وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے ماضی میں پنجاب حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کے شعبہ صحت کی بہتری میں بھرپور تعاون کرنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے ہر مشکل وقت میں گلگت بلتستان حکومت کیساتھ تعاون کیا ہے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ریجنل ہسپتال چلاس اور ریجنل ہسپتال سکردو میں 2 ایم آر آئی مشینوں کی خریداری کیلئے 1.5 بلین کی رقم درکار ہے اور گلگت میں پنجاب حکومت کے تعاون تعمیر کئے جانے والا شہید سیف الرحمن ہسپتال میں بھی ایم آر آئی مشین نصب کی ضرورت ہے اور سابق وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کی حکومت میں گلگت بلتستان کیلئے منظور کئے جانے والے 50 بیڈڈ امراض قلب ہسپتال گلگت میں اینجوگرافی یونٹ کی فراہمی بھی درکار ہے۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہاکہ گلگت بلتستان میں میڈیکل اور نرسنگ کالج کا منصوبہ ابتدائی مراحل میں ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب حکومت سے درخواست ہے کہ میڈیکل کالجوں اور جنرل نرسنگ کی سیٹوں میں اضافہ کیا جائے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب حکومت ماضی کی طرح گلگت بلتستان کے عوام کی تعمیر و ترقی اور وہاں کے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے صوبائی حکومت کیساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی درخواست پر چلاس اور سکردو ہسپتال کیلئے 2 ایم آر آئی مشینوں کی خریداری کیلئے 1.5 بلین گرانٹ فراہم کرنے اور شہید سیف الرحمن ہسپتال کیلئے بھی ایم ار آئی مشین پنجاب حکومت کی جانب سے دینے کی یقین دہانی کراتے ہوئے متعلقہ آفیسران کو موقع پر ہدایات جاری کیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امراض قلب ہسپتال کیلئے اینجوگرافی یونٹ کی فراہمی کے بھی احکامات دیئے اور کہا کہ پنجاب کے میڈیکل کالجوں میں گلگت بلتستان کے طلبہ و طالبات کیلئے MBBSکے 20اور BDS کے 10 سیٹوں میں اضافہ کیا جائے گاجبکہ BSN اور MSN نرسنگ میں 100سیٹوں اضافہ کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے موقع پر تمام ہدایات پر عملدرآمد کرے کی باقاعدہ منظوری دیتے ہوئے کہاکہ میاں محمد نواز شریف، میاں محمد شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کا گلگت بلتستان کے عوام سے محبت ہے۔ صوبائی حکومت کو تمام شعبوں میں تعاون فراہم کریں گے۔ملاقات میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کے ہمراہ صوبائی وزیر انجینئر محمد انور، سپیشل کوارڈینٹر یاسر تابان اور صوبائی ترجمان فیض اللہ فراق بھی موجود تھے۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
Maryam Nawaz Sharif
06:51:24 AM
25 October, 2024
ان ملاقاتوں کا مقصد کمیونٹی کے مسائل پر بات چیت کرنا اور مختلف فرقوں کے درمیان باہمی افہام و تفہیم اور تعاون کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ امن، بین المذاہب آہنگی اور گلگت بلتستان میں مختلف فرقوں کے درمیان رواداری اور احترام کو فروغ دینا تھا۔
کوآرڈینیٹر وزیر اعظم پاکستان شبیر احمد عثمانی کے دورے کا مقصد مذہبی اور سماجی رہنماؤں اور فرقوں کے درمیان پائے جانے والے فاصلے کم کرنا، ہم آہنگی اور ایک پرامن ماحول کو فروغ دینا ہے،تاکہ آپس میں باہمی احترام کے ساتھ رہ سکیں۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ گلگت بلتستان میں مختلف مکاتب فکر میں باہمی ہم آہنگی اور رواداری کا فروغ خطے کی پائیدار ترقی کیلئے ناگزیر ہے اور علمائے کرام امن و آشتی کے فروغ سمیت معاشرے کے درست سمت میں تعین میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
