گلگت (پریس ریلیز) وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے تھگس، ضلع گانچھے، گلگت بلتستان میں جسٹس ریٹائرڈ خلیل الرحمٰن رمدے کے زیرِ نگرانی خدمات انجام دینے والی رمدے فاؤنڈیشن کے تعاون سے رمدے یونیورسٹی کے قیام کے لیے وزیرِ اعظم آفس اسلام آباد میں اپنے دستِ مبارک سے آج افتتاح کیا۔ جس میں جسٹس ریٹائرڈ خلیل الرحمٰن رمدے، فلسطین، اعراق، اٹلی، شام کے سفراء، وفاقی وزراء، اعلیٰ بین الاقوامی اور قومی شخصیات سمیت صوبائی وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی گلگت بلتستان ثریّا زمان، چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا، سیکریٹری ڈیپارٹمنٹ آف ہائیر، ٹیکنیکل اینڈ اسپیشل ایجوکیشن گلگت بلتستان فرید احمد، سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن رحمان شاہ اور ماہرینِ تعلیم نے شرکت کی۔ جسٹس ریٹائرڈ خلیل الرحمٰن رمدے نے تقریب میں یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی اور منصوبہ بندی کے حوالے سے تھری ڈی، نقشے اور تصاویر کے ذریعے تفصیلی بریفننگ دی اور 200 کنال زمین الاٹ کرنے اور اس ضمن میں ضروری کوائف کی تیاری میں بھر پور تعاون کرنے پر انہوں نے صوبائی حکومتِ گلگت بلتستان اور چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
گلگت بلتستان کی حکومت نے اس یونیورسٹی کے قیام کے لیے 200 کنال زمین تھگس گاؤں میں الاٹ کر دی ہے۔ یہ یونیورسٹی جسٹس ریٹائرڈ خلیل الرحمٰن رمدے کی ذاتی کاوشوں، رمدے فاؤنڈیشن کے ذریعے اکھٹے ہونے والے عطیات، تھگس کے عوام اور ٹھیکدار کے تعاون سے تعمیر کی جائے گی۔ مذکورہ یونیورسٹی کے تعمیر کا باقاعدہ آغاز مارچ 2025 میں ہو گا۔ جسٹس ریٹائرڈ خلیل الرحمٰن رمدے پہلے سے ہی تھگس گاؤں میں بچے اور بچیوں کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے سکول چلا رہے ہیں۔ اس سکول سے متاثر ہو کر علاقے کے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے حصول میں آسانی پیدا کرنے کے لیے انہوں نے اس یونیورسٹی کے قیام کا فیصلہ کیا۔
اس موقع پر جسٹس ریٹائرڈ خلیل الرحمٰن رمدے نے گلگت بلتستان کے وفد جس میں سیکریٹری فرید احمد بھی شامل تھے سے گفتگو کرتے ہوئے رمدے یونیورسٹی کے ویژن، سکوپ، تعمیر و ترقی، معیار اور اہمیّت و افادیت پر گفتگو کی۔ وفد کے اراکین نے جسٹس ریٹائرڈ خلیل الرحمٰن رمدے کے اس عِلم اور مُعلّم دوست اقدام کو صمیمِ قلب سے سراہا۔
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Secretary Education, Government of Gilgit-Baltistan
08:47:36 AM
08 November, 2024
کرتے ہوئے کہا کہ کلکٹر کسٹم کی غیر سنجیدگی اور نااہلی کی وجہ سے سوست ڈرائی پورٹ میں مسائل جنم لے رہے ہیں۔ چیئرمین ایف بی آر کے فیصلوں پر عملدرآمد نہ کرنا اور پارلیمانی کمیٹی سمیت کسی بھی فورم میں کسٹم کلکٹر کا شرکت نہ کرنا ان کی غیر سنجیدگی کی عکاسی کرتا ہے۔ چیئرمین ایف بی آر کو کسٹم کلکٹر کی غیر سنجیدگی اور ان کی نااہلی سے پیدا ہونے والے مسائل کے حوالے سے خصوصی مراسلہ تحریر کیا جائے گا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے پاک چین بارڈر کو سال بھر کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے لیکن کسٹم کلکٹر کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے چائنہ کاروبار سے منسلک تاجروں کے مشکلات میں اضافہ ہورہاہے اور پاک چین تجارت متاثر ہونے کا خدشہ ہے جس سے پاکستانی معیشت کو نقصان ہوگا۔ وزیر اعلیٰ نے سوست ڈرائی پورٹ میں کنٹینرز کی کلیئرنس اور تاجروں کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے صوبائی وزیر داخلہ شمس لون کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں معاون خصوصی برائے وزیر اعلیٰ محمد علی قائد، سیکریٹری انڈسٹریز اینڈ کامرس ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ، ڈپٹی کمشنر ہنزہ، انچارج این ایل سی سوست ڈرائی پورٹ، ایڈیشنل کلکٹر کسٹم، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے، ڈپٹی ڈائریکٹر اے این ایف، صدر امپورٹر/ ایکسپورٹ ایسوسی ایشن محمد اقبال اور سابق صدر جی سی سی آئی عمران علی شامل ہیں۔جو آئندہ 15دنوں میں اپنی مکمل سفارشات مرتب کرکے پیش کرے گی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر داخلہ شمس لون، معاون خصوصی برائے وزیر اعلیٰ محمد علی قائد،سیکریٹری انڈسٹریزاینڈ کامرس، ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ، این ایل سی کے نمائندے، ڈی آئی جی گلگت ریجن، ڈپٹی کمشنر گلگت، ڈپٹی کمشنر ہنزہ، ایف آئی اے کے نمائندے سمیت دیگر متعلقہ آفیسران نے شرکت کی۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Deputy Commissioner, Gilgit
