گلگت (پریس ریلیز) سیکریٹری، ڈیپارٹمنٹ آف ہائیر، ٹیکنیکل اینڈ اسپیشل ایجوکیشن گلگت بلتستان فرید احمد نے 19 اکتوبر کو گورنمنٹ انٹر کالج، مُورکُھن، گوجال، ہنزہ کا دورہ کیا۔ اُن کے ہمراہ ہائیر ایجوکیشن (کالجز) کے ڈائریکٹر پروفیسر محمد عالم بھی تھے۔ اُنہیں کالج کے پرنسپل پروفیسر محمد علی اور فیکلٹی ممبرز نے خُوش آمدَید کہا۔ سیکریٹری نے کالج کے فیکلٹی اور طلباء و طالبات کی حاضری اور کلاسز کا معائنہ کیا اور کالج کو درپیش مسائل دریافت کیے۔ اور مسائل کے حل کے لیے اقدامات کرنے کا وعدہ کیا۔ کالج کے پرنسپل، فیکلٹی ممبرز اور طلباء و طالبات نے ریگولر پوسٹنگ اور ایجوکیشن فیلوز کے ذریعے کالج ہذٰا میں فیکلٹی تعینات کرنے پر سیکریٹری کا صمیمِ قلب سے شکریہ ادا کیا اور اس عمل کو سیکریٹری کی عِلم دوستی قرار دیا۔
سیکریٹری اور ڈائریکٹر نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج، کریم آباد، ہنزہ کا بھی دورہ کیا۔ جہاں پرنسپل پروفیسر مہر انگیز نے انہیں خُوش آمدَید کہا اور بریفننگ دی۔ کالج میں باضابط کلاسز جاری تھیں۔ کالج میں جاری سیکنڈ اینوَل ایگزام کا بھی سیکریٹری نے معائنہ کیا اور ایگزام سپرینٹنڈنٹ سے گفتگو کی۔
سیکریٹری اور ڈائریکٹر نے ناصر آباد، ہنزہ میں کیمونٹی کے تعاون سے ایک سرکاری عمارت میں انٹر کالج شروع کرنے کے لیے حکمتِ عملی کو عملی جامہ پہنانے کی غرض سے اِس عمارت کا بھی دورہ کیا۔ سیکریٹری نے اس موقع پر کہا کہ عمارت کی حالت کو مذید بہتر کیا جائے گا، ٹھوس منصوبہ بندی کی جائے گی اور آئندہ اکیڈمک سیشن میں انٹر کی کلاسز کے اجراء کو یقینی بنایا جائے گا۔ ناصر آباد کی کمیونٹی کے معزز اراکین نے اِس کاوِش کو خُوب سراہا۔
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
08:15:04 AM
21 October, 2024
استنبول:منسٹر یوتھ افئیرز اینڈ کامرس گلگت بلتستان ذبیح اللہ ترکی میں ورلڈ اسلامک یوتھ لیڈرز کانفرنس میں شرکت بعد کے ترکی کے شہر استنبول میں مقیم پاکستانی طلبہ کی طرف سے منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔
Zabi Ullah
08:13:34 AM
21 October, 2024
وزیر اعلی گلگت بلتستان نے محکمہ خوراک کو خصوصی ہدایت جاری کر دی تھی کہ سردیوں کی آمد سے قبل ضلع استور سمیت بلتستان اور دیگر علاقوں کے بالائی علاقوں میں سبسڈائزڈ گندم کی ترسیل کیلئے فوری طور پر اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ دسمبر سے اپریل تک برفباری کی وجہ سے زمینی رابطے منقطع ہونے سے غذائی بحران درپیش نہ ہو
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
08:11:45 AM
21 October, 2024
گلگت بلتستان کے جامع ترقیاتی پلان اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے بین الاقوامی سرمایہ کاری کنسورشیم وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کے مروجہ قوانین کے تحت گلگت میں بین الاقوامی ایئرپورٹ کی تعمیر، سکردو ایئرپورٹ پر انٹرنیشنل فلائٹس میں اضافہ، بجلی کے بڑے منصوبوں کی تعمیر کیلئے سرمایہ کاری، معدنیات، سیاحت سمیت اہم شعبوں کے فروغ کیلئے حکومت گلگت بلتستان کے متعلقہ محکموں کے ساتھ باہمی مشاورت، مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے جامع پلان مرتب کرے گا۔
