Gilgit : Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif chairs a special meeting of the Gilgit Baltistan Cabinet in Gilgit on November 6, 2024.
Government of Pakistan
Chief Minister Gilgit-Baltistan
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
04:31:41 PM
06 November, 2024
وزیر اعظم پاکستان جناب شہباز شریف کا دورہ گلگت بلتستان۔ متعدد منصوبوں کا افتتاح۔
ٖغذر میں سیلاب متاثرین کے لیے تعمیر کردہ مکانات کا افتتاح۔
وزیر اعظم پاکستان جناب شہباز شریف کا دورہ گلگت بلتستان۔
04:27:40 PM
06 November, 2024
*وزیر اعظم پاکستان کے دورہ غذر کے حوالے سے انتظامات کجائزہ لینے کے لئے صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات عامہ سبطین احمد نے سیلاب متاثرین بوبر کے لئے زیر تعمیر ماڈل ویلج منصوبے کا فزیکل پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے حوالے سے تفصیلی دورہ کیا ، سائیڈ پر کام کی نوعیت کا جائزہ لیا گیا۔
*اس موقع پر ڈپٹی کمشنر غذر چیف انجینئر گلگت ریجن نے صوبائی سیکریٹری مواصلات و تعمیرات عامہ کو منصوبے کے حوالے سے بریفننگ دی اور منصوبہ پر جاری کام کے حوالے سے آگاہ کیا ۔
*انہوں اس موقع پر حکام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کو اس منصوبے پر بھی بریفنگ دی جائے گی ، اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ فلیگ شپ پروجیکٹ بوبر کے متاثرین کو جدید ترین انفراسٹرکچر کے ساتھ ساتھ ان کی مکمل بحالی میں بھی مدد دے گا۔
*یہ پراجیکٹ گلگت بلتستان کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا ایک منفرد منصوبہ ہے بڈو داس ماڈل گاؤں ایک جدید ترین ماڈل گاؤں ہے جو بوبر گاؤں کے سیلاب متاثرین کے لیے قائم کیا گیا ہے یہ فلیگ شپ پراجیکٹ اپنی نوعیت میں سے ایک ہے اس منصوبے میں جدید ترین پریفاب ہاؤسنگ یونٹس بھی شامل کئیے گئیے ہیں۔
*صوبائی سیکریٹری مواصلات و تعمیرات عامہ نے انتظامات اور سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے کا سختی سے ہدایت کی گئی ۔
*یاد رکھیں کہ وزیر اعظم پاکستان نے سیلاب سے متاثرہ ضلع غذر کے گاوں بوبر کا دورہ کیا تھا اس موقع پر بوبر میں وزیر اعظم کا سیلاب متاثرین کی آبادکاری کیلئے 10 کروڑ روپے امداد کا اعلان کرتے ہوئے بے گھر ہونے والے افراد کی آبادکاری کے لیے ماڈل ویلج منصوبے کا اعلان کردیا تھا ۔
*واضح رہے کہ 2022 مین ضلع غذر کے گاؤں بوبر میں سیلاب سے ایک گھر کے 8 افراد سمیت 12 شہری جاں بحق ہوئے تھے جبکہ جماعت خانہ اور سو کے قریب گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے تھے، سیلاب سے مال مویشی، فصلیں اور درخت بھی تباہ ہوئے تھے ۔
*نوٹ*
7 کلو میٹر میٹل روڑ مکمل
62 میں سے 58 پری فیب گھروں کی تعمیر مکمل
مکانات کی چار دیواری کا کام تقریباً 60 فیصد مکمل
بجلی کی فراہمی کے لئے سولر انرجی کا کام 70 فیصد مکمل
سیوریج سسٹم 80 فیصد مکمل
لینڈ ڈویلپمنٹ کا کام 100 فیصد مکمل
واٹر سپلائی نظام تقریبآ 80 فیصد مکمل ۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
04:25:39 PM
06 November, 2024
