Recent News

گلگت۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے ریجنل گرڈ فیزI اور 16میگاواٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ نلتر کے ٹائم لائنز پر عملدرآمد کے حوالے سے اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

ان منصوبوں کے ٹائم لائنز کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ ریجنل گرڈ فیزIکے جاری کام میں تیزی لائی جائے۔ گرڈ سٹیشن کی تعمیر کو جلد مکمل کیاجائے تاکہ ٹرانسمیشن لائنوں پر کام کا آغاز کیا جاسکے۔ وزیر اعلیٰ نے سیکریٹری برقیات اور متعلقہ پروجیکٹ ڈائریکٹر کو ہدایت کی ہے کہ ریجنل گرڈ میں معیاری میٹریل کا استعمال یقینی بنایا جائے، تمام میٹریل کو تنصیب سے قبل متعلقہ لیبارٹری سے ٹیسٹ کرایا جائے۔ اس اہم منصوبے کی معیار اور رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ہے۔ ریجنل گرڈ کے تمام مراحل میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ بہت جلد ریجنل گرڈ فیزI کے گرڈ سٹیشن کا دورہ کرکے تعمیراتی کام کا جائزہ لیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ پی ایس ڈی پی کے میگا پروجیکٹس میں غیر ضروری تاخیر سے صوبے کو ناقابل تلافی نقصان ہوتا ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے خصوصی مانیٹرنگ ٹیم تشکیل دی جارہی ہے جو پی ایس ڈی پی منصوبوں کی مانیٹرنگ کا کام سرانجام دیگی اور ان منصوبوں کی معیار اور رفتار کے حوالے سے وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ کو رپورٹ پیش کریگی۔ وزیر اعلیٰ نے نلتر 16میگاواٹ پاور پروجیکٹ کی تعمیر کے حوالے سے دیئے گئے ٹائم لائنز پر عملدرآمد نہ ہونے پر سیکریٹری برقیات کو ہدایت کی ہے کہ اکتوبر میں اس منصوبے کا سول ورک مکمل نہ ہونے کی صورت میں سخت ترین تادیبی کارروائی کا آغاز کیا جائے۔ متعدد بار یقین دہانی اور تحریری ٹائم لائنزفراہم کرنے کے باوجود اس منصوبے پر کام سست روی کا شکار ہے۔ گلگت میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے 16 میگاواٹ پاور پروجیکٹ نلتر انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ گلگت میں اکتوبر میں 9.5 میگاواٹ اضافی بجلی سسٹم میں شامل ہوگی جس سے موسم سرما میں عوام کو ریلیف ملے گا۔ اس موقع پر سیکریٹری برقیات، پروجیکٹ ڈائریکٹر 16 میگاواٹ نلتراور پروجیکٹ ڈائریکٹر ریجنل گرڈ فیزI کے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ Chief Minister Gilgit-Baltistan

06:55:47 AM 25 September, 2024

گلگت ریجنل الیکشن کمشنر خورشید احمد 34 سالہ مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد ملازمت سے سبکدوش ہوگئے

اس حوالے سے الیکشن کمیشن گلگت بلتستان میں خورشید احمد کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان،اور سیکریٹری قانون سجاد حیدر سیکریٹری لوکل گورنمنٹ رحیم گل،سیکریٹری واٹر اینڈ پاور ثناء اللہ،پرووینشل الیکشن کمشنر عابد رضا بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر سبکدوش ہونے والے ریجنل الیکشن کمشنر خورشید احمد کو الیکشن کمیشن کی طرف سے تحائف بھی پیش کئے گئے انکی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے کہا کہ خورشید احمد الیکشن کمیشن میں خدمات یاد رکھی جائینگی جنہوں نے ہمیشہ سے فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے خدمات انجام دئے ہیں الیکشن کمیشن انکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گا اس موقع پر خورشید احمد نے الیکشن کمیشن کے تمام سٹاف اور چیف الیکشن کمشنر خصوصی شکریہ ادا کیا۔