کوآرڈینیٹر وزیر اعظم پاکستان شبیر احمد عثمانی کے دورے کا مقصد مذہبی اور سماجی رہنماؤں اور فرقوں کے درمیان پائے جانے والے فاصلے کم کرنا، ہم آہنگی اور ایک پرامن ماحول کو فروغ دینا ہے،تاکہ آپس میں باہمی احترام کے ساتھ رہ سکیں۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت پر شبیر احمد عثمانی گلگت بلتستان کے دورے پر ہیں،جہاں کمیونٹی کے مختلف سیکٹرز کے نمائندوں،سیاسی،سماجی و مذہبی رہنماؤں سے مل کر اس علاقے کی خوشحالی اور تعمیر وترقی کیلئے تجاویز لئیے جائیں گے تاکہ کن کن سیکٹرز میں کام کرنے کی ضرورت ہے جس سے گلگت بلتستان کو ملک کے دیگر حصوں کی طرح ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکے۔
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Home & Prisons Department Gilgit-Baltistan
06:44:49 AM
25 October, 2024
گلگت۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری کیپٹن (ر) مشتاق احمد ضلع استور کی ڈویلپمنٹ سکیموں کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Planning & Development Department GB
09:37:43 AM
24 October, 2024
اسلام آباد۔ جنوبی کوریا کے سفیر کی دعوت پر معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز ذبیح اللّٰہ کوریا پاکستان ثقافتی گالا 2024 کی تقریب میں شریک ہے۔
Zabi Ullah
09:35:27 AM
24 October, 2024
گلگت۔وزیر اعظم پاکستان کے کوآرڈینیٹر برائے کشمیر افیئرز و گلگت بلتستان شبیر احمد عثمانی کو سیکریٹری سیاحت ضمیر عباس گلگت بلتستان میں سیاحت کی بہتری کے حوالے سے بریفنگ دے رہے ہیں۔
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Tourism & Culture Department Gilgit-Baltistan
06:54:21 AM
24 October, 2024
جس میں سیکریٹری داخلہ سید علی اصغر،سیکریٹری انفارمیشن میر وقار احمد،کمشنر گلگت ڈویژن کمال خان،عظیم اللہ ہدایت،ڈپٹی سیکریٹری ہوم حسن،ڈپٹی کمشنر گلگت امیر اعظم حمزہ،ڈی سی سکردو عارف،ڈی آئی جی گلگت رینج راجہ مرزا حسن،ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر نوید و دیگر شریک تھے، جبکہ ویڈیو لنک کے ذریعے کمشنر بلتستان نجیب عالم،تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز،ڈی آئی جی استور دیامر ڈویژن،ایس ایس پی شگر،ایس ایس پی گھانچے محمد ایاز،ایس ایس پی شگر و دیگر شریک ہوئے۔
اس موقع پر چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا نے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت نے خطے میں موجود چینی باشندوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے مختلف اضلاع میں چائنیز کیمپس اور ہوٹلز کی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے عملی اقدامات کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے اس حوالے سے محکمہ داخلہ گلگت بلتستان، چینی باشندوں کی موثر سیکیورٹی انتظامات کیلئے عملی اقدامات اٹھارہا ہے۔چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے چینی باشندوں کی سیکورٹی بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنیوالے ادارے مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنائیں۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
06:47:01 AM
24 October, 2024
ڈپٹی کمشنر غذر حبیب الرحمٰن نے چیف سیکرٹری کا شیر قلعہ پہنچنے پر استقبال کیا اس موقع پر چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے شیر قلعہ کے عمائدین سے بھی ملاقات کی جہاں گاؤں کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے علاقہ معززین نے تحریری قرارداد پیش کی چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے عوام کو درپیش مسائل فوری طور پر حل کرانے کی یقین دہائی کرائی۔
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Deputy Commissioner Ghizer
07:56:52 AM
23 October, 2024