Recent News

نگر۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے نگر دورے کے موقع پر شاہراہ نگر کے تعمیراتی کام کے حوالے سے دیئے جانے والے بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہراہ نگر انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے۔

اس منصوبے کی تعمیر سے نگر میں معاشی سرگرمیوں اور سیاحت کو فروغ ملے گا جس سے معاشی طور پر علاقے میں خوشحالی آئے گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس اہم منصوبے کی معیار اور رفتار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے۔ شاہراہ نگر کا تعمیراتی کام مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے جس کیلئے این ایل سی کو بھی ہدایات دی جائیں گی۔ بعدازیں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے نگر ہیڈکوارٹر میں سیکریٹری برقیات اور ڈپٹی کمشنر نگر کی جانب سے دیئے جانے والے بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگر میں زیر تعمیر بجلی کے منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر کو دور کیا جائے اور تمام منصوبوں کو ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیا جائے۔ ترقیاتی منصوبوں کی ٹائٹ سلیکشن اور فزبلٹی کے ناقص ہونے کی وجہ سے مفاد عامہ کے اکثر منصوبے التواء کا شکار ہوتے ہیں۔ لہٰذا اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ منصوبوں کی سائٹ سلیکشن اور فزبلٹی زمینی حقائق کے مطابق ہو۔ اسلامی تحریک گلگت بلتستان کو چیئرمین لینڈ ریفارمز کمیٹی امجد ایڈووکیٹ اورایس ایم بی آر کی جانب سے لینڈریفارمز ایکٹ کے حوالے سے دیئے جانے والے بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہاکہ لینڈریفارمز گلگت بلتستان کے عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے۔ صوبائی حکومت عوام کے اس مطالبے کو عملی جامعہ پہنائے گی۔ لینڈریفارمز کے ذریعے ناتوڑ رولز اور خالصہ سرکار کو ختم کیا جارہاہے جس کے بعد 100 فیصدزمین کی ملکیت گلگت بلتستان کے عوام کو ملے گی۔ زمین کی تقسیم کار کا اختیار متعلقہ گاؤں کے کمیٹی کو دیا گیا ہے۔ گلگت بلتستان کے روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے لینڈریفارمز ایکٹ تیار کیا گیاہے۔ جن لوگوں نے غیر قانونی طور پر زمینوں پر قبضے کئے ہیں ان کے غیر قانونی انتقالات لینڈریفارمز ایکٹ کے تحت ختم ہوں گے اس لئے لینڈ مافیاز لینڈ ریفارمز ایکٹ کی مخالفت کررہے ہیں۔ لینڈ ریفارمز سے لینڈ مافیا کا نقصان اور عوام کو فائدہ ملے گا۔ حکومت عوام کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کرے گی۔ اگر کوئی مثبت تجاویز دیئے گئے تو ان مثبت تجاویز پر غور کیا جائیگا۔ عوام کے حقوق کا تحفظ ہمارے حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اس موقع پر اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے وفد نے لینڈریفارمز ایکٹ کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے تیار کئے جانے والا لینڈ ریفارمز ایکٹ عوام کے مفاد میں ہے۔ اس ایکٹ کے تحت گلگت بلتستان کے عوام کو زمینوں کی ملکیت ملے گی جس کی حمایت کرتے ہیں۔ بعدازیں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے نگر سپریم کونسل، پاکستان پیپلز پارٹی نگر اور عمائد ین نگر سمیت مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نگر کے مسائل کو حل کرنے کیلئے دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔ مفاد عامہ کے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے ٹائم لائنز کا تعین کیا گیا ہے اور محکموں کو پابند بنایا گیا ہے کہ ان ٹائم لائنز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ نگر میں تعلیم، صحت سمیت تمام شعبوں کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ Chief Minister Gilgit-Baltistan Deputy Commissioner, Nagar

07:05:50 AM 15 November, 2024

ہنزہ۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے ہنزہ کاڈوسنٹر دورے کے موقع پر گفتگو

