کہ حکومت کی جانب سے منظور کردہ رولز پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ کسی بھی نئی پالیسی کو محکمے میں نافذ کرنے سے قبل متعلقہ فورم سے منظوری لی جائے۔ حکومت محکموں میں شفافیت اور 'E' گورننس متعارف کرانے پر یقین رکھتی ہے۔ منرلز کنسیشن رولز پر عملدرآمد کے طریقہ کار کے حوالے سے منرلز ایسوسی ایشنز تحفظات کا اظہار کررہے ہیں جس کومدنظر رکھتے ہوئے محکمہ متعلقہ ایسوی ایشنز کیساتھ مشاورت اور ان کے جائز تحفظات پر غور کیا جائے اور آئندہ اجلاس میں سفارشات پیش کی جائیں۔ نئے مائننگ لیزز کے اجراء سے قبل اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ جن کمپنیز کی جانب سے لیز کیلئے فیس جمع کرائے گئے ہیں ان کو پہلے لیز دیا جائے جس کے بعد نئی درخواستیں دینے والے کمپنیز کو لیز دینے پر غور کیا جائے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو سیکریٹری منرلز نے محکمے کی کارکردگی اور منرلز کنسیشن رولز پر عملدرآمد کے طریقہ کار کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
02:50:31 PM
01 November, 2024
کیلئے جلد ہیلتھ انشورنس ایکٹ 2019پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گی جس کے تحت صوبے کے تمام سرکاری ملازمین اور ان کے زیر کفالت افراد کو بڑے ہسپتالوں میں مفت بہتر علاج و معالجے کے سہولیات میسر آئیں گی۔ گلگت بلتستان سول سرونٹ ہیلتھ اینڈ لائف انشورنس ایکٹ 2019پر عملدرآمد سے صوبے کے تقریباً 50 ہزار سرکاری ملازمین اور ان کے زیر کفالت افراد مستفید ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے گلگت بلتستان کے سرکاری ملازمین کی ہیلتھ انشورنس کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر بورڈ مینجمنٹ اور مینجمنٹ کمیٹیز کو ہدایت کی کہ 15 نومبر تک رولز کو حتمی شکل دے کر آئندہ کابینہ اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کریں۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ تمام ترقی یافتہ ممالک میں صحت کے بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے انشورنس کا نظام رائج ہے۔ صوبائی حکومت کی ترجیح ہے کہ سرکاری ملازمین کی ہیلتھ انشورنس کے بعد غریب اور مستحق طبقے کی انشورنس کو یقینی بنایا جائے۔ مستحق طبقے کی انشورنس کیلئے درکاری رقم صوبائی حکومت فراہم کرے گی۔ صوبے کے تمام افراد کو ملک کے بڑے ہسپتالوں میں بہتر طبی سہولیات یقینی بنانے کیلئے ہیلتھ انشورنس پالیسی پر غور کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن اور محکمہ صحت کی جانب سے گلگت بلتستان سول سرونٹ ہیلتھ اینڈ لائف انشورنس ایکٹ 2019کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
02:48:34 PM
01 November, 2024
Gilgit : Advocate General Gilgit-Baltistan, Manzoor Hussain Advocate, held an introductory meeting with legal advisors from various government departments to discuss pending cases and hurdles faced by legal advisors.
The meeting aimed to establish open communication channels between the Advocate General's office and government departments, facilitating collaboration and efficient case resolution.
The Advocate General directed the legal advisors to identify and prioritize pending cases, develop strategies for swift case resolution, and enhance interdepartmental coordination.
