Recent News

#1stNovember #LiberationDayGilgitBaltistanیکم نومبر جشن آزادی گلگت - جنگ آزادی کے ہیرو

یکم نومبر جشن آزادی گلگت - جنگ آزادی کے ہیرو خداداد کا چشم دید بیان یکم نومبر کے جشن آزادی گلگت کے موقع پر، جنگ آزادی کے ہیرو خداداد اپنے آنکھوں دیکھا حال بیان کر رہے ہیں۔ خداداد ان چند غازیوں میں شامل ہیں جو ابھی حیات ہیں اور ہمیں گلگت بلتستان کی آزادی کی جدوجہد کی داستانیں سناتے ہیں۔ ان کا یہ انمول بیان ہمیں اس عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے جس سے آج ہم آزادی کا یہ دن منا رہے ہیں۔ ہم جنگ آزادی گلگت بلتستان کے ان عظیم غازیوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں جن کی قربانیوں کے طفیل آج ہم آزاد فضاوں میں سانس لے رہے ہیں یکم نومبر جشن آزادی گلگت - جنگ آزادی کے ہیرو جبار کا چشم دید بیان یکم نومبر کے جشن آزادی گلگت کے موقع پر، جنگ آزادی کے ہیرو لانس نائیک جبار اپنے آنکھوں دیکھا حال بیان کر رہے ہیں۔ لانس نائیک جبار ان چند غازیوں میں شامل ہیں جو ابھی حیات ہیں اور ہمیں گلگت بلتستان کی آزادی کی جدوجہد کی داستانیں سناتے ہیں۔ ہم اپنے شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو نہیں بھولے ہم ان کی لازوال جدوجید سے حاصل خطے کو ملک اور عالمی سطح پر باعزت مقام دلانے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرینگے۔

03:20:55 PM 01 November, 2024

*وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان, سیفران انجینئر امیر مقام کا یکم نومبر گلگت بلتستان یوم آزادی کے موقع پر خصوصی پیغام,*

گلگت بلتستان کے غیور عوام کو"77ویں" یوم آزادی کے موقع پر دل کی اتھاہ گہرایوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں،- انجینئر امیر مقام یہ ایک منفرد اعزاز ہے کہ گلگت بلتستان کے لوگ اپنے وطن کی آزادی کا دن دو بار مناتے ہیں ایک 14 اگست کے دن اور دوسرا یکم نومبر کو۔وفاقی وزیر امور کشمیر اس دن کو گلگت بلتستان کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل سمجھا جاتا ہے،انجینئر امیر مقام وہ دن تھا جب اس خطے کے لوگوں نے اپنی آزادی حاصل کی اور پاکستان کے ساتھ شامل ہوئے۔انجینئر امیر مقام اس خوشی کے موقع پر مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے ان بہن بھائیوں کو بھی یاد کرتے ہیں،انجینئر امیر مقام غیور کشمیر کے باسی سات دہائیوں سے حق خود ارادیت کیلئے برسر پیکار ہیں۔انجینئر امیر مقام اپنی مسلح افواج کا شکریہ ادا کرتاہوں،افواج پاکستان ہماری سرحدوں اور خودمختاری کی حفاظت کرتے ہیں،وفاقی وزیر وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کو اولین ترجیح دیتی ہے،وفاقی وزیر امور کشمیر گلگت بلتستان سی پیک کے حوالے سے اہم خطہ ہے،انجینئر امیر مقام نوجوان اس خطے کا مستقبل ہے،انجینئر امیر مقام پاکستان مسلم ن نے اپنے ادوار میں گلگت بلتستان میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں،وفاقی وزیر موجودہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی حکومت کیساتھ مل کر علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنی بھر پور کوشش جاری رکھی جائے گی-انجینئر امیر مقام ،یہ خطہ سیاحت کے حوالے سے پوری دنیا میں اعلی مقام رکھتا ہے،انجینئر امیر مقام وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں سیاحت کی ترقی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے گی-انجینئر امیر مقام ،سب ملکر گلگت بلتستان اور پاکستان کی ترقی کیلئے ایک بن کر ترقی کے منازل طے کریں گے-انجینئر امیر مقام

03:17:10 PM 01 November, 2024

گلگت۔ جشن آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر یادگار شہداء چنار باغ گلگت میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب

گلگت۔ جشن آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر یادگار شہداء چنار باغ گلگت میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان و کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل سید امتیاز حسین گیلانی اور چیف سیکریٹری ابرار احمد مرزا سمیت اعلیٰ عسکری و سول حکام نے شرکت کی۔

03:14:55 PM 01 November, 2024

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کا یکم نومبر یوم آزادی گلگت بلتستان کے موقع خصوصی پیغام!!

