Recent News

شگر۔ آج مورخہ27 اکتوبر 2024 کوضلعی انتظامیہ شگر کے زیراہتمام یوم سیاہ(Black Day) کشمیر کے حوالے سے ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر شگر اصغر خان احمد نے کیا۔ ریلی میں شگر کے سرکاری محکموں کے سربراہان کے علاوہ سول و آرمی ریٹائرڈ افسران، علما و عمائدین اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء ٔنے ہاتھوں میں بینرز ،پلے کارڈ، کشمیری جھنڈے، اور پاکستانی جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے ۔ ریلی حسینی چوک مرکنجہ پہنچ کر جلسے میں تبدیل ہو گئے مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ 27 اکتوبر کا دن مقبوضہ کشمیر کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے۔ یوں توتاریخ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ناجائز قبضے اور مظلوم کشمیریوں پر جبرواستبداد سے بھری پڑی ہے۔ لیکن 27 اکتوبر 1947 وہ منحوس و سیاہ ترین دن ہے جب ہندوستان نے کشمیری عوام کی خواہشات کے برعکس اور تقسیم برصغیر کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی افواج مقبوضہ جموں و کشمیر میں اتاری اس دن سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہندوستان کی جارحیت و بربریت کا اغاز ہوا۔ اسسٹنٹ کمشنر صاحب نے اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیر پاکستان کا شہہ رگ ہے ان کی اوپر ہونے والے ظلم و ستم کو ہم نہیں بھولے ہے اور نہ کبھی ہم بھولیں گے ہم سب اس پرچم کے سائے تلے ایک ہے جب بھی ضرورت پڑے گی ہمارے عوام ہر قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ان شاءاللہ دنیا بھر میں کی جانے والی اس احتجاج اور مظاہروں سے بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا بھر میں نمایاں ہو جائے گا۔ Home & Prisons Department Gilgit-Baltistan

08:06:49 AM 28 October, 2024

گانچھے: 27 اکتوبر گانچھے میں یوم سیاہ جوش و خروش سے منایا گیا. قلم چوک سے مرکزی بازار خپلو تک ریلی نکالی گئی ریلی میں طلبہ، سرکاری ملازمین، میڈیا نمائندوں اور عوام نے بھرپور شرکت کی۔

گانچھے: 27 اکتوبر گانچھے میں یوم سیاہ جوش و خروش سے منایا گیا. قلم چوک سے مرکزی بازار خپلو تک ریلی نکالی گئی ریلی میں طلبہ، سرکاری ملازمین، میڈیا نمائندوں اور عوام نے بھرپور شرکت کی۔ مقررین نے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کی شدید مذمت کی اور کشمیریوں کی آزادی تک ان کے ساتھ مکمل حمایت جاری رکھنے کا عزم دہرایا۔ انہوں نے کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت پر زور دیا اور آزادی کے حصول تک ساتھ دینے کا عہد کیا۔ Home & Prisons Department Gilgit-Baltistan

08:03:22 AM 28 October, 2024

ملک بھر کی طرح ضلع ہنزہ میں یوم سیاہ کشمیر منایا گیا۔مرکزی پروگرام ضلعی ہیڈ کواٹر میں علی آباد میں منعقد ہوا۔

ضلعی انتظامیہ ہنزہ کے زیر اہتمام یوم سیاہ کشمیر کے موقعے پر ریلی نکالی گئی،ریلی بوائز ڈگری کالج علی آباد سے شروع ہوکر ڈپٹی کمشنر آفس چوک پہ اختتام پزیر ہوئی،ریلی میں نمبرداران،سول سوسائٹی ،طلبا و طالبات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی، ،ریلی کے شرکاء نے پاکستان ذندہ باد، کشمیر بنے گا پاکستان، کے نعرے لگائیں Home & Prisons Department Gilgit-Baltistan

08:02:04 AM 28 October, 2024

سابق وزیراعلی گلگت بلتستان/ صدر پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن 27 اکتوبر یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔

انجمن امامیہ گلگت کے صدر ساجد علی بیگ 27 اکتوبر یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں معاون خصوصی برائے ایریگیشن و واٹر منیجمنٹ حسین شاہ 27 اکتوبر یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے اپنے خیالات یوم سیاہ کشمیر 27 اکتوبر کے حوالے سے اسماعیلی ریجنل کونسل کے رکن اور سینئر سکالر کریم خان خیالات کا

07:10:45 AM 28 October, 2024

گلگت۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ کا یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے خصوصی پیغام۔! معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ نے 27 اکتوبر بلیک ڈے کشمیر کے حوالے سے اپنے ایک خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ 27 اکتوبر تاریخ کا وہ تاریک دن ہے جب کشمیری عوام پر بدترین

فسطائی بھارتی حکومت ناجائز قبضے کو برقرار رکھنے کے لئے ہر قسم کے ہتھکنڈے آزما رہی ہے۔بھارت مظلوم کشمیریوں کی جرات، بہادری اور مضبوط ارادوں کو شکست نہیں دے سکا۔مقبوضہ وادی میں نہتے کشمیریوں پر ظلم و تشدد کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔معصوم کشمیریوں کی قربانیوں کی دنیا میں کوئی نظیر نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی میں جس طرح کشمیریوں نے قربانیاں دیں، اس کی مثال کہیں نہیں ملتی۔کشمیریوں نے ثابت کر دیا ہے کہ بھارت طاقت کے وحشیانہ استعمال سے ان کے جذبہ حریت کوکمزور نہیں کر سکتا۔دنیا کی کوئی طاقت کشمیر کاز کو دبا نہیں سکتی۔معاون خصوصی برائے انفارمیشن نے کہا ہے کہ انشاءاللہ، بھارتی مقبوضہ وادی کشمیر میں بہنے والا لہو ضرور رنگ لائے گا۔کشمیر کے مظلوم و محکوم عوام کو بھارت سے ضرور آذادی ملے گی۔عالمی برادری کشمیری عوام کی آواز بنتے ہوئے اپنے وعدے پورے کریں۔انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس نواز مودی حکومت علاقائی و عالمی امن کے لئے اک سنگین خطرہ ہے۔مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ حل ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