02:46:06 PM
01 November, 2024
جس میں بہت سارے ملکی و غیر ملکی ہنٹرز اور پارٹیز نے شرکت کی۔ اس سال بھی پچھلے سال کی طرح گلگت بلتستان کیلئے 4 مارخور، 100 ہمالین آئی بیکس اور 14 بلیوشیپ کا کوٹہ الاٹ ہوا تھا۔ آج کے بولی کے دوران استور مارخور کا سب سے زیادہ بولی سکندرآباد سی سی ایچ اے کیلئے 107000 امریکی ڈالر رہا جو کہ تقریباً تین کروڑ پاکستانی روپے بنتے ہیں جنکہ تانگیر سی سی ایچ اے کیلئے استور مارخور کی بولی 106000 امریکی ڈالر رہا۔ ہمالین آئی بیکس کی ایکسپورٹ ایبل ٹرافی کا سب سے زیادہ بولی 6700 امریکی ڈالر جبکہ نان ایکسپورٹ ایبل ٹرافی کیلئے سب سے زیادہ بولی 1800000 پاکستانی روپے اور لوکلز کیلئے زیادہ سے زیادہ بولی 760،000 روپے رہا۔ جبکہ بلیو شیپ کی ایکسپورٹ ایبل ٹرافی کیلئے سب سے زیادہ بولی 1،150،000 امریکی ڈالر اور نان ایکسپورٹ ایبل کیلئے 1،650،000 روپے رہا۔ واضح رہے پچھلے سال استور مارخور کیلئے 182،000 امریکی ڈالر کی ریکارڈ ساز بولی ہوئی تھی۔
Forest's, Parks, Wildlife and Environment Department Gilgit Baltistan
02:40:51 PM
01 November, 2024
Gilgit : A Departmental Audit Committee meeting was held today at the Conference Hall of ACS New Secretariat Building in Jutial, Gilgit, to discuss audit paras for the Financial Year 2023-24. The meeting, chaired by Secretary C&WD Mr. Sibtain Ahmed focused on the audit reports of B&R Division Ghizar, Chilas, and Chief Engineer Gilgit.
The committee reviewed and discussed the audit findings, seeking clarifications and explanations from the concerned departments. The Secretary directed the concerned departments to address audit paras promptly,enhance financial discipline
and ensure efficient utilization of public funds
Communication and Works Department B&R Division Shigar
02:39:13 PM
01 November, 2024
گلگت: وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سے ایڈووکیٹ جنرل منظور حسین ملاقات کر رہے ہیں
Chief Minister Gilgit-Baltistan
07:22:17 AM
30 October, 2024
سابقہ حکومتوں میں لینڈ ریفارمز کو عملی جامعہ نہیں پہنایا گیا۔ لینڈریفارمز کے ذریعے ہماری حکومت زمینوں کی ملکیت قانونی طریقے سے عوام کو دے گی۔ اس حوالے سے خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس نے مختلف سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کرکے اعتماد میں لینے کے بعد لینڈ ریفارمز ایکٹ تیار کیا ہے۔ لینڈ ریفارمز کے حوالے سے ایک تاریخی اور انقلابی اقدام ہونے جارہا ہے ہم اس ایکٹ پر مزید بھی مشاورت کرکے اسمبلی میں پیش کریں گے۔ بلتستان کے علماء سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو لینڈ ریفارمز ایکٹ پر بریفنگ دینے اور مشاورت کرنے کیلئے متعلقہ کمیٹی بلتستان میں موجود ہے۔ اگراس ایکٹ کے حوالے سے کوئی مثبت تجاویز آتے ہیں تو ان تجاویز کے ساتھ اسمبلی میں پیش کریں گے تاکہ تمام سٹیک ہولڈرز کے تحفظات کا ازالہ ہو۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ لینڈ ریفارمز ایکٹ سے لینڈ مافیاز کو نقصان ہوگا جبکہ گلگت بلتستان کے عوام کو اس ایکٹ سے فائدہ ہوگا۔ ہم سیاسی مخالفین سے بھی امید رکھتے ہیں کہ منفی سیاست کے بجائے گلگت بلتستان کے عوام کے مفاد میں لینڈ ریفارمز کے حوالے سے مثبت کردار ادا کریں گے۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ گلگت بلتستان کے زمینوں کی ملکیت قانونی طریقے سے عوام کو دی جارہی ہے جو یہاں کے عوام کا دیرینہ رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ لینڈ ریفارمز ایکٹ کے حوالے سے اسلامی تحریک سے بھی مکمل مشاورت کی جائے گی جس کے بعد اسمبلی میں اس ایکٹ کو پیش کیا جائے گا۔ حکومت منفی سیاست پر یقین نہیں رکھتی ہے۔ ہمارامقصد گلگت بلتستان کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود ہے۔ سردیوں میں بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے وزیر اعظم پاکستان کو سولر منصوبوں کی سفارش کی تھی لیکن منصوبوں میں تاخیر ہوئی ہے۔ زیر تعمیر پاور کے منصوبوں کی تکمیل کیلئے ٹائم لائنز پر عملدرآمد یقینی بنایا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کے آئی یو میں فیسوں کے معاملے کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کیلئے انڈومنٹ فنڈ قائم کیا جارہا ہے جس کیلئے وزیر اعظم پاکستان کو کونسل فنڈ سے ایک ارب روپے فراہم کرنے کی سفارش کی گئی ہے امید ہے جلد درکار فنڈز انڈومنٹ کیلئے منتقل کئے جائیں گے۔
07:18:24 AM
30 October, 2024