Deputy Commissioner Hunza
08:46:03 AM
08 November, 2024
ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، محکمہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ ہر ممکن حفاظتی اقدامات کو یقینی بنارہی ہے۔ ٹرانسپورٹرز مسافروں کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے متعلقہ محکمے اور انتظامیہ کیساتھ تعاون کریں۔ بیشتر ٹریفک حادثات ڈرائیورز کی غفلت اور تیز رفتاری کے باعث رونما ہوئے ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو ہدایت کی کہ مسافرگاڑیوں کیلئے ٹائم کا تعین ٹرانسپورٹرز کی مشاورت سے کیا جائے۔ بسری کے مقام پر بڑے مسافر گاڑیوں میں دو ڈرائیورز کی دستیابی کو چیک کیا جائے۔ روٹ پرمٹ اور گاڑیوں کی فٹنس کو یقینی بنایا جائے جس کیلئے ٹرانسپورٹرز سے مشاورت کرکے ان کو سہولیات فراہم کی جائے۔ وزیر اعلیٰ نے سختی سے ہدایت کی کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر متعلقہ ڈرائیورز کیخلاف قانونی ایکشن لیا جائے لیکن پولیس، انتظامیہ اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے غیر شائستہ رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ مسافر گاڑیوں میں کیمرے اور ریکارڈنگ سسٹم کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں تمام ٹیکسی گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹیکسی گاڑیوں پر سٹیکرز آویزاں کئے جائیں۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
Excise & Taxation, Zakat & Usher, Cooperatives and Transport Department GB
NATCO
08:44:40 AM
08 November, 2024
گلگت (پریس ریلیز)۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے دو ڈویژنل دفاتر کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر گلگت بلتستان نے گلگت بلتستان کے علاقے بلتستان ڈویژن اور دیامر استور ڈویژن میں الیکشن کمیشن کے دفاتر قائم کرنے کی منظوری دی۔ گورنر گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ اس فیصلے کا مقصد خطے میں انتخابی عمل کو مزید مؤثر اور آسان بنانا ہے، تاکہ عوامی سہولت میں اضافہ کیا جا سکے۔
Syed Mehdi Shah
08:42:32 AM
08 November, 2024
غذر۔ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی پاکستان اور قراقرم ایریا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ضلع غذر کے فش فارمرز کیلئے گلگت بلتستان کے آرگینک مصنوعات اور ٹراؤٹ مچھلی کی برآمدی صلاحیت کو فروغ دینے کےلیے سیمنار کا اہتمام کیا گیا۔
08:41:30 AM
08 November, 2024
"گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا فاٹا کے ضم اضلاع اور بلوچستان کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود پر ہماری توجہ پوری طرح مرکوز ہے۔ تمام صوبوں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کاملکی ترقی کے سفر میں کلیدی تعاون ہے۔ گلگت بلتستان میں شعبہ سیاحت کے فروغ کیلئےوفاقی حکومت اقدامات اٹھارہی ہے اور اس ضمن میں قطری سرمایہ کار دلچسپی کا اظہار کر چکے ہیں۔"
~ وزیراعظم محمد شہباز شریف
کے آئی یو اور بلتستان یونیورسٹز کو مالی بحران سے نکالنے کے لیے وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی سفارش پر وزیر اعظم پاکستان نے ایک ارب روپے انڈومنٹ فنڈ کی منظوری دی۔
08:38:22 AM
08 November, 2024
Chief Minister Gilgit Baltistan, Gulbar Khan presents traditional Balti robes and a cap to the Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif, today in Gilgit.
04:38:58 PM
06 November, 2024
خطے میں امن کے قیام اور لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کے لیے گلگت بلتستان سکاؤٹس کے نڈر نوجوانوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ وفاقی حکومت، گلگت بلتستان کے عوام کی ترقی وخوشحالی اور فلاح و بہبود کے لیے سرگرم عمل ہے۔
~وزیرِاعظم محمد شہباز شری
#PMVisitGB
Government of Pakistan
Chief Minister Gilgit-Baltistan
04:35:39 PM
06 November, 2024