گلگت (پریس ریلیز) چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا نے آج مورخہ 5 نومبر 2024 کو گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج، مناور، گلگت کا خصوصی دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ سیکریٹری فنانس گلگت بلتستان عزیز احمد جمالی بھی تھے۔ چیف سیکریٹری اور سیکریٹری فنانس کی کالج آمد پر سیکریٹری ہائیر (کالجز), ٹیکنیکل اینڈ اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان فرید احمد اور پرنسپل کالج ہذا پروفیسر اسلم ندیم و دیگر افسران نے انہیں خوش آمدید کہا۔ چیف سیکریٹری نے اپنے دستِ مبارک سے کالج کی نئی لائبریری کا افتتاح کیا اور لائبریری سے مستفید ہونے والے طلبہ سے درس و تدریس، کورسز، پڑھائی کے معیار، عملی تعلیم، آئی ٹی کی تعلیم، سالانہ نتائج اور طلبہ اور کالج کے مسائل پر بات چیت کی۔ انہوں نے کالج کی عمارت کے مختلف حصوں کا بھی تفصیلی دورہ کیا اور ناقص تعمیراتی کام کا عمیق جائزہ لیا اور اس حوالے سے متعلقہ حکام کو موقع پر ہی اہم ہدایات اور احکامات جاری کیے۔ جس سے کالج کا یہ دیرینہ مسئلہ مستقل بنیاد پر حل کیا جا سکے گا۔ انہوں نے سائنس لیبارٹریز اور آئی ٹی لیبارٹریز کا بھی دورہ کیا اور متعلقہ پروفیسرز اور طلبہ سے پریکٹیکلز سے متعلق اور عملی کام کی اہمیت و افادیت پر گفتگو کی۔
بعدِ ازاں چیف سیکریٹری اور سیکریٹری فنانس، سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن اور دیگر حکام کے ہمراہ کالج کے آڈیٹوریم تشریف لے گئے جہاں کالج کے زیرِ اہتمام جشنِ آزادیء گلگت بلتستان کے موضوع پر تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔ جس میں چیف سیکریٹری نے بحیثیتِ مہمانِ خصوصی شرکت فرمائی۔ کالج کے طلبہ نے ملی نغموں اور تقاریر کے ذریعے جشنِ آزادی پر دلی اظہار کیا۔ پرنسپل نے پروگرام میں چیف سیکریٹری اور دیگر حکام کو خوش آمدید کہا، کالج کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی۔ تقریب میں سیکریٹری ہائیر، ٹیکنیکل اینڈ اسپیشل ایجوکیشن، فرید احمد نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے چیف سیکریٹری کی کالج آمد اور تقریب میں شرکت پر صمیمِ قلب سے ان کا شکریہ ادا کیا، ان کے اقدامات کو سراہا اور چند اہم مسائل کے حل کے لیے گذارشات پیش کیے۔
چیف سیکریٹری نے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے آزادی کے موضوع پر فکر انگیز گفتگو کی، آزادی کا حقوق اور فرائض سے تعلق بیان کیا، سماجی انصاف، بین المسالک ہم آہنگی اور انسان دوستی پر اظہارِ خیال کیا اور طلبہ کو فکری اور عملی لحاظ سے ستاروں پر کمند ڈالنے پر زور دیا۔
چیف سیکریٹری نے کالج کے مسائل کے حل کے لیے ایک کروڑ فنڈز کے ذریعے مختلف منصوبے شروع کرنے کا اعلان کیا اور کالج کے ہونہار طلبہ کو لیپ ٹاپس دینے کا بھی وعدہ کیا۔
واضح رہے کہ کسی چیف سیکریٹری کا اس اہم اور تاریخی درس گاہ کا 9 سال بعد یہ دورہ تھا۔ چیف سیکریٹری کے اس کامیاب اور ثمر آور دورے کو طلبہ اور تمام سٹیک ہولڈرز نے زبردست الفاظ میں سراہا۔
04:23:01 PM
06 November, 2024
گلگت۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سے معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ کی قیادت میں سوست ٹاؤن مینیجمنٹ کا وفد ملاقات کررہا ہے۔
04:21:20 PM
06 November, 2024
