Recent News

گلگت۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے محکمہ منرلز کی جانب سے منرلز کنسیشن رولز کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر گفتگو

کرتے ہوئے کہا کہ نئے لیزز کے حصول میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانا حکومت کی ترجیح ہے۔ ایسا نظام چاہتے ہیں جس میں تمام سرمایہ کاروں کو یکساں مواقع میسر ہوں۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ نئے لیزز کے اجراء کیلئے آن لائن سسٹم میں چیک اینڈ بیلنس کو یقینی بنایا جائے گا۔ منرلز کے لیزز کے حوالے سے مقامی سرمایہ کاروں میں عدم تحفظ کے تاثر کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ لیز کے حصول کیلئے آن لائن سسٹم متعارف کرانے سے قبل مائننگ اینڈ منرلز ایسوسی ایشنزکو اعتماد میں لیا جائے۔ مانیٹرنگ ٹولز کو بہتر اور موثر بنایا جائے اور اس حوالے سے آگاہی سیشنز کا انعقاد کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے آن لائن لیزز کے حصول کے سسٹم کے حوالے سے چیک اینڈ بیلنس کیلئے نظام وضع کرنے منرلز ایسوسی ایشنز کو اس حوالے سے مکمل اعتمادمیں لینے کیلئے معاون خصوصی برائے مائننگ اینڈ منرلز مولانا سرورشاہ کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی تشکیل دی جس میں صوبائی سیکریٹری منرلز، سیکریٹری قانون، سیکریٹری آئی ٹی اور سیکریٹری واٹر اینڈ پاور شامل ہیں جو دو ہفتوں میں اپنے سفارشات کو حتمی شکل دے کر متعلقہ فور م میں پیش کرے گی۔ Chief Minister Gilgit-Baltistan Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan Industries, Labour and Commerce

06:50:48 AM 12 November, 2024

سکردو۔ سیکریٹری خزانہ عزیز احمد جمالی کی بلوچستان کی خوبصورتی، قدرتی مناظر اور لینڈ اسکیپ فوٹوگرافی سے متعلق مرتب شدہ دلچسپ کتاب "بلوچستان ایئر پینوراماس اینڈ لینڈ اسکیپس" پر ریویو سیشن کا انعقاد کیا گیا،اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں مطالعے سے شغف رکھنے وا

جبکہ صوبائی وزیر تعمیرات امجد زیدی، رکن اسمبلی محترمہ کلثوم فرمان، نامور مصنف و تاریخ دان یوسف حسین آبادی اور محمد حسن حسرت سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر عزیز احمد جمالی نے کتاب کا تعارف پیش کی جس کو مرتب کرنے کے دوران پیش آنے والے دلچسپ تجربات شیئر کیے۔ انہوں نے بتایا کہ کتاب کا بنیادی مقصد بلوچستان میں سیاحت کو فروغ دینا اور اس کی قدرتی خوبصورتی کو اجاگر کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کتاب ان کے اپنے تجربات پر مبنی ہے کیونکہ وہ خود بھی ایک شوقین ٹریکر ہیں اور سیاحت سے ان کا گہرا لگاؤ ہے۔سیشن کے دوران عزیز احمد جمالی نے اپنے ساتھی رائٹر کا تعارف بھی کرایا اور حاضرین کو کتاب کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر شرکاء نے سیکریٹری خزانہ عزیز احمد جمالی کی بلوچستان کے خوبصورت مناظر کی عکاس کتاب منظر عام پر لانے کی انتھک کاوشوں کو سراہا اور اس امر کا بھی اظہار کیا کہ یہ کتاب بلوچستان میں سیاحت کے فروغ اور ملکی و عالمی سیاحوں کو بلوچستان کی جانب راغب کرنے میں اہم کردار ادا کریگی۔ Aziz Ahmed Jamali District Administration Skardu

07:08:24 AM 11 November, 2024

#اظہارـتعزیت وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے میجر (ر) رضوان اللہ بیگ (ڈی ایم جی 21ویں کامن)کی ناگہانی موت پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ مرحوم گلگت بلتستان کا اثاثہ تھے ملک کی سینئر بیوروکریسی میں گلگت بلتستان کی نمائندگی کرکے انہوں نے علاقے کا نام روشن کیا۔ مرحوم کی زندگی نوجوانوں کے کامیاب مستقبل اور علاقے کا نام روشن کرنے کیلئے مشعل راہ ہے۔ مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ Chief Minister Gilgit-Baltistan