کرتے ہوئے کہا کہ کاڈو سنٹر کا قیام انتہائی احسن اقدام ہے۔ اس سنٹر کے تحت خصوصی افراد کو باعزت زندگی گزارنے اور معاشرے کا کارآمد شہری بنانے کا موقع فراہم کیاجارہا ہے۔ حکومت کاڈو سنٹر کی طرز پر تمام اضلاع میں سنٹرز قائم کرے گی جس سے گلگت بلتستان کے خصوصی افراد کو معاشرے میں باعزت زندگی گزارنے کا موقع میسر آئے گا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کاڈو سنٹر ہنزہ کیلئے سولر پروجیکٹ کی فزبلٹی تیار کرنے کے احکامات دیئے۔ Chief Minister Gilgit-Baltistan Eiman Shah

07:03:22 AM 15 November, 2024

الوداعی تقریب *محکمہ اطلاعات،حکومت گلگت بلتستان* *پریس ریلیز بابت الوداعی تقریب* *14 نومبر 2024*

گلگت۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محمکہ اطلاعات ڈاکٹر شمس الرحمن قریشی کی خدمات قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کو تفویض ہونے کے بعد انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں ان کے اعزاز میں الودادعی تقریب کا انعقاد۔ اس موقع پر سیکریٹری محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان میر وقار احمد، سیکریٹری خوراک جی بی صفدر خان،ڈپٹی سیکریٹری محکمہ اطلاعات احسان اللہ و دیگر شریک تھے۔ سیکریٹری انفارمیشن میر وقار احمد،سیکریٹری خوراک صفدر خان و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر شمس الرحمٰن نے بحیثیت ڈپٹی ڈائریکٹر ادارے کو پوری لگن، محنت، دلچسپی سے پیشہ ورانہ امور سر انجام دیئے اور فیصلہ سازی و دیگر امور میں بھی بڑی جانفشانی سے دفتری امور نبھائے۔ڈاکٹر شمس الرحمٰن کے خدمات کے اعتراف میں انہیں تحائف اور سوینئر بھی پیش کیئے۔ ڈاکٹر شمس الرحمٰن نے الوداعی کلمات میں کہا کہ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں جتنا عرصہ رہا اپنی پوری لگن اور محنت سے کام کیا،انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت کا ایک روشن چہرہ ہے،جہاں پر آنے کے بعد ایک اچھا تجربہ رہا،جو ہمیشہ یاد رہے گا۔آج میں خوشی کے ساتھ اپنے ادارے میں واپس جارہا ہوں،سیکریٹری صاحبان اور ادارے کے دیگر آفیسران و اسٹاف کی جانب سے حوصلہ افزائی پر بے حد مشکور ہوںاس ادرے کی خوشگور یادیں تادیر رہیں گی۔میڈیا انڈسٹری کا بھی میں مشکور ہوں جن کے ساتھ ایک اچھی ریلیشن شپ رہی۔خطے کے اچھے تشخص کو برقرار رکھنے میں میڈیا کا مثبت کردار رہا ہے۔

07:01:02 AM 15 November, 2024

نگر۔ اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے علماء اور نمائندہ وفد کو لینڈ ریفارمز پر بریفنگ دی جارہی ہے۔ Chief Minister Gilgit-Baltistan Deputy Commissioner, Nagar

نگر۔ اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے علماء اور نمائندہ وفد کو لینڈ ریفارمز پر بریفنگ دی جارہی ہے۔ Chief Minister Gilgit-Baltistan Deputy Commissioner, Nagar