08:16:36 AM 24 September, 2024

سیکرٹری ہائیر، ٹیکنیکل اینڈ اسپیشل ایجوکیشن، گلگت بلتستان کا گورنمنٹ ڈگری کالج چلاس، گرلز کالج چلاس اور اسپیشل ایجوکیشن سینٹر چلاس کا خصوصی دورہ

چلاس ( پریس ریلیز) سیکرٹری ہائیر، ٹیکنیکل اینڈ اسپیشل ایجوکیشن گلگت بلتستان فرید احمد نے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج چلاس، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چلاس اور اسپیشل ایجوکیشن سینٹر چلاس کا خصوصی دورہ کیا۔ اس دوران سیکرٹری تعلیم نے ڈگری کالج چلاس کے مختلف حصوں، بشمول لائبریری، دفاتر اور کلاس رومز کا جائزہ لیا۔ کالج کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری نے انہیں ان کی تعلیمی اور اخلاقی ذمہ داریوں کا احساس دلایا اور ان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ تعلیمی میدان میں بہترین کارکردگی دکھائیں۔ *طلبہ کے مسائل اور سیکرٹری کی یقین دہانی* ڈگری کالج چلاس کے طلبہ کے مسائل معلوم کرنے کے لیے سیکرٹری نے مختلف کلاسز میں طلبہ سے براہ راست ملاقات کی۔ کالج کے طلبہ نے اپنے مسائل کو تحریری شکل میں پیش کیا، جن میں اساتذہ کی کمی، لائبریری میں کتب کی عدم دستیابی، اور واش رومز کی حالت سمیت دیگر مسائل شامل تھے۔ سیکرٹری نے ہر مسئلے پر طلبہ کے ساتھ تفصیلی گفتگو کی اور فوری حل نکالنے کی یقین دہانی کرائی۔ اور بعض امور پر پرنسپل کو فوری طور پر حل کرنے کا حکم بھی دیا *پرنسپل کی بریفنگ اور کالج کے مسائل پر توجہ* اس سے قبل، پرنسپل گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج چلاس پروفیسر عبداللہ خان نے کالج کی کارکردگی اور تمام اہم مسائل پر سیکرٹری کو تفصیلی بریفنگ دی۔ پرنسپل نے اساتذہ کی کمی، لائبریری میں مزید کتب کی فراہمی، کھیلوں کے میدان کی ضرورت اور واش رومز کے نظام کو بہتر بنانے جیسے مسائل پر روشنی ڈالی۔ سیکرٹری نے پرنسپل کو یقین دلایا کہ ان مسائل کے حل کے لیے بھرپور تعاون کیا جائے گا اور فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ *بہترین کارکردگی پر شاباش* سیکرٹری فرید احمد نے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج چلاس کی مجموعی کارکردگی اور طلبہ کے نتائج کا جائزہ لینے کے بعد بہترین کارکردگی پر پرنسپل اور اساتذہ کو شاباش دی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے حکومتی سطح پر بھرپور تعاون جاری رہے گا۔ *گرلز کالج چلاس اور اسپیشل ایجوکیشن سینٹر چلاس کا دورہ* سیکرٹری نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چلاس اور اسپیشل ایجوکیشن سینٹر چلاس کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے وہاں کے طلبہ اور اساتذہ سے ملاقات کی اور ان کے مسائل دریافت کیے۔ سیکرٹری نے اسپیشل ایجوکیشن سینٹر کی نگرانی کی ذمہ داری پرنسپل گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج چلاس کے سپرد کرنے کا حکم بھی جاری کیا تاکہ ان بچوں کی تعلیم و تربیت بہتر انداز میں ہو سکے۔ *دورے کے اثرات* سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن کا یہ دورہ چلاس کے تعلیمی اداروں کے لیے ایک مفید اور حوصلہ افزا قدم ثابت ہوا۔ طلبہ اور اساتذہ نے سیکرٹری کی ہمدردانہ گفتگو اور مسائل کے حل کی یقین دہانی پر خوشی کا اظہار کیا۔ اس دورے سے نہ صرف تعلیمی معیار میں بہتری آئے گی بلکہ طلبہ کو اپنے حقوق اور ذمہ داریوں سے متعلق بھی شعور میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ Chief Minister Gilgit-Baltistan

