وقت مخلوط حکومت ہے، وفاقی حکومت کے ساتھ بہتر تعلقات ہونے کی وجہ سے گلگت بلتستان کے دیرینہ مسائل کرنے میں مدد ملی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ چند لوگ مسلکی بنیادوں پر سیاست کرنا چاہتے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ گلگت بلتستان میں نفرت کی سیاست کو ختم کریں۔ گزشتہ حکومتیں کوششوں کے باوجود جو کام نہیں کرسکے وہ ہماری حکومت نے ایک سال کی مختصر مدت میں کردیکھایا۔ لینڈر یفارمز، گندم کی فراہمی اور سبسڈی کا مسئلہ،گلگت بلتستان میں مستقل قیام امن سمیت تعمیر و ترقی کے منصوبوں کو مکمل کیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے اس موقع پر دشکن واٹر چینل کو ای ٹی آئی کے ذریعے مکمل کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر ای ٹی آئی سے تاخیر ہونے کی صورت میں آئندہ سال کے اے ڈی پی میں اس منصوبے کو شامل کیاجائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے دشکن2 میگاواٹ پاور پروجیکٹ پر جاری کام کو تیز کرنے کے بھی احکامات دیئے۔ اس موقع پر دشکن کے عوام کو درپیش مسائل کو حل کرنے اور چھوٹے منصوبوں کیلئے وزیر اعلیٰ بلاک الوکیشن سے ساڑھے 4 کروڑ کی رقم فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ نے دشکن کو تحصیل کا درجہ دینے کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہاکہ تحصیل کے قیام سے یہاں کے عوام کے مسائل ان کے دہلیز پر حل ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ نے دشکن بوائز ہائی سکول کو ہائیرسیکنڈر کا درجہ دینے اور دشکن ٹرانسمشن لائن کے منصوبے کو مکمل کرنے کا اعلان کیا۔ بعدازاں وزیر اعلیٰ نے دشکن 10بیڈ ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا۔ Chief Minister Gilgit-Baltistan

06:44:41 AM 07 October, 2024

استور۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے یشلیتو پاور پروجیکٹ، درلے پاور پروجیکٹ،تریشنگ پاور پروجیکٹ اور بلشبر پاور پروجیکٹ کے افتتاحی تقریب سے خطاب

کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے شہری علاقوں میں درپیش بجلی بحران کے حل کیلئے صوبائی حکومت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے۔ محکمہ برقیات کے زیر التواء تمام منصوبوں کی تکمیل کیلئے ٹائم لائنز کا تعین کیا گیا ہے اور ان منصوبوں کیلئے درکار وسائل کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ صوبائی سیکریٹری برقیات کو ہدایت کی ہے کہ ٹائم لائنز پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔ محدود وسائل کے باوجود عوام کے مسائل حل کرنا صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے یشلیتو، درلے،تریشنگ اور بلشبر پاور پروجیکٹ کا افتتاح کیا۔ Chief Minister Gilgit-Baltistan Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan

06:43:04 AM 07 October, 2024

استور۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سے استور امن کمیٹی کا وفد ملاقات کررہا ہے۔ Chief Minister Gilgit-Baltistan

استور۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سے استور امن کمیٹی کا وفد ملاقات کررہا ہے۔ Chief Minister Gilgit-Baltistan

08:02:13 AM 04 October, 2024

استور۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان استور پریس کلب کے نو منتخب کابینہ سے حلف لے رہے ہیں۔

استور۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان استور پریس کلب کے نو منتخب کابینہ سے حلف لے رہے ہیں۔

08:01:10 AM 04 October, 2024

گلگت۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ کو غذائیت کے عنوان پر منعقدہ تقریب کے منتظمین شیلڈ دے رہے ہیں۔ Eiman Shah

گلگت۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ کو غذائیت کے عنوان پر منعقدہ تقریب کے منتظمین شیلڈ دے رہے ہیں۔ Eiman Shah

08:00:11 AM 04 October, 2024

گلگت۔ صوبائی وزیر قانون غلام محمد کا گلگت بلتستان سروس ٹریبونل کا دورہ۔ صوبائی وزیر قانون غلام محمد نے گلگت بلتستان سروس ٹریبیونل کا دورہ کیا۔گلگت بلتستان سروس ٹریبیونل کے معزز چیئرمین جناب ممتاز احمد اور ممبران جناب منیر احمد اور محمد اشرف نے وزیر قانون

اس موقع پر وزیر قانون نے سروس ٹریبیونل کے فعال ہونے پر خوشی کا اظہار کیا اور اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ اس ادارے کے فعال ہونے سے گلگت بلتستان کے سرکاری ملازمین کے دیرینہ مسائل ان کی دہلیز پر فوری طور پر حل ہو رہے ہیں۔موجودہ چیئرمین اور ممبران نے تقرری کے بعد سروس ٹریبیونل آفس گلگت میں انصاف کی فراہمی شروع کیا اور ساتھ ہی رجسٹر ی آ فس سکردوکا قیام عمل میں لایا اور وہاں پر بھی فوری انصاف کا آ غاز کیا جو کہ خوش آ ئند اقدام ہے۔ وزیر قانون نے امید ظاہر کی آ ئندہ بھی گلگت بلتستان سروس ٹریبیونل سے یہی توقع ہے کہ تمام سرکاری ملازمین کے جو بھی مسائل ہیں وہ فوری طور پر حل ہوں تاکہ ملازمین احسن طریقے سے متعلقہ اداروں میں اپنی خدمات انجام دیں سکیں۔ یاد رہے کہ بہت جلد دیامر میں بھی گلگت بلتستان سروس ٹریبیونل کے رجسٹری آ فس کا قیام عمل میں لایا جائے گا تاکہ اس ریجن کے لوگوں کو بھی گھر کی دہلیز پر فوری اور سستا انصاف فراہم ہو سکے ۔ رجسٹرار گلگت بلتستان سروس ٹریبیونل جناب سفر ملوک نے وزیر قانون غلام محمد کو گلگت بلتستان سروس ٹریبیونل کو درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیل سے آگاہ کیا۔وزیر قانون غلام محمد نے یہ یقین دہانی کرایا کہ گلگت بلتستان سروس ٹریبیونل کے جو مسائل ہیں انہیں ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے وہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے سامنے پیش کر ینگے اور انہیں فوری طور پر حل کرائیں گے تاکہ یہ ادارہ مزید بہتر انداز میں سرکاری ملازمین کے مسائل حل کر سکیں اور فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں۔اس دورے کے اختتام پر معزز چیئرمین گلگت بلتستان سروس ٹریبیونل جناب ممتاز احمد صاحب نے وزیر قانون غلام محمد صاحب کا شکریہ ادا کیا ۔

07:59:03 AM 04 October, 2024