06:51:41 AM 15 November, 2024

نگر۔ وزیر تعلیم گلگت بلتستان غلام شہزاد آغا نے ضلع نگر کے مختلف سکولوں کا تفصیلی دورہ کیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن نگر فیصل شاکر و ڈی آئی ایس نے وزیر تعلیم کو خوش آمدید کہا اور وزیر تعلیم نے گرلز ہائیر سکینڈری سکول غلمت نگر کا دورہ کیا۔ انہوں نے طلبہ و اساتذہ سے گفتگو کی، ان کے مسائل سنے اور مسائل حل کرنے کی ہدایات جاری کیے۔ وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا نے گرلز مڈل سکول تھول کا دورہ کیا، زیر تعمیر سکول عمارت کا تفصیلی معائنہ کیا اور کام کے معیار کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے گرلز مڈل سکول نلت نگر کا بھی دورہ کیا اور زیر تعمیر حصے کا معائنہ کرتے ہوئے کام کے رفتار کے حوالے سے برہمی کا اظہار کیا اور متعلقہ ٹھیکیدار کو بروقت کام مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ وزیر تعلیم نے گرلز ہائیر سکینڈری سکول سکندر آباد کا بھی دورہ کیا ، کلاسز کا معائنہ کیا سکول کے مسائل سنے اور مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ بعد ازاں وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا نے گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول غلمت نگر میں ضلع نگر کے تمام سکولوں کے ڈی ڈی اوز کے ساتھ خصوصی میٹنگ کی ۔ اپنی میٹنگ کے دوران وزیر تعلیم نے ڈی ڈی اوز کو ہدایت کی کہ وہ حکومت گلگت بلتستان کی طرف سے فراہم کردہ سہولیات سے بھرپور استفادہ حاصل کرتے ہوئے بہترین نتائج دینے کے لیے اقدامات کریں، طلباء و والدین میں گورنمنٹ سکولوں کی جانب رجحان پیدا کروائیں اور معیاری تعلیم کو عام کرنے کے لیے ای سی ڈی و پرائمری تعلیم کی جانب بھرپور توجہ دیں۔ وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا نے ضلع نگر کے تعلیمی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی- Chief Minister Gilgit-Baltistan Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan

06:41:05 AM 15 November, 2024

گلگت۔ ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ اطلاعات ڈاکٹر شمس الرحمن کی الوداعی پارٹی کے موقع پر سیکریٹری اطلاعات میر وقار احمد، سیکریٹری خوراک صفدر خان اور انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کے سٹاف کے ہمراہ گروپ فوٹو۔

گلگت۔ ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ اطلاعات ڈاکٹر شمس الرحمن کی الوداعی پارٹی کے موقع پر سیکریٹری اطلاعات میر وقار احمد، سیکریٹری خوراک صفدر خان اور انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کے سٹاف کے ہمراہ گروپ فوٹو۔

08:29:02 AM 14 November, 2024

ہنزہ۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے ہنزہ گنش سپریم کونسل اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہنزہ اور نگر کے حدود کو وجہ بناکر ترقیاتی منصوبوں کو متاثر نہ کیا جائے۔

ہم ہنزہ اور نگر میں ترقیاتی عمل کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔ ہنزہ میں اضافی سیٹ کے حوالے سے وفاقی کو سفارش کی جائے گی۔ شاہراہ قراقرم متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی کیلئے چیئرمین این ایچ اے سے رابطے میں ہیں۔ امید ہے کہ جلد یہ مسئلہ حل ہوگا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی ہے کہ ہنزہ میں خالی آسامیوں کو مروجہ طریقہ کار کے مطابق میرٹ پر بھرتیاں عمل میں لائی جائیں۔ Chief Minister Gilgit-Baltistan

08:27:06 AM 14 November, 2024

گلگت (پریس ریلیز) سیکریٹری ڈیپارٹمنٹ آف ہائیر، ٹیکنیکل اینڈ سپیشل ایجوکیشن، گلگت بلتستان فرید احمد نے 11، 12 اور 13 نومبر 2024 کو بلتستان ڈویژن کے چھے اداروں کا دورہ کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز بلتستان ڈویژن پروفیسر طاہر ربانی تمام دوروں میں ان کے ہمراہ تھے۔

