گلگت
معاون خصوصی برائے انفارمیشن جی بی ایمان شاہ نے تھلیچی کے مقام پر کوسٹر کے ایک المناک حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوسٹر حادثے پر پورا گلگت بلتستان دکھی اور سوگوار ہے۔استور سے باراتیوں سے بھری کوسٹر حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر متاثرہ خاندان سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ جاں بحق افراد کو اللہ اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
معاون خصوصی برائے انفارمیشن ایمان شاہ نے مزید کہاہےکہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے اس حوالے سے دیامر انتظامیہ کو فوری ہدایت دی ہے کہ وہ ریسکیو ٹیموں کو فوری طور پر اقدامات کرنے، محکمہ صحت کو زخمیوں کو بروقت امداد دینے کیلئے ہنگامی اقدامات کرنے اور لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے فوری اقدامات کریں۔انہوں نے کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسردہ ہوں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں۔
08:06:02 AM
13 November, 2024
گلگت : وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان مدت ملازمت مکمل کر کے سبکدوش ہونے والے صوبائی سیکریٹری برہان آفندی کو سونیئر دے رہے ہیں۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
08:04:14 AM
13 November, 2024
گلگت : وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ سے ٹرانسفر ہونے والے چیف سیکورٹی آفیسر ظہور احمد کو سونیئر دے رہے ہیں۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
08:03:13 AM
13 November, 2024
گلگت : گورنر گلگت بلتستان نے استور سے راولپنڈی جانیوالی کوسٹر کے المناک حادثے پر افسوس کا اظہار کیا
گلگت: گورنر گلگت بلتستان کی محکمہ صحت کو زخمیوں کو بروقت امداد دینے کیلئے ہنگامی اقدامات لرنے کی ہدایت کی
گلگت : لاپتہ مسافروں کی تلاش کیلئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی
گلگت : قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسردہ ہوں ۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ
گلگت : زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہوں ۔گورنر گلگت بلتستان
Syed Mehdi Shah
08:02:00 AM
13 November, 2024
وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے استور سے راولپنڈی جانے والی کوسٹر کے ٹریفک حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو امدادی کارروائیاں تیزی کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔ وزیر اعلی نے زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہمی کے لئے بھی محکمہ صحت کے آفسران کو ہدایات دیے ہیں۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
Commissioner Diamer Astore Division
08:00:41 AM
13 November, 2024
گلگت۔ (11 نومبر) ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات ڈاکٹر شمس الرحمٰن ڈیجیٹل میڈیا پالیسی 2024 کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔
07:59:28 AM
13 November, 2024
گلگت۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے نیٹکو ہیڈ آفس گلگت میں سٹی وین سروس، گلگت تا کاشغر بس سروس اور مسافروں کیلئے جدید ٹرمینل کا افتتاح کیا۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
NATCO
06:57:21 AM
12 November, 2024
اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیٹکو قومی ادارہ ہے۔ سابقہ ادوار میں اس اہم ادارے کو نظرانداز کیا گیا۔ ہماری حکومت نیٹکو کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔ سالانہ گرانٹ کے علاوہ 15 جدید بسوں کی خریداری کیلئے 41 کروڑ کا خصوصی گرانٹ دیا گیا ہے۔ نیٹکو کی جانب سے سٹی وین سروس اور گلگت تا چائنہ بس سروس شروع کرنے سے ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولت میسر آئے گی۔ نیٹکو کی جانب سے آن لائن ٹکٹنگ سسٹم شروع کرنے سے مسافروں کو ٹکٹ کے حصول میں درپیش مشکلات کا خاتمہ ہوگا۔ گلگت میں مسافروں کیلئے سٹی وین سروس شروع کرنے سے لوگوں کو بہترین سفری سہولیات میسر آئیں گی۔ نیٹکو کو منافع بخش ادارہ بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کررہے ہیں۔ سابقہ بقایا جات کی مرحلہ وار ادائیگی ممکن بنائی جارہی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ نیٹکو میں نئے اصلاحات متعارف کرانے سے عوام کا اعتماد بحال ہوگا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے ایم ڈی نیٹکو کو ہدایت کی کہ گلگت اور سکردو کی طرز پر غذر اور دیامر سمیت تمام اضلاع میں مسافروں کیلئے جدید ٹرمنلز بنائے جائیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی سیکریٹری خزانہ اور ایم ڈی نیٹکو کو قومی ادارے کا خسارہ کم کرنے اور منافع بخش بنانے کا ٹاسک دیا گیا تھا جس کو مختصر مدت میں پورا کرنے جارہے ہیں۔ نیٹکو اس وقت ماہانہ ایک کروڑ روپے بچت کررہاہے جو خوش آئند ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ایم ڈی نیٹکو اور نیٹکو انتظامیہ کو بہترین کارکردگی پر شاباش دی۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر ایم ڈی نیٹکو کو ہدایت کی کہ ملازمین کو جنوری سے 15 فیصد ڈی آر اے الاؤنس دیا جائے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ کو ایم ڈی نیٹکو نے ادارے کی کارکردگی اور مختلف آپریشنز کے حوالے سے بریفنگ دی۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
NATCO
06:54:04 AM
12 November, 2024