گلگت۔ اسپیس ایپلیکیشن اینڈ ریسرچ سنٹر گلگت بلتستان کی افتتاحی تقریب سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان اور چیئرمین سپارکو محمد یوسف خان خطاب کررہے ہیں۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
08:35:50 AM
03 October, 2024
اس موقع پر ڈائریکٹر انجینئرنگ جی ڈی اے عارف حسین نے پراجیکٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس تاریخی منصوبے میں مجموعی طور پر639 .299 میلن لاگت آئے گی ۔
منگل کے روز افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فتح اللہ خان نے کہاکہ سونیکوٹ کے مقام پر جہاں فیملی پارک کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اس علاقے کے عوام کا 75 سالوں سے دیرینہ مطالبہ تھا۔ کہ ایئرپورٹ کا مشرقی فانل زون کی وجہ سے کسی بھی قسم کی بلند عمارت اور درختان نہیں لگا سکتے تھے، اورجوٹیال سے لیکر سونیکوٹ تک کوئی فیملی پارک بھی نہیں تھا اس پارک کے تعمیر ہونے سے انکا دیرینہ مسئلہ حل ہوا اور عوام کیلئے خاص کر فیملیز کیلئے صحت افزا ماحول فراہم ہوگا۔ محلے کیلئے 22 فٹ اپروچ روڈ بھی بنایا جائے گااور اس پرجیکٹ کی وجہ سے محلے میں کاروباری سرگرمیاں بھی بڑھیں گی اور اراضی کے متاثرین کے جو جائز مطالبات ہیں ان کو حل کیا جائے گا اور جلد ازجلد نئی ریٹ کے حساب سے لینڈ کمپنسیشن کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میں نے گزشتہ چار سالوں میں بلا رنگ و نسل علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے کوشش کی ہے اور عوام کی خدمت کو میں عبادت سمجھتا ہوں اور اس پر عوام کو میرا یا کسی بھی عوامی نمائندے کا شکریہ ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ یہ عوام کا پیسہ ہے اور عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ہی خرچ ہوگی۔ انہوں نے مزید کہاکہ گلگت حلقہ 2 جوٹیال باب گلگت کے پاس 32کروڑ لاگت سے وویمن ڈگری کالج کی نئی عمارت تعمیر ہورہی ہے جسکا 80 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے اور آئندہ تین سے چار ماہ میں کلاسسز کا آغاز کردیا جائے گا جسے طالبات کے لیے تعلیم کے حصول میں مزید آسانیاں میسر ہونگی۔انہوں مزید کہاکہ گلگت بلتستان 72ہزار سے زائد مربع میل پر مشتمل ایک وسیع علاقہ ہے جس کی تعمیر و ترقی کے لیے صرف 18 ارب روپے ناکافی ہیں گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع سے تقریباً 30 فیصد آبادی گلگت شہر منتقل ہوکر یہاں آباد ہوئی ہے، لیکن باب گلگت سے لیکر امپھری زیرو پوائنٹ تک عوام کو میسر سہولیات 40 سال پرانے ہیں واٹر سپلائی نظام بھی وہی پرانا ہے ۔ تقریب سے عمائدین اپنے خطاب میں کہا کہ فتح اللہ خان نے یہاں کی عوام کا دیرینہ مطالبہ حل کرکے اس تاریخی پرجیکٹ کا آج افتتاح کردیا ہم علاقے کے عمائدین انکے مشکور ہیں اور امید کرتے ہیں کہ پارک کے اراضی متاثرین کو بروقت کمپنسیشن کی ادائیگی یقینی بنائے گے۔
تقریب کے آخر میں فتح اللہ خان نے ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی عباس علی خان، و دیگر آفیسران اور عمائدین کیساتھ فیملی پارک کے مختلف حصوں کا بھی دورہ کیا۔ تقریب میں مہمان خصوصی اور عمائدین نے گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
Fateh Ullah Khan
Gilgit Development Authority
08:32:50 AM
03 October, 2024
سینئیر سول جج نے جیل کے تمام بیرکس اور کچن کا تفصیلی دورہ کیا۔ کھانے پینے کی اشیاء کے میعار اور صفائی ستھرائی کے بہترین نظام چلانے پر سپرٹنڈنٹ جیل اور دیگر انتظامی عملہ کو شاباش دی ۔
سینئیر سول جج نے جیل میں قیدیوں کیلئے بنایا گیا ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کا افتتاح بھی کیا۔ اور جیل انتظامیہ کی قیدیوں کو ہنر مند بنانے اور انکی معیشت کو مستحکم کرنے کی کوشش کو سراہا۔سینئیر سول جج نے قیدیوں سے تفصیلی ملاقات میں انکے مسائل دریافت کیا۔سپر ٹنڈنٹ جیل نے جیل کے تمام مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی جس پر سینئیر سول جج اجلال احمد نے مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
08:28:18 AM
03 October, 2024
جبکہ ملکی استحکام اور ترقی کے لیے باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔دونوں رہنماؤں نے خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں سیاحت (ٹورازم) کے فروغ پر بھی بات کی۔ اس موقع پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان قدرتی حسن اور تاریخی ورثے کے لحاظ سے دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے بہترین مقامات ہیں، اور سیاحت کے فروغ سے نہ صرف ملکی معیشت کو فائدہ ہوگا بلکہ مقامی لوگوں کے روزگار میں بھی اضافہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں صوبوں کو مشترکہ سیاحتی منصوبوں اور سہولیات کی فراہمی کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے تاکہ سیاحت کی صنعت کو مزید وسعت دی جا سکے۔گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے بھی سیاحت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، جنہیں بروئے کار لانے کے لیے خیبر پختونخوا کے ساتھ تعاون ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے سمیت دیگر ائیرلائنز کو بھی گلگت بلتستان کے لیئے فلائٹس شروع کرنی چاہیئں تاکہ سیاحت کو مزید فروغ حاصل ہو انہوں نے کہا کہ سیاحوں کے لیے انفراسٹرکچر اور سہولیات کی بہتری پر توجہ مرکوز کی جانی چاہیے تاکہ بین الاقوامی سیاحت کو بھی فروغ دیا جا سکے۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ملک کے سیاسی استحکام اور معاشی ترقی کے لیے تمام صوبوں اور علاقوں کو مشترکہ کوششیں کرنی چاہئیں۔