یہ ٹیم ہسپتال میں ایڈمٹ مریضوں کے سیمپل لے گی اور ان سیمپلز Real Time PCR کے لیے NIH اسلام آباد بھیجا جائے گا جس سے مرض کی تشخیص میں مزید بہتری ائے گی اور مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی چ
چلاس میں ڈینگی وائرس کے شکار مریضوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اج کے دن ہسپتال میں ڈینگی وائرس سے متاثر 15 مریض 10 میل اور 5 فیمیل زیر علاج ہیں. ماہر سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی زیر نگرانی تمام زیر علاج مریض اللہ کے فضل سے صحت یابی کی طرف جا رہے ہیں بہتر طبی سہولیات کے لیے ہسپتال انتظامیہ اور سٹاف الرٹ ہیں
Health Department Gilgit Baltistan
04:19:07 PM
06 November, 2024
سیکریٹری سروسز ظفر وقار تاج،سیکریٹری مواصلات و تعمیرات سبطین احمد و دیگر نے وزیر اعظم پاکستان کے دورہ گلگت بلتستان سے متعلق کیئے گئے اقدامات و انتظامات کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی۔
وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اپنے دورہ گلگت کے موقع پر نلتر ایکسپریس وے اور کے آئی یو انجینئرنگ بلاک کا افتتاح کریں گے،جبکہ ریجنل گرڈ اور ہنزہ گریٹر واٹر منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔بعد ازاں وزیر اعظم پاکستان ضلع غذر کے گاوں بوبر میں متاثرین سیلاب کے کیلئے تیار کیئے گئے پری فیبری کیٹڈ گھروں کو متاثرین کو حوالے کریں گے۔
اجلاس میں سیکریٹری سروسز ظفر وقار تاج،سیکریٹری مالیات عزیز احمد جمالی،سیکریٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس سبطین احمد،سیکریٹری ایل جی اینڈ آر ڈی رحیم گل،سیکریٹری برقیات ثناءاللہ،سیکریٹری انفارمیشن میر وقار احمد،سیکریٹری داخلہ سید علی اصغر،سیکریٹری فارسٹ سید وحید شاہ،سیکریٹری صحت دلدار احمد ملک،ائی جی پی افضل محمود بٹ،کمشنر گلگت ڈویژن کمال خان،ڈی آئی جی گلگت رینج مرزا حسن،ڈپٹی کمشنر گلگت امیر اعظم حمزہ،اے آئی جی اسپیشل برانچ طاہرہ یعسوب،ڈپٹی سیکریٹری ہوم حسن،عظیم اللہ،ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 احسان علی،ڈپٹی سیکریٹری سروسز جہانگیر احمد،ڈپٹی سیکریٹری فنانس ارشاد حسین و دیگر اعلیٰ سول و عسکری حکام شریک تھے،جبکہ ڈپٹی کمشنر ضلع غذر حبیب الرحمٰن ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
10:19:11 AM
04 November, 2024
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوان قوم کے معمار ہیں پاکستان باالخصوص گلگت بلتستان کا سب سے بڑا اور قیمتی سرمایہ ہمارے نوجوان ہیں،
صوبائی حکومت نوجوانوں کو اعلی تعلیم کے حصول میں درپیش مشکلات کو کم کرنے سمیت یوتھ کو ہنر مند بنانے کے ساتھ ساتھ مختلف منصوبوں میں یوتھ کو آگے لانے کے لئے کام کررہی ہے آئی ٹی کے شعبے میں نوجوانوں کے لئے مختلف پراجیکٹس پر کام جاری ہے جبکہ یوتھ لون سکیم سے لیکر یوتھ پالیسی کی منظوری موجودہ صوبائی حکومت کا یوتھ کی ترقی کے لئے دلچسپی کا مظہر ہے۔ ۔۔
معاون خصوصی نے کہا کہ
وزیراعلی حاجی گلبر خان کی قیادت میں صوبائی حکومت یوتھ کے لئے کثیر جہتی اقدامات اٹھا رہی ہے جن کا مقصد نوجوانوں کو بااختیار بنانا، تعلیم، ہنر کی ترقی اور جدت پر مبنی پروگرام شامل ہیں۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
Zabiullah Zabi Official
10:17:27 AM
04 November, 2024