07:07:07 AM 11 November, 2024

گلگت۔ گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن فار وومن جٹیال گلگت میں جشن ازادی گلگت بلتستان اور *نو نومبر اقبال ڈے* کی مناسبت سے ایک اہم تقریب منعقد ہوئی،

جس کی مہمان خصوصی سعدیہ دانش ڈپٹی سپیکر جی بی اسمبلی تھیں ۔تقریب میں کالج کی طالبات نے علاقائی ثقافت کے مطابق سٹالز لگائےاور رنگ برنگے پروگرام پیش کیے،جس کو مہمان خصوصی نے خوب سراہا،کالج کی پرنسپل محترمہ ماہی پروین نے مہمان خصوصی اور دیگر شرکاء تقریب کو خوش آمدید کہنے کے ساتھ ساتھ کالج کے مسائل سے آگاہ کیا،مہمان خصوصی نے یقین دہانی کرائی کہ وہ کالج کے مسائل کو حل کرنے میں کالج کی معاونت فرمائی گی۔ Sadia danish

07:01:08 AM 11 November, 2024

وزیر اعلی حاجی گلبر خان کا یوم اقبال پر خصوصی پیغام وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے یومِ اقبال کے موقع پر شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو ان کی 147 ویں سالگرہ پر خراج عقیدت پیش

کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ اقبال کی فکری اور نظریاتی رہنمائی نے برصغیر کے مسلمانوں کو شعور اور بیداری بخشی ان کی سوچ آج بھی ہمارے ملک کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ علامہ اقبال نے ایک ایسے معاشرے کا خواب دیکھا تھا جہاں انصاف، مساوات اور اتحاد بنیادی اقدار ہوں۔ ان کا وژن نہ صرف ایک علیحدہ وطن کے لیے تھا بلکہ ایک ایسے معاشرے کے قیام کے لیے بھی تھا جو ہمدردی، بہادری اور ترقی کا حامل ہو۔ وزیر اعلی نے کہا کہ اقبال کے افکار، خاص طور پر نوجوانوں کے لیے، خود انحصاری، استقامت، اور اقدار کی پاسداری کا درس دیتے ہیں۔ نوجوان اقبال کی شاعری اور فلسفے سے سبق حاصل کریں تاکہ موجودہ دور کے چیلنجز کا مقابلہ کر سکیں اور ایک خوشحال، متحد اور جمہوری پاکستان کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں۔ ہمیں اقبال کی میراث کو محض الفاظ میں نہیں بلکہ عمل کے ذریعے زندہ رکھنا ہے اور ایک ایسے معاشرے کو فروغ دینے کی ضرورت ہے جس کی بنیاد رواداری، دیانتداری اور ترقی پر ہو۔ #IqbalDay

06:59:32 AM 11 November, 2024

گلگت : سیکریٹری خزانہ عزیز احمد جمالی کی بلوچستان کی خوبصورتی، قدرتی مناظر اور لینڈ اسکیپ فوٹوگرافی سے متعلق شاندار کتاب "بلوچستان: ایئر پیناراماس اینڈ لینڈ سکیپس" کی تقریب رونمائی روپانی اکیڈمی گلگت میں منعقد ہوئی،

تقریب میں سیکریٹری اطلاعات میر وقار احمد، سیکریٹری واٹر منیجمنٹ و ایریگیشن محمد اعظم خان، سیکریٹری زراعت و لائیو سٹاک منصور عالم، سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی ریاض احمد اور ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی عباس علی خان سمیت مختلف سرکاری اور نجی شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے سیکریٹری خزانہ عزیز احمد جمالی کی بلوچستان کے خوبصورت مناظر کی عکاس کتاب منظر عام پر لانے کی انتھک کاوشوں کو سراہا اور اس امر کا بھی اظہار کیا کہ یہ کتاب بلوچستان میں سیاحت کے فروغ اور ملکی و عالمی سیاحوں کو بلوچستان کی جانب راغب کرنے میں اہم کردار ادا کریگی۔ گلگت : سیکریٹری خزانہ عزیز احمد جمالی کی بلوچستان کی خوبصورتی، قدرتی مناظر اور لینڈ اسکیپ فوٹوگرافی سے متعلق شاندار کتاب "بلوچستان: ایئر پینوراماس اینڈ لینڈ سکیپس" کی تقریب رونمائی روپانی اکیڈمی گلگت میں منعقد ہوئی، تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ Aziz Ahmed Jamali