سب سے پہلے انہوں نے 11 نومبر کو گورنمنٹ گرلز انٹر کالج گمبہ، سکردو کا دورہ کیا۔ سیکریٹری نے کلاسز میں طالبات کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ان سے ان کے تعلیمی مسائل اور ضروریات کے بارے میں دریافت کیا۔ طالبات سے سوالات بھی کئے اور طالبات کی جانب سے تسلی بخش جواب ملنے پر ان کی حوصلہ افزائی کی۔ کالج ہذا کی پرنسپل ڈاکٹر نیلوفر خان نے انہیں کالج کی کارکردگی، تعلیمی معیار اور سہولتوں کے بارے میں تفصیلی بریفینگ دی۔ انہوں نے درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ سکریٹری نے کالج کے مسائل غور سے سنے اور مناسب اقدامات کرنے کا یقین دلایا۔ سیکریٹری نے گرلز ڈگری کالج گمبہ سکردو کی زیر تعمیر عمارت کے تعمیراتی کام کی رفتار، معیار اور منصوبے کی تفصیلات کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر انہوں نے متعلقہ ٹھیکیدار اور انجینئرز سے بریفنگ لی اور انہیں ہدایت کی کہ تعمیراتی کام مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے تاکہ طالبات کو بہتر سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ سیکریٹری ہائیر، ٹیکنیکل اینڈ اسپیشل ایجوکیشن نے 12 نومبر کو گورنمنٹ ڈگری کالج خپلو کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر پرنسپل پروفیسر علی رضا نے انہیں کالج کے امور اور تعلیمی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔ اس دورے کے دوران سیکریٹری فرید احمد نے مختلف کلاسوں کا دورہ کیا اور طلباء و طالبات کی تعلیمی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے طلبا کی تعلیمی صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور ان کے تعلیمی مسائل سن کر انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ سیکریٹری نے سٹوڈنٹس اور فیکلٹی ہاسٹل کے سائٹس کا بھی دورہ کیا تاکہ سہولیات اور ضروریات کا معائنہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کالج میں اساتذہ کی تعداد کو بڑھانے اور گرلز کالج کو جلد از جلد فنکشنل کرنے کا اعلان بھی کیا۔ پرنسپل نے سیکریٹری کو کالج کے رزلٹس کے بارے میں بریفنگ دی۔ سیکریٹری نے کالج کے مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کی بھی یقین دہانی۔ بعدِ ازاں سیکرٹری نے گورنمنٹ ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر خپلو کا دورہ کیا۔ تمام لیبس کا معائنہ کیا اور ٹریننگ کی معیار کو بہترین رکھنے کے احکامات جاری کیے۔ ووکیشنل ٹریننگ سینٹر خپلو کی زیر تعمیر عمارت کا دورہ بھی کیا۔ جہاں ٹھیکیدار کو اگلے سال مارچ میں پینٹ کا کام شروع کرنے کا حکم دیا۔ سکریٹری نے 12 نومبر کو ہی گورنمنٹ انٹر کالج کھرمنگ کا دورہ کیا۔ انہوں نے زیر تعمیر گرلز ڈگری کالج کھرمنگ کے کام کا بھی جاٸزہ لیا اور ٹھیکیدار کو بروقت کام مکمل کرنے کا حکم صادر فرمایا۔ نیز متعلقہ انجینئر کا آج تک ساٸٹ پر آکر کام کی نگرانی نہ کرنے پر خفگی کا اظہار کیا۔ اس کے بعد سیکریٹری نے طلبا و طالبات اور اساتذہ سے ملاقات کی، اساتذہ کے مساٸل بروقت حل کرنے اور ساٸنس کے طلبا کے مطالبے پر کیمسٹری کا لیکچرر فراہم کرنے کی یقین دہانی کراٸی۔ نیز طلبا کو اپنی تعلیم پر مکمل توجہ دینے کی تاکید فرماٸی۔ کالج کی بسوں کی مرمت کیلۓ پرنسپل پروفیسر محمد حسین کو فوراً پروپوزل بنا کر بھیجنے کی ہدایت کی۔ ایجوکیشن فیلوز کی تعیناتی سے اساتذہ کی کمی کے مساٸل حل ہونے پر پرنسپل نے سیکریٹری کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

08:24:45 AM 14 November, 2024