گلگت بلتستان کی ضروریات اور صوبائی حکومت کے ویژن کے مطابق گلگت بلتستان بورڈ آف انوسٹمنٹ کے ساتھ ان تمام منصوبوں پر کام کرنے کیلئے معاہدے کئے جائیں گے۔ان تمام منصوبوں پر معاہدے کرنے سے قبل صوبائی کابینہ سے منظوری لی جائے گی اور تمام سٹیک ہولڈرز سے بھی مشاورت کی جائے گی۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت گلگت بلتستان سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔ مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ گلگت بلتستان میں معدنیات، سیاحت، پاور، زراعت جیسے اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع م واقع موجود ہیں۔ سرمایہ کاروں کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے گلگت بلتستان بورڈ آف انوسٹمنٹ کو فعال کیا گیا ہے تاکہ ون ونڈو آپریشن کے تحت سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کی جاسکے۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ انٹرنیشنل انوسٹمنٹ کنسورشیم (IIC) جیسے ادارے کے ساتھ گلگت بلتستان کیلئے جامع ترقیاتی پلان مرتب کرنا اور اس پلان پر عملدرآمد کیلئے سرمایہ کاری یقینی بنانے کے حوالے سے مفاہمتی یاداشت پر دستخط صوبے میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کیلئے انتہائی معاون ثابت ہوگا۔
انٹرنیشنل انوسٹمنٹ کنسورشیم (IIC) آئندہ ایک ماہ میں حکومت گلگت بلتستان کو باضابطہ طور پر جامع پلان اور سرمایہ کاری کیلئے تحریری رابطہ کرے گا۔ جس کے بعد متعلقہ محکموں کے ساتھ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے معاہدے کئے جائیں گے۔
#GBInvest #DevelopingGB #investment
08:01:41 AM
21 October, 2024
گلگت
ڈپٹی سیکریڑی اطلاعات احسان اللہ نے گلگت کے نئے تعینات ہونیوالے ایس ایس پی ظہور احمد سے ملاقات کی اور انہیں منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے صوبائی دارالحکومت کو امن و امان کے حوالے سے مثالی شہر بنانے میں اہم کردار ادا کرینگے۔
07:57:09 AM
21 October, 2024
جس میں ڈپٹی سیکریٹری احسان اللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر شمس الرحمن سمیت اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، انفارمیشن آفیسرز اور دیگر سٹاف نے شرکت کی۔ اس موقع پر محکمہ اطلاعات کے سینئر آفیسران نے محمد اصغر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی مدت تعیناتی کے دوران بہتر انداز میں دفتری امور انجام دیئے۔ انہوں نے اصغر خان کی آئندہ ملازمت کے حوالے سے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اصغر خان نے بھی تقریب کے شرکاء شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ٹرانسفر پوسٹنگ ملازمت کا حصہ ہے جتنا عرصہ محکمہ اطلاعات میں رہا وہ ہمیشہ یاد رہیگا
07:48:57 AM
21 October, 2024
استنبول:ترکی کے شہر اسننبول میں منعقدہ ورلڈ اسلامک یوتھ فورم 2024 یوتھ لیڈرز کانفرنس میں پاکستان گلگت بلتستان کی طرف سے منسٹر یوتھ افئیرز اینڈ کامرس گلگت بلتستان ذبیح اللہ شریک ہیں۔
Zabi Ullah
07:45:19 AM
21 October, 2024
انڈونیشا میں کھیلی جانے والی چھٹی ایشین تیکووانڈو چیمپئن شپ میں لاہور گریژن یونیورسٹی کی طالبات نے سپورٹس کے عالمی حلقوں کو متاثر کر دیا۔ یونیورسٹی کی طالبات نے گولڈ اور برانز میڈل جیت کر غیر معمولی کاکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ تفصیلات کےمطابق لاہور گریژن یونیورسٹی میں زیرتعلیم منیشا علی اور ملیحہ علی جڑواں بہنیں ہیں جن کا تعلق گلگت بلتستان کے علاقے ہنزہ سے ہے ۔منشا علئ نے گذشتہ روز 73کلو گرام سے زیادہ کیٹیگری میں شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈیا جیتا ۔ چیمپئن شپ کی 73کلو گرام کیٹیگری میں ملیحہ علی نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ دونوں بہنیں خصوصی پروگرام کے تحت لاہور گریژن یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں.
Tourism & Culture Department Gilgit-Baltistan
06:39:03 AM
18 October, 2024