پوسٹ پر فزیکل فٹنس سرٹیفکیٹ جو کہ VICS ہے،روٹ پرمٹ، دو ڈرائیورز اس کے علاوہ ٹائم سیٹمپ اس کے علاوہ گاڑیوں کے کاغذات کی چیکنگ کرتے ہیں ۔ بغیر فزیکل فٹنس سر ٹیفکیٹ ،روٹ پرمٹ و دیگر لوازمات کے کسی بھی پبلک ٹرانسپورٹ گاڑی کو گلگت بلتستان سے راولپنڈی کی طرف جانے نہیں دیا جاتا ہے بغیر فٹنس اور بغیر روٹ پرمٹ والی گاڑیوں کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ویئر ہاؤس میں بند کر دیا جاتا ہے اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جاتی ہیں
۔اس حوالے سے سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و ٹرانسپورٹ گلگت بلتستان رحمان شاہ نے تمام ڈویژنل ڈپٹی ڈائریکٹرز اور تمام اضلاع کے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسران کو ہدایات جاری کیا ہے کہ وہ تمام پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کا فٹنس کے معیار کو سختی سے چیکنگ کرے اور تمام گاڑیوں کا روٹ پرمٹ اور کاغذات کی چیکنگ بھی روانہ کی بنیاد پر کریں ۔
اس حوالے سے تمام اضلاع کے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسران کی زیر نگرانی
میں دفتر کی فیلڈ فارمیشن نے روالپنڈی اور دیگر اضلاع جانے والی گاڑیوں کے تمام ٹرانسپورٹ سٹینڈز کا دورہ کیا اور گاڑیوں کے روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹ چیک کیے.... اوور لوڈڈ گاڑیوں کو ایکسائز ویئر ہاؤس میں روک لیا گیا اور کسی گاڑی کو جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ مناسب دستاویزات کے بغیر راولپنڈی یا دیگر اضلاع اس کے علاوہ راولپنڈی والی گاڑی میں دو PSV لائسنس ہولڈر ڈرائیوروں کی موجودگی کو یقینی بنائیں... مقامی ٹرانسپورٹ اور گاڑیوں کی فٹنس کو بھی یقینی بنائیں اس کے علاوہ فینسی نمبر پلیٹس، رنگین شیشے اور غیر قانونی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی فلیش لائٹس بھی اتری گئی۔
Excise & Taxation, Zakat & Usher, Cooperatives and Transport Department GB
Home & Prisons Department Gilgit-Baltistan
06:42:54 AM
19 November, 2024
گلگت (پریس ریلیز): سیکریٹری ڈیپارٹمنٹ آف ہائیر، ٹیکنیکل اینڈ اسپیشل ایجوکیشن گلگت بلتستان فرید احمد نے آج مورخہ 18 نومبر کو گورنمنٹ گرلز کالج چلاس، گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج چلاس اور گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ چلاس کی زیرِ تعمیر عمارت کا دورہ کیا۔
سیکریٹری فرید احمد نے گورنمنٹ گرلز کالج چلاس اور گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کے مسائل کے پائیدار حل کے لیے کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے گرلز کالج چلاس کے سابقہ پرنسپل جنہوں نے کورٹ سے سٹے لیا ہوا تھا کو اچھی طرح سمجھایا، مطمئن کیا اور احکامات و ہدایات جاری کیے۔ جس پر سابقہ پرنسپل نے موقع پر ہی احکامات کی تعمیل کی۔ جس کے بعد سیکریٹری، حالیہ دنوں پوسٹنگ والی پرنسپل پروفیسر ثریّا اختر کو گورنمنٹ گرلز کالج چلاس ہمراہ لے گئے۔ جہاں پرنسپل نے گورنمنٹ گرلز کالج چلاس کا باضابط چارج سنبھال لیا۔ واضح رہے کہ ضلع دیامر کی تاریخ میں پہلی بار کسی خاتون پروفیسر نے گرلز کالج کی پرنسپل کی حیثیت سے زمہ داریاں سنبھالیں ہیں۔ سیکریٹری کی مذکورہ کالج کے لیکچررز کے ساتھ بھی اہم نشت ہوئی اور مسائل پر گفت و شنید ہوئی۔ جس کے نتیجے میں لیکچررز مطمئن ہوئیں اور کالج میں لیکچررز کی کمی کا مسئلہ حل کیا گیا۔ جس کے بعد لیکچررز کل سے باقاعدہ کلاسز لینے پر رضا مند ہوئیں۔ یوں کالج کا احتجاج والا مسئلہ بھی حل ہوا۔