Syed Mehdi Shah
Faisal Karim Kundi
08:30:10 AM
01 October, 2024
ہم نے اپنے ایک سال کی مدت میں بجلی کے زیر تعمیر منصوبوں کے ٹائم لائنز کا تعین کیا اور باقاعدگی سے ان ٹائم لائنزپر عملدرآمد کا جائزہ لیتے رہے جس کی وجہ سے بیشتر زیر التواء پاور پروجیکٹس مکمل ہورہے ہیں۔ نلتر 16 میگاواٹ پاور پروجیکٹ گلگت شہر کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل کے حوالے سے مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، متعلقہ محکمے نے حکومت کو اس منصوبے کی تکمیل کیلئے ٹائم لائنز دیئے ہیں ان ٹائم لائنز پر عملدرآمد میں تاخیر نظر آرہا ہے۔ اگر اس منصوبے کی تکمیل نومبر میں بھی ہوتی ہے تو گلگت میں بجلی کے بحران پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ منصوبے پر مزید تاخیر کی صورت میں سیکریٹری برقیات کو متعلقہ ٹھیکیدار کیخلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے نومل بٹوٹ 3.2 میگاواٹ پاور پروجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا اور محکمے کی جانب سے اس منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان ریجنل گرڈ سٹیشن کے آئی یو اور نومل کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ منصوبہ گلگت بلتستان کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اس منصوبے کی ٹائم لائنز کو یقینی بنایا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر سیکریٹری برقیات کو ہدایت کی کہ اس منصوبے کی معیار اور رفتار کو یقینی بنایا جائے۔ ریجنل گرڈ میں استعمال ہونے والے تمام میٹریل کا لیبارٹری ٹیسٹ کو یقینی بنایا جائے۔ حکومت گلگت بلتستان اس منصوبے کیلئے درکار وسائل کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔ صوبائی سیکریٹری برقیات اور پروجیکٹ ڈائریکٹر نے ریجنل گرڈ فیز 1 کے حوالے سے وزیر اعلیٰ کو تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سے عمائدین نلتر پائین نے ملاقات کی اور 18 میگاواٹ پاور پروجیکٹ کے واٹر چینل کی وجہ سے درپیش مشکلات اور مسائل سے آگاہ کیا جس پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہاکہ نلتر پائین کے عوام کے جائز مطالبات پر غور اور قابل عمل حل نکالنے کیلئے چیئرمین ریفارمز کمیٹی و ممبر گلگت بلتستان اسمبلی امجد حسین ایڈووکیٹ کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو اپنی سفارشات تیار کرکے منظوری کیلئے پیش کرے گی۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
08:27:09 AM
01 October, 2024
گلگت:وزیراعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے نومل بٹوٹ 3.2 میگاواٹ پاور منصوبے کا افتتاح کیا. اس موقع پر وزیراعلی کو محکمہ برقیات کے حکام کی طرف سے منصوبے کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئ
08:23:45 AM
01 October, 2024
گلگت۔
ڈائریکٹر جنرل سکول ایجوکیشن گلگت بلتستان فیض اللہ خان لون نے اساتذہ کو کلاس کے دوران موبائل فون استعمال کرنے اور ساتھ رکھنے پر پابندی عائد کر دی۔
08:20:47 AM
30 September, 2024
پوری دنیا میں طاقوتی طاقتیں چن چن کر مسلمان رہنماوں کو نشانہ بنا رہی لیکن پاکستان کے مضبوط دفاع کی وجہ سے دشمن میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، وزیر داخلہ
گلگت : وزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس الحق لون نے کہا ہے کہ ملک عزیز پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور ہماری بہادر اور منظم فوج اور انٹلی ایجنسیوں نے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا ہے۔ پاک فوج دفاع وطن کے لئے پرعزم اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے لیس ہے اور 25 کروڑ عوام اپنی بہادر فوج کے پشت پر سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا ہے کہ دنیا بھر میں طاقوتی طاقتیں چن چن کر مسلمان رہنماوں کو شہید کر رہی ہیں اور حال ہی میں حزب اللہ کے سربراہ کو اسرائیل نے شہید کیا۔ ہم حسن نصراللہ سمیت اسماعیل ہنیہ اور دیگر مسلمان رہنماوں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہیں اور مسلمان ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ملی یکجہتی اور اتفاق کا مظاہرہ کریں اور دشمنوں کا مقابلہ کرنے کیلئے مضبوط فوج سمیت بہترین ٹیکنالوجی کے حصول کیلئے تگ و دو کریں ۔ ہماری بہادر سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں کی بدولت پاکستان عدم استحکام کا شکار ہونے سے محفوظ ہے اور جب تک ہم متحد رہیں گے دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ پاکستان ہر قسم کی جارحیت کو شکست دینے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے اور ہماری قوم اپنے بہادر فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
08:19:19 AM
30 September, 2024