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے یکم نومبر یوم آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یکم نومبر1947کو ہمارے آباؤ اجداد نے بغیر کسی بیرونی امداد کے جذبہ ایمانی سے سرشار اس خطے کو ڈوگروں سے آزاد کرایا۔1947کو ہماری قوم نے جس اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کیا تھا آج ہمیں اُسی اتحاد و اتفاق کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔یوم آزادی گلگت بلتستان کے دن ہم سب کو مل کر اس عزم کاعہد کرنا ہے کہ ہر قسم کی تفرقہ بازی اور اختلافات کو پس پشت ڈال کر اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کریں گے۔ گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی کیلئے باہمی اتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے معاشرے سے ناانصافی کی خاتمے کیلئے یکجا ہونا ہوگا۔ حکومت گلگت بلتستان عوام کی تعمیر وترقی، صوبے میں گُڈ گورننس کو یقینی بنانے، معاشرے سے ناانصافی کے خاتمے، اداروں کو کرپشن سے پاک کرنے اور عوام کی معیار زندگی بلند کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے اور وسائل کا منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا ہے کہ آج کے دن ہم سلام پیش کرتے ہیں اپنے شہداء اور غازیوں کو جنہوں نے آزادی کیلئے قربانیاں پیش کی۔ ہم زندہ قوموں کی طرح اپنے محسنوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے اورآزادی کے اس دن کو بھر پور انداز میں مناتے رہیں گے۔ آزادی کی حقیقی معنوں کو سمجھنا ہوگا۔ آزادی کی قدر ان قوموں کو ہے جنہیں آزادی نہیں ملی ہے۔ گلگت بلتستان میں جاری امن وامان کو قائم و دائم رکھنے اور ترقی کے اس سفر کو جاری و ساری رکھنے کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

03:11:47 PM 01 November, 2024

#jashneazadi2024 #JashneAzadi #LiberationDayGilgitBaltistan

یوم آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر سابق وزیراعلی حافظ حفیظ الرحمان کی جانب سے قوم کے نام مبارکباد کا پیغام اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی محمد کاظم میثم ، یکم نومبر جشن آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر عوام کے نام مبارکباد پیش کر رہے ہیں اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نزیر احمد ایڈوکیٹ، یکم نومبر جشن آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر عوام کے نام مبارکباد پیش کر رہے ہیں ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سعدیہ دانش، یکم نومبر جشن آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر عوام کے نام مبارکباد پیش کر رہی ہیں

03:09:14 PM 01 November, 2024

77TH LIBERATION DAY OF GILGIT-BALTISTAN - A SYNOPTIC VIEW By Syed Shams Uddin On November 1, the people of Gilgit-Baltistan will solemnly commemorate the 77th anniversary of their liberation from the oppressive rule of the Maharaja of Kashmir, a historic

On November 1, the people of Gilgit-Baltistan will solemnly commemorate the 77th anniversary of their liberation from the oppressive rule of the Maharaja of Kashmir, a historic step toward self-determination and regional autonomy. This monumental victory was fully aligned with the will of the people, resonating with the aspirations of the Subcontinent’s Muslims under the leadership of Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah to create a nation for Muslims. For the people of Gilgit-Baltistan, Pakistan was not simply a political choice but a shared destiny—a vision of unity with a broader Muslim identity and purpose. Their accession transcended mere politics; it was a deliberate commitment to a unified Muslim homeland inspired by the same ideals that gave birth to Pakistan. This pivotal moment ended nearly a century of oppression, as Gilgit-Baltistan broke free from subjugation to stand as part of an independent and sovereign Pakistan. Following their courageous struggle, the people proudly raised Pakistan’s flag, a symbol of their hard-won freedom and commitment to the new Muslim state. Yet, their journey toward full integration has remained fraught, thwarted by India's persistent hegemonic tactics. When India escalated the matter to the United Nations, Gilgit-Baltistan was unfairly entangled in the broader Kashmir dispute, obstructing the region’s rightful recognition as an essential part of Pakistan. Today, the people of Gilgit-Baltistan continue to wait for the fulfillment of their long-deferred dream—a dream that has been unjustly withheld for far too long. Covering an expansive 72,496 square kilometers, Gilgit-Baltistan occupies a pivotal geographic location at the nexus of major world powers. The region borders China’s Xinjiang Autonomous Region to the north, Afghanistan’s Wakhan Corridor to the west, Indian-administered Kashmir to the east, and Pakistan’s Khyber Pakhtunkhwa province to the south, with Tajikistan lying only a short distance away across the Wakhan Belt.

03:00:30 PM 01 November, 2024

گلگت بلتستان میں بولی جانی والی زبانیں شینا، بلتی، بروشسکی، وخی اور کھوار قدیم لسانی آثار میں سے ہیں جن کے دامن مختلف تہذیبوں کے رنگوں سے مالا مال ہیں۔

گلگت بلتستان میں بولی جانی والی زبانیں شینا، بلتی، بروشسکی، وخی اور کھوار قدیم لسانی آثار میں سے ہیں جن کے دامن مختلف تہذیبوں کے رنگوں سے مالا مال ہیں۔ گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگ اپنی مقامی زبانوں میں جشن آزادی گلگت بلتستان کے حوالے سے مبارکباد کا اظہار کر رہے ہیں۔ #جشن_آزادی_گلگت_بلتستان #LiberationDayGilgitBaltistan

02:57:58 PM 01 November, 2024

یکم نومبر یوم آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر تمام اہلیان وطن کو مبارکباد

یکم نومبر یوم آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر تمام اہلیان وطن کو مبارکباد یکم نومبر یوم آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر تمام اہلیان وطن کو مبارکباد اللہ تعالیٰ ہمیں آزادی کی نعمت کی قدر کرنے اور اس جنت نظیر خطے کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین #1stNovember

02:54:59 PM 01 November, 2024