Recent News

ہنزہ۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے ہنزہ گوجال میں عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لینڈ ریفارمز کے ذریعے زمینوں کی ملکیت عوام کو دے رہے ہیں۔

کسی مافیا کے پریشر میں نہیں آئیں گے۔ 100 فیصد زمینوں کی ملکیت عوام کودینے سے مافیاز کو مسئلہ ہے۔ لینڈ ریفارمز کے حوالے سے اگر کوئی مثبت تجویز آئی تو اس پر غور کیا جاسکتا ہے۔ اپر ہنزہ کو اضافی سیٹ دینے کیلئے وفاقی حکومت کو سفارش کی جائیں گی۔ وزیر اعلیٰ نے چپورسن روڈ کی توسیع اور پلوں کی تعمیر کیلئے محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ کو فزبلٹی تیار کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ چپورسن 2 میگاواٹ سے بجلی کی ترسیل آئندہ دو ہفتوں میں یقینی بنایا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے گوجال 10بیڈ ہسپتال کو آئندہ اے ڈی پی میں 30 بیڈ میں اپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا اور محکمہ تعلیم کو گوجال ہائیر سکینڈری سکول کو ڈگری کالج کا درجہ دینے کیلئے اپنی سفارشات تیار کرنے کے بھی احکامات دیئے۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ گوجال دورے کا مقصد عوام کے مسائل سننا اور ان مسائل کو حل کرنا ہے۔ محدود وسائل کے باوجود حکومت علاقے کی ترقی اور دور دراز علاقوں کی محرومی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔ بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے لانگ ٹرم پالیسی پر کام کررہے ہیں۔ صوبائی حکومت کی سفارش پر وزیر اعظم پاکستان نے 100میگاواٹ سولر منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ گوجال میں درکار بجلی کیلئے سولر منصوبے کے تحت بجلی فراہم کریں گے۔ ہنزہ کے عوام کو درپیش پانی کا مسئلہ حل کرنے کے حوالے سے گریٹر واٹر سپلائی سکیم ہنزہ کا افتتاح کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ 2010 میں عطاء آباد کا سانحہ ہوا۔ اس کے نقصانات کے ازالے کی کوشش اس وقت سے ہورہی تھیں۔ جو علاقے زیر آب آئے ہیں ان زمینوں کا معاوضہ یقینی بنانے کیلئے صوبائی حکومت وفاقی حکومت کو سفارش کرے گی۔ ہنزہ میں بجلی بحران زیادہ ہے جس کو حل کرنے کیلئے مقامی لوگوں کا تعاون درکار ہے۔ بجلی کے منصوبوں میں عوام رکاوٹیں پیدا نہ کریں تاکہ منصوبے مقررہ مدت میں مکمل ہوں۔ علاقے کی ترقی کیلئے حکومت سنجیدہ ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال ہنزہ دورے کے موقع پر آپریشن تھیٹر کو غیر فعال کرنے اور ادویات کی عدم دستیابی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ صحت کے متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی کہ ہسپتالوں میں ادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔ ادویات کی خریداری کے حوالے سے ٹینڈر پراسس کو بروقت مکمل کرنے کیلئے پالیسی بنائی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے ہنزہ ناصر آباد میں عمائدین اور عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہنزہ نگر کے عوام کے مسائل سننے او ران کے حل کیلئے آیا ہوں۔ گندم کا مسئلہ درپیش تھا جس کو مستقل بنیادو ں پر حل کیا ہے۔ بجلی کا بحران سابقہ حکومتوں کی عدم توجہی کی وجہ سے ہے۔ 100 میگاواٹ سولر منصوبوں کا وزیر اعظم پاکستان نے اعلان کیا ہے۔ سکردو، گلگت اور ہنزہ میں بجلی بحران پر قابو پائیں گے۔ ناصر آباد میں پانی کی کمی کو دور کرنے کیلئے محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ سروے کرکے سفارشات تیار کریں۔ عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے حکومت پرعزم ہے۔ محدود وسائل میں عوام کوریلیف فراہم کریں گے۔ ماربل کا مسئلہ حل کرنے کیلئے حکومت بہتر انداز میں کام کررہی ہے۔ Chief Minister Gilgit-Baltistan Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan Eiman Shah