06:56:40 AM 11 November, 2024

محکمہ اطلاعات،حکومت گلگت بلتستان پریس ریلیز بابت یوم اقبال 08 نومبر 2024 یوم اقبال پر معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ کا شاعر مشرق کو خراج عقیدت پیش اقبال کا پاکستان بنانے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔معاون خصوصی برائے اطلاعات اقبال نے نوجوانوں کو

گلگت۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ نے 9 نومبر، علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کی مناسبت سے شاعر مشرق کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان علامہ اقبال کے خواب کی تعبیر ہے،جسے حقیقی معنوں میں اقبال کا پاکستان بنانے کیلئے ہم سب کو اپنے حصّے کا کام کرنا ہوگا۔ علامہ اقبال کو نو جوانوں سے بہت امیدیں وابستہ تھیں اور انہوں نے نوجوانوں کو شاہین کا لقب دیا، نئی نسل کو اپنےاندر عقابی روح کو بیدار کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اقبال کی شاعری میں فکر و خیال کی گہرائی ملتی ہے۔تخلیق عرض پاک انہی کی فکری کاوشوں سے سرانجام پائی ہے۔نوجوان نسل کو شاہین کا تخاطب دے کر اقبال جہاں اس میں رفعت خیال، جذبہ عمل، وسعت نظری اور جرأت رندانہ پیدا کرنا چاہتے تھے وہاں اس کے جذبۂ تجسس کی بھرپور تکمیل بھی چاہتے تھے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شاہین جو پرندوں کی دنیا کا درویش ہے، اپنی خودی پہنچانتا ہے، تجسس اس کی فطرت اور جھپٹنا اس کی عادت ہے۔ وہ فضائے بسیط کا واحد حکمران ہے،جو فضاؤں اور بلندیوں سے محبت کرتا ہے۔ اس موقع پر معاون خصوصی نے اس عظم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بالخصوص گلگت بلتستان کا ہر شاہین مادر وطن کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور ضرورت پڑنے پر کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کرے گا۔

06:55:00 AM 11 November, 2024

گلگت۔سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ لینڈ ریفارمز بل کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔

9 نومبر، علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کی مناسبت سے شاعر مشرق کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان علامہ اقبال کے خواب کی تعبیر ہے،جسے حقیقی معنوں میں اقبال کا پاکستان بنانے کیلئے ہم سب کو اپنے حصّے کا کام کرنا ہوگا۔ علامہ اقبال کو نو جوانوں سے بہت امیدیں وابستہ تھیں اور انہوں نے نوجوانوں کو شاہین کا لقب دیا، نئی نسل کو اپنےاندر عقابی روح کو بیدار کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اقبال کی شاعری میں فکر و خیال کی گہرائی ملتی ہے۔تخلیق عرض پاک انہی کی فکری کاوشوں سے سرانجام پائی ہے۔نوجوان نسل کو شاہین کا تخاطب دے کر اقبال جہاں اس میں رفعت خیال، جذبہ عمل، وسعت نظری اور جرأت رندانہ پیدا کرنا چاہتے تھے وہاں اس کے جذبۂ تجسس کی بھرپور تکمیل بھی چاہتے تھے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شاہین جو پرندوں کی دنیا کا درویش ہے، اپنی خودی پہنچانتا ہے، تجسس اس کی فطرت اور جھپٹنا اس کی عادت ہے۔ وہ فضائے بسیط کا واحد حکمران ہے،جو فضاؤں اور بلندیوں سے محبت کرتا ہے۔ اس موقع پر معاون خصوصی نے اس عظم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بالخصوص گلگت بلتستان کا ہر شاہین مادر وطن کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور ضرورت پڑنے پر کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کرے گا۔

06:53:45 AM 11 November, 2024