Recent News

گلگت کمشنر گلگت کمال خان نے کہا ہے کہ تین روزه انسداد پولیو مہم 28 اکتوبر سے 30 اکتوبر تک گلگت ڈویژن کے چاروں اضلاع میں جاری رہے گی۔ اس مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 106868 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے، جس کے لئے مجموعی طور پر

انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے پانچ سال عمر تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے قریبی پولیومرکز میں پلائیں تا کہ اس وائرس کا یکسر خاتمہ ہو سکے۔ #PolioEradication #PolioFreeWorld #polioawareness #Gilgit

06:51:41 AM 28 October, 2024

اسلام آباد : وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے ایوان صدر اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے نئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔

تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، اسپیکر قومی اسمبلی، گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور، گورنر کے پی فیصل کریم، گورنر پنجاب سلیم حیدر اور وفاقی وزرا بھی شریک تھے Chief Minister Gilgit-Baltistan

06:50:20 AM 28 October, 2024

گلگت۔ وزیر اعظم پاکستان کے کوآرڈینیٹر برائے آزاد کشمیر و گلگت بلتستان شبیر احمد عثمانی کا گلگت میں اسماعیلی ریجنل کونسل کا دورہ کیا،جہاں پر خطے میں امن و ہم آہنگی کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔اس موقع پر حکومت کی جانب سے علاقاے میں ترقی، سماجی ہم آہنگی اور پائی

دورے کے دوران، وزیر اعظم پاکستان کے کوآرڈینیٹر برائے آزاد کشمیر و گلگت بلتستان شبیر احمد عثمانی نے کمیونٹی رہنماؤں اور کونسل کے عہدیداروں سے ملاقات کی اور بین المذاہب مکالمے، سماجی یکجہتی، اور معاشی ترقی کے فروغ کے لیے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے خطے کی فلاح و بہبود میں اسماعیلی کمیونٹی کی خدمات کو سراہا اور معاشرتی تعاون کو برقرار رکھنے میں ان کے کردار کی بھی تعریف کی۔انہوں نے حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان میں بنیادی ڈھانچے، تعلیم، اور صحت کے شعبوں میں بہتری کے عزم کو اجاگر کیا تاکہ ترقی کے ثمرات عام عوام تک پہنچ سکیں۔ شبیر احمد عثمانی نے مزید کہا، "گلگت بلتستان کے عوام ہمیشہ اتحاد اور ترقی کی مثال رہے ہیں،حکومت ایسے اقدامات کی مکمل حمایت کرتی ہے جو خطے میں امن اور ہم آہنگی کو مزید فروغ دیں۔ اس موقع پر اسماعیلی ریجنل کونسل کے نمائندوں نے وزیر اعظم پاکستان کے کوآرڈینیٹر برائے آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کے دورے کا خیرمقدم کیا اور حکومت کے ساتھ مستقبل میں تعاون کے لیے اپنی آمادگی کا اظہار کیا۔ ملاقات میں تعلیم، صحت، اور ہنر کی ترقی کے جاری منصوبوں اور مستقبل کے پروگراموں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ واضح رہے کہ یہ دورہ وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان کے مختلف طبقات اور اداروں کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے،ایک جامع اور خوشحال معاشرہ تشکیل دینے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے.

06:48:04 AM 28 October, 2024

لگت۔ وزیر اعظم پاکستان کے کوآرڈینیٹر برائے آزاد کشمیر و گلگت بلتستان شبیر احمد عثمانی کا الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کا دورہ۔اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد۔ چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان(تمغہ شجاعت) نے الیکشن کمیشن آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا

اس موقع پر پرووینشل الیکشن کمشنر عابد رضا،فوکل پرسن و اسسٹنٹ کمشنر جگلوٹ وسیم عباس و دیگر آفیسران موجود تھے۔ دریں اثناں چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے وزیر اعظم پاکستان کے کوآرڈینیٹر برائے آزاد کشمیر و گلگت بلتستان شبیر احمد عثمانی کو 2015، اور 2020 کے صاف، شفاف اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے ادارے کی کامیابیوں اور مستقبل کے اہداف اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی،جس پر وزیر اعظم پاکستان کے کوآرڈینیٹر نے الیکشن کمیشن کی کاوشوں اور اقدامات پر چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کی خدمات کو خوب سراہا۔ وزیر اعظم پاکستان کے کوآرڈینیٹر برائے آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کے دورے کے دوران چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان،پرووینشل الیکشن کمشنر عابد رضا و دیگر سینئر حکام نے ووٹر رجسٹریشن کے عمل میں بہتری، عوامی آگاہی مہمات، اور انتخابی نظام کو مؤثر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال جیسے اہم اقدامات پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی۔ اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے مستقبل کے لیے الیکشن کمیشن کے اہداف پیش کیے، جن میں انتخابی عمل کی شفافیت کو مزید بہتر بنانے کے لیے اصلاحات شامل تھے،جیسے عملے کی تربیت، مانیٹرنگ کے بہتر نظام، اور انتخابی طریقہ کار کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اقدامات بھی زیر غور آئے۔ وزیرِ اعظم کے کوآرڈینیٹر شبیر احمد عثمانی نے چیف الیکشن کمشنر لگے بلتستان راجہ شہباز خان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے وفاقی حکومت کے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔انہوں نے مذید کہا کہ شفاف انتخابات جمہوریت کی بنیاد ہیں۔ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے اس مقصد کے حصول میں نمایاں پیشرفت کی ہے، اور وفاقی حکومت ان کوششوں کو مزید تقویت دینے کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔ اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے کہا کہ یہ اعلیٰ سطحی ملاقات حکومت کے اس عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ جمہوری اداروں کو ہر سطح پر مضبوط بنایا جائے گا۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وفاق کے تعاون کے ساتھ آئندہ انتخابات میں بھی شفافیت اور مؤثر عمل کو یقینی بنایا جائے گا۔ جاری کردہ شعبہ تعلقات عامہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان

06:44:17 AM 28 October, 2024

گلگت۔ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان' قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور سماجی تنظیم سیڈو کے تعاون سے انسداد تمباکو نوشی اور منشیات کے نقصانات پر سیمنار اور ریلی منعقد ہوئی۔

گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول نمبر 1 گلگت میں منعقدہ سیمینار میں کمشنر گلگت ڈویژن کمال خان نے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشکلات و مشائل کی وجہ سے نوجوان نسل تمباکو نوشی اور منشیات کی طرف راغب ہو رہی ہے۔ مسائل کا مقابلہ کرنے کی بجائے سماجی برائیوں کی طرف راغب ہونا ناکامی کی دلیل ہے لہذا نوجوان مسائل و مشکلات کا مقابلہ کرتے ہوئے آگے بڑھیں اور ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کی کیرئیر کونسلنگ کرتے ہوئے تمباکو نوشی اور منشیات سے ہونے والے نقصانات کے بارے شعور و آگاہی دیں تاکہ اپنے قرب و جوار میں تمباکو نوشی اور منشیات کے خلاف شعور اجاگر کر سکیں۔ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر سید یاسر حسین کی تمباکو نوشی اور دیگر منشیات سے ہونے والے نقصانات سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لیے تعلیمی اداروں میں سیمنارذ اور ریلیاں منعقد کروائی جائیں رہی ہیں تاکہ طلبہ میں آگاہی پیدا ہو سکے اور تمباکو نوشی تھے۔نقصانات سے بچا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ اینٹی ٹوبیکو ایکٹ 2020ء کے تحت تعلیمی اداروں کے 300 میٹر کے احاطے میں اور 18 سال سے کم عمر کے افراد کو سگریٹ نسوار اور دیگر منشیات فروخت کرنے پر پابندی عائد ہے۔ اور سگریٹ نسوار فروخت کرنے والے دکانوں کی رجسٹریشن ہوگی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔ اس موقع پر سیڈو کے کوآرڈنیٹر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمباکو نوشی کی وجہ سے خطرناک بیماریاں پھیلتی ہیں جو کہ بعد میں موت کا سبب بنتی ہیں انہوں نے کہا کہ سماجی تنظیم سیڈو تمباکو نوشی کے خلاف بر سر پیکار ہے اور دن رات کوششوں سے گلگت بلتستان اسمبلی سے اینٹی ٹوبیکو ایکٹ 2020ء منظور ہوا ہے جس پر فوری طور پر عملدرآمد وقت کی عین ضرورت ہے تاکہ تمباکو نوشی کو کنٹرول کیا جا سکے۔ سیمنار میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ نفسیات کے پروفیسرز نے انسداد تمباکو نوشی اور دیگر منشیات کے خلاف بریفنگ دی۔ سیمنار کے اختتام پر ریلی بھی منعقد ہوئی جس میں طلباء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر انسداد تمباکو نوشی کے متعلق نعرے درج تھے۔ Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan

06:42:28 AM 28 October, 2024

گلگت۔ کمشنر گلگت ڈویژن کمال خان کے زیر صدارت انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد۔

ضلع گلگت، ہنزہ ، نگر ، کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز اور اسسٹنٹ کمشنرز موجود تھے جبکہ ضلع غذر کے اسسٹنٹ کمشنر اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بزریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ ایم ایس شہید سیف الرحمن ہسپتال گلگت ڈاکٹر اقبال عزیز، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے نمائندوں کے علاؤہ محکمہ صحت گلگت بلتستان کے زمہ داروں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں پورے صوبے میں پولیو مہم کی کامیابی کے لیے پہلے بڑھ کر کردار ادا کرنے کا تہیہ کیا گیا۔ گلگت بلتستان کا کوئی بھی بچہ پولیو قطرے سے محروم نہ ہو ٹیمیں گھر گھر جاکر ہر ایک بچے کو پولیو کے قطرے پلائے تاکہ کوئی بچہ معذوری کا شکار نہ ہوں۔ کمشنر گلگت ڈویژن کمال خان۔ Commissioner Gilgit Division Commissioner Diamer Astore Division

06:40:20 AM 28 October, 2024

بذریعہ اشتہار ہذا عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے ضلع گلگت میں کتوں اور بلیوں میں حالیہ رونما ہونے والی باولا پن (Rabies) اور اس سے انسانی جانوں کو خطرے کی پیش نظر محکمہ امور حیوانات ، لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ضلع گلگت نے حکومت گلگت بلتستان کی ہدایات ک

لہذا اپنے پالتو کتوں اور بلیوں کو محکمہ لائیوسٹاک گلگت میں رجسٹر کروائیں اور Rabies کا مفت ویکسین لگوانے کیلئے مورخہ 28 اکتوبر 2024 بروز پیر سے روزانہ بوقت صبح 10:00 بجے سے دوپہر 2:00 بجے تک اپنے پالتو کتوں اور بلیوں کے ساتھ وٹرنری ہسپتال گلگت تشریف لائیں۔ اس کا مقصد آپ کے پالتو جانوروں کے صحت اور کمیونٹی کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ برائے رابطہ :۔ وٹرنری ہسپتال گلگت وٹرنری ہسپتال دنیور وٹرنری ہسپتال نومل وٹرنری ہسپتال جگلوٹ 05811-922646 05811-922648 05811-925005 03556055954 ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ گلگت ۔ 05811-920265 Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan Agriculture, Livestock & Fisheries Department Gilgit-Baltistan Deputy Commissioner, Gilgit See less Comments

06:38:44 AM 28 October, 2024

گلگت : ضلع استور کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس ایڈیشنل چیف سیکریٹری (ترقیات) مشتاق احمد کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اس اجلاس کا بنیادی مقصد ضلع کے سماجی و اقتصادی ترقیاتی منصوبوں میں درپیش چیلنجز اور تاخیر کا حل تلاش کرنا تھا۔