08:21:16 AM 14 November, 2024

گلگت - گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ سے چیف سیکریٹری ابرار احمد مرزا ملاقات کر رہے ہیں۔ Syed Mehdi Shah Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan

گلگت - گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ سے چیف سیکریٹری ابرار احمد مرزا ملاقات کر رہے ہیں۔ Syed Mehdi Shah Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan

08:17:44 AM 14 November, 2024

سکردو۔ گورنمنٹ پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ سکردو میں وزیراعظم ہنرمند گلگت بلتستان پروگرام کے تحت ای کامرس کے 3 ماہ کے کورس مکمل کر کے فری لانسنگ کے ذریعے اپنا ذریعہ معاش شروع کرنے والے نوجوانوں میں لیپ ٹاپس تقسیم کیے گئے۔

اس حوالے سے منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی سیکریٹری ہائیر، ٹیکنیکل اینڈ اسپیشل ایجوکیشن گلگت بلتستان، فرید احمد تھے۔ محکمہ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ اسکل ڈویلپمنٹ گلگت بلتستان کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئر عاصم عبادی نے معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور سیکریٹری ہائیر، ٹیکنیکل اینڈ اسپیشل ایجوکیشن کو اس پروگرام اور انسٹیٹیوٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈائریکٹوریٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ اسکل ڈویلپمنٹ، گلگت بلتستانکی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہےکہ یہ لیپ ٹاپ سکیم پاکستان میں پہلی مرتبہ شارٹ کورسز مکمل کرنے والے آئی ٹی ٹرینیز کو فراہم کی گئی ہے جو محکمہ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ اسکل ڈویلپمنٹ کی ایک بڑی کامیابی ہے کہ وفاقی وزارتِ ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ اور چیئرپرسن نیوٹک کی جانب سے گلگت بلتستان کے نوجوانوں کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں خصوصی طور پر یہ لیپ ٹاپس فراہم کیے گئے ہیں تاکہ وہ گھر بیٹھ کر فری لانسنگ کے کام کو احسن طریقے سے جاری رکھ سکیں۔ چیئرپرسن نیوٹک، محترمہ گل مینا بلال احمد نے اپنے حالیہ دورہ گلگت بلتستان کے دوران تمام پبلک اور پرائیویٹ اداروں کا دورہ کیا اور محکمہ ٹیکنیکل ایجوکیشن گلگت بلتستان کے ماتحت اداروں کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے وعدہ کیا تھا کہ نوجوانوں کو لیپ ٹاپس فراہم کیے جائیں گے۔ آج اس وعدے کی تکمیل کی گئی ہے۔ ان شاء اللہ کچھ دن بعد گلگت پولی ٹیکنیک انسٹی ٹیوٹ میں بھی ای کامرس اور ایمیزون کے کورسز مکمل کرنے والے نوجوانوں کو لیپ ٹاپس فراہم کیے جائیں گے۔ تقریب کے اختتام پر سیکریٹری ہائیر، ٹیکنیکل اینڈ اسپیشل ایجوکیشن فرید احمد نے گلگت بلتستان میں دو نئے ڈپلومہ پروگرام شروع کرنے کا اعلان بھی کیا۔ ان نئے پروگرامز میں ڈپلومہ ان ٹورزم اینڈ ہاسپیٹلیٹی مینجمنٹ اور ڈپلومہ اِن مائننگ اینڈ منرلز شامل ہیں۔ Chief Minister Gilgit-Baltistan Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan Secretary Education, Government of Gilgit-Baltistan

08:14:57 AM 14 November, 2024

گلگت۔ چیئرمین سی ایم ائی ٹی فدا حسین نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ اس موقع پر محکمہ کی جانب سے انہیں خوش آمدید کہا گیا اور محکمہ کے افسران نے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

اس موقع پر دفتر کے تمام عہدیداران نے شرکت کی اور تمام عہدیداران نے فرداً فرداً اپنے تعارف کے دوران چیئرمین کو اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا۔چیئرمین سی ایم ائی ٹی فدا حسین نے دفتری امور کو بطریق احسن سر انجام دینے کے لیے خصوصی اقدامات کا ذکر کیا اور ضروری احکامات بھی جاری کیئے۔ بعد اذاں سینیئر ممبر چیئرمین انسپیکشن ٹیم انجینیئر محمد سبطین اکبر نے تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ کے دوران پینڈنگ انکوائریز کے بارے میں اہم فیصلے ہوئے۔چیئرمین سی ایم آئی ٹی نے اس موقع پر دفتری امور اور مسائل کے متعلق سینیئر ممبر سے مشاورت کرکے فیصلے صادر کیئے اور اس امر کا اعادہ کیا کہ معائنہ کمیشن بلا تفریق کرپشن کے خلاف اپنی کوششیں بہترین تکنیکی صلاحیتوں کے ساتھ جاری رکھے گا۔ Chief Minister Gilgit-Baltistan