سیکریٹری کی گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج چلاس کے پرنسپل اور فیکلٹی کے ساتھ بھی اہم اور مثبت میٹنگ منعقد ہوئی۔ جس کے نتیجے میں سیکریٹری نے اس کالج کے پرنسپل کو بھی اہم احکامات اور ہدایات جاری کیے۔ اس کالج میں بھی لیکچررز کی کمی کا مسئلہ حل کیا گیا۔ جس سے کالج میں کلاسز کا نظام مذید مستحکم ہو گا۔ اس طرح اس کالج کے حوالے سے ہونے والے احتجاج کا مسئلہ بھی حل ہوا۔
سیکریٹری نے زیرِ تعمیر گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ چلاس کی زیرِ تعمیر عمارت کا دورہ بھی کیا۔ سیکریٹری نے عمارت کے بعض حصوں کی ناقض تعمیر پر ٹھیکیدار کو وہ حصے دوبارہ تعمیر کرنے کے احکامات دیئے اور باقی کام ایک مہینے کی مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Secretary Education, Government of Gilgit-Baltistan
06:41:19 AM
19 November, 2024
جسکا بنیادی مینڈیٹ تمام سٹیک ہولڈرذ سے مشاورت کرنا اور سابقہ حکومتوں میں تیار کیے جانے والے لینڈ ریفارمز بلوں کا جائزہ لے کر ایک جامع اور سب کے لیے قابل قبول لینڈ ریفارمز بل کو حتمی شکل دینا تھا جس سے زمینوں کی ملکیت حقیقی معنوں میں عوام کو دیا جاسکے۔ مختلف علاقوں سے لینڈ ریفارمز کے حوالے سے مشاورت نہ کرنے کی باتوں میں صداقت نہیں۔ لینڈ ریفارمز بل کابینہ سے منظور ہوا ہے جس پر مزید بھی مشاورت کا عمل جاری ہے۔ اسمبلی میں بھی اگر کسی ممبر کی جانب سے کوئی مثبت تجاویز آنے تو اسکو بل کا حصہ بنایا جائے گا۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
06:39:53 AM
19 November, 2024
کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے گلگت بلتستان کا نام روشن کیا تھا۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مرحوم میجر(ر) رضوان اللہ بیگ گلگت بلتستان کے نوجوانوں کی کامیاب مستقبل کے لئے ایک رول ماڈل ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے مرحوم میجر (ر) رضوان اللہ بیگ کی بلند درجات اور لواحقین کے صبر و جمیل کے لئے دعا کی۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
07:46:16 AM
18 November, 2024
سکردو
بلتستان یونیورسٹی کے ایجوکیشنل سوسائٹی، گرین سوسائٹی ، لٹریری سوسائٹی اور بزنس سوسائٹی کے نومنتخب صدور اور جنرل سیکریٹریز کی وفد نے محمد مزمل اقبال کی قیادت میں گونر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ ملاقات کی۔اس موقع پر گونر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا کہ طلبہ اس قوم کا مستقبل ہے بلتستان یونیورسٹی اور قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ہمارا اثاثہ ہے یہ دونوں جامعات مالی مشکلات کا شکار ہیں جس کا ادراک بھی ہے اور ان دونوں جامعات کو مالی مشکلات سے نکالنے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہا ہوں بحیثیت گورنر جب بھی صدر مملکت سے ملاقات ہو میں ان جامعات کی بات کرتا ہوں ۔ طلبہ وفد نے بلتستان یونیورسٹی کیلئے 50 کروڑ روپے گرانٹ کی منظوری پر طلباء و طالبات کی طرف سے گورنر کا شکریہ ادا کیا اور بلتستان یونیورسٹی کے سوسائٹیز کیلئے چھ سکالرشپ دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سید مہدی شاہ گلگت بلتستان کے محسن ہیں جنہوں نے ڈگری کالج سے لیکر یونیورسٹی کے قیام کیلئے کام کیا ، طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سید مہدی شاہ نے کہا کہ ہماری بیٹیاں مالی مشکلات کے باوجود دور دراز علاقوں سے سکردو آکر یونیورسٹی اور کالجوں میں پڑھ رہی ہیں جو کہ نہایت خوشائیند بات ہے لیکن بچیوں کو کر پڑھانا ایک عام آدمی کیلئے بہت مشکل ہوتا ہے میری کوشش رہے گی میں طالبات کیلئے تعلیمی اخراجات میں کچھ معاونت کروں ۔ انہوں نے مذید کہا کہ طالبات کا سیاست میں آنا بہت اچھی بات ہے ہمارے معاشرے میں خواتین کو فیصلہ سازی میں کمزور سمجھا جاتا ہے لیکن تاریخ گواہ ہے خواتین ہمیشہ مضبوط ماں، باہمت بیٹی اور بابصیرت شری حیات کا کردار ادا کیا ہے جس کی مثال شہید محترمہ بینظیر بھٹو ہیں جنہوں نے ہر مشکل حالات کا سامنا کیا۔ میں نے خود بھی سیاست کا آغاز زمانہ طالب علمی سے کیا ہے جس کی وجہ سے میں ایک عوامی سیاست دان بن گیا جو سیاست دان گراس رُوٹ سے آتے ہیں وہ عوامی ہوا کرتے ہیں بوائز ڈگری کالج شہید زوالفقار علی بھٹو کو عظیم تحفہ ہے جس کی ڈیمانڈ ان کا دورہ سکردو کے موقع پر کیا تھا اگر اس وقت یونیورسٹی مانگتا تو شہید بھٹو یونیورسٹی بھی دے دیتا۔ انہوں نے مذید کہا کہ قراقرم یونیورسٹی سکردو کیمپس کیلئے میری حکومت نے گرانٹ دیا تھا لیکن انہوں نے کیمپس بند بھی کردیا تھا بلتستان یونیورسٹی اور قراقرم یونیورسٹی کیلئے ہرممکن کوشش کروں گا۔طلبہ وفد میں محمد مزمل اقبال، نجم الحسن سید ، گرین سوسائٹی کے صدر سید یداللہ، جنرل سیکریٹری سمیرا بانو، لٹریری سوسائٹی کے صدر آصف جاوید،جنرل سیکریٹری سمیرا ایوب، ایجوکیشنل سوسائٹی کے صدر سید محسن رضا ودیگر شامل تھے۔
Syed Mehdi Shah
07:43:00 AM
18 November, 2024
گلگت۔ چیئرمین سی ایم ائی ٹی فدا حسین سے ڈپٹی چیف پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ فیصل عثمان اور محکمہ برقیات کے ایکسین جنریشن منیر احمد، ایکسین سول جمشید اکبر اور ایکسین نگر عامر شہزاد گلگت میں جاری پاور پروجیکٹس کے بارے میں بریفنگ دے رہے ہیں۔ موقع پر سینیئر ممبر سی ایم ائی ٹی محمد سبطین اکبر اور ممبر اکانومسٹ پلانر سرتاج حسین بھی موجود ہیں۔
07:33:22 AM
18 November, 2024
وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو ہدایت کی ہے کہ ناصر آباد کے مقام پر مسافر کوسٹر حادثے میں زخمیوں کو فوری طور پر ریسکیو کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔ وزیر اعلٰی نے صوبائی سیکریٹری صحت کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے بھی احکامات دیئے ہیں۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
07:29:09 AM
18 November, 2024