اجلاس میں مختلف محکموں کے سیکرٹریز، چیف اکانومسٹ اور دیگر محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری نے نگرانی کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا اور محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ ہر ماہ کم از کم دس دن استور میں گزاریں تاکہ منصوبوں کی بہتر نگرانی کی جا سکے۔ انہوں نے عوامی احتساب کے لیے ایک عوامی شیڈول بنانے کی بھی تجویز دی۔ اجلاس میں انکشاف ہوا کہ ضلع استور میں منصوبوں کو تیز کرنے کے لیے پہلے سہ ماہی کے دوران 420 ملین روپے مختص کیے گئے تھے، لیکن صرف 43 ملین روپے ہی خرچ کیے جا سکے، جو سست رفتار پیشرفت کو ظاہر کرتا ہے۔ اس مسئلے کے حل کے لیے، ایڈیشنل چیف سیکریٹری نے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کو ہدایت کی کہ وہ فالو اپ میٹنگز منعقد کریں تاکہ رکاوٹوں کی نشاندہی اور انہیں دور کیا جا سکے۔ ضلع میں موجودہ مالی سال کے دوران مکمل کیے جانے والے کل 22 ہدف شدہ ترقیاتی منصوبوں میں سے صرف 14 کے لیے فنڈز کی درخواستیں موصول ہوئیں۔ ان میں سے کسی پر بھی ابھی تک کوئی خرچ نہیں کیا جا سکا۔ چیئرپرسن نے ہدف شدہ منصوبوں کا جائزہ لینے پر زور دیا اور عوامی فائدے کے لیے دیگر ممکنہ منصوبوں کی تجاویز طلب کیں، جو موجودہ مالی سال کے دوران مکمل کیے جا سکیں۔ استور کے جاری منصوبوں کے حوالے سے زور دیا گیا کہ ہر منصوبے کی افادیت اور عوامی اہمیت کو ترجیح دیتے ہوئے ان پر عمل کیا جائے۔ ڈی سی کو 200 ملین روپے کے واٹر سپلائی استور پروجیکٹ، اور قمری اور مکیال میں پانی کی فراہمی کے منصوبوں کی اگلے 15 دنوں میں انکوائری کرنے کا کام سونپا گیا تاکہ کام کے معیار اور رفتار کا جائزہ لیا جا سکے۔ مزید انکوائریوں کا حکم کالا کوٹ پل اور گوری کوٹ میں آر سی سی پل کی ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے دیا گیا، جو مقامی آبادی کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ ڈی سی کو ضلعی ہیڈ کوارٹر روڈ پروجیکٹ کا بھی جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی، خاص طور پر منظور شدہ دائرہ کار سے زیادہ کیے جانے والے کام پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے واضح کیا کہ غیر ضروری ترمیمات کو روکنے کی پالیسی اپنائی جائے گی تاکہ عوامی فنڈز کا مؤثر استعمال یقینی بنایا جا سکے۔ ترقیاتی عمل کی شفافیت کو مزید بہتر بنانے کے لیے، ڈپٹی کمشنر کو ہدایت دی گئی کہ وہ انفراسٹرکچر منصوبوں کے لیے درکار زمین کے حصول میں شفافیت اور قانونی طریقہ کار کی پیروی کو یقینی بنائیں۔ اس میں لینڈ ایکوزیشن ایکٹ کی تعمیل، زمین مالکان کو مارکیٹ ریٹ کے مطابق منصفانہ معاوضہ فراہم کرنا، اور شکایات و تنازعات کے حل کے لیے قانونی طریقہ کار کی پیروی شامل ہے۔ ضلع میں موجودہ مالی سال کے دوران مکمل کیے جانے والے کل 22 ہدف شدہ ترقیاتی منصوبوں میں سے صرف 14 کے لیے فنڈز کی درخواستیں موصول ہوئیں۔ ان میں سے کسی پر بھی ابھی تک کوئی خرچ نہیں کیا جا سکا۔ چیئرپرسن نے ہدف شدہ منصوبوں کا جائزہ لینے پر زور دیا اور عوامی فائدے کے لیے دیگر ممکنہ منصوبوں کی تجاویز طلب کیں، جو موجودہ مالی سال کے دوران مکمل کیے جا سکیں۔ سیکریٹری مواصلات و تعمیرات کو ہدایت دی گئی کہ وہ استور ویلی روڈ کے تھلیچی سے گوری کوٹ تک کے حصے کے ٹینڈرنگ کے عمل کو تیز کریں اور گوری کوٹ سے شونٹر تک کے حصے پر کام جلد از جلد دوبارہ شروع کریں۔ انہیں مزید ہدایت کی گئی کہ تکنیکی، انتظامی یا لاجسٹک چیلنجوں کو فوری طور پر حل کریں تاکہ بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔ استور ضلع کی ترقیاتی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے، یہ فیصلہ کیا گیا کہ تمام دیگر اضلاع میں بھی باقاعدہ جائزہ اجلاسوں کو یقینی بنایا جائے گا۔ Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan Planning & Development Department GB

06:56:28 AM 25 October, 2024