08:11:46 AM 14 November, 2024

ہنزہ. وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ہنزہ کے موقع پر بریفنگ دی جا رہی ہے. Chief Minister Gilgit-Baltistan Eiman Shah Deputy Commissioner Hunza

ہنزہ. وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ہنزہ کے موقع پر بریفنگ دی جا رہی ہے. Chief Minister Gilgit-Baltistan Eiman Shah Deputy Commissioner Hunza

08:10:24 AM 14 November, 2024

ہنزہ. وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان شناکی روڈ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تختی کی نقاب کشائی کر رہے ہیں. Chief Minister Gilgit-Baltistan

ہنزہ. وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان شناکی روڈ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تختی کی نقاب کشائی کر رہے ہیں. ہنزہ۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کا دورہ ہنزہ کے موقع پر ناصر آباد پل پر استقبال کیاگیا۔ جہاں پر وزیراعلی نے ناصر آباد اور خانہ آباد لنک روڈ کا افتتاح کر دیا ۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان نے ناصر آباد میں عوام شناکی سے ملاقات کرتے ہوئے عوامی مسائل سنے اور ان کو حل کرنے کی یقین دہانی کرادی۔۔ وزیراعلی کے ہمراہ صوبائی وزیر ترقی و نسواں دلشاد بانو اور معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ اور دیگر صوبائی وزراء بھی ہمراہ ہیں۔ Chief Minister Gilgit-Baltistan Chief Minister Gilgit-Baltistan

08:09:28 AM 14 November, 2024

ہنزہ. وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان ناصر آباد ہنزہ میں عمائدین سے خطاب کر رہے ہیں. Chief Minister Gilgit-Baltistan Eiman Shah Deputy Commissioner Hunza

ہنزہ. وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان ناصر آباد ہنزہ میں عمائدین سے خطاب کر رہے ہیں. وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان عمائدین شناکی کے مسائل سن رہے ہیں. Chief Minister Gilgit-Baltistan Eiman Shah Deputy Commissioner Hunza

08:08:20 AM 14 November, 2024

*نیشنل بک فاؤنڈیشن اور محکمہ تعلیم گلگت بلتستان کے مابین نصابی کتب اور عام کتب کی فراہمی کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط۔*

اسلام آباد۔ نیشنل بک فاؤنڈیشن اور محکمہ تعلیم گلگت بلتستان کے مابین نصابی کتب اور عام کتب کی فراہمی کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردئیے گئے۔اس حوالے سے نیشنل بک فاؤنڈیشن میں اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں چیئرمین و فیڈرل منسٹر ایجوکیشن خالد مقبول صدیقی،وفاقی سیکریٹری ایجوکیشن محی الدین احمد وانی ، ڈائریکٹر جنرل سکولز ایجوکیشن گلگت بلتستان فیض اللہ خان لون، سیکریٹری ایجوکیشن پنجاب ، قومی اسمبلی کی تین خواتین ایم این ایز اور دو مرد ایم۔این ایز شریک تھے، اس کے علاوہ چار ڈائریکٹر جنرل سکولز ایجوکیشن اور کریکلم ونگ چیئرمین پرسنز اور تمام چاروں صوبوں کے محکمہ تعلیم کے سربراہانہ نے میٹنگ میں شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیشنل بک فاؤنڈیشن،گلگت بلتستان کے تمام سرکاری اسکولوں کیلئے آئندہ سال بروقت نصابی کتب کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔اس موقع پر وفاقی سیکریٹری ایجوکیشن محی الدین احمد وانی نے کہا کہ وہ تعلیم کو پھیلانے کے مشن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے انتہائی پرعزم ہیں،اس حوالے سے ہم وفاق اور دیگر صوبوں میں تعلیم کے حوالے سے انقلابی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ National Book Foundation

08:10:13 AM 13 November, 2024