اسلام آباد: وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کے ہمراہ گلگت بلتستان جر نلسٹ فورم اسلام آباد/ راولپنڈی کے نو منتخب کابینہ کا گروپ فوٹو.
Chief Minister Gilgit-Baltistan
07:43:08 AM
23 October, 2024
سکردو () گورنر گلگت بلتستان نے سکردو شہر میں نیٹکو لائنز کا افتتاح کردیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا کہ گزشتہ دنوں ٹرمینل کے افتتاح کے موقع پر ایم ڈی نیٹکو کو سکردو میں سفری سہولیات کی کمی کے پیش نظر انٹر سٹی سروس فراہم کرنے کی ہدایت دی تھی، میں نے ہمیشہ عام آدمی کا سوچا ہے کوشش رہتی ہے کہ عام آدمی کو ریلیف ملے۔ ایم ڈی نیٹکو نے ادارے کو خسارے سے نکال کر منافع بخش ادارہ بنایا ہے جوکہ لائق تحسین ہے ۔ نیٹکو قائد عوام شہید زوالفقار علی بھٹو کا گلگت بلتستان کیلئے ایک عظیم تحفہ ہے جس کے زریعے آج بھی کم کرائے میں مسافر سفر کرتے ہیں ساتھ ہی طلباء کیلئے خصوصی رعایت دی جارہی ہے۔ گورنر گلگت بلتستان نے مسافر گاڑی میں سفر بھی کیااور روٹس کا معائنہ کیا۔افتتاحی تقریب میں صدر انجمن امامیہ آغا باقر حسین الحسینی، کمشنر بلتستان، ایس ایس پی سکردو، اسسٹنٹ کمشنر سکردو ، چئیرمین ہلال احمر گلگت بلتستان عمران ندیم ، اشرف صدا، وزیر وقار ، قاسم نسیم و دیگر بھی شریک تھے۔
Syed Mehdi Shah
07:33:27 AM
23 October, 2024
سیکریٹری محکمہ ورکس سبطین احمد و دیگر ذمہ داروں کی جانب سے جامع بریفننگ۔
ایڈیشنل چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے کام کی رفتار،معیار،اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔
چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کی ہدایت کی روشنی میں نیو سول سیکریٹریٹ کے دوسرے ٹاور کو بھی جلد فنکشنل کیا جائے۔مشتاق احمد
دوسرے ٹاور کی بروقت تکمیل سے دیگر محکمہ جات بھی جلد از جلد شفٹ ہوجائیں گے۔ایڈیشنل چیف سیکریٹری
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈویلپمنٹ مشتاق احمد نے نیو سول سیکریٹریٹ کے دوسرے ٹاور کا تفصیلی دورہ کیا۔اس موقع پر سیکریٹری قانون سجاد حیدر اور ورکس ڈیپارٹمنٹ کے حکام سمیت دیگر زمہ داران بھی موجود تھے۔ایڈیشنل چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کیپٹن ریٹائرڈ مشتاق احمد نے کام کی رفتار،معیار،اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔سیکریٹری محکمہ ورکس سبطین احمد و دیگر ذمہ داروں نے نیو سول سیکرٹریٹ کے دوسرے ٹاور کے تعمیراتی کام اور رفتار کے حوالے سےجامع بریفننگ دی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اے سی ایس مشتاق احمد نے کہا کہ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کی ہدایت کی روشنی میں نیو سول سیکریٹریٹ کے دوسرے ٹاور کو بھی جلد فنکشنل کیا جائے،دوسرے ٹاور کی بروقت تکمیل سے دیگر محکمہ جات بھی جلد از جلد شفٹ ہوجائیں گے۔
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
06:39:29 AM
22 October, 2024
اسلام آباد: وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سے ایم ڈی گرین ٹورزم پاکستان لیفٹیننٹ جنرل (ر) حسن اظہر حیات اور معاون خصوصی یا سر حسین تابان ملاقات کر رہے ہیں.
Chief Minister Gilgit-Baltistan
اسلام آباد: وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سے صوبائی وزیر زراعت انجینئر محمد انور اور ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق ملاقات کر رہے ہیں.
Chief Minister Gilgit-Baltistan
06:36:11 AM
22 October, 2024
*جی ڈی اے اپنے سیاحتی مقامات کو فروغ دینے اور اسے خوبصورت بنانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔عباس علی خان*
*ٹوریسٹ پوائنٹس پر نصب چیزوں کا خصوصی خیال کے ساتھ ساتھ صفائی کو اپنا شیوہ بنائیں۔عوام سے اپیل*
گلگت۔
ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس جی ڈی اے و فوکل پرسن ساجد ولی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی عباس علی خان کی ہدایات پر جی ڈی اے کی طرف سے لوکل گورنمنٹ اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی مشترکہ تعاون سے نلتر کی خوبصورتی اور ٹورسٹ کو معلومات کی فراہمی کیلئے مختلف مقامات پر انفارمیشن بورڈز، ڈسٹ بن اور آئے روز ہونے والے ایکسیڈنٹ کی روک تھام کیلئے سپیڈ بریکرز نصب کیئے گئے ۔
اس کے علاوہ باب نلتر کی سائٹ سلیکشن اور نلتر گاؤں میں پانی سکیم کا سروے فزیبلٹی پہ بھی کام شروع کیا گیاہے ۔ گلگت بلتستان حکومت کی طرف سے یہ اقدامات نلتر کی خوبصورتی کو بحال رکھنے میں مددگار ثابت ہونگے اور ٹورسٹ کو معلومات کی فراہمی میں بہتر مدد ملے گی۔
اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی عباس علی خان نے کہا ہے کہ جی ڈی اے اپنے سیاحتی مقامات کو فروغ دینے اور اسے خوبصورت بنانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔گلگت شہر اور نواحی علاقوں کی خوبصورتی کو ترجیحی بنیادوں پر استوار کرنے کیلئے بہترین لائحہ عمل طے کیا جارہا ہے، تاکہ عوام الناس کی معیار زندگی میں بہتری سمیت شہر کی خوبصورتی کیساتھ ساتھ سیاحت کے فروغ میں ممد و معاون ثابت ہوگا۔ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹوریسٹ پوائنٹس پر نصب چیزوں کا خصوصی خیال کے ساتھ ساتھ صفائی کو بھی اپنا شیوہ بنائیں۔
Gilgit Development Authority
08:28:47 AM
21 October, 2024
Newly appointed Project Director Engineer Iqbal Hussain, along with top officials of NLC and ACL Engineering Consultants, visited Nagar for a detailed review and emergency inspection of the under-construction highway.
During his first visit to Nagar Expressway Project since taking office, Engineer Iqbal Hussain received a comprehensive briefing from senior officials and personally inspected Crush Plant, Material Test Laboratory, and other sites.
"This project will significantly improve connectivity and infrastructure in the region," said Engineer Iqbal Hussain. "We are committed to timely completion and quality execution."
Communication and Works Department
08:17:07 AM
21 October, 2024