07:26:07 AM 24 September, 2024

گلگت گلگت بلتستان کے پانچ اضلاع میں سرکاری، نیم سرکاری، نجی سکولز اور مدارس کے بچوں کو پیٹ کے کیڑوں سے تحفظ فراہم کرنے کیلئے ڈی وارمنگ کی خصوصی مہم 24 ستمبر سے 26 ستمبر تک چلائی جائیگی،

پاکستان میں 2020 سے شروع ہونیوالی ڈی وارمنگ مہم میں زرائع ابلاغ کا اہم کردار رہا ہے، گلگت بلتستان میں بھی ڈی وارمنگ مہم کی کامیابی اور بچوں کو پیٹ کے کیڑوں سے نجات دلانے کیلئے آگاہی فراہم کرنے میں میڈیا کا تعاون ناگزیر ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈی وارمنگ انیشیٹیو کے ریجنل انچارج منیب ارشد نے مقامی ہوٹل میں محکمہ اطلاعات اور پاکستان ڈی وارمنگ انیشیٹو کے زیر اہتمام منعقدہ ایک آگاہی سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیٹ کے کیڑوں کی موجودگی میں بچوں کی زہنی و جسمانی صحت متاثر ہوتی ہے، جس کا اثر ان کی نشوونما اور تعلیم پر بھی پڑتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈی وارمنگ مہم بچوں کے وسیع تر مفاد میں ہے اور اس مہم کیلئے لیڈی ہیلتھ وزیٹرز سمیت اساتذہ کو تربیت فراہم کی گئی ہے اور والدین اس دوائی کے حوالے سے بالکل اطمینان رکھیں، یہ حکومت کے متعلقہ اداروں کی زیر نگرانی میں یہ دوائی کھلائی جارہی ہے اور اس حوالے سے میڈیا کو مثبت آگاہی فراہم کرنے کیلئے اہم کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ #deworming #childrenhealthcare

07:21:06 AM 24 September, 2024

*خودکشی کے محرکات جاننے کیلئے فوری طور پر اعلیٰ سطحی جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ*

پوسٹ مارٹم ہر صورت یقینی بنانے سمیت تحصیل سطح پر ہسپتالوں میں مینٹل ہیلتھ سے متعلق آگاہی سیشنز کی ہدایت* *محکمہ صحت کو سائیکاٹرسٹ کی تعیناتی کے حوالے سے اقدامات تیز کرنے کی بھی ہدایت* *اسٹیرنگ کمیٹی میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران کی شرکت لازمی قرار* 23 ستمبر 2024 گلگت۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا کی زیر صدارت گلگت بلتستان میں ذہنی صحت اور خودکشی سے بچاؤ کی حکمت عملی سے متعلق اسٹیرنگ کمیٹی کا 12 واں اجلاس منعقد ہوا،جس میں گزشتہ میٹنگز میں ذہنی صحت سے متعلق منصوبوں اور فیصلوں پر پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسٹیرنگ کمیٹی میں خودکشی کے محرکات جاننے کیلئے فوری طور پر اعلیٰ سطحی جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا اور خودکشیوں کے واقعات کے بعد پوسٹ مارٹم ہر صورت یقینی بنانے سمیت تحصیل سطح پر ہسپتالوں میں مینٹل ہیلتھ سے متعلق آگاہی سیشنز کا بھی فیصلہ کیا گیا۔محکمہ صحت کو سائیکاٹرسٹ کی تعیناتی کے حوالے سے اقدامات تیز کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔اجلاس میں سٹیرنگ کمیٹی میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران کی شرکت کو لازمی قرار دیا گیا۔ اجلاس میں تعلیمی اداروں میں ذہنی صحت اور خودکشی سے بچاؤ کی حکمت عملی سے متعلق آگاہی کے حوالے سے مواد نصاب میں شامل کرنے کی تجویز پر بھی غور کرنے پر اتفاق کیا گیا،جس میں ایموشنل منیجمنٹ، ایموشنل اویرنیس اور ایموشنل انٹیلیجنس سے متعلق آگاہی دی جائے گی۔ اجلاس میں سیکریٹری داخلہ سید علی اصغر،سیکریٹری سوشل ویلفیئر ،پاپولیشن ویلفیئر و ترقی نسواں برہان الدین آفندی،سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن رحمان شاہ،ڈپٹی سیکریٹری انفارمیشن احسان اللہ،محکمہ قانون،صحت اور محکمہ تعلیم کے زمہ داران سمیت قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی،روپانی فاؤنڈیشن ودیگر اسٹیک ہولڈرز شریک تھے۔ Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan

07:19:01 AM 24 September, 2024

گلگت۔ سیکریٹری سروسز و جنرل ایڈمنسٹریشن اور معروف شاعر ظفر وقار تاج کے دو شنا شعری مجموعے 'سونچے مورئیے' اور مہ گہ تھئی چگا' کی تقریب رونمائی مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی،

جس میں گلگت بلتستان کے معروف ادیب و شعراء ، سیاسی اور سماجی رہنماوں سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور ظفر وقار تاج کی شاعری، نثر نگاری اور شنا زبان کے فروغ کیلئے بیش بہا خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

07:59:45 AM 23 September, 2024

سیکریٹری سروسز و جنرل ایڈمنسٹریشن اور معروف شاعر ظفر وقار تاج کے دو شنا شعری مجموعے 'سونچے مورئیے' اور مہ گہ تھئی چگا' کی تقریب رونمائی مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی،

جس میں سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن ، سابق فورس کمانڈر ناردرن ایریاز میجر جنرل ڈاکٹر احسان محمود، وزیر صحت گلگت بلتستان راجہ اعظم خان ، معاون خصوصی اطلاعات ایمان شاہ، صوبائی ترجمان فیض اللہ فراق، گلگت بلتستان کے معروف ادیب و شعراء ، سیاسی اور سماجی رہنماوں سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور ظفر وقار تاج کی شاعری، نثر نگاری اور شنا زبان کے فروغ کیلئے بیش بہا خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ Zafar Waqar Taj

07:53:57 AM 23 September, 2024

*DELEGATION FROM PRIME MINISTER'S OFFICE VISITS TVET INSTITUTES IN SKARDU*

Skardu: A high-level delegation from the Prime Minister's Office, led by Brigadier Naseem Gillani, Director Special Investment Facilitation Council (SIFC), and Mr. Zubair Khan, Deputy Secretary SIFC, visited Technical and Vocational Education and Training (TVET) institutes in Skardu, Gilgit-Baltistan. The delegation aimed to evaluate the current status of technical and vocational education in the region and identify areas for support from the National Vocational and Technical Training Commission (NAVTTC). Engr. Asim Ali, Deputy Director Technical Education GB, briefed the delegation on the TVET landscape in Gilgit-Baltistan, highlighting efforts in IT education and skill development. The delegation commended the focus on IT education, acknowledging its significance for enhancing youth employability and socioeconomic development in the region. Assuring full support for TVET initiatives in GB, Brigadier Gillani and Mr. Khan pledged collaboration with NAVTTC to expand programs essential for the region's economic growth. Chief Minister Gilgit-Baltistan

07:16:42 AM 23 September, 2024