07:02:14 AM 28 October, 2024

27 اکتوبر انسانی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کا 27 اکتوبر یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر خصوصی پیغام ۔

گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 27 اکتوبر1947 انسانی تاریخ میں ایک سیاہ دن ہے، جس دن بھارت کی طرف سے کشمیری عوام پر ظلم و ستم کی داستان رقم کی گئی۔ ہم کشمیری عوام پر ظلم و تشدد کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور انکے حق خود ارادیت کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی سطح پر حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ گورنر نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت نے تمام انسانی حقوق روندتے ہوئے کشمیر کے علاقے میں زبردستی اپنی فوج داخل کی اور وہاں کے عوام کو اپنے حق خود ارادیت سے محروم کردیا۔ گورنر نے کہا کہ آج 77 سال گزرنے کے باوجود کشمیری عوام جس طرح بھارتی ظالم سرکار کے ظلم و ستم کا شکار ہیں،وہ نہایت ہی قابل مذمت ہے۔ گورنر نے مزید کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے کے لئے بھارت آئے روز نئے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔ جس طرح مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام اپنی جدوجہد آزادی کیلئے بھارتی فوج کا مقابلہ کر رہے ہیں وہ قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ کشمیر کے بہن بھائیوں کی جدوجہد ضرور کامیاب ہوگی اور وہ امن و خوشحالی کے ساتھ ایک نئی اور آزاد زندگی کا سفر شروع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام عالم کا فرض ہے کہ وہ بھی آج کے دن مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی آواز بنیں تاکہ بھارت پر یہ بات واضح ہو جائے کہ دُنیا ریاستی جبر کے خلاف اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ ہے اور ان کے اصولی موقف کی تائید کرتی ہے۔ گورنر نے کہا کہ بھارت کا دوہرا معیار سب کے سامنے ہے کہ کس طرح وہ طاقت کے نشے میں مقبوضہ کشمیر میں قابض بن کر بیٹھا ہوا ہے۔ گورنر گلگت بلتستان نے جنوبی ایشیاء میں دیرپا امن کے قیام کو مسئلہ کشمیر کے پرامن حل سے مشروط کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بین الاقوامی برادری اور انسانی حقوق کے ادارے کشمیری عوام پر ظلم کے خاتمے اور انہیں آزادی سے جینے کا حق دلانے کیلئے مثبت کردار ادا کریں۔

07:00:22 AM 28 October, 2024

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کا 27 اکتوبر یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے خصوصی پیغام!

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے 27 اکتوبر یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام پیغام میں کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے بنیادی حقوق سلب کرکے مقبوضہ کشمیر کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا ہے۔ بے گناہ شہریوں کا قتل، ماؤں اور بہنوں کی عصمت دری، کالے قوانین کا نفاذ اور اپنے حقوق کی بات کرنے والوں کو پابند سلاسل بھارتی نام نہاد جمہوریت اور فاشسٹ ریاستی سوچ کی عکاسی کا مظہرہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے بھارت نے اقوام متحدہ کے قراردادوں اور بین الاقوامی برادری سمیت انسانی حقوق کی بات کرنے والوں کو پیغام دیا ہے کہ مودی سرکار اپنے مزموم مقاصد کیلئے انسانی حقوق کی پامالی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی اس کے سامنے کوئی حیثیت نہیں۔ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے اور مظلوم کشمیری عوام پر کئے جانے والے مظالم سے بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے عیاں ہوا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام اور صوبائی حکومت اپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کی حمایت جاری رکھے گی۔ کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگان نہیں جائیں گی اور بہت جلد مقبوضہ کشمیر کے عوام کو آزادی نصیب ہوگی جو ان کا بنیادی حق ہے۔ حکومت گلگت بلتستان اپنے مظلوم کشمیری عوام کی حق خودارادیت اور ان کے حقوق کی ہر فورم پر حمایت جاری رکھے گی۔ #KashmirIsPakistan #KashmirBleeds #27October #KashmirBlackDay

06:57:20 AM 28 October, 2024

27 اکتوبر - یوم سیاہ یہ کشمیری تاریخ کا وہ سیاہ ترین دن ہے جب 77 سال پہلے بھارتی افواج ناجائز طور پر کشمیر پر قابض ہوئیں اور کشمیری عوام کی امنگوں کا گلا گھونٹ کر انہیں اپنے مستقبل کا آزادانہ فیصلہ کرنے سے روک دیا گیا۔

تب سے اپنے بار باراقوام عالم اور کشمیریوں سے کیے ہوئے وعدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارت استصواب رائے سے گریز کر رہا ہے اور کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کو استصواب رائے کا متبادل قرار دے کر دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونک رہا ہے۔ کشمیریوں کو ان کے حق خود ارادیت سے محروم کرنے کے لیے بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں سے بھی روگردانی کررہا ہے اور کشمیری عوام کو ظلم و جبر کے ذریعے دبانے کے لیے برسوں سے وہاں مسلسل انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں کا مرتکب ہوتا رہا ہے۔ #27October #KashmirBleeds #BlackdayForKashmir

06:53:06 AM 28 October, 2024